ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب! میرے خیال میں الطاف بھائی نے بات ہی ایسی کی ہے کہ جو چاہے اسے جیسے مرضی گھما لے۔
اگر اسے کوئی ڈھکی چھپی دھمکی کہتا ہے تو ٹھیک ہے۔ عین ممکن ہے کہ الطاف بھائی نے باتوں باتوں میں انہیں ہلکی پھلکی چپت لگانے کی کوشش کی ہو۔

مہوش بہن، جذباتیت کو ایک طرف رکھ دیں اور یہ بتائیے کہ آپ کا ذہن اس فقرے کے بارے کیا وضاحت کرتا ہے :)
تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دے دیں گے
 
الطاف حسین اور ایم کیو ایم کراچی کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور یہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔۔۔ ۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں ہدایت دے۔۔۔ ۔۔
شریف برادران اور مسلم لیگ نواز پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔۔۔ اور وہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔
پی پی پی پی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔۔۔ اور وہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔
اللہ ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں ہدایت دے۔۔۔ ۔۔
 
سلیس ترجمہ اس بات کا کہ

تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دے دیں گے
سلیس اردو یہ ہے نا @مہوش علی صاحبہ کہ مخالفوں کے سامنے جا کرتلواروں کو اصل شکل دیں گے اور پھر اس کے بعد تمام احتجاج کرنے والے مخالفین کے لیے دودھ اور پستہ والی روح افزاء پیش کریں گے اور اپنے سگے پٹھان بھائی کے ہوٹل سے چائے منگوا کر اور اپنے ہاتھوں سے ان تلواروں سے کیک اور پھل کاٹ کر احتجاج کرنے والے مخالف بھائیوں، بہنوں اور دوستوں، بزرگوں کو کھلائیں گے اور دعائیں لیں گے۔
 
مہوش بہن، جذباتیت کو ایک طرف رکھ دیں اور یہ بتائیے کہ آپ کا ذہن اس فقرے کے بارے کیا وضاحت کرتا ہے :)
تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دے دیں گے
یہ وضاحت کرتا ہے کہ کراچی والوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کریں۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شریف برادران اور مسلم لیگ نواز پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔۔۔ اور وہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔
پی پی پی پی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔۔۔ اور وہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔
اللہ ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں ہدایت دے۔۔۔ ۔۔

متفق۔ اندھی تقلید ہی سب سے خطرناک ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی یا کسی بھی شخص کی ہو
 
یہ بات درست ہے، میں نے کل رات اصل تقریر سنی تو اُس میں تلواروں سے چھلنی کرنے کی بات نہیں تھی۔ لیکن اے آر وائی نے شاید سننے میں غلطی کی وجہ سے اس کو سلائیڈ میں چلا دیا تھا۔
ان کا بھی قصور نہیں ہے بھائی، ایک تو ٹیلی فونک خطاب پھر خطابت کے جذبات اور اوپر سے بھائی کا ہسٹریائی دورہ میں بھی کل کچھ ایسا ہی سمجھا تھا اب یہاں بحث کے بعد دوبارہ ویڈیو دیکھی اور سنی تو تب سمجھ آیا۔
 
ملائکہ

محفلین
شریف برادران اور مسلم لیگ نواز پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔۔۔ اور وہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔
پی پی پی پی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔۔۔ اور وہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔
اللہ ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں ہدایت دے۔۔۔ ۔۔
میں اپنے کئے کی جوابدہ ہوں اور آپ اپنے کئے کہ جواب دہ ہیں۔۔۔ میں نے یہاں صرف کراچی کی بات کی ہے تو برائے مہربانی آپ بھی کراچی کی ہی بات کریں مجھ سے، آپکے لیڈر ہیں جو آپکو بہت پسند ہیں تو ان کے الفاظ اور عمل پر بحث کیجئے۔ اپنے کئے کا جواب دیجئے پہلے پھر کسی اور کی بات کریں۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ وضاحت کرتا ہے کہ کراچی والوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کریں۔۔۔
میں یہی بات سننا چاہ رہا ہوں، مجھے اس بات سے اتفاق ہے کہ آپ جب کسی انسان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو سیلف ڈیفنس کا بنیادی حق آپ کے پاس موجود ہوتا ہے۔ اس ضمن میں آپ ہتھیار اٹھانے کی بات بھی کر سکتے ہیں
مہوش بہن سے بار بار یہ سوال کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مہوش بہن اس بات کو جان بوجھ کر اگنور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں
 
ملائکہ

محفلین
متفق۔ اندھی تقلید ہی سب سے خطرناک ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی یا کسی بھی شخص کی ہو
انکل آپ دور ہیں اس لئے آپکو اندازہ نہیں ہے کہ یہ ایم کیو ایم کے لوگ کرتے کیا ہیں میں اس شہر میں رہتی ہوں روز باہر جاتی ہوں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن روڈ پر کھڑے ٹیکسی والے کو گولی مار دیتے ہیں ، موچی کو مار دیتے ہیں انکے الطاف بھائی بولیں تو ۔۔۔۔ یہ شہر میرا بھی اتنا ہی ہے جتنا ان لوگوں کا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
ایم کیو ایم کے خلاف ایک محاظ بنایا ہوا ہے۔۔۔
دس دس جماعتیں مل کر لڑی ہیں الیکشن کہ ایم کیو ایم کو ہرا سکیں۔۔۔ پھر بھی منہ کی کھائی۔۔
اگر مان بھی لیا جائے کہ ایم کیو ایم نے دھاندھلی کی تھی تو باقیوں نے نہیں کی تھی۔۔۔
اور جس حساب سے ایم کیو ایم نے انہیں چاروں خانے چت کیا ہے۔ اس کے بعد اس قسم کے الزام لگاتے ہوئے ان کو شرم آنی چاہیے۔۔۔
اور اس گنجے کی سنیں۔۔۔
پولنگ شروع نہیں ہوئی اور کہتا ہے کہ کراچی کے رزلٹ نہیں مانیں گے۔۔۔
 
انیس الرحمن بھائی، ایک مشہور کہاوت ہے کہ آپ کچھ لوگوں کو کچھ عرصے کے لئے تو ڈرا دھمکا سکتے ہیں لیکن ساری دنیا کو ہمیشہ کے لئے نہیں چپ کرا سکتے۔ کچھ اسی مفہوم کی بات ہے نا؟ تو اس لئے فکر ناٹ۔ جو ہوگا سب کے سامنے آئے گا۔ الیکشن کے بعد ظاہر ہے کہ ہارنے والا ہی دھاندلی کے الزامات لگاتا ہے، جیتنے والے کو کیا فکر :)
 
حسان خان

لائبریرین
تلواروں والی بات کو تو چھوڑیے، اُس کی زیادہ اہمیت نہیں۔ میں مہوش علی صاحبہ سے کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کی دبی دبی دھمکی کی وضاحت جاننا چاہوں گا۔ اور اس بات کا مطلب بھی کیا تھا کہ کراچی کی عوام دادا گیری کے لیے تیار ہو جائے؟
خدارا کراچی کی عوام پر رحم کیجئے، یہ لوگ بہت قتل و غارت کا سلسلہ دیکھ چکے ہیں، دوبارہ سیاست کے نام پر ان کو نفرت اور تشدد کی آگ میں مت جھونکیے۔
 
انکل آپ دور ہیں اس لئے آپکو اندازہ نہیں ہے کہ یہ ایم کیو ایم کے لوگ کرتے کیا ہیں میں اس شہر میں رہتی ہوں روز باہر جاتی ہوں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن روڈ پر کھڑے ٹیکسی والے کو گولی مار دیتے ہیں ، موچی کو مار دیتے ہیں انکے الطاف بھائی بولیں تو ۔۔۔ ۔ یہ شہر میرا بھی اتنا ہی ہے جتنا ان لوگوں کا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یہ تمام کہانیاں ایم کیو ایم کے علاقوں کی نہیں۔۔۔ سہراب گوٹھ، لیاری، بنارس، قائدآباد وغیرہ کی ہیں۔۔۔ اور یہ علاقے ایم کیو ایم کے نہیں۔۔۔
میں مانتا ہوں کہ ایم کیو ایم دودھ کی دھلی ہوئی نہیں لیکن باقی تمام سے بہت بہت بہتر ہے۔
آج ایم کیو ایم ایک سائڈ ہوجائے۔۔ اس کے بعد مہاجروں کا حشر دیکھیے گا کہ کیا ہوتا ہے کراچی میں۔ گھر سے بھی نہیں نکل سکیں گے۔
آج بھی کوئی پٹھان یا بلوچ لیاقت آباد اطمینان سے آ جا سکتا ہے۔۔
لیکن کوئی مہاجر لیاری یا بنارس نہیں جا سکتا۔۔۔
 
میں یہی بات سننا چاہ رہا ہوں، مجھے اس بات سے اتفاق ہے کہ آپ جب کسی انسان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو سیلف ڈیفنس کا بنیادی حق آپ کے پاس موجود ہوتا ہے۔ اس ضمن میں آپ ہتھیار اٹھانے کی بات بھی کر سکتے ہیں
مہوش بہن سے بار بار یہ سوال کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مہوش بہن اس بات کو جان بوجھ کر اگنور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں
سیلف ڈیفنس اور ہتھیار وتھیار کی بات کیا کرتے ہیں انہوں نے تو واضع کہا ہے "اور یاد رکھو، جن قوموں کو دیوار سے لگا دیا جاتا ہے ، وہ اپنا گھر خود بنا لیا کرتی ہیں"
 
ملائکہ

محفلین
ایم کیو ایم کے خلاف ایک محاظ بنایا ہوا ہے۔۔۔
دس دس جماعتیں مل کر لڑی ہیں الیکشن کہ ایم کیو ایم کو ہرا سکیں۔۔۔ پھر بھی منہ کی کھائی۔۔
اگر مان بھی لیا جائے کہ ایم کیو ایم نے دھاندھلی کی تھی تو باقیوں نے نہیں کی تھی۔۔۔
اور جس حساب سے ایم کیو ایم نے انہیں چاروں خانے چت کیا ہے۔ اس کے بعد اس قسم کے الزام لگاتے ہوئے ان کو شرم آنی چاہیے۔۔۔
اور اس گنجے کی سنیں۔۔۔
پولنگ شروع نہیں ہوئی اور کہتا ہے کہ کراچی کے رزلٹ نہیں مانیں گے۔۔۔
اندھی دھاندلی کرکے جیتے بھی تو کیا جیتے۔۔۔۔۔۔

سچ سچ ہی رہے گا میرے بھائی کچھ بھی کر لیں۔۔۔ کراچی آئے دن بند رہتا ہے پورے کراچی کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے ان لوگوں نے پھر بھی مہاجر صرف قومیت کی بنیاد پر ایم کیو ایم کا ساتھی ہے ۔۔۔۔ کسی کا نہیں بھئی آپ اپنا ہی فائدہ دیکھ لو کہ آئے دن کراچی بند ہونے سے کس کا نقصان ہے۔۔۔ ہم عام عوام کا ہی ہے نا۔۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
انکل آپ دور ہیں اس لئے آپکو اندازہ نہیں ہے کہ یہ ایم کیو ایم کے لوگ کرتے کیا ہیں میں اس شہر میں رہتی ہوں روز باہر جاتی ہوں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن روڈ پر کھڑے ٹیکسی والے کو گولی مار دیتے ہیں ، موچی کو مار دیتے ہیں انکے الطاف بھائی بولیں تو ۔۔۔ ۔ یہ شہر میرا بھی اتنا ہی ہے جتنا ان لوگوں کا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔

یہ تو حقیقت ہے کہ متحدہ کے دہشت گروں کی تان بے گناہ پختون مزدوروں پر آ کر ٹوٹتی ہے۔ عمران فاروق لندن میں مرتا ہے اور یہاں بے گناہ چائے والوں، بس ڈرائیوروں اور رکشے والوں کا خون پانی کی طرح بہا دیا جاتا ہے۔
 
سیلف ڈیفنس اور ہتھیار وتھیار کی بات کیا کرتے ہیں انہوں نے تو واضع کہا ہے "اور یاد رکھو، جن قوموں کو دیوار سے لگا دیا جاتا ہے ، وہ اپنا گھر خود بنا لیا کرتی ہیں"
تو کیا غلط کہا ہے۔۔۔؟ بالکل صحیح کہا ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
یہ تمام کہانیاں ایم کیو ایم کے علاقوں کی نہیں۔۔۔ سہراب گوٹھ، لیاری، بنارس، قائدآباد وغیرہ کی ہیں۔۔۔ اور یہ علاقے ایم کیو ایم کے نہیں۔۔۔
میں مانتا ہوں کہ ایم کیو ایم دودھ کی دھلی ہوئی نہیں لیکن باقی تمام سے بہت بہت بہتر ہے۔
آج ایم کیو ایم ایک سائڈ ہوجائے۔۔ اس کے بعد مہاجروں کا حشر دیکھیے گا کہ کیا ہوتا ہے کراچی میں۔ گھر سے بھی نہیں نکل سکیں گے۔
آج بھی کوئی پٹھان یا بلوچ لیاقت آباد اطمینان سے آ جا سکتا ہے۔۔
لیکن کوئی مہاجر لیاری یا بنارس نہیں جا سکتا۔۔۔
ایک واقعہ نورتھ ناظم آباد کا ہے اور ایک شاہ فیصل کا اور دونوں ہی ایم کیو ایم کے ہیں۔۔۔۔ اسی لئے کسی سیاسی جماعت کو مضبوط کرنے کے بجائے ادارے کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چایئے۔۔۔
 
یہ تو حقیقت ہے کہ متحدہ کے دہشت گروں کی تان بے گناہ پختون مزدوروں پر آ کر ٹوٹتی ہے۔ عمران فاروق لندن میں مرتا ہے اور یہاں بے گناہ چائے والوں، بس ڈرائیوروں اور رکشے والوں کا خون پانی کی طرح بہا دیا جاتا ہے۔
بینظیر کہاں مری تھی؟؟؟؟
اور کراچی میں کیا کیا ہوا تھا؟؟؟؟
 
Top