مبروک- ن لیگ جیت گئی

رانا

محفلین
ن لیگ کو مبارک باد دیں اچھی بات ہے ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں ن لیگ کو مبارک نہیں دے سکتا۔ یہ کوئی ن لیگ کی ذات سے تعلق رکھنے والا امتحان یا ایونٹ نہیں تھا کہ میں اسے مبارک باد دوں جس طرح لوگ کسی کو اسکول کالج میں پوزیشن لینے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ بلکہ یہ پاکستان کو اگلے پانچ سال کسی ایماندار اور سمجھدار لیڈر کی کفالت میں دینے کا معاملہ تھا۔ کسی کا بچہ کسی قرعہ اندازی میں کسی آدم خور کی کفالت میں چلا جائے تو وہ اسےکہاں کی مبارکباد دے گا؟ میں صرف افسوس کرسکتا ہوں کہ ن لیگ کے جو کارنامے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ٹی وی پر اشتہاروں کی صورت میں چلے ہیں اور پچھلے دنوں عمارت میں آتشزدگی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ایسوں سے ملک کے لئے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ یہ تو اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک کو بھی آگ لگانے سے گریز نہ کریں گے۔ ن لیگ کے حمایتیوں سے معذرت کے ساتھ کہ انہوں نے بہرحال ایمانداری سے جس بات کو بہتر سمجھا اس کو سپورٹ کیا ان کی نیت کا اجر انہیں مل جائے گا لیکن میں ن لیگ کو مبارک کی بجائے افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں پاکستان کے لئے کہ اب اگلے پانچ سال پھر پاکستان ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلا گیا جن کے نزدیک ترقی کا معیار بسیں بلٹ ٹرینیں اور موٹرویز ہیں۔ بہرحال اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ شائد اپوزیشن کا خیال کرتے ہوئے بنیادی سہولتیں عوام کو دینے میں کچھ مناسب اقدامات کرلیں۔ وہ بھی اگر اپوزیشن کا خوف ہوا تو ورنہ اسکی بھی امید نہیں۔

پانچ سال بعد الٹانے کی طاقت بھی آپ کے ہاتھ میں ہی ہے
پردیسی بھائی اب تک کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے یہ قوم الٹانے میں نہیں الٹنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
سید زبیر کو بھی مبارک
اپکے بیٹے بھی پاکستان ہی کے لیے کام کررہے ہیں۔ مگر ضروری نہیں کہ نوجوان نسل جو کررہی ہو وہ درست ہی ہو
سر ! بہت بہت مبارک ہو ،ہر انسان کو اپنی دانست میں بہتر ہی کام کرنا چاہئیے ۔ بے لوث ہو کر ۔۔
آپ نے میرے جتنے بھی مراسلے پڑھے ہونگے ان سب میں میری یہی دعا ہوتی تھی کہ جس جماعت کے لوگ بھی منتخب ہوں وہ مخلص اور بے لوث ہوں ۔لالچی ، کرپٹ ، نہ ہوں اور دہشت گردی ،غنڈہ گردی ،کے خلاف ہوں اور امن امان قائم کریں۔ اب بھی یہی دعا ہے ۔ اور رہی بات نوجوان نسل کہ وہ درست ہے ۔ اب بھی میرا یقین ہے کہ نوجوان نسل میری نسل جیسی کرپٹ نہیں ہے۔ یقینا تجربہ اپنی جگہ اہم ہے مگر نیت اس سے کہیں زیادہ اہم ہے ۔
اللہ کرے آئندہ حکومت ایک اچھی حکومت ہو ۔
 
ن لیگ کو مبارک باد دیں اچھی بات ہے ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں ن لیگ کو مبارک نہیں دے سکتا۔ یہ کوئی ن لیگ کی ذات سے تعلق رکھنے والا امتحان یا ایونٹ نہیں تھا کہ میں اسے مبارک باد دوں جس طرح لوگ کسی کو اسکول کالج میں پوزیشن لینے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ بلکہ یہ پاکستان کو اگلے پانچ سال کسی ایماندار اور سمجھدار لیڈر کی کفالت میں دینے کا معاملہ تھا۔ کسی کا بچہ کسی قرعہ اندازی میں کسی آدم خور کی کفالت میں چلا جائے تو وہ اسےکہاں کی مبارکباد دے گا؟ میں صرف افسوس کرسکتا ہوں کہ ن لیگ کے جو کارنامے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ٹی وی پر اشتہاروں کی صورت میں چلے ہیں اور پچھلے دنوں عمارت میں آتشزدگی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ایسوں سے ملک کے لئے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ یہ تو اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک کو بھی آگ لگانے سے گریز نہ کریں گے۔ ن لیگ کے حمایتیوں سے معذرت کے ساتھ کہ انہوں نے بہرحال ایمانداری سے جس بات کو بہتر سمجھا اس کو سپورٹ کیا ان کی نیت کا اجر انہیں مل جائے گا لیکن میں ن لیگ کو مبارک کی بجائے افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں پاکستان کے لئے کہ اب اگلے پانچ سال پھر پاکستان ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلا گیا جن کے نزدیک ترقی کا معیار بسیں بلٹ ٹرینیں اور موٹرویز ہیں۔ بہرحال اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ شائد اپوزیشن کا خیال کرتے ہوئے بنیادی سہولتیں عوام کو دینے میں کچھ مناسب اقدامات کرلیں۔ وہ بھی اگر اپوزیشن کا خوف ہوا تو ورنہ اسکی بھی امید نہیں۔

پردیسی بھائی اب تک کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے یہ قوم الٹانے میں نہیں الٹنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

معذرت
اپ کروڑوں پاکستانیوں کو ادم خور سمجھتے ہیں اور اور ان کے رائے کو قابل احترام نہیں گردانتے۔ اپ کی رائے مسترد ہے
 
قانونی کے بجائے اخلاقی جواز کہنا زیادہ مناسب ہے۔ آئین تو بہرحال اس کی اجازت دیتا کہ کوئی جماعت صرف پنجاب کے مینڈیٹ پر ہی قومی حکومت بنا لے، لیکن ایسی حکومت کو سندھ وغیرہ میں ناگواری کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

پنجاب ہی پاکستان ہے
سندھی اگر ناگواری سے دیکھیں تو تعصب کریں گے
 
سر ! بہت بہت مبارک ہو ،ہر انسان کو اپنی دانست میں بہتر ہی کام کرنا چاہئیے ۔ بے لوث ہو کر ۔۔
آپ نے میرے جتنے بھی مراسلے پڑھے ہونگے ان سب میں میری یہی دعا ہوتی تھی کہ جس جماعت کے لوگ بھی منتخب ہوں وہ مخلص اور بے لوث ہوں ۔لالچی ، کرپٹ ، نہ ہوں اور دہشت گردی ،غنڈہ گردی ،کے خلاف ہوں اور امن امان قائم کریں۔ اب بھی یہی دعا ہے ۔ اور رہی بات نوجوان نسل کہ وہ درست ہے ۔ اب بھی میرا یقین ہے کہ نوجوان نسل میری نسل جیسی کرپٹ نہیں ہے۔ یقینا تجربہ اپنی جگہ اہم ہے مگر نیت اس سے کہیں زیادہ اہم ہے ۔
اللہ کرے آئندہ حکومت ایک اچھی حکومت ہو ۔

ن کی قیادت اچھی ہے۔ تجربہ رکھتی ہے۔ انشاللہ اچھا ہی ہوگا
 
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لا يَعْلَمُونَ
کہہ دیجئے کہ کیا وہ لوگ جو جانتے ہیں اور وہ لوگ جو نہیں جانتے، برابر ہوسکتے ہیں؟
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ
کہہ دیجئے کہ کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتے ہیں؟
وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْكَمُ لَا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَىٰ مَوْلَاهُ أَيْنَمَا يُوَجِّهْهُ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ ۖ هَلْ يَسْتَوِي هُوَ وَمَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ ۙ وَهُوَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
اور اللہ نے دو (ایسے) آدمیوں کی مثال بیان فرمائی ہے جن میں سے ایک گونگا ہے وہ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور وہ اپنے مالک پر بوجھ ہے وہ (مالک) اسے جدھر بھی بھیجتا ہے کوئی بھلائی لے کر نہیں آتا، کیا وہ (گونگا) اور (دوسرا) وہ شخص جو (اس منصب کا حامل ہے کہ) لوگوں کو عدل و انصاف کا حکم دیتا ہے اور وہ خود بھی سیدھی راہ پر گامزن ہے (دونوں) برابر ہو سکتے ہیں
ضَرَبَ اللّهُ مَثَلاً عَبْدًا مَّمْلُوكًا لاَّ يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَمَن رَّزَقْنَاهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا هَلْ يَسْتَوُونَ الْحَمْدُ لِلّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ
اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے (کہ) ایک غلام ہے (جو کسی کی) ملکیت میں ہے (خود) کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور (دوسرا) وہ شخص ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے عمدہ روزی عطا فرمائی ہے سو وہ اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا ہے، کیا وہ برابر ہو سکتے ہیں، سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، بلکہ ان میں سے اکثر (بنیادی حقیقت کو بھی) نہیں جانتے۔۔۔
 
درست کہا۔

ن لیگ کو پنجاب کے عوام نے زبردست طریقہ سے منتخب کیا ہے۔ اپ کو مبارک
 
کہا تو درست تھا کیونکہ آیاتِ قرآنیہ کبھی غلط نہیں کہتیں، لیکن جو نتیجہ آپ نے نکالا ہے، وہ ضروری نہیں کہ درست ہو۔۔۔مجھے تو یہ سب آیات نواز شریف اور عمران خان کے تقابل میں رہنامئی دیتی محسوس ہورہی ہیں۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
پنجاب ہی پاکستان ہے
سندھی اگر ناگواری سے دیکھیں تو تعصب کریں گے

غلط۔
پنجاب بڑا اور سگا بھائی ضرور، لیکن پاکستان مختلف صوبوں اور وفاقی اکائیوں کے مجموعے کا نام ہے۔ صرف پنجاب ہی پاکستان نہیں ہے۔

اور سندھیوں پر فوراً تعصب کا الزام لگانے سے پہلے ذرا اُن کی نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کیجئے۔
 
کہا تو درست تھا کیونکہ آیاتِ قرآنیہ کبھی غلط نہیں کہتیں، لیکن جو نتیجہ آپ نے نکالا ہے، وہ ضروری نہیں کہ درست ہو۔۔۔ مجھے تو یہ سب آیات نواز شریف اور عمران خان کے تقابل میں رہنامئی دیتی محسوس ہورہی ہیں۔۔

قرآنی ایات کا اس طرح استعمال درست نہیں۔
یہ سیاسی معاملہ ہے اور ان قرانی آیات کا یہ استعمال مناسب نہیں معلوم ہوتا

بہتر ہے کہ آپ عوامی رائے کی مبارک دیں
 
غلط۔
پنجاب بڑا اور سگا بھائی ضرور، لیکن پاکستان مختلف صوبوں اور وفاقی اکائیوں کے مجموعے کا نام ہے۔

سندھیوں پر فوراً تعصب کا الزام لگانے سے پہلے ذرا اُن کی نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کیجئے۔

60 فی صد پنجاب ہے
پنجاب پاکستان ہے
باقی بھی پاکستان ہے
مگر یہ کہنا کہ سندھ کے لوگ پنجاب کی حکومت کو ناگواری سے دیکھتے ہیں صرف تعصب ہے
 
مجھے تو یہ رزلٹس دیکھ کر مولانا روم کی وہ حکایت یاد آرہی ہے جسکے آخر میں وہ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ جن بستیوں میں ایسے فیصلے دینے والے رہتے ہوں، وہ کسی الّو کی نحوست کی وجہ سے ویران نہیں ہوتیں (بلکہ وہ لوگ ہی اسکی بربادی کیلئے کافی ہیں)۔۔
چنانچہ اسکے بعد ایک ماہئیے کے بول بھی ذہن میں گردش کرتے ہیں:
کوئی پُھل پئے وکیندے نیں
نی چل ایتھوں نس چلئیے۔۔۔
لوکی جیون نئیں دیندے نیں
:barefoot::(:sad:
 
؎

یہ سندھ کے لیے زیادہ مناسب ہے
 
حسان خان

لائبریرین
ابھی ایک موبائل پیغام آیا ہے کہ تحریکِ انصاف شاید سری لنکا سے جیت جاتی کیونکہ وہاں کی شرحِ خواندگی پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ :p
 
ساجد

محفلین
عمران لاہور سے ہار گیا ہے۔ مبروک
یہ ایک ایسی خبر ہے جس نے دل خوش کیا۔
پنڈی سے عمران کا کیا بنا؟
ہمت بھیا ، ذرا سنبھل کے۔ اس میں مبارک دینے والی کیا بات ہے؟۔
جیت ہار الیکشن کا حصہ ہے اس کو یوں کسی کو چڑانے کے لئے استعمال کرنا مناسب نہیں۔ اور کسی کا نقصان ہو نہ ہو بندے کی اپنی عزت سب سے پہلے خراب ہوتی ہے ایسے کاموں سے۔
 
Top