مبروک- ن لیگ جیت گئی

تحریک انصاف کے چاہنے والوں نے ایک اچھی الیکشن مہم چلائی مگر پاکستان کے سیاسی مزاج کو یکسر نظر انداز کیا اور خود کو محض کان پکا دینے والے بے مغز نعروں، پنجاب اور خیبر کی سیاست میں محصور کر لیا جس کے سبب انھیں اپنے دعووں کے برعکس نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ اب انکو ان نتائج کو عوام کی رائے کے تناظر میں جس کے تحت وہ خود تبدیلی کے خواہش مند تھے بخوشی قبول کرتے ہوئے غیر ضروری اور نامناسب الفاظ سے گریز کرتے ہوئے ایوانوں میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

بادبانی کشتی پر ملاح ، موچی اور راج مستری کی رائے برابر ہو تو ایسے نظام کے تحت تبدیلی کچھ ایسی ہی قسم کی آ سکتی ہے اور آئندہ بھی آنے کی امید ہے۔

درست

ایک اور بات جس نے الٹا کام کیا وہ بستر مرض سے اپیل نما اشتہار تھا جو گلوکار نما چیز سلمان نے بار بار چلاکر ہر ایک کو بور کردیا۔نتیجہ الٹا نکل ایا۔
انشاللہ کا جیسا ابیوز اس سلمان نے کیا ہے وہ اسی کی ہمت ہے
 
ایک بار پھر مبارک ہو نون لیگ کو، مگر یہ حکومت ان کے لیے بہت مشکل ہوگئی جیسے شریف برادران کا مزاج ہے اس سے تو اور بھی مشکل ہوگی اب وہ پہلے والی باتیں نہیں رہیں اب عدلیہ آزاد ہے اور میڈیا ایک اچھی خاصی خوفناک طاقت بن چکا ہے اب مجھے لگتا ہے کہ انکے حکومت میں آنے جکہ بعد عدلیہ بھی انکو ٹف ٹائم دے گی اور ان پر نظر رکھے گی جبکہ اپوزیشن میں تحریک انساف جیسی جماعت ہوگی ۔ ملک جس نہج پر پہنچ چکا ایسےمیں حکومت کرنا خود اپنے اندر ایک بہت بڑا چیلنج ہے

بلکل مشکل حکومت ہے۔ سب پاکستانیوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہے
ایک پروگرام وژن 2030 نون کو فورا شروع کرنا چاہیے
 

ساجد

محفلین
ساجد کو بھی مبارک
مجھے پتہ ہے اپ دبے دل سے نون کے ساتھ ہیں :)
ہمت بھیا ، میں کچھ عجیب طرز کا منہ پھٹ بندہ ہوں۔ اگر ن لیگ کی حمایت کرتا تو کسی نے میری زبان پر تالا لگا رکھا تھا نہ ہاتھ جکڑ رکھے تھے کہ ان کی حمایت میں لکھ نہ سکتا ۔ :)
بہر حال ایک سیاسی پارٹی جیتی ہے اور اخلاقی طور پر میں اسے ، اس کے ممبران اور رہنماؤں کو مبارک دیتا ہوں ۔ اور تحریکِ انصاف بھی مبارک باد کی مستحق ہے جس نے پاکستان کی سیاست کو متحرک کرنے کا بڑا اہم کام سر انجام دیا۔ میری خواہش ہے کہ ہر کوئی اپنی اپنی جگہ پر رہتے ہوئے پاکستان کی بہتر سے بہترین خدمت کرے۔ عمران ہو یا نواز ، منور حسن ہو یا مولانا فضل الرحمن ، شاہی سید ہو زرادری سبھی اپنے ہیں اور ہم تو الطاف حسین کو بھی اپنا ہی کہتے ہیں لیکن ان کی زبان سے ہمیشہ پنجابیوں کے خلاف انگارے ہی برستے ہیں لیکن ہم پھر بھی ان کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
اللہ ، ہمارے پیارے پاکستان کو خوشحالی عطا فرمائے اور پاکستانیوں کو امن کی دولت سے نوازے۔
 

ساجد

محفلین
اراکینِ محترم ، جمہوریت برداشت ہی کا ایک نام ہے اور کوئی بھی فرد یا گروہ جب خود کو جمہوری کہلواتا ہے یا جمہوری عمل میں شامل ہوتا ہے تو اس سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ جمہوریت کی اسی اعلی قدر یعنی رواداری کا پابند ہو گا ۔نیز یہ کہ عوام کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے نہ صرف اس کا عملی اظہار کرے گا بلکہ استقامت کے ساتھ اپنی جدو جہد کو جاری بھی رکھے گا ۔
یہ دھاگہ بھی جمہوری عمل میں عوام کے صادر کردہ فیصلے کی نتیجے میں جیتنے والے ایک جمہوری گروہ کو مبارک باد پیش کرنے کے لئے کھولا گیا تھا اور تمام جمہوری طرزِ عمل کے پیرو کاروں سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں بھی اس کے برعکس دیکھنے کو ملا۔
گو کہ اس دھاگے میں سے میں نے ایسے بہت سارے مراسلات ختم کر دیے ہیں جو کہ مناسب نہیں تھے لیکن بات سے جڑی باتوں کا تسلسل قائم رکھنے کے لئے کچھ ناپسندیدہ تحریریں ختم نہ کی جا سکیں۔ بہر حال جو ہوا سو ہوا ، اب آپ سب سے گزارش ہے کہ کم از کم غلام احمد بلور جتنی سپرٹ ہی اپنے اندر پیدا کر لیں اور کھلے دل کے ساتھ مبارک دے دیں اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو کم از کم ایک دوسرے کو جلی کٹی سنانے کے لئے ادھر کا رُخ نہ کریں۔
 

arifkarim

معطل
ایک بار پھر مبارک ہو نون لیگ کو، مگر یہ حکومت ان کے لیے بہت مشکل ہوگئی جیسے شریف برادران کا مزاج ہے اس سے تو اور بھی مشکل ہوگی اب وہ پہلے والی باتیں نہیں رہیں اب عدلیہ آزاد ہے اور میڈیا ایک اچھی خاصی خوفناک طاقت بن چکا ہے اب مجھے لگتا ہے کہ انکے حکومت میں آنے جکہ بعد عدلیہ بھی انکو ٹف ٹائم دے گی اور ان پر نظر رکھے گی جبکہ اپوزیشن میں تحریک انساف جیسی جماعت ہوگی ۔ ملک جس نہج پر پہنچ چکا ایسےمیں حکومت کرنا خود اپنے اندر ایک بہت بڑا چیلنج ہے
جی بالکل! اگلے 5 سال پاکستان کے سخت ترین سال آنے والے ہیں۔ میں نے تو خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ تحریک انصاف ہار کر بھی جیت گئی، یعنی اقتدار میں جانے کے بعد جو ان پر ذمہ داری پڑنے والی تھی اسکا بوجھ وہ نہیں اٹھا سکتی تھی۔ ن لیگ تو روائیتی ناکام سیاسی جماعت ہے۔ اگلے پانچ سال پنجاب، یعنی پاکستانی اکثریت کو خوب رولائے گی، جبکہ تحریک انصاف بڑے مزے سے خیبر پختواہ میں حکومت کرتے ہوئے نورا کشتی پر تنقید جاری رکھے گی۔ اگلے پانچ سال کے جمہوری انتقام کے بعد جب پنجابیوں کے پاس رہی سہی بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بھی معطل ہو جائے گی تو پھر خود ہی خیبر پختونخواہ کی خوشحالی کو دیکھ کر تحریک انصاف کو ووٹ ڈالی گی۔ اور ہاں! سندھ میں پی پی پی کے وڈیروں، ایم کیو ایم کے غنڈوں اور بلوچستان میں قوم پرست سرداروں کا مزہ بھی تو اس قوم نے دوبارہ چکھنا ہے۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
میرے ایک دوست نے ابھی فیس بک پر لکھا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو اپنی پختہ تر سیاسی بصیرت کی وجہ سے دو ووٹوں کا حق ملنا چاہیے۔ :)

پختونوں نے فضول چیزوں کے بجائے ہمیشہ پچھلی حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے:
۱۹۹۳: پی پی پی
۱۹۹۷: ن لیگ
۲۰۰۲: متحدہ مجلسِ عمل
۲۰۰۸: ۱ے این پی
۲۰۱۳: تحریکِ انصاف

تحریکِ انصاف کو بھی یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اگر اُنہوں نے پختونوں کو مایوس کیا، تو وہ اسے بھی اگلی بار بھگا دیں گے۔

936158_165506896950591_1578923515_n.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
مبروک - شیخ رشید ایک قومی اور ایک ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد بالآخر قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ :p
 

arifkarim

معطل
میرے ایک دوست نے ابھی فیس بک پر لکھا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو اپنی پختہ تر سیاسی بصیرت کی وجہ سے دو ووٹوں کا حق ملنا چاہیے۔ :)
یا شاید وہاں کے لوگ آزمودہ روائیتی لٹیری پارٹیوں کو دوبارہ ووٹ دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں؟ :grin:
 

arifkarim

معطل
مبروک - شیخ رشید ایک قومی اور ایک ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد بالآخر قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ :p
یہ لوٹا تو تحریک انصاف کی حمایت کی وجہ سے جیتا ہے۔ وہ تو عمران خان اس پرانے لوٹے پر مہربان ہو گیا اور خود اسکی حمایت کی تاکہ اسکے حلقہ سے تحریک انصاف کو امیدوار کھڑا کرکے مقابلہ نہ کرنے پڑے۔ اب اگر اس لوٹے نے روایتی سیاست پنڈی میں کی تو عمران خان اس سے خود ہی نبٹ لے گا۔
 
عمران لاہور سے ہار گیا ہے۔ مبروک
یہ ایک ایسی خبر ہے جس نے دل خوش کیا۔
پنڈی سے عمران کا کیا بنا؟
 

عسکری

معطل
وہی تنگ نظر بات
وہی بات جو الطاف کررہا ہے
کاش کراچی کے عوام نے ن کو ووٹ کیا ہوتا تو اج وہ حکومت میں ہوتے۔
ہر کوئی تنگ نظری سے سوچتا ہے۔ عسکری اپنی فوجی زندگی سے باہر ہی نہیں اتا۔

ائیے وسیع نظر ہوکر ایک ہوکر اج سے روشن پاکستان بنانے کی بات کریں۔ ایئے ملکر نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں
ایک تو نیا پاکستان نہین بنا اوپر سے تم ہمیں تنگ کر رہے ہو :grin: چلو اب اسی پرانے اور روشن سے کام چلاتے ہیں
 

حسان خان

لائبریرین
بی بی سی پر ابھی یہ پڑھا:

"نواز شریف کی کامیابی نشستیں زیادہ تر پنجاب تک محدود ہیں، اس لیے انھیں قانونی جواز قائم رکھنے کے لیے چھوٹے صوبوں سے مفاہمت کرنا پڑے گی۔"
 
بی بی سی پر ابھی یہ پڑھا:

"نواز شریف کی کامیابی نشستیں زیادہ تر پنجاب تک محدود ہیں، اس لیے انھیں قانونی جواز قائم رکھنے کے لیے چھوٹے صوبوں سے مفاہمت کرنا پڑے گی۔"

لایعنی بات ہے
یہ چھوٹی جماعتیں دیکھنا کیسے مکھیوں کی طرح اتی ہیں

نواز شریف کی جیت کو مان لو۔ یہ عوام کی اواز ہے
 

حسان خان

لائبریرین
کیسا قانونی جواز ؟

قانونی کے بجائے اخلاقی جواز کہنا زیادہ مناسب ہے۔ آئین تو بہرحال اس کی اجازت دیتا کہ کوئی جماعت صرف پنجاب کے مینڈیٹ پر ہی قومی حکومت بنا لے، لیکن ایسی حکومت کو سندھ وغیرہ میں ناگواری کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
فیس بک پر فی الحال ایسی چیزیں گردش کر رہی ہیں: :)
(مجھے امید ہے کہ ساجد صاحب فیس بک کا مواد ہونے کے باوجود اس ہلکی پھلکی تصویر کو اس دھاگے کے لیے قبولیت کا درجہ دے دیں گے۔)

428771_10151438391941482_1167306851_n.jpg
 
Top