مبروک- ن لیگ جیت گئی

پی ٹی آئی کے سپورٹرز مایوس نہ ہوں ایک یسی پارٹی جسکی کل تک ایک سیٹ بھی نہ تھی اس نے بہت عمدہ پرفارمنس دی کہ وہ کم از کم اس ملک کی دوسری یا تیسری بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ اب عمران خان کو چاہیے کہ ٹک کے اپوزیشن میں بیٹھے اور پی ٹی آئی کا ورکر استقامت کا مظاہرہ کرئے اور دیہات کی سطح پر ٹکا کر ورک کرے ان شاء اللہ نیکسٹ الیکشن ہمارا ہوگا ۔۔والسلام
افسوس اس بات کا ہے کہ پڑھے لکھے انگوٹھا چھاپوں سے شکست کھا گئے۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو ۔
ذاتی مفاد ،لالچ ،اقربا پروی اور جہالت جیت گئی جبکہ مقابلے میں سچ ، عدل و انصاف اور ملک کے لیے کچھ کر دکھانے کا سچا جذبہ اور لگن ہار گئی ۔
آپ اسے ہار مت سمجھیں قومی سیاست میں نئے رویے اورروایات کی شروعات پی ٹی آئی کی کامیابی سے کم نہیں
مسلم لیگ کے تبدیل شدہ رویے اورآئندہ بہتراقدامات کی ایک بڑی وجہ بھی پی ٹی آئی بنے گی
 
زرقا مفتی کو بھی مبارک
مجموعی طور پر پی ٹی ائی نے اچھا مقابلہ کیا۔ نیت تو ان کی بھی درست تھی پر انتخاب غلط تھا
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
 
سب کو میری طرف سے پھول کا تحفہ
Fresh%20Red%20Rose%20Closeup.jpg
 
حسیب نذیر گل اور دوسرے تمام نوجوان جنھوں نے پی ٹی ائی کو ووٹ دیا۔ وہ ووٹ تو ضائع ہوا پر اپکی نیت تو پاکستان درست کرنے کی تھی۔ یہ نیت مبارک ہے۔
مبارک ہو
 
زرقا مفتی

محفلین
ن لیگ کو اور ان کے مداحین کو مبارکباد۔ اب پاکستان مزید پانچ سال کے لئے یرغمال۔
عمران خان کو سلام اُس نے ناراض اور نئے ووٹر کو متحرک کیا مگر وہ روایت کا بت نہیں توڑ سکا
پاکستانیوں کو پُرانا پاکستان مبارک
لوڈشیڈنگ ، بدامنی ، نانصافی ، مہنگائی بے روزگاری مبارک
اب کچھ اور شہروں میں میٹرو بس چلے گی
قومی خزانہ قرضوں میں بٹے گا
اور سرکاری محکموں کی نوکریاں انعام میں ملیں گی

نتیجہ پہلے تعلیم اور معاشی خودمختاری پھر تبدیلی کی خواہش
 
یہ صرف اپ کی منفی سوچ ہے

ائیے مل کر پاکستان کی تعمیر کریں

عمران کو چاہیے کہ فون کر کے نواز اور شہباز کا شکریہ ادا کرے۔ اور ملکر حکومت بنائے۔ پاکستان ذاتی دشمنیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسی میں عمران کی بھلائی بھی ہے

بہر حال خیر مبارک
 
حسان خان بھائی ذرا ادھر آ کر ایچ اے خان صاحب کو مبارکباد تو دے دیجیے۔ وہ آپ کو پھول پیش کر رہے ہیں۔۔۔ :bighug:

ہاں حسان خان کو تو بھول گیا۔
انھیں بھی مبارک۔ کئی دھائیوں پہلے میری بھی یونیورسٹی وہی ہے جہاں وہ اب پڑھتے ہیں۔ میں نے وہیں سے ماسٹرز کیا ہے
 
پردیسی

محفلین
سب کو اور مجھے بھی پی ایم ایل این کی کامیابی مبارک ہو :twisted:
میرے موککلوں نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں وہ آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں
نواز شریف کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے ایک مہینہ کے اندر آپ کے ملک میں لوڈ شیڈنگ آدھی رہ جانے کی امید ہے ۔۔۔ رات کے ٹائم لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی جس سے آپ سکون سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مزے کر سکیں گے :)
کراچی کے حالات چھ ماہ سے ایک سال کے اندر معمول پر آنے کے قوی امکان ہیں۔
مہنگائی پر پہلی فرصت میں کنٹرول کیا جاسکتا ہے
باقی موکلوں نے اور بھی بہت سی پیشگوئی کی ہیں جو یہاں بتانے کی نہیں ہیں :)
باقی سب اچھے کی امید رکھیں ۔۔اچھے کی امید رکھنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں
منفی جذبات ، اور تعصب رکھنے سے بہتر ہے کہ ان کو چھ ماہ سے ایک سال دیکھیں ۔۔ اگر کام کریں تو اچھے لفظوں سے یاد کریں ۔۔۔ورنہ زبان تو آپ کی ہے ہی اور پانچ سال بعد الٹانے کی طاقت بھی آپ کے ہاتھ میں ہی ہے
 
سب کو اور مجھے بھی پی ایم ایل این کی کامیابی مبارک ہو :twisted:
میرے موککلوں نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں وہ آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں
نواز شریف کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے ایک مہینہ کے اندر آپ کے ملک میں لوڈ شیڈنگ آدھی رہ جانے کی امید ہے ۔۔۔ رات کے ٹائم لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی جس سے آپ سکون سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مزے کر سکیں گے :)
کراچی کے حالات چھ ماہ سے ایک سال کے اندر معمول پر آنے کے قوی امکان ہیں۔
مہنگائی پر پہلی فرصت میں کنٹرول کیا جاسکتا ہے
باقی موکلوں نے اور بھی بہت سی پیشگوئی کی ہیں جو یہاں بتانے کی نہیں ہیں :)
باقی سب اچھے کی امید رکھیں ۔۔اچھے کی امید رکھنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں
منفی جذبات ، اور تعصب رکھنے سے بہتر ہے کہ ان کو چھ ماہ سے ایک سال دیکھیں ۔۔ اگر کام کریں تو اچھے لفظوں سے یاد کریں ۔۔۔ ورنہ زبان تو آپ کی ہے ہی اور پانچ سال بعد الٹانے کی طاقت بھی آپ کے ہاتھ میں ہی ہے

آپ کو بھی مبارک
سب کام کرتے کرتے اتے ہیں
 
طالوت

محفلین
تحریک انصاف کے چاہنے والوں نے ایک اچھی الیکشن مہم چلائی مگر پاکستان کے سیاسی مزاج کو یکسر نظر انداز کیا اور خود کو محض کان پکا دینے والے بے مغز نعروں، پنجاب اور خیبر کی سیاست میں محصور کر لیا جس کے سبب انھیں اپنے دعووں کے برعکس نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ اب انکو ان نتائج کو عوام کی رائے کے تناظر میں جس کے تحت وہ خود تبدیلی کے خواہش مند تھے بخوشی قبول کرتے ہوئے غیر ضروری اور نامناسب الفاظ سے گریز کرتے ہوئے ایوانوں میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

بادبانی کشتی پر ملاح ، موچی اور راج مستری کی رائے برابر ہو تو ایسے نظام کے تحت تبدیلی کچھ ایسی ہی قسم کی آ سکتی ہے اور آئندہ بھی آنے کی امید ہے۔
 
طالوت

محفلین
اور حسب عادت الطاف حسین نے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے ایک سڑی ہوئی تعصب پر مبنی "مبارکباد" بھیجی ہے۔
 
صرف علی

محفلین
السلام علیکم
بھائی پاک کی سیاست صرف اپنی اپنی تنظیموں کے اندر ہوگئی ہے سب کے خدا وہ ہیں جس تنظیم سے جو منسلک ہے جب تک سوچ نہیں بدلے گی کچھ نہیں ہو گا سب کو بڑے دل کا مظاہرا کرنا چاہیے اور انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے چاہیے ۔
والسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
ایک بار پھر مبارک ہو نون لیگ کو، مگر یہ حکومت ان کے لیے بہت مشکل ہوگئی جیسے شریف برادران کا مزاج ہے اس سے تو اور بھی مشکل ہوگی اب وہ پہلے والی باتیں نہیں رہیں اب عدلیہ آزاد ہے اور میڈیا ایک اچھی خاصی خوفناک طاقت بن چکا ہے اب مجھے لگتا ہے کہ انکے حکومت میں آنے جکہ بعد عدلیہ بھی انکو ٹف ٹائم دے گی اور ان پر نظر رکھے گی جبکہ اپوزیشن میں تحریک انساف جیسی جماعت ہوگی ۔ ملک جس نہج پر پہنچ چکا ایسےمیں حکومت کرنا خود اپنے اندر ایک بہت بڑا چیلنج ہے
 
Top