قصہ چار محفلین کی ملاقات کا (اندر کی خبر)

عائشہ عزیز

لائبریرین
جاسوسیانہ دھاگے میں جاسوس ہی کے بارے میں لکھنے آئی ہوں تو پھر یہ جملہ نہ پڑھنا جاسوسی کے مروجہ اصولوں سے انحراف کے مترادف ہوتا۔ اور اب 'میں نہ مانوں واپس کرنے کو'۔ :cowboy:
اچھا۔ واقعی سچی میں؟ شکریہ :idontknow:۔
بتائیں بتائیں۔ ورنہ میں نے سچ مچ کام والے صفحات دے دینے ہیں آپ کو۔ :waiting:
پڑھ لیں پڑھ لیں
پڑھ کر اپنی اتنی پیاری بہنا پر غصہ کرنے سے تو بہتر تھا کہ نہ ہی پڑھتیں:cautious:
میں واپس نہیں لیتی کوئی بھی چیز۔۔:rolleyes:
واقعی۔۔۔سچی میں :)
بعد بتاؤں گی ناں کہ آپ کو معاف کر دیا جائے یا نہیں۔۔ آپ دے کر دیکھیں میں نے پھر سے کہہ دینا ہے "جی اپیا دے دیں" پھر آپ نے کہنا ہے "مکمل کرکے دے دوں گی" :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کل اردو محفل ٹیلی چینل پر ایک بریکنگ نیوز کی پٹی چل رہی تھی کہ ایک عدد جاسوس صاحب اسلام آباد کے علاقے میں گھومتے پائے گئے ہیں۔ اراکینِ محفل کو ہدایت کی جاتی ہے کہ انہیں ہر حال میں اپنی میٹنگز میں شامل کریں ورنہ آپ کے بارے میں کبھی بھی 'اندر کی خبر' سامنے آ سکتی ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے مبشر لقمان اور فرزندِ یوسف رضا گیلانی والی خبر آئی تھی۔
تفصیل کچھ یوں کہ یہ جاسوس صاحب ، حلیہ جن کا مشہور سراغرساں لیوٹیننٹ کولمبو سے ملتا ہے، دِکھنے میں عام لوگوں جیسے لگتے ہیں لیکن ہاتھ میں ایک غیر مرئی محدب عدسہ پکڑے ہوئے ہیں جس کو کمبل نما کوٹ میں ہاتھ سمیت چُھپایا ہوتا ہے۔ خود کو جدید زمانے کا جاسوس ثابت کرنے کے لئے بغیر تار کے ٹونٹی کانوں میں اٹکائی ہوئی ہے ۔ کولمبو 1 تو ہومیسائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے لئے سراغ رسانی کرتے تھے، لیکن یہ صرف اراکینِ محفل کی جاسوسی کرتے ہیں۔ جہاں چار لوگوں کو اکٹھا دیکھیں ، موصوف فوراً وہاں پہنچ جاتے ہیں ۔ یہ بات تو ماننا ہو گی کہ لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپنے کا محاورہ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ شاید بچپن میں اچھا پڑھانے کے دوران اماں جان کی پھونکنی والی مار :timeout: نے مطلب بہت اچھا سمجھا دیا ہے کیونکہ جب یہ اماں جان کو بار بار سناتے کہ 'میں کتاب سے سبق پڑھ رہا' تو وہ فوراً سے پہلے ان کی کتاب پر چھاپا مارتیں جہاں حساب کی کتاب میں عمران سیریز کا جاسوسی ناول چُھپا کر پڑھا جا رہا ہوتا تھا۔ پھر ہوتا یہ کہ اماں اپنے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے انہیں بتاتیں کہ بیٹا جی بڑوں کو چکر دینا اتنا آسان نہیں۔ ہمیں آپ کے انداز سے معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا کرنے جا رہے ہیں آپ :waiting:۔ خیر ان کا لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپنے کا ایک ثبوت اردو محفل پر ان کی عوامی رپورٹ بعنوان 'قصہ چار محفلین کی ملاقات کا (اندر کی خبر)' موجود ہے جس نے گزشتہ روز سے فورم میں کھلبلی مچا رکھی ہے۔ اور صورتحال اب کچھ یوں ہے کہ وہ لوگ جن کے بارے میں اندر کی خبر شائع کی گئی ہے ، وہ اس رپورٹ سے پہلے ہی اپنی روداد یہاں پیش کر چکے تھے لیکن عوام ان کی ذاتی روداد پر جاسوسِ محفل کی رپورٹ کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ وہ لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں ( میرا خیال ہے کہ الیکشن کے دنوں میں لفافے کی اتنی تکرار کافی ہے) :happy:۔
جاسوس موصوف کے بارے میں با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکول میں اساتذہ سےکان کھینچوانے کے عمل نے ان کی کانوں کی سننے کی رینج کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اب وہ آدھی بات سن کر کہانی مکمل کر لینے میں خاصہ حاصل کر چکے ہیں۔ اسی بنا پر ان دنوں انہوں نے ادارہ اردو محفل کو اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کر دی ہیں کیونکہ محفل کے اراکین میں میل جول بڑھ رہا ہے اور جاسوس صاحب نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے اپنے جوہر دکھانے کا ارادہ کر لیا ہے تا کہ بعد ازاں وہ اس تجربے کو اپنے 'سی-وی' پر لکھ کر خود کو مستند جاسوس ثابت کر سکیں اور جاسوسانی رپورٹوں کا ٹھیک ٹھاک معاوضہ حاصل کر سکیں۔ :party:
محفل کے اراکین کو خصوصی طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ جب بھی کہیں اکٹھ کا پروگرام بنائیں ، اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔ کولمبو 2 کی بڑی پہچان ان ایک ہاتھ میں محدب عدسہ جو اکثر ان کے کوٹ کی جیبی گہرائیوں میں کہیں گم ہو جاتا ہے اور ضرورت پڑھنے پر وہ اسے ایسی ہی شدت سے ڈھونڈتے دیکھےجا سکتے ہیں جیسے پاکستانی قوم اپنے حکمرانوں میں ایمانداری اور خلوصِ نیت کو ڈھونڈتی پائی جاتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پاکستانی قوم کی طرح انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور جلد یا بدیر انہیں اپنا عدسہ مل ہی جاتا ہے چاہے اس وقت تک ان کے 'ثبوت' میل ملاقات کے بعد اپنے اپنے ٹھکانوں پر ہی کیوں نہ پہنچ چکے ہوں۔ لیکن چونکہ ایک کہنہ مشق جاسوس ہیں تو عدسے کی تلاش کے دوران کانوں کو اپنے کام میں لگائے رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے اردگرد کوئی ایسی شخصیت دکھائی دے جن کا ہاتھ بار بار کان کی طرف جا رہا ہو تو ہر گز یہ سمجھ کر نظر انداز مت کریں کہ کان کھجلایا جا رہا ہے۔ بلکہ یہ اپنے کان میں لگائے گئے بغیر تار والے آلہ سماعت کو درست سمت میں سیٹ کر رہے ہوتے ہیں تا کہ تصویری نہ سہی ، لفظی روداد ہی اہلِ محفل کو پیش کر سکیں۔
قصہ مختصر اگر آپ کا سامنا اس حلیے اور انداز والے کسی انسان سے ہوتا ہے تو آپ کا ردِعمل مندرجہ ذیل تجاویز کی روشنی میں ہونا چاہئیے۔
1۔ جیسے ہی موصوف اپنا عدسہ ڈھونڈنے کی طرف توجہ کریں۔ فوراً سےپہلے موقع سے فرار ہو جائیں۔
2۔ اگر فرار ہونا ممکن نہ ہو تو اونچی آواز میں آپس میں محفل کے ایک رکن نیرنگ خیال کے 'ہے' ، 'ہیں' اور 'ہوں' سے عاری آدھے جملوں ،جو بظاہر مکمل جملوں کا تاثر دیتے ہیں، کی گردان شروع کر دیں۔ غالب امکان ہے کہ جاسوس صاحب خود ہی فرار ہونے کا سوچیں گے یا آ کر آپ کو یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ ان تراکیب کے بغیر بھی ان کے جملے سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس بتانے کے عمل میں بھی یہ 'ہے' خاندان کو جملوں سے دیس نکالا دے رہے ہیں ۔ چنانچہ فوراً ہی 'نیرنگ خیال' کا نعرہ لگا کر انہیں کیلے کا شیک پلانے کی آفر کریں۔ ساری جاسوسی وہیں ٹھپ کر دی جائے گی اور موصوف ہنسی خوشی آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

نوٹ: دوسری تجویز زیادہ پُرزور ہے کیونکہ اس صورت میں عشبہ رانی کی ماما کو ہر بار عشبہ کے لئے ایک یا دو گلاس کیلے کا شیک بناتے ہوئے صرف دوجگ اضافی شیک بنانے کی مشقت سے فراغت مل جائے گی جو کہ عشبہ کی ماما کے لئے ایک بڑا ریلیف ہو گا :openmouthed: ۔

:laugh: :laughing: :rollingonthefloor:
اور میرے لمبے کانوں پر اعتراض۔۔۔۔ :sad2:
وہ تو قدرتی ایسے ہیں۔۔۔ سچی۔۔۔۔ :noxxx:
اور ایسے حروف کے اوپر ہمارا معاہدہ ہوچکا تھا۔۔ پھر بھی سیز فائرنگ کی خلاف ورزی۔۔۔ :confused2:
اور یہ نوٹ تو بالکل لگتا ہے کہ زرد لفافہ لے کر لکھا گیا۔۔۔ :idea2:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا بات ہے نیرنگ بھائی، آپ کی بھی ۔۔۔ ممم یرا مطلب ہے آپ کے انداز تحریر کی :) فسانہ بنانے میں تو آپ کا کوئی جواب نہیں۔ آپ افسانے لکھا کریں (اگر ابھی تک نہیں لکھتے تو) ایک کامیاب افسانہ نگار بننے کے تمام گُر (گڑ نہیں :D ) آپ میں بدرجہ اتم نہیں تو کچھ کم بھی نہیں :p
میرے افسانہ نگاری کی تو دو مراسلے اوپر ہی فرحت کیانی نے دھجیاں اڑا دیں ہیں۔۔۔۔ :evil:
بہت شکریہ یوسف بھائی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال نے کہا ہے:
گولڑہ موڑ اور پیر ودھائی والے بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔ :p

مہ جبین سسٹر! اردو کے ممتاز ادیب و نقاد ڈاکٹر شمیم حنفی کا کہنا ہے کہ ”استفادہ کرنا“ اور ”استفادہ حاصل کرنا“ دونوں درست ہے۔ اور عطا ء الحق قاسمی جیسے ادیب و شاعر بھی ڈاکٹر صاحب کی بات سے سہمت ہیں۔ :)
یہ تو زبردست ہو گیا سرکار۔۔۔ میں بھی کہوں میں غلط کیسے لکھ سکتا تھا۔۔۔ :devil:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:openmouthed:
بہت شکریہ آنٹی۔ اراکین محفل کے وسیع تر مفاد میں مجھے یہ مشکل ترین کام کرنا پڑا۔ اتنی دماغ سوزی کے بعد اب میں نے اگلے تین مہینے کوئی سوچنے والا کام نہیں کرنا۔ :embarrassed:
یہ تحریر دیکھ کر تو آپ سے مستقل بنیادوں پر یہ کام کروانے کا سوچا جا رہا۔۔۔ :waiting::dancing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پڑھ لیں پڑھ لیں
پڑھ کر اپنی اتنی پیاری بہنا پر غصہ کرنے سے تو بہتر تھا کہ نہ ہی پڑھتیں:cautious:
میں واپس نہیں لیتی کوئی بھی چیز۔۔:rolleyes:
واقعی۔۔۔ سچی میں :)
بعد بتاؤں گی ناں کہ آپ کو معاف کر دیا جائے یا نہیں۔۔ آپ دے کر دیکھیں میں نے پھر سے کہہ دینا ہے "جی اپیا دے دیں" پھر آپ نے کہنا ہے "مکمل کرکے دے دوں گی" :p
اوہو۔ جذباتی بلیک میلنگ۔
میں نے غصہ تو ابھی کیا ہی نہیں۔ اصل میں ڈانٹ والی گن پھر گم ہو گئی ہے اور نیرنگ خیال نے مجھے ڈھونڈ کر دینے سے انکار کر دینا ہے میری پوسٹ پڑھ کر۔ اس لئے ایک دو دن ڈانٹ سے پرہیز کروں گی۔ اس کے بعد آپ کی خیر نہیں۔ :cowboy:

اچھا پلیز معاف کر دیں۔ عینی شاہ کو بھی بتائیں کہ میں نے فرمائش پوری کر دی ہے۔ معلوم نہیں کتنے لوگوں کی منتیں کر کے دو پیراگراف لکھوائے ہیں۔ میرا تو حشر ہو گیا۔ :whew:
 
ڈانٹ والی گن اب الیکشن کے بعد ملے گی۔۔۔ آجکل بڑا مصروف ہوں ۔۔۔۔ عشبہ والی چاہیے تو دی جا سکتی ہے۔۔۔ :p
 
عینی شاہ

محفلین
کل اردو محفل ٹیلی چینل پر ایک بریکنگ نیوز کی پٹی چل رہی تھی کہ ایک عدد جاسوس صاحب اسلام آباد کے علاقے میں گھومتے پائے گئے ہیں۔ اراکینِ محفل کو ہدایت کی جاتی ہے کہ انہیں ہر حال میں اپنی میٹنگز میں شامل کریں ورنہ آپ کے بارے میں کبھی بھی 'اندر کی خبر' سامنے آ سکتی ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے مبشر لقمان اور فرزندِ یوسف رضا گیلانی والی خبر آئی تھی۔
تفصیل کچھ یوں کہ یہ جاسوس صاحب ، حلیہ جن کا مشہور سراغرساں لیوٹیننٹ کولمبو سے ملتا ہے، دِکھنے میں عام لوگوں جیسے لگتے ہیں لیکن ہاتھ میں ایک غیر مرئی محدب عدسہ پکڑے ہوئے ہیں جس کو کمبل نما کوٹ میں ہاتھ سمیت چُھپایا ہوتا ہے۔ خود کو جدید زمانے کا جاسوس ثابت کرنے کے لئے بغیر تار کے ٹونٹی کانوں میں اٹکائی ہوئی ہے ۔ کولمبو 1 تو ہومیسائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے لئے سراغ رسانی کرتے تھے، لیکن یہ صرف اراکینِ محفل کی جاسوسی کرتے ہیں۔ جہاں چار لوگوں کو اکٹھا دیکھیں ، موصوف فوراً وہاں پہنچ جاتے ہیں ۔ یہ بات تو ماننا ہو گی کہ لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپنے کا محاورہ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ شاید بچپن میں اچھا پڑھانے کے دوران اماں جان کی پھونکنی والی مار :timeout: نے مطلب بہت اچھا سمجھا دیا ہے کیونکہ جب یہ اماں جان کو بار بار سناتے کہ 'میں کتاب سے سبق پڑھ رہا' تو وہ فوراً سے پہلے ان کی کتاب پر چھاپا مارتیں جہاں حساب کی کتاب میں عمران سیریز کا جاسوسی ناول چُھپا کر پڑھا جا رہا ہوتا تھا۔ پھر ہوتا یہ کہ اماں اپنے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے انہیں بتاتیں کہ بیٹا جی بڑوں کو چکر دینا اتنا آسان نہیں۔ ہمیں آپ کے انداز سے معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا کرنے جا رہے ہیں آپ :waiting:۔ خیر ان کا لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپنے کا ایک ثبوت اردو محفل پر ان کی عوامی رپورٹ بعنوان 'قصہ چار محفلین کی ملاقات کا (اندر کی خبر)' موجود ہے جس نے گزشتہ روز سے فورم میں کھلبلی مچا رکھی ہے۔ اور صورتحال اب کچھ یوں ہے کہ وہ لوگ جن کے بارے میں اندر کی خبر شائع کی گئی ہے ، وہ اس رپورٹ سے پہلے ہی اپنی روداد یہاں پیش کر چکے تھے لیکن عوام ان کی ذاتی روداد پر جاسوسِ محفل کی رپورٹ کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ وہ لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں ( میرا خیال ہے کہ الیکشن کے دنوں میں لفافے کی اتنی تکرار کافی ہے) :happy:۔
جاسوس موصوف کے بارے میں با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکول میں اساتذہ سےکان کھینچوانے کے عمل نے ان کی کانوں کی سننے کی رینج کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اب وہ آدھی بات سن کر کہانی مکمل کر لینے میں خاصہ حاصل کر چکے ہیں۔ اسی بنا پر ان دنوں انہوں نے ادارہ اردو محفل کو اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کر دی ہیں کیونکہ محفل کے اراکین میں میل جول بڑھ رہا ہے اور جاسوس صاحب نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے اپنے جوہر دکھانے کا ارادہ کر لیا ہے تا کہ بعد ازاں وہ اس تجربے کو اپنے 'سی-وی' پر لکھ کر خود کو مستند جاسوس ثابت کر سکیں اور جاسوسانی رپورٹوں کا ٹھیک ٹھاک معاوضہ حاصل کر سکیں۔ :party:
محفل کے اراکین کو خصوصی طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ جب بھی کہیں اکٹھ کا پروگرام بنائیں ، اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔ کولمبو 2 کی بڑی پہچان ان ایک ہاتھ میں محدب عدسہ جو اکثر ان کے کوٹ کی جیبی گہرائیوں میں کہیں گم ہو جاتا ہے اور ضرورت پڑھنے پر وہ اسے ایسی ہی شدت سے ڈھونڈتے دیکھےجا سکتے ہیں جیسے پاکستانی قوم اپنے حکمرانوں میں ایمانداری اور خلوصِ نیت کو ڈھونڈتی پائی جاتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پاکستانی قوم کی طرح انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور جلد یا بدیر انہیں اپنا عدسہ مل ہی جاتا ہے چاہے اس وقت تک ان کے 'ثبوت' میل ملاقات کے بعد اپنے اپنے ٹھکانوں پر ہی کیوں نہ پہنچ چکے ہوں۔ لیکن چونکہ ایک کہنہ مشق جاسوس ہیں تو عدسے کی تلاش کے دوران کانوں کو اپنے کام میں لگائے رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے اردگرد کوئی ایسی شخصیت دکھائی دے جن کا ہاتھ بار بار کان کی طرف جا رہا ہو تو ہر گز یہ سمجھ کر نظر انداز مت کریں کہ کان کھجلایا جا رہا ہے۔ بلکہ یہ اپنے کان میں لگائے گئے بغیر تار والے آلہ سماعت کو درست سمت میں سیٹ کر رہے ہوتے ہیں تا کہ تصویری نہ سہی ، لفظی روداد ہی اہلِ محفل کو پیش کر سکیں۔
قصہ مختصر اگر آپ کا سامنا اس حلیے اور انداز والے کسی انسان سے ہوتا ہے تو آپ کا ردِعمل مندرجہ ذیل تجاویز کی روشنی میں ہونا چاہئیے۔
1۔ جیسے ہی موصوف اپنا عدسہ ڈھونڈنے کی طرف توجہ کریں۔ فوراً سےپہلے موقع سے فرار ہو جائیں۔
2۔ اگر فرار ہونا ممکن نہ ہو تو اونچی آواز میں آپس میں محفل کے ایک رکن نیرنگ خیال کے 'ہے' ، 'ہیں' اور 'ہوں' سے عاری آدھے جملوں ،جو بظاہر مکمل جملوں کا تاثر دیتے ہیں، کی گردان شروع کر دیں۔ غالب امکان ہے کہ جاسوس صاحب خود ہی فرار ہونے کا سوچیں گے یا آ کر آپ کو یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ ان تراکیب کے بغیر بھی ان کے جملے سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس بتانے کے عمل میں بھی یہ 'ہے' خاندان کو جملوں سے دیس نکالا دے رہے ہیں ۔ چنانچہ فوراً ہی 'نیرنگ خیال' کا نعرہ لگا کر انہیں کیلے کا شیک پلانے کی آفر کریں۔ ساری جاسوسی وہیں ٹھپ کر دی جائے گی اور موصوف ہنسی خوشی آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

نوٹ: دوسری تجویز زیادہ پُرزور ہے کیونکہ اس صورت میں عشبہ رانی کی ماما کو ہر بار عشبہ کے لئے ایک یا دو گلاس کیلے کا شیک بناتے ہوئے صرف دوجگ اضافی شیک بنانے کی مشقت سے فراغت مل جائے گی جو کہ عشبہ کی ماما کے لئے ایک بڑا ریلیف ہو گا :openmouthed: ۔
وااااااااااااااااااااااو اتنا بیوٹفل لکھتی ہیں آپ فرحت آپی :thumbsup:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اوہو۔ جذباتی بلیک میلنگ۔
میں نے غصہ تو ابھی کیا ہی نہیں۔ اصل میں ڈانٹ والی گن پھر گم ہو گئی ہے اور نیرنگ خیال نے مجھے ڈھونڈ کر دینے سے انکار کر دینا ہے میری پوسٹ پڑھ کر۔ اس لئے ایک دو دن ڈانٹ سے پرہیز کروں گی۔ اس کے بعد آپ کی خیر نہیں۔ :cowboy:

اچھا پلیز معاف کر دیں۔ عینی شاہ کو بھی بتائیں کہ میں نے فرمائش پوری کر دی ہے۔ معلوم نہیں کتنے لوگوں کی منتیں کر کے دو پیراگراف لکھوائے ہیں۔ میرا تو حشر ہو گیا۔ :whew:
آپ کی گن ملے گی بھی تو آپ کے ہاتھ آنے سے پہلے ہی پھر سے گم ہو چکی ہوگی اپیا حضور! :p
اوہو!!! رکیں تو اپیا۔۔
ابھی یہ بات انڈر کنسیڈریشن ہے کہ فرمائش کو پورا سمجھا جائے یا کہ۔۔۔ ہم ہنگامی اجلاس بلائیں گے سعود بھیا کے بیدار ہونے پر پھر آپس میں مشورہ کیا جائے گا کہ فرحت اپیا کو معاف کیا جائے یا اتنی خوبصورت بے پر کی لکھنے پر ایک اور کی فرمائش داغ دی جائے۔۔ آہم آہم:rollingonthefloor:
 
بہت خوب لکھا فرحت(y)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ جو جواب میں چھوٹے کو بڑا دکھانا۔۔۔ :p اصل میں میرا قصور نہیں۔۔۔ :confused: ابھی ابھی جو مجھے عدسہ دیا گیا ہے۔۔ میں اس کی مدد سے دیکھ رہا تھا۔۔۔ :censored:
ارے یہ کہیں میرا عدسہ تو نہیں لے لیا آپ نے
اتنی دفعہ بولا ہے چھوٹے بچو میری چیزوں کا ہاتھ مت لگایا کرو :cautious:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:laugh: :laughing: :rollingonthefloor:
اور میرے لمبے کانوں پر اعتراض۔۔۔ ۔ :sad2:
وہ تو قدرتی ایسے ہیں۔۔۔ سچی۔۔۔ ۔ :noxxx:
اور ایسے حروف کے اوپر ہمارا معاہدہ ہوچکا تھا۔۔ پھر بھی سیز فائرنگ کی خلاف ورزی۔۔۔ :confused2:
اور یہ نوٹ تو بالکل لگتا ہے کہ زرد لفافہ لے کر لکھا گیا۔۔۔ :idea2:
:shock:؟ میں نے تو کانوں کی حساسیت اور رینج کی بات کی تھی۔ اندر کی بات آپ نے خود بتا دی :party:۔
میں نے تو کچھ نہیں کہا؟ میں معاہدے کی مکمل پابندی کر رہی ہوں۔ کل بھول گئی تھی اور آج تو دوسروں کو ایک خبر دی ہے۔ اور بھلا کیا کیا ہے میں نے :idontknow:؟
زرد لفافہ نہیں۔ یہ نندیانہ ،ہمیشرانہ اور ہم صنفیانہ قسم کی ہمدردی ہے۔ :cool2:

پسِ تحریر (پی ایس کو ایسے ہی لکھتے ہیں نا اردو میں؟): پیشگی اجازت نہ لینے کے بہت معذرت۔ میں آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھنے کو تھی کہ کولمبو سیریز کا خیال آ گیا تو ایسے ہی لکھنا شروع کر دیا اور پھر پوسٹ بھی کر دیا۔ امید ہے برا نہیں مانا جائے گا۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
اوہو۔ جذباتی بلیک میلنگ۔
میں نے غصہ تو ابھی کیا ہی نہیں۔ اصل میں ڈانٹ والی گن پھر گم ہو گئی ہے اور نیرنگ خیال نے مجھے ڈھونڈ کر دینے سے انکار کر دینا ہے میری پوسٹ پڑھ کر۔ اس لئے ایک دو دن ڈانٹ سے پرہیز کروں گی۔ اس کے بعد آپ کی خیر نہیں۔ :cowboy:

اچھا پلیز معاف کر دیں۔ عینی شاہ کو بھی بتائیں کہ میں نے فرمائش پوری کر دی ہے۔ معلوم نہیں کتنے لوگوں کی منتیں کر کے دو پیراگراف لکھوائے ہیں۔ میرا تو حشر ہو گیا۔ :whew:
میں نے پڑھ لیا ہے فرحت آپ اٹ مینز آپ سے تھوڑی سی ضدیں کر کے آپکو تنگ کر کے کچھ بھی منوایا جا سکتا ہےآپا کی طرح :biggrin:ایموشنل بلیک میلنگ بھی چلے گی ہاہاہاہاہا :rollingonthefloor::laughing:
 
Top