انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

یوسف-2

محفلین
اس ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کی کیا ضرورت پڑ چکی ہے جناب ؟:D
’’ضرورت‘‘ تو شاید’’فرست ٹیلی کاسٹ‘‘ کی بھی نہیں رہی ہوگی :mrgreen: ۔ یہاں تو سب کچھ بلا ضرورت ہی ہوتا ہے :grin: غالبا" آپ کا واحد انٹرویو ہے جو ’’موضوعاتی‘‘ ہے اور کسی ’’نظریہ‘‘ کے گرد گھومتا ہے۔ اور مجھے ’’نظریاتی لوگ‘‘ بہت پسند ہیں، خواہ ان کا نظریہ میرے نظریہ سے متضاد ہی کیوں نہ ہو۔ اسی لئے آپ کے انٹرویو کو ’’ری فریش‘‘ کردیا ہے۔:lol:
 
عسکری

معطل

پر آپ نے ماضی کو کرید کر ہمارے سوئے ہوئے جزبات کو جگا دیا ہے اس کا جرمانہ اب ہم کس پر لگائیں:grin: ویسے ہماری بات اچھی جا رہی تھی پر جب لوگ حد سے زیادہ بڑھنے لگے تو ہم نے الوداع اٹھ چلیں نی ساتھی کو یاد کر لیا :loser:
 
شمشاد بھائی ، میرا تعلق کراچی سے ہے میں کامرس گریجویٹ ہوں اور ایک پرائیوٹ فرم میں ملازمت کرتا ہوں جو کہ ٹاور کے نزدیک واقع ہے رہائش گارڈن ایسٹ میں ہے خیر سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ ہوں (ماشااللہ سے) :)۔ سن 1996 سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں۔(عمر کااندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا );)
کل لفظ "بعد"کا مطلب ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس شاندار سائٹ کی اس خطرناک لڑی تک آ پہنچا کل ہی کل میں 14 پیجز پڑھ ڈالے ، اب جیسا آپ سلوک کریں بندہ حاضر ہے۔:grin:
@ لڑی
واقعی یوسف صاحب اس "ری کیپ" کی کیا ضرورت پڑی ؟؟؟
@ پاکستانی بھائی
بھائی اگرآپ ناراض نہ ہوں تو کیا میں بھی کوئی سوال کرسکتا ہوں ؟؟ یہ دنیا ئیں ،یہ کائیناتیں ،مجھے بھی کچھ چکر لگتا ہے اگر آپ کا یا کسی بھی صاحب کا مطالعہ ہو تو مجھےجان کر خوشی ہو گی :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، میرا تعلق کراچی سے ہے میں کامرس گریجویٹ ہوں اور ایک پرائیوٹ فرم میں ملازمت کرتا ہوں جو کہ ٹاور کے نزدیک واقع ہے رہائش گارڈن ایسٹ میں ہے خیر سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ ہوں (ماشااللہ سے) :)۔ سن 1996 سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں۔(عمر کااندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا );)

لگے ہاتھوں اپنا نام بھی لکھ دیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔

جی آپ بھی عمران سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ پاکستانی کا یہی نام ہے۔
 
چلیں ٹھیک ہے عام سوالات سے شروع کرتے ہیں (یو نو ذرا ماحول بناتے ہیں :ROFLMAO:)
عمران صاحب آپ کی نظر میں پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل کیا ہے
اور کیا کسی سیاسی پارٹی کے پاس اسکا حل ہے بھی کہ نہیں ؟؟؟
 
پاکستان کے مسائل ایسے ہیں جیسے کہ کبھی سیدھے نا ہونے والے ان کو کم کیا جا سکتا ہے بس ۔ اس وقت سب برے ہیں اور ان بروں میں سے عمران کو سلیکٹ کر کے چانس دیا جا سکتا ہے ۔ مسائل بہت ہیں حل تو پھر آپ کو پتہ ہے ایک اور دھاگا چاہیے :eek:
 
عسکری

معطل
شاوا بئی شاوا
پاکستانی ہن
نوی ڈی پی تے نوے سگنیچر دے نال ، :)

@ٹاپک
پوسٹ نمبر 284 کی ویڈیو دیکھی تھی بھائی آپ نے ؟
ڈی پی فرمائش پر تبدیل کی ہے اور سیگنیچر مجھے اچھے لگے تو تبدیل کیے کون ساری عمر ایک ہی رکھتا ہے ؟

رہی بات ویڈیو کی تو ابھی دیکھ لیتے ہیں :bighug:
 
عسکری

معطل
انسان کو ہر حال میں ایک سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس چھتری سے نکل کر بہت دھوپ لگتی ہے ایک سابقہ ملحد کا اقبال ۔ سچ میں دوستو جو بھی ہے جیسا بھی جہاں بھی ہے ہے یا نا ہے پر ایک مذہبی سہارا جو جبلت میں بٹھایا گیا ہو اس سے دور ہو کر زندگی کی ہر مشکل کا خؤد سامنا کرنا آسان نہیں
یوسف-2 آپ کے لیے یہ پیغام اپنے فیملی ممبرز کو بتا دیجیے گا جو اس وقت بہت ہی اٹریکٹیو تھے اس دھاگے میں:peacesign:
 
مہ جبین

عسکری کیا سیر کو سوا سیر مل گیاِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا تمہاری زندگی میں مذہب کے حوالے سے کوئی یو ٹرن آگیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر اس بات کی وضاحت ہوجائے تو بہت سوں کا بھلا ہوجائے
 
مہ جبین

محفلین
جو بھی ہے یہی ہے آنی
عسکری بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری جو بھی مذہبی سوچ اور نظریہ تھا ۔۔۔ اب اس میں کس حد تک اور کیا تبدیلی آئی ہے، یہ تمہارا ذاتی فعل ہے اس میں کسی کو اپنی رائے دینے کا کوئی حق اور اختیار نہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والے انسان کے خیالات میں اتنی بڑی تبدیلی بلکہ انقلاب کیسے آیا ؟؟؟؟؟ اسکو جاننے میں بہت لوگوں کو دلچسپی ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ تمہارے ان تجربات سے کچھ ایسے لوگ فائدہ اٹھائیں جو تمہاری پہلی والی گمراہ روش پر چل رہے ہیں اور تمہاری طرح خود کو بالکل ٹھیک سمجھ رہے ہیں
 
Top