غدیر زھرا

لائبریرین
کافی عرصہ قبل ایک ڈائجسٹ (ماہنامہ سب رنگ) میں ایک تحریر نظر سے گزری جس نے الجھن میں ڈال دیا ۔۔ آج احباب سے اس الجھن کو شئیر کرنے کا سوچا ۔۔ امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے ۔۔

تحریر کچھ یوں تھی ۔۔

" 15 اگست کیوں نہیں ؟

اُمّ الکتاب نے اُن لوگوں کی مذمّت کی ہے جو بتوں کی پوجا محض اِس لیے کرتے ہیں کہ اُن کے آباؤاجداد ایسا کرتے تھے ۔ پاکستان کی نئی نسل کویہ باور کرایا جاتا ہے کہ اُن کا ملک 14 اگست کو آزاد ہوا تھا ۔ اُنھیں یہ بات اُن کے والدین بتاتے ہیں، اُن کی درسی کتب بتاتی ہیں، ٹیلے وِژن بتاتا ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق یہ قومی دن ہے ۔ سب لوگ ہر جگہ قومی پرچم لہراتے ہیں، لٰہذہ اِس کے برعکس سوچنے یا عمل کرنے والے کی عقل پر شک کیا جائے گا، لیکن حقائق کچھ اور بتاتے ہیں جن کی تصدیق سرکاری ذرائع سے کی جا سکتی ہے :

13 اگست 1947ء: ۔۔۔ غیر منقسم ہندوستان کے وائسراے لارڈ ماؤنٹ بیٹن دلّی سے کراچی پہنچتے ہیں ۔
14 اگست 1947ء: ۔۔۔ غیر منقسم ہندوستان کے وائسراے کی حیثیت سے وہ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کی موجودگی میں وہ اسمبلی کے تمام اراکان سے کہتے ہیں کہ وہ (ماؤنٹ بیٹن) اب بھی اسمبلی کے سربراہ ہیں، جب کہ پاکستان کا گورنر جنرل اگلے دن مقرر کیا جائے گا۔
15 اگست 1947ء:۔۔۔ قائداعظم محمدعلی جناح پاکستان کے گورنر جنرل کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہیں، جب کہ اُدھر ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کے گورنر جنرل کے عہدےکا ۔

پاکستان میں شائع کی جانے والی پہلی ٹکٹوں پر یومِ آزادی کی تاریخ 15 اگست 1947 چپھی ہوئی ہے۔
حکومتِ پاکستان کی شائع شدہ سال1948ء کی چھٹیوں کی فہرست میں یومِ آزادی کی چھٹی کا دن 15 اگست درج ہے ۔
عرصہء درازسےہمارے علما کی جانب سے ہمیں یہ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان 27 رمضان کے مبارک دن وجود میں آیا تھا ۔ اُس دن بھی تاریخ 15 اگست 1947ء تھی ۔

بہ شکریہ"دی نیوز" کراچی ۔۔ تعاون امجد مصطفٰے ۔ "

احباب کی رائے کی منتظر ہوں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
نئے پاکستان کا یوم ازادی 11 مئی ہے - عمران
ویسے موجودہ پاکستان کا یوم ازادی شاید 16 دسمبر ہے

آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔ سیاسی لوگوں کے پیچھے خود کو ہلکان نہ کریں۔ :)

گپ شپ کے ذمروں میں چکر لگایا کریں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں کوئی ہلکان نہیں
مگر درست بات ہے کہ موجودہ پاکستان 16 دسمبر کوہی وجود میں ایا ہے

اگر ہم لوگ متنازع چیزوں کو نظر انداز کرکے ان باتوں پر توجہ دیں جو ہم سب کی سانجھی ہیں اور جن سے ملک میں اتحاد اور یگانگت کی فضا ہموار ہو سکے تو کیا ہی اچھا ہو۔ سچی بات یہی ہے کہ اگر منفی چیزوں سے جان چھڑا کر مثبت اقدار کی ترویج کا کام کیا جائے تو ہم ایک بہت اچھی محبت کرنے والی قوم بن سکتے ہیں۔
 
اچھی قوم بننے کے لیے ضروری ہے کہ درست تناظر میں سوچا اور فیصلہ کیا جائے۔ اپ لوگ 14 یا 15 اگست پر الجھن کا شکار ہیں مگر جو اصل الجھن ہے اس سےپہلو تہی کررہے ہیں۔ اگر کسی کے گھر میں کوئی بیمار ہوگا توکیا بیماری کا تذکرہ نہ کرکےبیماری درست ہوجائےگی؟
 
شمشاد

لائبریرین
غدیر نے ۱۴ اگست اور ۱۵ اگست سن ۱۹۴۷ کے حوالے سے تحریر شریک محفل کی ہے۔
اس حوالے سے اگر کوئی رکن کچھ کہنہ چاہے تو بسم اللہ
 
محمداحمد

لائبریرین
تاریخی طور پر تو یہی درست ہے کہ پاکستان 16 دسمبر کو وجود میں ایا
14 اگست 1947 والا پاکستان تو ٹوٹ چکا ہے۔
مگر ہم مصر رہے کہ یہی موجودہ پاکستان اصل پاکستان ہے۔
بچے الجھن کا شکار نہ رہیں تو کیا کریں۔ انھیں بتایا ہی نہیں جاتا۔
الجھی ہوئی قوم کبھی درست فیصلے نہیں کرسکتی

یہ اگست 47 والا ہی پاکستان ہے اور دسمبر 71 میں کوئی پاکستان نہیں بنا۔

بالکل ایسے ہی جیسے ہندوستان آج بھی ہندوستان ہے اور پاکستان کے الگ ہونے سے اُس کی شناخت نہیں بدلی۔ آپ کو چاہیے کہ کچھ کشادہ دلی سے سوچیں پاکستان کے بارے میں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
غدیر نے ۱۴ اگست اور ۱۵ اگست سن ۱۹۴۷ کے حوالے سے تحریر شریک محفل کی ہے۔
اس حوالے سے اگر کوئی رکن کچھ کہنہ چاہے تو بسم اللہ

شمشاد بھائی !

اس حوالے سے میں تو اپنی رائے دے چکا ہوں۔ باقی جو کچھ بھی لکھا ہے سب ردِ عمل میں ہی ہے۔
 
عمراعظم

محفلین
غالبا" 15 اگست ہند وستان کے یومِ آزادی سے متصادم تھی۔اس لئے قیادت نے اس میں تبدیلی کی ہو گی۔البتہ یہ میرا قیاس ہے ۔اصل حقیقت میں نہیں جانتا۔
ویسے اس میں کوئی مزائقہ بھی نہیں ہے۔رسول اللہ نے یومِ عاشورہ کے دن کے روزرے کی ترغیب دلاتے ہوئے یہ بھی فرمایا تھا کہ اس کے ساتھ ایک روزہ اور ملا لیا کریں۔ عاشور ہ سے پہلے کے ایک دن کا یا اس کے بعد کے ایک دن کا۔۔۔ تا کہ یہودیوں سے مطابقت پیدا نہ ہو۔چونکہ یہودی بھی یومِ عاشور کا روزہ رکھتے ہیں۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
الجھن کا ذکر اس لیے تو نہیں کیا تھا کہ سب آپس میں ہی الجھ پڑیں :worried: خیر اُن سب احباب کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کی سالمیت کی بات کی (y) نا کہ اُس کے ٹوٹنے کی (n)
 
زرقا مفتی

محفلین
تاریخی طور پر تو یہی درست ہے کہ پاکستان 16 دسمبر کو وجود میں ایا
14 اگست 1947 والا پاکستان تو ٹوٹ چکا ہے۔
مگر ہم مصر رہے کہ یہی موجودہ پاکستان اصل پاکستان ہے۔
بچے الجھن کا شکار نہ رہیں تو کیا کریں۔ انھیں بتایا ہی نہیں جاتا۔
الجھی ہوئی قوم کبھی درست فیصلے نہیں کرسکتی

آپ شاید ذہنی طور پر بنگلہ دیش میں مقیم ہیں
 
فاتح

لائبریرین
پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے کافی شواہد منظر عام پر آ چکے ہیں کہ یہ 15 اگست 1947 ہی کا دن تھا لیکن صرف اس لیے بعد میں اسے 14 اگست کر دیا گیا تا کہ ہندوستان کے یوم آزادی سے پاکستان کا یوم آزادی مختلف دن کو قرار دیا جا سکے جو مجھے ذاتی طور پر انتہائی احمقانہ حرکت لگتی ہے۔ مہینہ اور سال تو اب بھی وہی ہیں۔۔۔ یا تو اسے 14 جولائی 1946 کر دیا جاتا یا 16 ستمبر 1948 :laughing:
 
سید ذیشان

اگر 14 اگست کی justification ہی دینی ہے تو یوں دی جا سکتی ہے: پاکستان اور انڈیا ایک ساتھ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ٹھیک 12 بجے آزاد ہوئے۔ ماونٹ بیٹن، وائسرائے ہند نے اسی وقت دہلی میں اعلان کیا۔ لیکن پاکستان کے دارالحکومت کراچی میں اس وقت 11:30 بج رہے تھے اور 14 اگست کا دن تھا۔ :p
 
جس دن پاکستان اور ہندوستان آزاد ہوئے اس دن تک دونوں ممالک کا ٹائم زون ایک ہی تھا
 
Top