السلام علیکم! مرشدی و محبی، فقیر حاضر ہے..........
کالج rejoinکیا تھا، تو پندرہ ایک دن وہاں گزار ے......آج بروز ہفتہ ایک چھٹی ملی..........وہاں انٹرنیٹ کے مسائل ہیں ........
کہیے مزاج گرامی کیسے ہیں؟
کیا چل رہا ہے تازہ ترین؟
کہیں ’چکو‘تو نہیں چل رہے رامپور والے؟:):):)
مکرمی و محترمی!
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آپ کا خط ملا، پا کر خوشی ہوئی اور جملہ احوال سے آگاہی ہوئی۔ :)
ہم بھی الحمد للہ بخیر ہیں، محفل کا ماحول خوشگوار رہا۔ کوئی غیر متوقع بات نہیں ہوئی اور نہ ہی رامپوری چکّو چلے! :) :) :)
دیگر ضروری احوال یہ ہے کہ ابھی ابھی دوپہر کا کھانا تیار کر کر بیٹھے کھا رہے ہیں اور دعوت عام ہے! :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
وعلیکم السلام فلک شیر بھیا
کیسے ہیں آپ؟
کہاں گم تھے؟
الحمدللہ .......ٹھیک.......بلکہ کالج جا کے تو خوب رننگ وغیرہ کی ہے ہم نے........اور بھی فٹ اب ......:):):)
کالج rejoinکیا ہے نا ہم نے اپنا..........علی گڑھ کالج .......فیصل آباد سے براستہ جڑانوالہ لاہور آئیں تو رستہ میں مانگا منڈی نامی ایک جگہ ہے، وہیں اس کا چالیس ایکڑ پہ محیط کیمپس ہے.........
بٹیا رانی کیسی ہیں؟
پڑھائی تو کر ہی رہی ہوں گی..........
گھر میں کیسے ہیں سب لوگ؟
 
فلک شیر

محفلین
مرشد کھانا تناول فرمائیں آپ.........:):):)
کچھ عرصہ قبل ہم نے لاہور میں اولڈ علیگز کے ایک روایتی علیگڑھی ڈنر میں شرکت کی.........سبحان اللہ
آلو اور چنےکی بھجیا اور پوریاں........وہ بھی ڈنر میں
 
یہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی والے ہی علیگ تھے؟ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
یہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی والے ہی علیگ تھے؟ :) :) :)
جی بالکل.......بزرگ ہیں سارے.....اوپر جس علی گڑھ کالج کا ہم نے تذکرہ کیا، جس میں عرصہ چھ برس سے ہم انگریزی کی تدریس میں مشغول ہیں، وہ انہی بزرگوں کے قائم شدہ تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے زیر انتظام ہے................
 
پھر تو سیاہ شیروانی بھی کسی نہ کسی طور شامل حال ہوتی ہوگی! :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
الحمدللہ .......ٹھیک.......بلکہ کالج جا کے تو خوب رننگ وغیرہ کی ہے ہم نے........اور بھی فٹ اب ......:):):)
کالج rejoinکیا ہے نا ہم نے اپنا..........علی گڑھ کالج .......فیصل آباد سے براستہ جڑانوالہ لاہور آئیں تو رستہ میں مانگا منڈی نامی ایک جگہ ہے، وہیں اس کا چالیس ایکڑ پہ محیط کیمپس ہے.........
بٹیا رانی کیسی ہیں؟
پڑھائی تو کر ہی رہی ہوں گی..........
گھر میں کیسے ہیں سب لوگ؟
جی بھیا۔ اب تو غائب نہیں ہوں گے ناں؟ :)
میں ٹھیک ہوں بھیا
ہاں جی ابھی تیسری اسائمنٹ مکمل کرکے سونا ہے۔
گھر میں سب ٹھیک ہیں بھیا
 
فلک شیر

محفلین
پھر تو سیاہ شیروانی بھی کسی نہ کسی طور شامل حال ہوتی ہوگی! :) :) :)
مُرشد! شیروانی تو خود علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اب نہیں پہنی جاتی........باوجود اس کے کہ dress codeکا حصہ ہے.....
لیکن جب یونیورسٹی کو خود صنم خانے سے محافظ ڈھونڈنے پڑ گئے ہیں تو شیروانی بیچاری کے دن نکالتی؟
بہرحال ہم اپنے کالج کی سالانہ تقریبِ یومِ والدین میں علامتی طور پہ ایک روایتی علیگ بمعہ شیروانی اور لال پھندنے والی ترکی ٹوپی ضرور تیار کرتے ہیں..............:):):)
 
یونیورسٹی میں پچھلے دنوں کچھ ایسے ضوابط بنائے گئے تھے جس سے کم از کم ایک لازمی شیروانی ہر کسی کو بنوانی ہوتی تھی اور اس کی فیس داخلہ فیس کا ہی حصہ ہوتی تھی۔ ایک مخصوص ٹیلر کو شاید اس کا کانٹریکٹ ملا تھا اور طلبا کو وہاں جا کر ناپ دینی ہوتی تھی بس۔ اس میں بھی کچھ لوگ ڈنڈی مار جاتے تھے اور اپنا کپڑا کسی اور کو بیچ دیتے تھے۔ پہلے یونیورسٹی سے کپڑا ملتا تھا اور خود سے سلانا ہوتا تھا تب یہ بیچنے والا رواج زیادہ سہل تھا۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں اس وقت اپنے کمرے میں۔ :)
تم سناؤ مانو بلی۔ کیسی ہو۔ اور تمہاری فزکس کیسی جا رہی ہے ؟ :):):)
السلام علیکم!
میں ٹھیک ہوں بھیا
فزکس بھی ٹھیک جا رہی ہے
کمرے میں کیا کر رہے ہیں کہیں آپ بھی محمد امین بھیا کی طرح کمرے میں بند رہنا تو نہیں شروع ہوگئے؟ :p
 
بارہ دریوں میں کیا ہوتا ہے :uncle:؟
شونا بیٹا، بارہ دری میں چارپائی ڈال کر حقہ پیتے ہیں اور عالمی سیاست سے لے کر گیہوں کے فصلوں تک تمام موضوعات پر گفتگو ہوتی ہے۔۔۔ ایک کونے میں بچے کنچے کھیلتے ہیں تو کوئی گڑ کا شربت پی رہا ہوتا ہے اور کہیں تاش کی بازیاں چل رہی ہوتی ہیں۔ خیر خیریت اور دعا سلام و حال احوال کا تبادلہ ہوتا ہے۔ :) :) :)
(نوٹ: غالب گمان ہے کہ کل کی طرح آج بھی پیغامات میں مسکانیں شامل کرنے کا کام بچوں کے ہاتھ میں ہے!) :) :) :)
 
فارقلیط رحمانی

جی بجا فرمایا! یہ غضب بچے مزید دو دنوں تک ڈھاتے رہیں گے! بخدا ہماری خاطر برداشت کر لیجے گا۔
 
عثمان

محفلین
السلام علیکم!
میں ٹھیک ہوں بھیا
فزکس بھی ٹھیک جا رہی ہے
کمرے میں کیا کر رہے ہیں کہیں آپ بھی محمد امین بھیا کی طرح کمرے میں بند رہنا تو نہیں شروع ہوگئے؟ :p
ارے نہیں، سارا ہفتہ تو سخت ٹریننگ میں گذرتا ہے۔
یہ ویک اینڈ ہی ہے کچھ آرام کرنے کو۔ :):):)
 
Top