صلال یوسف
محفلین
- السلام علیکم:مجھے علم ہے کہ میں شاعر ی نہیں کر سکتا، مگر کچھ خیال اپنے لفظوں میں لکھ دیئے، اب کیسے ہیں فیصلہ تو آپ کا ہوگا۔۔ بہت دعائیں----------------------------------------نہ میں خواب گر نہ میں کوزہ گر
میری منزلیں کہیں اور ھیں
مجھے جس جہاں کی تلاش ھے
جو دھمال میرا خیال ھے
جو کمال میرا جمال ھے
جو جمال میرا جلال ھے
جہاں ھجر روح وصال ھے
ابھی در وہ مجھ پہ کھلا نھیں
ابھی آگ میں ھوں میں جل رھا
ابھی اسکا عرفاں ھوا نہین
مجھے رقص رومی ملا نہیں
ابھی ساز روح بجا نہیں
رہ سرمدی کا خیال ھے
میں ازل سے جسکا ھوں منتظر
مجھے اس ابد کی تلاش ھے
نہ میں گیت ھوں نہ میں خواب ھوں
نہ سوال ھوں نہ جواب ھوں
نہ عذاب ھوں نہ ثواب ھوں
میں مکاں میں ھوں اک لا مکاں
میں ھوں بے نشان کا اک نشاں
میری اک لگن میری زندگی
میری زندگی میری بندگی
میرے من میں ایک ھی آگ ھے
مجھے رقص رومی کی لاگ ھے
میرا مست کتنا یہ راگ ھے
کہ بلند میرا یہ بھاگ ھے
نہ میں خواب گر، نہ میں کوزہ گر
ابو حمزہ
! واقعی ہم مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ پر کتاب لکھنے جا رہے ہیں۔ جس قدر ممکن ہو معلومات فراہم کیجیے۔ کوئی محمد ایوب صاحب نے مخدوم علیہ الرحمۃ پر پی۔ایچ۔ ڈی۔ بھی کیا ہے۔ کتاب شائع ہو چکی ہے۔ مخدوم صاحب کے سفرنامے کا ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ حضرت کے ملفوظات بھی جا بجا مخطوطات کی شکل میں ہوں گے۔ جس قدر مل سکے، جہاں سے مل سکے رہنمائی فرمائیں۔