فیس بک پیش کر رہا ہے ’اسمارٹ فون‘

واشنگٹن — سماجی رابطے کی ایک منفرد اور معروف ویب سائیٹ فیس بک اپنا پہلا ’سمارٹ فون‘ مارکیٹ میں لانے کی تیاریوں میں ہے۔ فیس بک کے ایک ارب صارفین میں سے اکثریت سمارٹ فونز یا ٹیبلیٹ کمپیوٹر کے ذریعے فیس بک استعمال کرتی ہے۔​
ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائیٹس میں یہ غیر مصدقہ خبر گردش کر رہی ہے کہ فیس بک جمعرات کو اپنا ’سمارٹ فون‘ لانچ کر دے گا۔ اس سمارٹ فون میں اینڈروائڈ سسٹم استعمال کرتے ہوئے فیس بک کے لیے ایک خاص پروگرام ہوگا، جس کی مدد سے فیس بک استعمال کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔​
یہ فون ایک ایسا موبائل فون ہوگا جس کا بنیادی مقصد سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کرنا اور موبائل فون کو انٹرنیٹ اور شاپنگ کرنے کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔​
فیس بک کے لیے فون بنانے والی کمپنی سمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی ایچ ٹی سی ہے۔​
ربط
 

عسکری

معطل
لو جی کل سے ہمارا بابا حکیم بھی پڑیاں چھوڑ کر کفن اور عطر بیچنا شروع کرے گا کیونکہ اس کے دوا خانے سے سیدھے کفن والی دکان پر جاتے ہیں لوگ
 

محمد امین

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ فون فیس بک کی طرف سے نہیں ہے۔ دراصل ایچ ٹی سی نے ایچ ٹی سی فرسٹ کے نام سے نیا فون بنایا ہے جس میں اینڈروئڈ جیلی بینز ہے مگر اس کا ہوم پیج فیس بک کے لیے بنایا گیا ہے اسی لئے اسے فیس بک فون کہا جا رہا ہے۔ دراصل یہ ایک نئی متنازعہ حرکت ہے کیوں کہ فیس بک اور گوگل کا گوگل+ ایک دوسرے کے حریف ہیں جبکہ اینڈروئڈ نظام گوگل کا ہی ہے تو گوگل کے نظام میں فیس بک کو اہم ترین جگہ ملنا ایک عجیب سی بات ہے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
کچھ ریویوز پڑھنے کے بعد میرا خیال بدل گیا ہے۔ یہ فون ایچ ٹی سی اور فیس بک نے اشتراک سے بنایا ہے۔ فیس بک والوں نے ہوم ایپلیکیشن بنائی ہے۔ اس ہوم ایپلیکیشن کو غیر فعال کرنے کے بعد یہ فون ایک عام ہائی-اینڈ اینڈروئد بن جاتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
کچھ ریویوز پڑھنے کے بعد میرا خیال بدل گیا ہے۔ یہ فون ایچ ٹی سی اور فیس بک نے اشتراک سے بنایا ہے۔ فیس بک والوں نے ہوم ایپلیکیشن بنائی ہے۔ اس ہوم ایپلیکیشن کو غیر فعال کرنے کے بعد یہ فون ایک عام ہائی-اینڈ اینڈروئد بن جاتا ہے۔
آپ کی یہی ادا ہمیں بھاتی ہے کہ میرٹ سے کام لیتے ہو۔ بھلے بات خود کے خلاف جاتی ہو۔ اللہ اس میں مزید برکت دے۔
 
Top