"شاعر کی سائیکل"

شمشاد

لائبریرین
امجد آجکل سائیکل کا ذکر ذرا دیکھ بھال کے۔ اچھا۔

ایسا نہ ہو چوہدری برادران سائکلیں لیکر آپ پر چڑھ دوڑیں۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
 

الشفاء

لائبریرین
چوں چک چراں چوں چک چراںچوں چک چراں

بس سائیکل کی گراری کو تھوڑا تیل چاہیئے۔ باقی کیا سائیکل ہے۔ واہ۔۔۔:thumbsup:
 
شاعر کی ہر اک چیز ہے اہلِ زباں
ہے سائیکل بھی روڈ پر ایسے رواں
مستفعلن کا یوں مسلسل ورد ہے
چوں چک چراں چوں چک چراںچوں چک چراں
شاعر کی ہر اک چیز ہے لے میں ڈھلی
ہر چیز خواہ اس کی خفی ہو یا جلی
ظاہر ہے اس کے نام سے مستفعلی
امجد علی ، امجد علی ، امجد علی
 
امجد آجکل سائیکل کا ذکر ذرا دیکھ بھال کے۔ اچھا۔
ایسا نہ ہو چوہدری برادران سائکلیں لیکر آپ پر چڑھ دوڑیں۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھیا!
شاعر کی سائیکل ہے بھیا جی! چوہدریوں کی سائیکل ہوتی تو کچھ یوں ہوتا

مستفعلن کا یوں مسلسل ورد ہے
لیکشن جِتا، لوٹا منگا، کرسی اٹھا
 
اس پر عبدالصمد صارم کا طریقۂ تقطیع یاد آ گیا۔ ’’تن تن تنن تن تن تنن تن تن تنن‘‘
شکر ہے ابدلصمد صارم صاحب پٹھان نہیں، ورنہ تقطیع کچھ یوں ہوتی
ٹھن ٹھن ٹھنن ٹھن ٹھن ٹھنن ٹھن ٹھن ٹھنن

(میں نے ایک پٹھان بھائی کو کچھ اس طرح ہی بولتے سنا تھا)
:)
 
چوں چک چراں چوں چک چراںچوں چک چراں
بس سائیکل کی گراری کو تھوڑا تیل چاہیئے۔ باقی کیا سائیکل ہے۔ واہ۔۔۔ :thumbsup:
گراری اپنی جگہ ہو، تب ہے نا!!

ذرا وضاحت کی درخواست ہے، یہاں گراری سے مراد شاعر کا دماغ تو نہیں :eek:
 
Top