بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

شہزاد وحید

محفلین
بادشاہ کا خواب جو مقبول جہانگیر کی طلسم ہوشربا شریز کا پہلا ناول ہے، میرا بھی پہلا ناول تھا جس سے میں نے مطالعہ کی شروعات کی تھی۔ الفاظ نہیں تعریف بیان کرنے کو اس محنت کے عوض۔
 
ناول "قلی" کے مطالعے کی خصوصی درخواست ہے
تلمیذ
خلیل الرحمن
قیصرانی
بہت خوبصورت کہانی ہے راشد اشرف بھائی۔ بس صرف پڑھتے وقت ایک مسئلہ درپیش ہوا۔ کئی مرتبہ تو دھندلاہٹ اس قدر بڑھ گئی کہ آنکھیں صاف کیے بغیر دوبارہ پڑھنا ممکن نہ ہوا۔

یہ علی قلی خان وہی تو نہیں؟
 
راشد اشرف

محفلین
بہت خوبصورت کہانی ہے راشد اشرف بھائی۔ بس صرف پڑھتے وقت ایک مسئلہ درپیش ہوا۔ کئی مرتبہ تو دھندلاہٹ اس قدر بڑھ گئی کہ آنکھیں صاف کیے بغیر دوبارہ پڑھنا ممکن نہ ہوا۔

یہ علی قلی خان وہی تو نہیں؟

شکریہ خلیل صاحب
یقینا یہ وہی علی قلی خان ہیں، گندھارا نسان کے مالک ۔ ۔ ۔ ۔ کیا خبر جبار توقر ان سے ملے ہوں اور یوں یہ کہانی وجود میں آئی ہو۔ اب تو مصنف بھی اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ناول کے آخر میں وفیات اہل قلم سے ان کی تاریخ وفات وغیرہ شامل کی ہے۔ اللہ تعالی مغفرت کرے۔
 
راشد اشرف بھائی! کیا بچوں کے پرانے رسالے خاص طور پر کھلونا نئی دہلی یا بھائی جان کراچی کے پرانے شمارے سکین کیے ہوئے مل سکتے ہیں؟بچپن میں ان دو رسالوں کے پرانے شمارے پرانی کتابوں کے اسٹالز سے ڈھونڈ کر لایا کرتے تھے۔ سراج انور کا ناول کالی دنیا اسی کھلونا کے شماروں میں پڑھا تھا۔

یہی درخواست استادِ محترم الف عین اور ہند کے دیگر محفلین دوستوں سے بھی ہے۔
 
Kids-Novels-Feroz-Sons-Etc-March-2013-Rashid-Ashraf
بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

ستر اور اسی کی دہائی میں فیروز سیز ،اہور اور شیخ غلام علی اینڈ سنز سے شائع ہونے والے بچوں کے ناول ۔ ۔ رنگا رنگ سرورق، دل لبھاتے، برماتے ۔۔۔ کون ان کا اسیر نہیں رہا ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ تین ننھے سراغ رساں سیریز، ۔ فسانہ آزاد (ذوالفقار احمد تابش)، واصف سیریز کے ناول، طلسم ہوشربا سیریز کے ناول، انوشا سیریز کے ناول، عمران کے کارنامے، مکمل ناول، ٹارزن سلسلے کے ناول، حاتم طائی کے ناول، آرسین لوپن کے ناول، کمال رضوی کے ناول ۔۔۔ کس کس کا ذکر کیا جائے اور کس کا نہیں۔

ایک ہیں ہمارے "تازہ" دوست فاروق احمد، کراچی میں مقیم ہیں۔ شرافت و خاکساری کا پتلا..... بچوں کے ناولوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ اپنے پاس رکھتے ہیں, یوں کہیے کہ حرز جاں بنا کر رکھا ہے۔ ....... اشتیاق احمد کے ناولوں کے ناشر بھی ہیں۔ ایک روز ان کے گھر جانا ہوا اور واپسی پر یادوں سے لبریز لوٹا۔ کل 423 ناولوں کے سرورق بصد شوق و اشتیاق کیمرے میں محفوظ کیے گئے تھے، فیس بک پر ان کا شامل کرنا تھا کہ احباب کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا، خیال و خواب کے اس سفر کو دیکھ کر سبھوں کو اپنا بچپن یاد آگیا۔ بچپن میں معصوم ذہنوں کی غیر محسوس طریقے سے ذہنی تربیت کرنے والے ان ناولوں کے سرورق کتنوں کے لیے خون رگ جاں بنے، کتنوں کے لیے راحت جاں کا سبب۔ لوگ انہیں دیکھ کر آبدیدہ بھی ہوئے۔

ایک ہفتے کی محنت کے بعد تمام فائلز کو کاٹ چھانٹ کے بعد ایک جناتی قسم کی پی ڈی ایف فائل میں ڈھالا کہ دیگر احباب کو دیکھنے میں آسانی رہے۔ چستی و مستعدی سے کیا ہوا یہ کام پیش خدمت ہے کہ درج ذیل لنک پر جاکر کر اسے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے.

کشور ہفت رنگ اور اقلیم رنگ رنگ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بچپن کی یادوں کی نگری میں خوش آمدید۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
محبِ مکرم جناب راشد اشرف صاحب !!
عرض ہے کہ سکرپڈ اکاونٹ سے اردو محفل پر کتابوں کی پوسٹ کا طریقہ اس ناچیز کو بھی عنایت فرمائیں،
نوازش ہوگی۔
 
راشد اشرف

محفلین
راشد اشرف بھائی! کیا بچوں کے پرانے رسالے خاص طور پر کھلونا نئی دہلی یا بھائی جان کراچی کے پرانے شمارے سکین کیے ہوئے مل سکتے ہیں؟بچپن میں ان دو رسالوں کے پرانے شمارے پرانی کتابوں کے اسٹالز سے ڈھونڈ کر لایا کرتے تھے۔ سراج انور کا ناول کالی دنیا اسی کھلونا کے شماروں میں پڑھا تھا۔

یہی درخواست استادِ محترم الف عین اور ہند کے دیگر محفلین دوستوں سے بھی ہے۔

میرے پاس تو نہیں ہیں، فی الحال کسی ایسے صاحب کے بارے میں بھی علم نہیں جن کے پاس یہ رہے ہوں۔
سراج انور کا "کالی دنیا" دہلی سے شائع ہوا، ایک جگہ سے ملا ہے۔ شامل کروں گا
 
راشد اشرف

محفلین
محبِ مکرم جناب راشد اشرف صاحب !!
عرض ہے کہ سکرپڈ اکاونٹ سے اردو محفل پر کتابوں کی پوسٹ کا طریقہ اس ناچیز کو بھی عنایت فرمائیں،
نوازش ہوگی۔

صرف لنک درج کرنا ہوتا ہے جناب، فائل خود ہی نمایاں ہو کر سامنے چلی آتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک میں خود بھی واقف نہیں تھا، اردو محفل ہی کی دین ہے
 
Top