بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

راشد اشرف

محفلین
Kids-Novels-Feroz-Sons-Etc-March-2013-Rashid-Ashraf
بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

ستر اور اسی کی دہائی میں فیروز سیز ،اہور اور شیخ غلام علی اینڈ سنز سے شائع ہونے والے بچوں کے ناول ۔ ۔ رنگا رنگ سرورق، دل لبھاتے، برماتے ۔۔۔ کون ان کا اسیر نہیں رہا ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ تین ننھے سراغ رساں سیریز، ۔ فسانہ آزاد (ذوالفقار احمد تابش)، واصف سیریز کے ناول، طلسم ہوشربا سیریز کے ناول، انوشا سیریز کے ناول، عمران کے کارنامے، مکمل ناول، ٹارزن سلسلے کے ناول، حاتم طائی کے ناول، آرسین لوپن کے ناول، کمال رضوی کے ناول ۔۔۔ کس کس کا ذکر کیا جائے اور کس کا نہیں۔

ایک ہیں ہمارے "تازہ" دوست فاروق احمد، کراچی میں مقیم ہیں۔ شرافت و خاکساری کا پتلا..... بچوں کے ناولوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ اپنے پاس رکھتے ہیں, یوں کہیے کہ حرز جاں بنا کر رکھا ہے۔ ....... اشتیاق احمد کے ناولوں کے ناشر بھی ہیں۔ ایک روز ان کے گھر جانا ہوا اور واپسی پر یادوں سے لبریز لوٹا۔ کل 423 ناولوں کے سرورق بصد شوق و اشتیاق کیمرے میں محفوظ کیے گئے تھے، فیس بک پر ان کا شامل کرنا تھا کہ احباب کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا، خیال و خواب کے اس سفر کو دیکھ کر سبھوں کو اپنا بچپن یاد آگیا۔ بچپن میں معصوم ذہنوں کی غیر محسوس طریقے سے ذہنی تربیت کرنے والے ان ناولوں کے سرورق کتنوں کے لیے خون رگ جاں بنے، کتنوں کے لیے راحت جاں کا سبب۔ لوگ انہیں دیکھ کر آبدیدہ بھی ہوئے۔

ایک ہفتے کی محنت کے بعد تمام فائلز کو کاٹ چھانٹ کے بعد ایک جناتی قسم کی پی ڈی ایف فائل میں ڈھالا کہ دیگر احباب کو دیکھنے میں آسانی رہے۔ چستی و مستعدی سے کیا ہوا یہ کام پیش خدمت ہے کہ درج ذیل لنک پر جاکر کر اسے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے.

کشور ہفت رنگ اور اقلیم رنگ رنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچپن کی یادوں کی نگری میں خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے تو خود ہی آنا پڑھا پھر بھی۔
اصل میں میرے نام کے تینوں لفظوں کے درمیان سپیس ہے۔
 

راشد اشرف

محفلین
مجھے تو خود ہی آنا پڑھا پھر بھی۔
اصل میں میرے نام کے تینوں لفظوں کے درمیان سپیس ہے۔

جزاک اللہ
ایک تحفہ میری جانب سے تمام احباب کے لیے۔:
تین ننھے سراغ رساں بھوت محل میں
مقبول جہانگیر
فیروز سنز، لاہور
سن اشاعت: 1977

 

راشد اشرف

محفلین
شکریہ تلمیذ انکل ٹیگ کرنے کا
زبردست کلیکشن لگ رہی ہے راشد اشرف بھائی
لیکن کیا آپ اسے میڈیا فائر پر اپ لوڈ نہیں کر سکتے۔سکربڈ سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکتا۔

شاید اس ناول کے لیے ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت کو متحرک کرنا رہ گیا ہے، جلد ہی ہوجائے گا
 

راشد اشرف

محفلین
خالد جاوید جان نے فیروز سنز سے بچوں کا ناول "بستی کا سورج" لکھا تھا، اس وقت یہ طالب علم تھے، اب ڈاکٹر ہوگئے ہیں، لاہور میں مقیم ہیں۔ بستی کا سورج ان کے اپنے پاس بھی نہیں ہے، خالد صاحب کی جانب سے راقم کے نام فرمائش آئی تھی کہ اسے محفوظ کیا جائے:

http://www.scribd.com/doc/127937472/Basti-Ka-Sooraj-Khalid-Javed-Jan
 

راشد اشرف

محفلین
خاکسار نے فیروز سنز اور شیخ غلام علی اینڈ سنز سے شائع ہوئے چند دلچسپ ناولوں کو منتخب کیا ہے، ان کو جلد پیش کیا جائے گا۔۔۔۔ مذکورہ بالا پیش کیے گئے "رعایتی ٹکٹ" کے لنک پر موجود ناول کے آخر میں جبار توقیر کے مختصر کوائف، سن پیدائش و سن وفات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح درج ذیل فہرست میں "چھ برے لڑکے" کے مترجم آفتاب احمد، "دولت پور کا چور" کے مصنف محمد یونس حسرت اور "بھوتوں کی دنیا" کی مترجمہ فرخندہ لودھی بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔ ان کی تفصیل بھی ناولوں کے آخر میں شامل کی جائے گی۔

تین ننھے سراغ رساں اور بولتی ممی - مقبول جہانگیر
تین ننھے سراغ رساں سنہری طوطے کی تلاش میں - مقبول جہانگیر
چھاپا مار بلا
غیبی انسان - مترجم: سلیم الرحمن
بھوتوں کا راز - جبار توقیر
دولت پور کا چور - محمد یونس حسرت
بھوتوں کی دنیا - ناروے کی کہانیاں - مترجم: فرخندہ لودھی
اونچی حویلی کا راز
چھ برے لڑکے - مترجم: آفتاب احمد
 
Top