یہ مسلمان ہیں؟

5865_17938131.jpg
 
ارشاد ربانی ہے:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو ۔کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ۔ عدل کرو ، یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے ۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے پوری طرح باخبر ہے۔(سورۃ المائدہ 8 )
اللہ ہمارے حالات پر رحم فرمائے۔۔۔ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔
 
میر انیس

لائبریرین
نہیں بھائی غور سے پڑھیں مسلمانوں کو ہی لتاڑا گیا ہے ۔ اور ہندو لڑکی شانتی کو بھی ایک جگہ مظلوم بتایا گیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس آرٹیکل کا دوسرا جملہ:
"برصغیر پاک و ہند میں جس مکروہ اورغلیظ معاشرے کو ایک مقدس مذہبی حیثیت سے ہندومت نے جنم دیا تھا وہ آج بھی ہماری رگ و پے میں سرایت کیا ہوا ہے۔۔۔۔ "
 
ساجد

محفلین
اس آرٹیکل کا دوسرا جملہ:
"برصغیر پاک و ہند میں جس مکروہ اورغلیظ معاشرے کو ایک مقدس مذہبی حیثیت سے ہندومت نے جنم دیا تھا وہ آج بھی ہماری رگ و پے میں سرایت کیا ہوا ہے۔۔۔ ۔ "
zeesh بھائی میرا خیال ہے صاحبِ کالم اس سے اس ذات پات کے نظام کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جو ہندو معاشرے میں مذہبی طور پر رائج تھا ۔
 
سید ذیشان

محفلین
zeesh بھائی میرا خیال ہے صاحبِ کالم اس سے اس ذات پات کے نظام کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جو ہندو معاشرے میں مذہبی طور پر رائج تھا ۔

ہندو ذات پات کا مسلمانوں کا عیسائیوں پر حملے سے کیا تعلق ہے؟ اور یہ کونسا کسی مسلمان گروہ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی پر حملہ کیا ہے؟ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ احمدیوں پر، شیعوں پر، سکھوں پر، ہندوں پر اور عیسائیوں پر حملے ہوئے ہیں۔
صاحب تحریر کا مفروضہ یہ ہے کہ چونکہ برصغیر میں مسلمان ہندوں کیساتھ صدیوں سے رہ رہے ہیں اس لئے ان کی خصوصیات مسلمانوں میں بھی در آئی ہیں۔
اگر یہی بنیادی وجہ ہے تو مصر میں تو ہندو نہیں رہتے تھے وہاں پر مسلمانوں نے کیوں گرجہ گر جلائے اور عیسائیوں کو قتل کیا؟
یہ صرف اور صرف مفروضے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ لوگ ہمیں باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسلمان تو فرشتے ہیں لیکن ہندوں نے بیچارے مسلمانوں میں نفرتوں کے بیچ بوئے ہیں۔ اگر اس میں ذرا بھی حقیقت ہوتی تو 40 ہجری میں مسلمان آپس میں لڑائیاں نہ شروع کرتے اور 61 ہجری میں کربلا کا واقعہ نہ ہوتا۔
 
آپ بات کو کسی اور طرف لے گئے۔ مجھے اس بات کو طول نہیں دینا۔ ہندی فلمیں تو آپ دیکھتے ہی ہوں گے راون اور رام کا نام سنا ہے نا آپ نے؟ یقین کریں ان دونوں میں سے کوئی بھی مسلمان نہ تھا۔:)
 
عسکری

معطل

میں یہی بکواس کر کر کے تھک گیا ۔ مسلمان جب کسی اچھے کامیاب مسلمان کو دیکھتے ہیں تو فخر سے مسلمان مسلمان کے نعرے مراتے ہیں ۔ اور جب یہ سارا بلنڈر ہو دہشت گردی جلاؤ گھیراؤ گھناؤنے کام ہوں ظلم ہو جبر ہو کسی مسلمان کے ہاتھوں تو کہتے ہیں یہ مسلمان ہی نہیں ۔ جیسے گاؤں کی گنوار ماں اپنے نا فرماں بیٹے کو کہتی ہے توں میرا ہے ہی نہیں ۔ ;)
 
ایک یا دو کے علاوہ ہندی فلمیں دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے۔

رام کا مجھے معلوم ہے اور شائد آپ کو بابا فرید کا بھی معلوم ہوگا۔ جب تک جواب لکھتے ہیں یہ کلام سنیں :) :
 
جوان ، یہ کام ہر مذہب کے شدت پسند کرتے ہیں۔۔۔بلا تخصیص۔
 
عسکری

معطل
جوان ، یہ کام ہر مذہب کے شدت پسند کرتے ہیں۔۔۔ بلا تخصیص۔

پر یہ اسلامی شدت پسند ہیں مدرسوں کے پڑھے اور مسلمان ہیں مسلمان ماں پاب کی اولاد بچپن سے مذہبی ماحول میں بڑھے اور اپنے مذہب اور دین کے لیے ہی ایسا کر رہے ہیں یہ بات اپکو مان لینی چاہیے ۔ جب تک بیماری نا مانی جائے گی علاج کیا خآک ہو گا؟ دھوکہ دہی فریب اپنے آپ کو کب تک دیا جا سکتا ہے ۔
 
ساجد

محفلین
ایک یا دو کے علاوہ ہندی فلمیں دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے۔

رام کا مجھے معلوم ہے اور شائد آپ کو بابا فرید کا بھی معلوم ہوگا۔ جب تک جواب لکھتے ہیں یہ کلام سنیں :) :
یہاں یو ٹیوب ندارد۔ اگر تو آپ یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ تمام برائیوں کی جڑ اسلام ہے تو آپ کو سلام ہے اور اگر شدت پسندی پر غیر جانبداری سے نظر رکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھئے کہ صاحبِ کالم نے ایک ایسے نظام کی طرف اشارہ کیا ہے جو فی الحقیقت ہندو مت میں مذہبی طور پر رائج تھا۔ نہ کہ ہندو مذہب پر کوئی حملہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ہندوؤں کو ان حملوں کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
 
ساجد

محفلین
پر یہ اسلامی شدت پسند ہیں مدرسوں کے پڑھے اور مسلمان ہیں مسلمان ماں پاب کی اولاد بچپن سے مذہبی ماحول میں بڑھے اور اپنے مذہب اور دین کے لیے ہی ایسا کر رہے ہیں یہ بات اپکو مان لینی چاہیے ۔ جب تک بیماری نا مانی جائے گی علاج کیا خآک ہو گا؟ دھوکہ دہی فریب اپنے آپ کو کب تک دیا جا سکتا ہے ۔
آپ جانتے ہیں نا کہ شدت پسندی کہاں سے امپورٹ ہوتی ہے؟ تو پھر سعودیہ میں ایسے حملے کیوں نہیں ہوتے؟۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہاں یو ٹیوب ندارد۔ اگر تو آپ یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ تمام برائیوں کی جڑ اسلام ہے تو آپ کو سلام ہے اور اگر شدت پسندی پر غیر جانبداری سے نظر رکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھئے کہ صاحبِ کالم نے ایک ایسے نظام کی طرف اشارہ کیا ہے جو فی الحقیقت ہندو مت میں مذہبی طور پر رائج تھا۔ نہ کہ ہندو مذہب پر کوئی حملہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ہندوؤں کو ان حملوں کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

جی آپ غلط سمجھے ہیں۔ میں خود مسلمان ہوں تو میں کیوں اسلام کو برائی کی جڑ کہوں گا؟ اگر میں ایک لمحے کو بھی ایسا سوچوں تو اگر پھر بھی مسلمان رہوں تو مجھ سے بڑا منافق کوئی نہیں ہو گا۔ افتخار عارف کا ایک شعر یاد آ رہا ہے:

رحمت سید لولاک پہ کامل ایمان
امت سید لولاک سے خوف آتا ہے
 
عسکری

معطل
آپ جانتے ہیں نا کہ شدت پسندی کہاں سے امپورٹ ہوتی ہے؟ تو پھر سعودیہ میں ایسے حملے کیوں نہیں ہوتے؟۔
کیوں پاکستانی روٹی نہیں کھاتے ؟ چلو میں کافر ہوں ان کو کہتا ہوں جاؤ سارے مولوی مار دو وہ کیوں نہین مارتے؟ یہ اٹکل پچوں اب نہین چلے گی کہ فلاں نے کہا ہم نے کیا وغیرہ ۔ یہ سب یہاں کا اپنا کیا دھرا ہے سعودی کوئی ہپناٹائزرز نہین ہیں
 
Top