1947 سے پہلے کے افسانہ نگار

لالہ رخ

محفلین
یہاں میں کوئی افسانہ نہیں ڈال رہی ایک سوال ہے اور مجھے سمجھ نہیں آیا کہ اس کو کہاں لکھوں کس زمرے میں پوچھوں تو اس لیے ادھر ہی پوچھ رہی ہوں۔ اردو ادب کے 1947 سے پہلے کے معروف افسانہ نگاروں کے نام ان کے مشہور ناولوں سمیت مجھے اس بارے میں معلومات چاہیں اگر کوئی فراہم کر سکے تو میں ممنون ہوں گی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
1947 سے پہلے سے کیا مراد ہے؟ سبھی مشہور افسانہ نگار جیسے منٹو، بیدی، کرشن چندر، غلام عباس، ممتاز مفتی یہ سارے 1947 سے پہلے کے ہیں۔ اور جو افسانے لکھتا ہے وہ ضروری نہیں ناول بھی لکھے۔ جن ادیبوں کے میں نے نام لکھے ہیں ان میں سے کسی نے بھی ناول نہیں لکھا سوائے مفتی کے۔ منٹو نے ایک چھوٹا سے ناولٹ لکھا تھا لیکن وہ بھی پبلشر کے زور دینے پر اور وہ ناولٹ کوئی بہت اچھا ناولٹ ثابت بھی نہ ہوا۔
 

لالہ رخ

محفلین
بہت شکریہ۔ غلام عباس کے آنندی اور اور کوٹ کے علاوہ اور کون سے افسانے کو آپ ان کا بہترین افسانہ کہیں گے؟
 

الف عین

لائبریرین
افسانہ نگاروں کی فہرست ترتیب دی جا سکتی ہے یہاں۔ جو نام ممجھے یاد آ رہے ہیں وہ ہیں
پریم چند
پنڈت سدرشن
سہیل عظیم آبادی
اختر اورینوی
نذر سجاد ظہیر
نیاز فتح پوری
فرحت اللہ بیگ
ڈپٹی نذیر احمد
۔۔۔۔ اور جو یاد آ جائیں وہ بعد میں
 

لالہ رخ

محفلین
الف عین صاحب پنڈت سررشن کے کسی شاہکار افسانے کا نام بتا سکتے ہیں آپ کیوں کے میں نے انہیں کبھی نہیں پڑھا ۔ اور اختر اورینوی کا بھی ۔ شکریہ
 
Top