القلم تحریری ۔۔۔ اردو یونی کوڈ فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
لیجئے
ایک اور فونٹ
اسے آپ
القلم تحریری فونٹ
کا نام دےے سکتے ہیں کیونکہ یہ ہاتھ کی لکھائی کے بہت قریب ہے :)
فی الحال آپ اسے ٹیسٹ ورژن تصور کیجئے کیونکہ اس میں ابھی کچھ کام باقی ہے جو کہ انشاء اللہ کل تک مکمل ہو جائے گا
 
Attachments

  • alqalam_2_1175442510.jpg
    alqalam_2_1175442510.jpg
    29.6 KB · مناظر: 183

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کمال ہے قادری صاحب جتنی تعریف کی جائے کم ہے

لگتا ہے یہ ہنر بھی سیکھتے ہی بنے گی.. :roll:

واللہ الموفق
 
دوست

محفلین
واہ جی واہ
میں اسے اتارتا ہوں لیکن کام پورا ہوجائے۔ اس کی شکل صورت اچھی لگتی ہے۔ ذرا تحریری نستعلیق پر بھی کبھی ہاتھ صاف کیجیے قادری صاحب۔
 
"مزیدار"

قادری صاحب فونٹ تو خاصا "مزیدار" ہے لیکن آپ نے اپنے اضافوں کو پہلے سے موجود الفاظ کی گلفس پر کیوں نہیں ماڈل کیا، مثلاً ڈ اور ذ میں فرق بہت واضح ہے۔
 
دوست

محفلین
قادری صاحب تازہ اطلاع دیں یہ تیار ہوا یا نہیں تاکہ میں اسے اتار لوں۔
شارق بھائی کی بات بھی قابل توجہ ہے۔
اور وہ تحریری نستعلیق اس پر بھی کبھی ہاتھ صاف کیجیے بڑا شوق ہے تحریری نستعلیق کا مجھے بہت پہلے ایک خواہش کی تھی کہ ایسا فونٹ ہو جو ہو نستعلیق لیکن اس کی موٹائیوں باریکیوں سے آزاد ہو۔جیسے پین سے لکھا گیا ہو۔
وسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
تمام احباب کی پسندیگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
:) :)
دوست نے لکھا ہے:

ذرا تحریری نستعلیق پر بھی کبھی ہاتھ صاف کیجیے قادری صاحب۔

دوست یہ تو اسی صورت میں ممکن ہے جب نستعلیق بر ہاتھ صاف ہو جائے اور ہاتھ کی اس صفائی میں محسن بھائی کو کمال حاصل ہے اور اگر ہم ہاتھ کی اس صفائی کے فن میں تک ہونے کے لیے ان کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں تو وہ بڑی صفائی سے ہاتھ دکھا کر نکل جاتے ہیں اگر وہ ایسا نہ کریں تو شاید اس ذوق کے حوالے سے میں ان سے بھی دو ہاتھ آگے ہوں
:lol: :lol:
شارق مستقیم نے لکھا ہے:
قادری صاحب فونٹ تو خاصا "مزیدار" ہے لیکن آپ نے اپنے اضافوں کو پہلے سے موجود الفاظ کی گلفس پر کیوں نہیں ماڈل کیا، مثلاً ڈ اور ذ میں فرق بہت واضح ہے۔
جناب شارق میں اس نشاندھی کے لیے شکر گزار ہوں اس کو درست کرتا ہوں اور پھر اسے دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں

محسن حجازی نے لکھا ہے:
قادری بھائی کمال است!

ایمان سے آپ نے تعریف کردی تو ساری تھکن دو ہو گئی کیونکہ داد تو در اصل وہی ہے جو اہل فن سے ملے اور ہاں اوپر میں نے ہاتھ دکھانا اور ہاتھ سے متعلق دوسرے محاورے محض جملے میں مزاح پیدا کرنے کی غرض سے استعمال کیے ہیں آپ کی ناراضگی مول لینے کے لیے نہیں اس لیے نارض نہیں ہونا
:lol: :lol:
مکی بھائی!
آپ تو اپنے فن میں طاق ہیں
اور ہم آپ کے قائل
 
شاکرالقادری

لائبریرین
تازہ کاری

دوست نے لکھا ہے:۔
قادری صاحب تازہ اطلاع دیں یہ تیار ہوا یا نہیں تاکہ میں اسے اتار لوں۔
شارق بھائی کی بات بھی قابل توجہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برادرم شاکر عزیز
کام مکمل کر کے فونٹ دوبارہ اپ لوڈ کر رہا ہوں اب آپ اسے یہاں سے اتار سکتے ہیں
باقی یہ آپ کے سسٹم پر چلتا ہے یا نہیں اس کی ضمانت میں نہیں لیتا کیا آپ کے سسٹم پر ویب نسخ چلتا ہے ؟ کیونکہ میں نے اسی کو بطور ٹیمپلیٹ استعمال کیا ہے!
 
Attachments

  • al_qalam_tehreeri_1175524295.zip
    51.7 KB · مناظر: 44

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل نے کہا:
جزاک اللہ شاکر القادری۔ یہ فونٹ‌ ذیل کے ربط پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔

القلم تحریری اردو فونٹ
بھائی نبیل!
آپ نے بہت جلدی کر دی
میں نے اب کام مکمل کر کے فونٹ کی دوبارہ تصعید ﴿اپ لوڈ﴾ کر دی ہے کیا ہے آپ اس کی تنزیل ﴿ڈائون لوڈنگ﴾ کے ربط کی تازہ کاری کر لیں شکریہ
اور اگر مجھے شعبہء تنزیل میں فائلوں کی تصعید کی اجازت مل جائے تو آپ کو تکلیف دیے بنا براہ راست تصعید کرتا رہوں کیونکہ اب میں نے بہت سارے خطوط ﴿فونٹس﴾ محفل کی نذر کرنا ہیں :)
 
اردو کا Comic Sans Serif

قادری بھائی مجھے یہ فونٹ خاصا اچھا لگ رہا ہے ، ، ، اس کا بہت زیادہ مصرف اردو ملٹی میڈیا میں ہوسکتا ہے ۔ ۔ ۔ اس کو آپ اردو کا Comic Sans Serif کہہ سکتے ہیں :)
 
ابوشامل

محفلین
شاندار!!

شاکر صاحب! آپ فونٹ بنانے کے میدان میں کود پڑے کیا؟ بہرحال بہت شاندار ہے، افسوس ہوتا ہے کہ سندھی بولنے والوں کے مقابلے میں اردو کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے لیکن سندھی میں اردو کے مقابلے میں بہت زیادہ اور بہت اچھے فونٹ موجود ہیں۔ آپ کا بنایا گیا القلم تحریری کئی سال سے سندھی میں استعمال ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ سندھی میں محدود استعمال کے باوجود فونٹس کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔ میرے خیال میں فونٹ بناتے ہوئے سب سے بڑا مسئلہ بڑی ے کا ہوتا ہوگا کیونکہ یہ عربی، فارسی اور سندھی تینوں زبانوں میں نہیں ہے اور اس کا استعمال صرف اردو میں ہوتا ہے۔ بہرحال بہت شاندار کام کیا ہے آپ نے اس کو جاری رکھیے گا ہم غریبوں کا بھلا ہوگا۔ والسلام
 
الف عین

لائبریرین
اب اتنے دن بعد یہاں آیا تو خوش گوار حیرت ہوئی۔ شاکر صاحب کے باکس نیٹ سے سارے فانٹس ڈاؤن لوڈ کر لیے ہیں۔ اب ان کو چیک کرنا ہے کہ کچھ کیریکٹرس کی کمی تو نہیں۔ پہلے میں نے مشورہ دیا تو تھا کہ اب تک کا مکمل فانٹ میرا محفل فانٹ ہے، اس کو بنیاد یا سانچہ بنا کر نئے فانٹس بنائے جائیں تو بہتر ہے۔
 
دوست

محفلین
شاکر صاحب! آپ فونٹ بنانے کے میدان میں کود پڑے کیا؟ بہرحال بہت شاندار ہے، افسوس ہوتا ہے کہ سندھی بولنے والوں کے مقابلے میں اردو کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے لیکن سندھی میں اردو کے مقابلے میں بہت زیادہ اور بہت اچھے فونٹ موجود ہیں۔ آپ کا بنایا گیا القلم تحریری کئی سال سے سندھی میں استعمال ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ سندھی میں محدود استعمال کے باوجود فونٹس کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔ میرے خیال میں فونٹ بناتے ہوئے سب سے بڑا مسئلہ بڑی ے کا ہوتا ہوگا کیونکہ یہ عربی، فارسی اور سندھی تینوں زبانوں میں نہیں ہے اور اس کا استعمال صرف اردو میں ہوتا ہے۔ بہرحال بہت شاندار کام کیا ہے آپ نے اس کو جاری رکھیے گا ہم غریبوں کا بھلا ہوگا۔ والسلام
عربی میں ے ہوتی ہے۔
 
Top