استاد محترم جناب الف عین صاحب سے ملاقات کا قصہ:

عسکری

معطل
ظالم نے اس تحریر کے ذریعہ ہمیں یادوں کی دنیا میں پانچ چھ برس پیچھے دھکیل دیا۔ تب ہم دہلی میں ہی ہوتے تھے اور چاچو کو ایک مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں دہلی آنا ہوا تھا اور ہمیں میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ دو دن ہماری بائک تھی، دہلی کی سڑکیں اور گلیاں تھیں، ہمارا ڈرائنگ روم اور کمپیوٹر تھا نیز چچا و بھتیجا تھے اور بس! چاچو کی سادگی، آواز، صحت، کام کرنے کا جنون اور جذبہ ہی تو ہے جس کے تحت ہم نے زیر نظر تصویر کو "سن رسیدہ نوجوان اور کم سن بوڑھا" کا عنوان دیا تھا۔ :) :) :)

150720081072.jpg
اور ہمین چاچو کی یہی شکل یاد تھی اور یہ بھی کہ تب ہم گرم خون کے ساتھ ہر ہندوستانی کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھتے تھے :p
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش رہو محسن وقار علی
ہم بزرگوں کے مقابلے میں ہمارے یہ بچے اتنا کچھ جانتے ہیں کہ اکثر و بیشتر اپنی کم علمی اور بے وقوفی پر غصہ آتا ہے
اللہ تم لوگوں کے علم میں برکتیں دے بیٹا آمین

بے خیالی میں اس پوسٹ کو متفق ریٹ کرنے لگا تھا۔ پھر خیال آیا کہ ہم تو متفق ہوتے ہوئے خود کو سامنے رکھے ہوئے ہیں۔ جب کہ پڑھنے والا سمجھے گا کہ ہمیں آپ کی "ساری" باتوں سے اتفاق ہے۔ :)

جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ :D
 
خوش رہو محسن وقار علی
ہم بزرگوں کے مقابلے میں ہمارے یہ بچے اتنا کچھ جانتے ہیں کہ اکثر و بیشتر اپنی کم علمی اور بے وقوفی پر غصہ آتا ہے
اللہ تم لوگوں کے علم میں برکتیں دے بیٹا آمین
ارے کہاں آنٹی جی:ROFLMAO:
ہم تو بس "جگاڑ" لڑانے میں ماہر ہیں:)
دعائیں دینے کا بہت شکریہ:love::love:
 
اور یہاں 11؛1 (ایک بجکر گیارہ منٹ)
میرا تو کل دیر سے کلاس ہے ۔لیکن ہاسٹل میں ناشتہ روزانہ ہی چھوٹ جا رہا ۔
گھر ہوتا تو امی زبردستی اٹھا دیتی یہاں ۔۔۔۔۔۔۔
 
بے خیالی میں اس پوسٹ کو متفق ریٹ کرنے لگا تھا۔ پھر خیال آیا کہ ہم تو متفق ہوتے ہوئے خود کو سامنے رکھے ہوئے ہیں۔ جب کہ پڑھنے والا سمجھے گا کہ ہمیں آپ کی "ساری" باتوں سے اتفاق ہے۔ :)

جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ :D
اور نہیں تو کیا۔آنٹی تو کسرِ نفسی سے کام لے رہی ہیں
میں تو مہ جبین آنٹی سے بہت متاثر ہوں
ان کے لیے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ "باتوں سے خوشبو آئے"
 
تلمیذ

سہی کہ رہے بھائی جان :)
 
واہ سرکار محمدعلم اللہ اصلاحی
تم نے تو گویا ملاقات ہی کروادی استاد جی سے۔
معلوم ہے جب سے محفل پر آیا ہوں تین لوگوں سے ملاقات کی خواہش ہے اگر نصیب ہو سکے تو۔
اور وہ استاد محترم الف عین فاتح بھائی اور محمد وارث بھائی سے۔
بہر حال آپ کی ملاقات سے دل میں ایک عجیب ہلچل اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے کہ کاش ہمارے نصیب میں بھی استاد جی سے ملاقات لکھی ہوتی (جو کہ بظاہر نہیں لکھی)۔
خیر بہت سے مبارک باد آپ کو۔ بہت خوب لکھا۔ شکریہ محفل پر شئرنگ کے لئے۔
 
مہ جبین

محفلین

اب میرے لئے مشکل کردی نا ، میں اسکو کیا ریٹنگ دوں بھلا۔۔۔۔؟؟؟؟ :D
میری ساری باتوں سے ہی آپکا متفق ہونا بنتا ہے بھائی :heehee:
 
واہ سرکار محمدعلم اللہ اصلاحی
تم نے تو گویا ملاقات ہی کروادی استاد جی سے۔
معلوم ہے جب سے محفل پر آیا ہوں تین لوگوں سے ملاقات کی خواہش ہے اگر نصیب ہو سکے تو۔
اور وہ استاد محترم الف عین فاتح بھائی اور محمد وارث بھائی سے۔
بہر حال آپ کی ملاقات سے دل میں ایک عجیب ہلچل اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے کہ کاش ہمارے نصیب میں بھی استاد جی سے ملاقات لکھی ہوتی (جو کہ بظاہر نہیں لکھی)۔
خیر بہت سے مبارک باد آپ کو۔ بہت خوب لکھا۔ شکریہ محفل پر شئرنگ کے لئے۔

مجھے تو محفل کے سبھی ساتھی سے ملنے کا اشتیاق ہے ۔آج ہی فون سے محمد شعیب بھائی سے بات کر لی ،سعود بھائی سے مل ہی چکا ہوں ایک دو لوگوں سے اسکائپ اور فیس بک پر ویب چیٹنگ کے ذریعہ ۔فہرست بہت لمبی ہے کس کس سے ملنا چاہتا ہوں مت پوچھئے اس فہرست میں آپ کا بھی نام ہے سچی ،احمد بھائی ،کاشف عمران بھائی ،تلمیذبھائی ،محسن بھائی اسامہ بھائی،دھیر ساری اپیاں ۔کس کس کا نام لوںمجھے تو وہ نام بھی یاد نہیں ۔یہ سب لکھتے میں جذباتی ہوا جا رہا ہوں ۔اللہ سب کو سلامت رکھے ،خوش رکھے اور صحت و عافیت دے ۔
 
مہ جبین

محفلین
اور نہیں تو کیا۔آنٹی تو کسرِ نفسی سے کام لے رہی ہیں
میں تو مہ جبین آنٹی سے بہت متاثر ہوں
ان کے لیے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ "باتوں سے خوشبو آئے"
ارے بھئی محسن وقار علی یہ استادِ محترم کا دھاگہ ہے یہاں کسی اور کا ذکر بالکل نہیں ہونا چاہئے
اور "فضول لوگوں " کا تو بالکل بھی نہیں :eek:
 
Top