استاد محترم جناب الف عین صاحب سے ملاقات کا قصہ:

ظالم نے اس تحریر کے ذریعہ ہمیں یادوں کی دنیا میں پانچ چھ برس پیچھے دھکیل دیا۔ تب ہم دہلی میں ہی ہوتے تھے اور چاچو کو ایک مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں دہلی آنا ہوا تھا اور ہمیں میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ دو دن ہماری بائک تھی، دہلی کی سڑکیں اور گلیاں تھیں، ہمارا ڈرائنگ روم اور کمپیوٹر تھا نیز چچا و بھتیجا تھے اور بس! چاچو کی سادگی، آواز، صحت، کام کرنے کا جنون اور جذبہ ہی تو ہے جس کے تحت ہم نے زیر نظر تصویر کو "سن رسیدہ نوجوان اور کم سن بوڑھا" کا عنوان دیا تھا۔ :) :) :)

150720081072.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت لطف آیا پڑھ کر۔۔۔۔! اصلاحی بھائی آپ بڑی قسمت والے ہیں کہ آپ کو محترم اعجاز صاحب کی قربت کا فیض حاصل ہوا۔

رودادِ ملاقات بھی خوب رقم کی ہے بھائی آپ نے۔۔۔۔!

اشرف علی بستوی صاحب کا شک کرنا اشارہ کرتا ہے کہ آپ پہلے بھی کچھ ایسی تفریحات میں ملوث رہے ہیں۔ :)

خوش رہیے۔
 
ماشاءاللہ بہت لطف آیا پڑھ کر۔۔۔ ۔! اصلاحی بھائی آپ بڑی قسمت والے ہیں کہ آپ کو محترم اعجاز صاحب کی قربت کا فیض حاصل ہوا۔

رودادِ ملاقات بھی خوب رقم کی ہے بھائی آپ نے۔۔۔ ۔!

اشرف علی بستوی صاحب کا شک کرنا اشارہ کرتا ہے کہ آپ پہلے بھی کچھ ایسی تفریحات میں ملوث رہے ہیں۔ :)

خوش رہیے۔

اوہ :) نہیں احمد بھائی یہ جو بڑے ہوتے ہیں نا چھوٹوں کو بس ایسے ہی سمجھتے ہیں ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ٹیگ کرنے کا شکریہ، اصلاحی صاحب۔
محفل کے پرانے رکن اور اردو ادب کے مجاہد جناب اعجاز عبید سے شرف ملاقات حاصل کرنا واقعی آپ کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ ہندوستان کے ایک کہنہ مشق مترجم مشرف عالم ذوقی سے بھی مل لئے۔ ان دونوں شخصیات سے آپ کی یہ مجموعی ملاقات آپ کے لئے واقعی یادگار رہے گی۔ اور پھرروئداد بھی آپ نے بے حد دلچسپ انداز سے تحریر کی ہے۔ میری طرف سے ہدیہ ٔتبریک قبول کریں۔ تاہم، ان تین چار گھنٹوں کے دوران ہونے والی گفتگو کے موضوعات کے بارے میں جاننے کااشتیاق ہے۔ اور شاید دیگر احباب محفل کو بھی ہو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اوہ :) نہیں احمد بھائی یہ جو بڑے ہوتے ہیں نا چھوٹوں کو بس ایسے ہی سمجھتے ہیں ۔

اچھا پھر ٹھیک ہے۔

ویسے چھوٹے شرارتیں نہ کریں اور بڑے "ایسا ہی" نہ سمجھیں تو پھر زندگی کا مزہ ادھورا ہی ہو جائے نا۔۔۔۔! :)

سو کوئی بات نہیں! اگلی بار اشرف صاحب کی اُمیدوں پر ضرور پورا اُتریے گا۔ :)
 
Top