ویلنٹائن ڈے

شیزان

لائبریرین
دنیا میں بہت کچھ غلط ہو رہا ہے۔۔ جس کو درست کرنا سب کا اخلاقی فرض ہے۔
غلط کو صحیح سمجھنا شروع کر دیں گے تو آہستہ آہستہ حرام، حلال کا تصور ختم ہوتا جائے گا۔۔
جہاں تک ہو سکے ہمیں برائی سے بچنے کی کوشش کرنا چاہیے اور اسے برا سمجھنا چاہیے۔۔۔ اگر ہم یہ سوچنے لگ جائیں کہ جب معاشرے میں اور اتنی ساری برائیاں ہو رہی ہیں اور سبھی ان کو اپنائے بیٹھے ہیں تو اس پر کیا اعتراض۔۔ تو اس کا مطلب سراسر یہ ہوا کہ ہماری اپنی کوئی سوچ نہیں ہے۔۔ ہمیں پہلے خود کو اس برائی سے روکنا ہے۔۔ مثبت سوچ رکھنا ہے۔ ۔ ۔مثال بننا ہے پھر دوسروں کو کہنا ہے تاکہ وہ بھی ہمارے نقشِ قدم پر چلیں۔۔
برائی میں ازل سے بہت اٹریکشن رہی ہے اور برائی کے نقشِ قدم پر چلنا بہت سہل بھی۔۔ زندگی کا مزہ تو جب ہے کہ آپ اچھائی و سچائی کا رستہ ناپو۔۔ چاہے مشکلیں پیش آئیں۔۔ ثابت قدم رہو۔۔
جو باتیں شرعی لحاظ سے منع فرمائی گئی ہیں وہ کبھی درست نہیں ہو سکتیں۔۔ چاہے ہم کتنی ہی توجیہات پیش کریں۔۔
تسلیم کے بعد تحقیق صرف گمراہ کرتی ہے اور کچھ نہیں۔۔
 
فرخ منظور

شیزان بھائی۔ معذرت کے ساتھ۔ لیکن پھر عشقیہ شعر و شاعری پڑھنا اور شئیر کرنا تو سب سے بڑا پاپ ہے جو میں اور آپ دونوں بدرجۂ اتم کرتے ہیں۔ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ہم تو یہی سنتے آئے ہیں ویسے ۔۔۔

دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا
شیوہء عشق نہیں، حُسن کو رسوا کرنا
(حسرت موہانی)

یہ ویلنٹائن ڈے تو "مشرق" کی "بیماری" ہے ہی نہیں!
 
گل بانو

محفلین
آمین۔
بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہوئی تحریر۔ بہت شکریہ :)
واقعی یہ بھی ایک المیہ ہے کہ ہمارا میڈیا نہ صرف بچوں کو گمراہ کر رہا ہے بلکہ والدین پر بھی اس کا اثر ہو رہا ہے۔ نتیجتاً بہت سی باتیں جو کچھ عرصہ پہلے تک والدین کے نزدیک قابلِ اعتراض ہوا کرتی تھیں اب ان میں کوئی قباحت نہیں سمجھی جاتی۔ اور جہاں تک درس گاہوں کی بات ہے وہاں بھی یہی کچھ چل رہا ہوتا ہے۔ اساتذہ خود میڈیا کے زیرِ اثر ان خرافات کو ضروریات سمجھتے ہوں تو بچوں کو اچھے برے کی تمیز کون سکھائے گا۔
جی بجا ارشاد ! اپنے حصے کی شمع جلانے کی ایک موہوم سی کوشش کو آپ نے سراہا شکریہ :)
 
گل بانو

محفلین
میرا خیال ہے کہ ہمیں صرف رکنا چاہیئے۔ اپنی مثال کو سامنے لا کر پھر ہم دوسروں کو روکنے کا اخلاقی جواز رکھتے ہیں۔ میرے ایک دوست ہیں، ماشاء اللہ تبلیغی جماعت سے تعلق ہے ان کا اور ان کی بیوی کا بھی۔ تاہم ان کی شادی پر خسرے بھی ناچے اور دیگر "غیرشرعی" امور اور رسومات بھی پوری طرح ادا ہوئیں۔ جب ہم دوستوں نے ہلکا سا اشارتاً بات کی تو سارا الزام والد صاحب کے سر، کہ جی ان کا حکم ہے تو یہ سب کچھ ہو رہا ہے :) اب بتائیے کہ جب وہ ہمیں تبلیغی مرکز لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں یا کسی غیر شرعی بات سے روکتے ہیں تو ہم کیسے رکیں؟
جی درست یہ دو رخی پالیسی ہی ہماری ناکامی کا سبب ہے اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب کرے آمین
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ویلنٹائن ڈے نہ منانے سے اگر ہمیں ملائیت کا سرٹیفکیٹ ملتا ہے تو ہمیں بصد خوشی قبول ہو گا ۔۔۔ ایسے ایسے تہوار "امپورٹ" ہو رہے ہیں کہ خدا کی پناہ!
 
اب سرٹیفکیٹ کا انتظار میں نہ رہیئے گا وہ ہرگز نہیں ملنے والا :)
 
شیزان

لائبریرین
شیزان بھائی۔ معذرت کے ساتھ۔ لیکن پھر عشقیہ شعر و شاعری پڑھنا اور شئیر کرنا تو سب سے بڑا پاپ ہے جو میں اور آپ دونوں بدرجۂ اتم کرتے ہیں۔ :)
متفق فرخ صاحب
میں بالکل نہیں کہہ رہا کہ میں پرفیکٹ ہوں۔۔ اس کے علاوہ بھی بہت برائیاں ہیں جو ہم دونوں میں موجود ہیں اور خدا ہمیں ہدایت فرمائے۔۔
برائی کو برائی سمجھنا چاہیے اور توبہ کرتے رہنا چاہیے۔۔ توبہ کا در ہمیشہ کھلا ہے۔۔ لیکن اگر کسی برائی کو ڈھٹائی سے حق سمجھ کر اس کو صحیح ثابت کرنے کے لیے دلائل ڈھونڈے جائیں ۔۔ تو پھر قابل معافی نہیں۔
حتیٰ الامکان کوشش کروں گا کہ شاعری والے دھاگوں میں شرکت اور سراہنا کم اور ختم کردوں ۔۔ باقی اللہ پاک ثابت قدمی عطا فرمائے۔ اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔ آمین
 
ارے ارے ایسا ستم نہ کیجیے گا۔ میں نے تو ازراہِ مذاق کہا تھا آپ تو بالکل سنجیدہ ہو گئے۔ شاعری دل و دماغ کو انسانی سطح پر رکھنے اور انسان کے معاشرتی معاملات کو سمجھنے کا ایک بہت اچھا اور موثر ذریعہ ہے۔
 
Top