طاہر القادری سپریم کورٹ میں

وجی

لائبریرین
دنیا کا کوئی قانون "پیدائشی حقِ شہریت" رکھنے والے کو ڈی پورٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انھیں پھانسی پر تو لٹکایا جا سکتا ہے مگر ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ایسا ہوسکتا تو کورٹ ضرور ایسا کرتی۔ اگر آپ کے ذہن میں آئین کی کوئی ایسی شق آ رہی ہو تو براہِ کرم مطلع فرمائیں ۔ شکر گزار ہوں گا۔
کس دنیا میں رہتے ہو بھائی آپکے مسلمان ممالک متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، عمان ، بحرین اور کویت تو آپکو یہ "پیدائشی حقِ شہریت" دیتے ہی نہیں۔ وہ سزا بھی دیتے ہیں اور ملک سے باہر بھی نکالتے ہیں ۔ اور اگر کبھی درگ لیجاتے پکڑے گئے تو ساری عمر کے لیئے ملک میں آنے کی پابندی لگی رہتی ہے ۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
نہیں بھائی طنزیہ نہیں کہا، مان لیا جائے غیر آئینی بھی تھی تو جب بنا تب یہ محترم کہاں تھے ، الیکشن سے ایک مہینے قبل ہی انکی آنکھ کھلنی تھی ؟
میمو گیٹ میں بھی مسلہ ملکی نوعیت کا تھا ، اور یہ معاملہ بھی ملکی نوعیت کا تھا، میمو میں بھی ایک غیر ملکی کو سُنا گیا، اور اس کیس میں بھی ایک غیر ملکی کو ، لیکن عدالت نے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی اور دونوں کیسیز میں فیصلہ ملکی مفاد میں ہی دیا۔
عدالت کا کام ملکی مفاد کی تشریح نہیں بلکہ آئیں کے مطابق فیصلہ دینا ہے۔ "چاہے آسمان سر پر کیوں نہ گر پڑے"۔ مجھے تو ڈر اس بات کا ہے کہ ان حالات میں الیکشن ہوئے تو بہت خون خرابا ہو گا۔ میری یہ بات اچھی طرح نوٹ کر لیں۔ موجودہ الیکشن کمیشن کے زیرِ نگرانی الیکشن میں بہت خون بہنے کا خدشہ ہے۔ سب سے اہم بات پاکستانیوں کی خون کی حرمت ہے جس کی ضمانت دینا موجودہ کار فرماؤں کے بس کی بات دکھائی نہیں دیتی۔
 
عبد المعز

محفلین
قادری صاحب کو جب الیکشن ہونے والے ہیں تبھی پاکستان کا خیال کیوں آیا ؟ پہلے کہاں مصروف تھے یہ جناب:dancing:
 
اگر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے آپ کے گھروں میں دھمکی آمیز خطوط (یہ میں نہیں بتاتا کہ کیسی کیسی دھمکیاں) ڈالے جائیں اور شہر کا "ڈپٹی کمشنر" آپ سے کہے کہ شہر چھوڑ جائیں کیونکہ حکومت آپ کو تحفظ نہیں دے سکتی تو آپ کیا کریں گے؟
میں بھی یقینا وہی کرونگا جو آپ نے کیا ہے۔۔۔ کچھ اسطرح کے حالات سے ہم اندرون سندھ میں بھی گزر چکے ہیں لیکن وہ حالات بلوچستان کے حالات سے بہت بہتر تھے، پھر بھی ہم نے ہجرت پر ہی اکتفا کیا تھا۔۔۔ لیکن قادری صاحب کی ہجرت اور دیگر حالات اوربلوچستان کے حالات میں کوئی ربط نہیں بنتا۔۔۔ بلوچستان میں آپ تو کیا وہاں کا مقامی آدمی بھی حالات کو درست کرنے کا سوچ نہیں سکتا۔۔۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
کس دنیا میں رہتے ہو بھائی آپکے مسلمان ممالک متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، عمان ، بحرین اور کویت تو آپکو یہ "پیدائشی حقِ شہریت" دیتے ہی نہیں۔ وہ سزا بھی دیتے ہیں اور ملک سے باہر بھی نکالتے ہیں ۔ اور اگر کبھی درگ لیجاتے پکڑے گئے تو ساری عمر کے لیئے ملک میں آنے کی پابندی لگی رہتی ہے ۔
میرے بھا ئی آپ کو شاید یہ علم نہیں کہ "پیدائشی حقِ شہریت" سے مراد وہ شہریت ہے جو کسی ملک کے شہری کو محض وہاں پیدا ہونے کی وجہ سے ملی ہو۔ یہ بات پاکستان کے آئین میں درج ہے۔ جن ممالک کا آپ نے ذکر کیا وہ اپنے شہریوں کو نہیں غیر ملکی ورکرز کو ڈی پورٹ کرتے ہیں۔مزید یہ کہ وہ آئینِ پاکستان کے پابند نہیں۔ امید ہے بات واضح کر پایا ہوں۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
میں بھی یقینا وہی کرونگا جو آپ نے کیا ہے۔۔۔ کچھ اسطرح کے حالات سے ہم اندرون سندھ میں بھی گزر چکے ہیں لیکن وہ حالات بلوچستان کے حالات سے بہت بہتر تھے، پھر بھی ہم نے ہجرت پر ہی اکتفا کیا تھا۔۔۔ لیکن قادری صاحب کی ہجرت اور دیگر حالات اوربلوچستان کے حالات میں کوئی ربط نہیں بنتا۔۔۔ بلوچستان میں آپ تو کیا وہاں کا مقامی آدمی بھی حالات کو درست کرنے کا سوچ نہیں سکتا۔۔۔
متفق ہونے کا شکریہ۔ مگر ہجرت کے باوجود مجھے برا لگے گا کہ کوئی یہ سمجھے کہ میں نے اپنی جنم بھومی سے غداری کی۔ وہاں کے لوگ بھی اگر کہیں تو میں اپنا حقِ اختلاف محفوظ رکھتا ہوں۔
 
شیزان

لائبریرین
میں پاور گیم میں حصہ دار تو ہوں نہیں کہ معلومات رکھوں۔ میں تو گھر سے بھی خال خال نکلتا ہوں۔پے بہ پے فیصلوں کی روشنی میں یہ میری ذاتی رائے ہے کہ عدالت کا شریفوں سے کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ہے۔ ہو سکتا ہے یہ تعلق محض ہمدردی یا حسنِ ظن کا ہو۔ مگر عدالت کا مقام ایسا ہوتا ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے معاملہ بھی اہم بن جاتا ہے۔

مزید شواہد کے لیے پنجاب کے سابق چیف جسٹس "خواجہ شریف" کی زندگی ، بیانات اور کتاب اور پھر چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے "خواجہ شریف" کو ہائی کورٹ ہی میں تعینات رکھنے کے واقعات کی تفصیلات کھنگالیے۔ رؤف کلاسرہ کی کتاب "ایک قتل جو نہ ہو سکا" کا مطالعہ بھی مفید رہے گا۔
واہ۔۔ کیا ہمدردی اور حسن ظن کا تعلق ہے۔۔
بہت معلوماتی پوسٹ ہے آپ کی۔
مزید معلومات کے لیے روف کلاسرا کے علاوہ نصرت جاوید اور عباس اطہر صاحب کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں:)
 
شیزان

لائبریرین
متفق ہونے کا شکریہ۔ مگر ہجرت کے باوجود مجھے برا لگے گا کہ کوئی یہ سمجھے کہ میں نے اپنی جنم بھومی سے غداری کی۔ وہاں کے لوگ بھی اگر کہیں تو میں اپنا حقِ اختلاف محفوظ رکھتا ہوں۔

اس لفظ کا مطلب بتا دیجئے کاشف صاحب
ناچیز کی معلومات میں مزید اضافہ ہو جائے۔۔
کیونکہ یہ عربی فارسی کے علاوہ ہی کچھ ہے
 
قادری صاحب کو جب الیکشن ہونے والے ہیں تبھی پاکستان کا خیال کیوں آیا ؟ پہلے کہاں مصروف تھے یہ جناب:dancing:
آپکو مخصوص فرقے کی کتابوں کا لنک پیش کرتے کرتے یکایک کسی دھاگے میں خلافِ معمول کمنٹ کرنے کا خیال ابھی کیوں آیا ۔۔۔پہلے کہاں مصروف تھے جناب :dancing::p
 
عدالت کا کام ملکی مفاد کی تشریح نہیں بلکہ آئیں کے مطابق فیصلہ دینا ہے۔ "چاہے آسمان سر پر کیوں نہ گر پڑے"۔ مجھے تو ڈر اس بات کا ہے کہ ان حالات میں الیکشن ہوئے تو بہت خون خرابا ہو گا۔ میری یہ بات اچھی طرح نوٹ کر لیں۔ موجودہ الیکشن کمیشن کے زیرِ نگرانی الیکشن میں بہت خون بہنے کا خدشہ ہے۔ سب سے اہم بات پاکستانیوں کی خون کی حرمت ہے جس کی ضمانت دینا موجودہ کار فرماؤں کے بس کی بات دکھائی نہیں دیتی۔
الیکشن کمیشن کا خون خرابے سے کیا تعلق ہے؟ الیکشن کمیشن کی تحلیل اور تشکیل ایک بے بنیاد مسلئہ ہے جسے چھیڑنے کا مقصد صرف اور صرف الیکشن کا التوا ہے۔۔۔ کیا الیکشن ملتوی کروا کر اور ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنوا کرقادری صاحب عوام کے جمہوری اور آئینی حق پر چھری چلانے نہیں جا رہے ہیں؟ اور کیا جو ٹارگٹ کلکنگ، دھماکوں اور لاٹھی چارجوں میں آج کل بہہ رہا ہے وہ پانی ہے؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
طاہر القادری صاحب جب سے پاکستان تشریف لائے ہیں، سیاست دانوں کو تو کوسنے میں مصروف ہیں لیکن بدقسمتی سے فوج اور عدلیہ کی تعریف میں قصائد پڑھنا بھی اپنا فرض عین سمجھتے رہے ہیں ۔۔۔ میری سوچی سمجھی رائے ہے کہ پاکستان کی بربادی میں روایتی سیاست دانوں، فوجی جرنیلوں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا منفی کردار اور رویہ شامل رہا ہے ۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
میرے بھا ئی آپ کو شاید یہ علم نہیں کہ "پیدائشی حقِ شہریت" سے مراد وہ شہریت ہے جو کسی ملک کے شہری کو محض وہاں پیدا ہونے کی وجہ سے ملی ہو۔ یہ بات پاکستان کے آئین میں درج ہے۔ جن ممالک کا آپ نے ذکر کیا وہ اپنے شہریوں کو نہیں غیر ملکی ورکرز کو ڈی پورٹ کرتے ہیں۔مزید یہ کہ وہ آئینِ پاکستان کے پابند نہیں۔ امید ہے بات واضح کر پایا ہوں۔
میرے بھائی آپ نے پھر وہ الفاظ کیوں استعمال کیئے کہ دنیا کہ کس قانون میں تو یہ ممالک بھی تو اسی دنیا کا حصہ ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مزے کی بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل جو حکومت پاکستان کی ہی نمائندگی کرتے ہیں، عدالت کے استفسار پر کہ کیا قادری صاحب کی نیت نیک ہے، فرماتے ہیں کہ جی بدنیتی بھی نہیں۔ یعنی جن کے خلاف قادری صاحب کام کرنا چاہ رہے ہیں، وہی قادری صاحب کے حق میں بول رہے ہیں۔ شاید یہ کوئی کرامت ہو تو ہو ورنہ اسے اندرون خانہ کھیل کون مانے گا اور وہ بھی اس صورت میں جب الیکشن ہونے پر سب سے زیادہ نقصان پی پی پی کو ہی ہوگا
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے بھا ئی آپ کو شاید یہ علم نہیں کہ "پیدائشی حقِ شہریت" سے مراد وہ شہریت ہے جو کسی ملک کے شہری کو محض وہاں پیدا ہونے کی وجہ سے ملی ہو۔ یہ بات پاکستان کے آئین میں درج ہے۔ جن ممالک کا آپ نے ذکر کیا وہ اپنے شہریوں کو نہیں غیر ملکی ورکرز کو ڈی پورٹ کرتے ہیں۔مزید یہ کہ وہ آئینِ پاکستان کے پابند نہیں۔ امید ہے بات واضح کر پایا ہوں۔
شاید آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ان ممالک میں محض پیدائش کی صورت میں آپ کو شہریت نہیں مل جاتی :)
 
طاہر القادری صاحب جب سے پاکستان تشریف لائے ہیں، سیاست دانوں کو تو کوسنے میں مصروف ہیں لیکن بدقسمتی سے فوج اور عدلیہ کی تعریف میں قصائد پڑھنا بھی اپنا فرض عین سمجھتے رہے ہیں ۔۔۔
اب ججز نے انکو کہہ دیا ہے کہ ۔۔" ہُن آرام ایہہ؟؟"۔۔۔:p :D
میں نے کہا کہ بزمِ ناز، غیر سے چاہئیے تہی
سن کے ستم ظریف نے مجھ کو اٹھا دیا کہ یوں
:)
 
مزے کی بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل جو حکومت پاکستان کی ہی نمائندگی کرتے ہیں، عدالت کے استفسار پر کہ کیا قادری صاحب کی نیت نیک ہے، فرماتے ہیں کہ جی بدنیتی بھی نہیں۔ یعنی جن کے خلاف قادری صاحب کام کرنا چاہ رہے ہیں، وہی قادری صاحب کے حق میں بول رہے ہیں۔ شاید یہ کوئی کرامت ہو تو ہو ورنہ اسے اندرون خانہ کھیل کون مانے گا اور وہ بھی اس صورت میں جب الیکشن ہونے پر سب سے زیادہ نقصان پی پی پی کو ہی ہوگا
اٹارنی جنرل نے درست کہا کہ کسی کی نیت کا نیک ہونا یا بد ہونا اس سے ثابت نہیں ہوتا۔اسکو کہتے ہیں objective aproachاور critical thinking۔۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
سپریم کورٹ کے ججز کا رویہ غیر معتدل رہا ہے ۔۔۔ پل میں ولی بن جاتے ہیں پل میں بھوت ۔۔۔
 
قادری صاحب کے اعمال اور مقاصد سے قطع نظر، انصاف اندھا ہوتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مدعی کون ہے، گواہ کون ہے۔ اس کو صرف اور صرف اس بات سے سروکار ہوتا ہے کہ سچ کیا ہے اور ذیادتی کس کے ساتھ ہوئی اور اس کا ازالہ کیسے کیا جائے۔
اس معاملے میں لگ رہا ہے کہ سپریم کورٹ نے دلائل سنے بغیر ہی اپنا ذہن بنا لیا ہے۔
یہ بتاتا چلوں کہ قادری صاحب اور ان کے مشن سے مجھے ذرا بھی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ میں اس کو ایک اور رنگ میں دیکھتا ہوں۔ لیکن آزاد عدلیہ سے یہ توقع مجھے ہرگز نہیں تھی۔
قادری صاحب کے ساتھ کیا زیادتی ہوئی ہے؟ انکا استحقاق کسطرح مجروح ہوا ہے؟ وہ آخر الیکشن کمیشن کی تحلیل کیوں چاہتے ہیں؟ اور کس حیثیت سے چاہتے ہیں؟ اور انکا اس تحلیل میں کیا مفاد ہے؟ یہیں تو پوچھنا چاہا ہے عدالت نے یعنی حقِ دعویٰ ہے قادری صاحب کے پاس۔۔۔ ان بنیادی سوالوں کا جواب دینے کے بجائے قادری صاحب نے زیر تصفیہ مسلئہ یعنی دہری شہریت میں عدالت کو الجھانے کی کوشش کی جس میں آخر وہ خود الجھ گئے۔۔۔
 
آپ کی بات میں کافی وزن ہے لیکن ججز کے ریمارکس سے بہت کچھ اندازہ ہو جاتا ہے ۔۔۔ قادری صاحب کو عدالت میں سیاسی حوالے سے "سزائے موت" سنا دی گئی ہے ۔۔۔
 
Top