وحدت الوجود

باباجی

محفلین
معذرت کے ساتھ صوفیوں کو کوئی وختہ نہیں پڑا ہے بلکہ صوفیاء الحمد للہ اب بھی موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہزارہا گنا اپڈگریٹڈ یعنی بتدریج آگے ہیں اتنی بلند و بالا کہ آپ جیسے بونے ان کو دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی کیا بحث کرے کہ جس کی تبحر علمی کا اندازہ تو لفظ وختہ سے ہی ہوجاتا ہے کہ میرا مخاطب کتنا علم دان اور مہذب ہے ۔۔۔ ۔کسی سیانے نے سچ کہا ہے کہ انسان اپنی گفتگو سے پہچانا جاتا ہے۔ سو اپ پر یہ کہاوت صادق آتی ہے۔
محمود احمد غزنوی الف نظامی نایاب باباجی تلمیذ
سر جی آپ بھی جواب دینے میں کمال کرتے ہیں
لفظوں کے شیر ایسے ہی ہوتے ہیں جن کے بقول صوفیوں کو وختہ پڑا ہوا ہے
ہم نے تو آج تک کسی صوفی سے ایسا نہیں سنا کہ ملاؤں کو وختہ پڑا ہوا ہے :)
بلکہ میں نے تو آج تک یہی دیکھا اور سنا ہے کہ صوفی تو اہل علم کی تعریف کرتے ہیں کہ سب ہی طرح کے اہل علم اپنے اپنے دائرے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں
آجکل دراصل جو لفاظی اچھی کرتا ہے وہ قابل تعریف ہے، لوگ گفتار کے غازی کو پسند کرتے ہیں، کردار تو کہیں پس پردہ رہ گیا ہے
ادب صرف کتابوں اور لائبریریوں تک محدود ہوگیا ، حقیقی زندگی سے کمیاب ہو گیا ہے
 
تلمیذ

لائبریرین
آجکل دراصل جو لفاظی اچھی کرتا ہے وہ قابل تعریف ہے، لوگ گفتار کے غازی کو پسند کرتے ہیں، کردار تو کہیں پس پردہ رہ گیا ہے ادب صرف کتابوں اور لائبریریوں تک محدود ہوگیا ، حقیقی زندگی سے کمیاب ہو گیا ہے

بالکل درست کہا۔ فراز جی۔ جزاک اللہ!
 
فرسان

محفلین
آپ کے ساتھ کوئی کیا بحث کرے کہ جس کی تبحر علمی کا اندازہ تو لفظ وختہ سے ہی ہوجاتا ہے کہ میرا مخاطب کتنا علم دان اور مہذب ہے ۔۔۔ ۔کسی سیانے نے سچ کہا ہے کہ انسان اپنی گفتگو سے پہچانا جاتا ہے۔ سو اپ پر یہ کہاوت صادق آتی ہے۔

اجي روحاني جي "موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہزارہا گنا اپڈگریٹڈ

اردو ادب سے بھی اگر اپڈگریٹڈ هو جائيں تو مضايقه تو نهيں۔ جديد پاكستاني ادب میں انگريزي يا پنجابي الفاظ استعمال كرنا اب كوئي بهت معيوب تو نهيں رها۔ اجي روحاني بابا جي صرف "بابا صاحبا" میں اس كي كئي مثاليں ديكھ كر آپ كے دل میں ٹَھڈ پڑ سكتي هے۔ انگريزي (وه بھی غلط) تو آپ نے استعمال كي هے اور پنجابي كے پورے پورے دوهے لے آتے ہیں۔

تبحر علمی کا اندازہ

اتني مريل سي مثال آپ نه ديں ميري كم علمي كي اور بهت سي دليلیں ہیں۔

آپ جیسے بونے ان کو دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں

بلا شبه اوائل صوفيا بهت بلند اور پارسا تھے اور آج بھی كچھ بزرگ موجود ہیں جو ان كے نقش قدم پر چلتے ہیں مگر رونا تو اس پر ہے جو بيچاري عوام كے لئے كتوں كے استعارے ، مثاليں اور كنائے استعمال كركے خود كو بهت بڑی اخلاقي بلندي پر فائز سمجھتا هے۔ اور ايك بار نهيں كئي بار استعمال كرتا هے۔ دوسروں كو منه پر بونا كهتا هے اور اشارے كنائے میں بد تهذيب كهتا هے۔
اور آخر میں كئيوں كو ٹیگ كركے داد اور پسنديدگی كا منتظر رهتا هے۔
ايسي روحانيت پر سلام۔

آجکل دراصل جو لفاظی اچھی کرتا ہے وہ قابل تعریف ہے، لوگ گفتار کے غازی کو پسند کرتے ہیں، کردار تو کہیں پس پردہ رہ گیا ہے
ادب صرف کتابوں اور لائبریریوں تک محدود ہوگیا ، حقیقی زندگی سے کمیاب ہو گیا ہے

جزاك الله بابا جي۔ ليكن كيا اس میں هم سب شامل نهیں ؟؟
 
فرسان

محفلین
ہم نے تو آج تک کسی صوفی سے ایسا نہیں سنا کہ ملاؤں کو وختہ پڑا ہوا ہے :)

صوفيوں نے جو فقهاء اور ملاوں كي شان میں معركے رقم كيے ہیں كيا وه يهاں ڈھیر لگانے سے آپ اپنی رائے بدل لیں گے؟؟

اور پھر كب كسي ملا نے صوفي كو وخته پڑنے كا كها ؟؟؟
كيا میں ملا هو گیا كسي ايك تبصره كي وجه سے ؟؟؟؟
 
میرے محترم بھائی
جیسے آپ نے کچھ تبصرہ کیا ویسے ہی میں نے بھی صرف تبصرہ کیا
کیوں کہ آجکل یہاں صوفی اور ملا دونوں کو الگ کردیا گیا ہے
حالاں کہ دونوں ایک ہی چیز پر 2 مختلف طریقوں سے کام کر رہے ہیں ایک لوگوں کو بتا رہا ہے تو دوسرا اس کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے
میرا کسی کی ذات کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا اور نہ ہے
 
نایاب

لائبریرین
معذرت کے ساتھ صوفیوں کو کوئی وختہ نہیں پڑا ہے بلکہ صوفیاء الحمد للہ اب بھی موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہزارہا گنا اپڈگریٹڈ یعنی بتدریج آگے ہیں اتنی بلند و بالا کہ آپ جیسے بونے ان کو دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی کیا بحث کرے کہ جس کی تبحر علمی کا اندازہ تو لفظ وختہ سے ہی ہوجاتا ہے کہ میرا مخاطب کتنا علم دان اور مہذب ہے ۔۔۔ ۔کسی سیانے نے سچ کہا ہے کہ انسان اپنی گفتگو سے پہچانا جاتا ہے۔ سو اپ پر یہ کہاوت صادق آتی ہے۔
محترم روحانی بابا جی
بحث آگہی پانے کے لیئے ۔ اور تنقید تعمیر کے نظریئے سے ۔
اور میں تو " بیٹھ جاتا ہوں وہیں جہاں چھاؤں گھنی " لگتی ہے ۔
تنقیدی بحث علم کو اجاگر کرتی ہے ۔
بزرگ کہتے ہیں کہ " بحث " اس سے کرو جس کی گفتگو میں " آگہی کا نور " اپنی جملہ خصوصیات کے ساتھ اجاگر نظر آئے ۔ تاکہ علم کا نور بکھرے ۔ اور انجان بھی کچھ جان جائے ۔
مجھ جیسے " جاہل " چار ایسی کتابیں پڑھ جو کہ مناظرانہ انداز گفتگو کے رموز کھولتی ہیں ۔ ہر اک گفتگو میں " کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا " جمع کر خود کو " صاحب علم " ثابت کرتے ہیں ۔
" وحدت الوجود " کے فلسفے بارے کوئی بھی گفتگو چھیڑنے سے پہلے یہ یقین کرلینامناسب و لازم ہے کہ گفتگو ان کے ساتھ ہو جو کہ فتوؤں کی بجائے اصلاح کی کوشش پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور وہ قران پاک کی پہلی سورت کے معنی و مطالب سے آگہی رکھتے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ورنہ " فتوؤں " کی بارش کیچڑ پھیلاتے بابا بلھے شاہ والی صدا " بلھیا کی جاناں میں کون " کو گمراہی سے معنون کرتی ہے ۔
اور گمراہ کون ہوتے ہیں ۔ اسے قران پاک نے مکمل وضاحت کے ساتھ بیان فرما دیا ہے ۔
 
واہ واہ فرسان جی واہ کیا بات ہے جناب میرا آپ کے وختہ سے مراد آپ کو وختہ ڈالنا نہیں تھا بلکہ یہ لفظ ایک عامیانہ سا لفظ ہے جس کو اگر بازارای کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا وحدت الوجود جسے سنجیدہ دقیق اور علمی موضوع پر جس طرح آپ نے منہ کھولا ہے تو وختہ تو لازمی پڑنا تھا میرا مقصد آپ کی پنجابی کو اردو میں استعمال کرنے کی ممانعت ہرگز نہیں تھا جس طرح کہ میری ٹائپنگ مسٹیک کو آپ اپڈگریٹڈ لکھ کر استہزاہیہ انداز اختیار کیا ہے بلکہ آپ کے عامیانہ انداز کو اجاگر کرنا تھا اب آپ جو مرضی کہتے رہو میری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے ویسے بھی میں چھوٹا منہ بڑی بات والے لوگوں کو منہ نہیں لگایا کرتا ہوں۔
 
اگر آپ صرف مجھ پر ذاتي حمله كرنے اور مجھے برا بھلا كهنے پر اكتفا فرماتے تو شايد میں جواب نه ديتا۔ مگر محض اپنا غصه اتارنے كيلئے اور ميرے اندر كيڑے نكالنے كيلئے بيچاری پنجابي كے ايك خوبصورت لفظ پر بازاري هونے كا الزام لگا دينا اور عاميانه كهنا انتهائي افسوسناك هے۔

دھاگہ اگرچہ كه ايك فلسفيانه موضوع پر ہے مگر كچھ الزامات كو رفع كرنا ازحد ضروري هے۔ كئي دن تك آپ كے اس مفروضے سے كسي نے اتفاق نهيں كيا كه وختا بازاري هے اور ابھی تك نهيں كيا۔

پهلے تو مجھے شديد دھچکا لگا كه يه كونسي پنچابی ہے جس میں وختا بازاري اور عاميانه هے۔ چاروناچار میں نے پٹھان دوستوں كو بھی وختا ڈال ديا كه كهيں تمهاري طرف پشتو میں لفظ وختا بازاري تو نهيں جس سے روحاني بابا صاحب كو غلط فهمي لگ گئي هو؟؟؟ بهرحال پشتو میں وختا تو هے مگر بازاري نهيں هے۔
پنجابي میں بھی وختا هرگز بازاري لفظ نهيں هے اور نه عاميانه هے۔ اگر كسي كو خاص هونے كي شديد غلطي لگ گئي هو تو وه كسي نفسياتي دباؤ ميں اس كو عاميانه كهه سكتا هے۔

اجي روحاني جي ! يا تو آپ وختا كا مطلب نهيں جانتے يا لفظ بازاري كا مطلب نهیں جانتے اور يا پھر حالت سكر میں چند هفوات صادر فرما گئے ہیں ۔

اس بھونڈي حركت كا ايك جواب تو يه ہے كه میں بھی آپ كے كسي استعمال كرده خوبصورت لفظ كو بازاري اور بدتهذيب قرار دے دوں ۔

مگر اس طرح سے آپ كي جو خاصيانه سي زبان وجود میں آئے گی اس میں دو چار لفظ خاصيانه اور گھريلو هوں گے۔

میں آپ كے اس اقدام كا بھی خير مقدم كرتا هوں كه آپ مجھ سے بحث نهيں كرسكتے اور اس كي تعليل بھی آپ نے بيان فرما دي هے۔ مجھے بھی آپ سے بحث میں بڑی دقت آتي ، ميري شان میں نئے نئے محاورات اور امثال وجود میں آتي۔

ميري هجو میں پنجابي شاعري پیش كي جاتي جو ايك بار هو بھی چکا ہے۔ كئي سابق علماء كے مذمتي اقوال كا اطلاق مجھ پر كيا جاتا۔ اور پھر داد وصول كرنے كو مختلف همنواؤں كو ٹیگ كيا جاتا۔ مجھ مسكين كي ذات پر حمله كركے وه بھی حقِ همراهي ادا كرتے۔

حيرت هے كه بعض لوگ جهالت كا دعوى بھی خود هي كرتے ہیں اور پھر علمي مسائل میں كف گیر چلاتے ہیں۔ يه طرز عمل بھی ناياب هے۔

اگر گفتگو كرنے كا دم نه هو تو ذاتي حملے شروع كركے انتظاميه كو وختا نهيں ڈالنا چاہیے۔

بهرحال سكر سے صحو كي جانب تشريف لائیے اور وختا جيسا هے ويسا هي رهنے ديجئے اور لوگوں كو عوام اور الفاظ كو عاميانه كهنے كي سوقيانه روش كو آزمانا ترك كر ديں۔

اگر مزيد كوئي گالی ديني هو تو درخواست هے كه بيچ میں كوئي عوامي اور عملي غلطي سے پرهيز كيجئے گا تاكه مجھے جواب كي زحمت نه هو۔
 
Top