فراز یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
باوجود تلاش کے بھی مجھے احمد فراز کی یہ خوبصورت غزل محفل پہ نہیں ملی، لہٰذا حاضر ہے:​
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
یہ قرب کیا ہے کہ تُو سامنے ہے اور ہمیں​
شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی​
کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیں​
تمام عمر اُسی کی عبادتیں کرنی​
سب اپنے اپنے قرینے سے منتظر اُس کے​
کسی کو شکر کسی کو شکایتیں کرنی​
ہم اپنے دل سے ہیں مجبور اور لوگوں کو​
ذرا سی بات پہ برپا قیامتیں کرنی​
ملیں جب اُن سے تو مبہم سی گفتگو کرنا​
پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی​
یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نباہتے ہیں​
ہمیں تو راس نہ آئیں محبتیں کرنی​
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا​
کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی​
(احمد فراز)
(کتاب: نایافت)
 
رانا

محفلین
بہت پیاری غزل ہے بلال۔ بہت شکریہ۔
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
اس شعر پر مجھے پنجابی ماہیے کا ایک شعر یاد آگیا جو کچھ شائد اسطرح تھا:​
ویڑے وچ رسیاں نی​
وے کچیا جہان دے یا​
گلاں کتھے کتھے دسیاں نی​
 
باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوب کلام

مجھے اکثر لوگ یہ لائن سناتے تھے " فراز تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی"
مکمل مصرعہ آج دیکھا اور غزل تو لاجواب ہے
بہت سکریہ شیئر کرنے کا بلال
 
پسندیدگی کا شکریہ۔
چونکہ مجھے اتنی زیادہ پنجابی نہیں آتی لہٰذا اس ماہیے کا ترجمہ تو بتا دیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ بہت ہی خوب کلام

مجھے اکثر لوگ یہ لائن سناتے تھے " فراز تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی"
مکمل مصرعہ آج دیکھا اور غزل تو لاجواب ہے
بہت سکریہ شیئر کرنے کا بلال
اصل میں کل طارق عزیز بیت بازی میں ایک ٹیم نے یہی والا شعر پڑھا تھا، تو میں نے سوچا کہ اتنی خوبصورت غزل کو محفل پہ شئیر بھی کرنا چاہیے۔
آپ کا بھی شکریہ پسندیدگی پہ۔
 
رانا

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ۔
چونکہ مجھے اتنی زیادہ پنجابی نہیں آتی لہٰذا اس ماہیے کا ترجمہ تو بتا دیں۔
بلال میاں اس کا مطلب کچھ اسطرح بنتا ہے:
ویڑے وچ رسیاں نی ----- (یہاں میں بھول رہا ہوں کہ اصل ماہیے میں لفظ رسیاں ہی تھا یا کچھ اور بہرحال مضمون پر فرق نہیں پڑتا)
یعنی صحن میں رسیاں لٹک رہی ہیں۔
وے کچیا جہاں دے دیا
کچیا بمعنی کچا اور جہاں دے یا بمعنی دنیا کا یا جہان کا
گلاں کتھے کتھے دسیاں نیں
یعنی یہ بتا کہ ہماری محبت کی باتیں کہاں کہاں جا کر بتائیں ہیں۔

یعنی محبوب اپنے چاہنے والے سے یہ شکوہ کررہا ہے کہ صحن میں رسیاں لٹک رہی ہیں۔ اے میرے محبوب تو کتنا سیدھا اور دل کا کچا ہے یعنی جس کے دل میں ہماری محبت کی رازداری کی باتیں نہیں ٹک سکیں۔ سب دنیا کو تُو نے میری اور اپنی محبت کے بارے میں بتا دیا ہے۔ یہ بتا اے میرے محبوب کہ ہماری محبت کی باتیں تُو نے کہاں کہاں جاکر بتائیں ہیں۔
 
واہ
خوب ماہیہ ہے۔
 
بہت خوب بلال میاں ۔۔۔!
یہ تو بڑی سدا بہار غزل ہے فراز کی ۔​
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا​
کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی۔​
 
عمراعظم

محفلین
یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نباہتے ہیں
ہمیں تو راس نہ آئیں محبتیں کرنی
لاجواب کلام شیئر کرنے کا شکریہ بلال صاحب۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت پیاری غزل ہے بلال۔ بہت شکریہ۔
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
اس شعر پر مجھے پنجابی ماہیے کا ایک شعر یاد آگیا جو کچھ شائد اسطرح تھا:​
ویڑے وچ رسیاں نی​
وے کچیا جہان دے یا​
گلاں کتھے کتھے دسیاں نی​
اسے شاید نور جہاں نے گایا ہے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت خوب بلال میاں ۔۔۔ !​
یہ تو بڑی سدا بہار غزل ہے فراز کی ۔​
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا​
کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی۔​
جی بے شک۔
میں نے تو ایک مشاعرے میں سنی تھی یو ٹیوب پہ، بس تب سے دل کو لگ گئی ہے۔
شکریہ
 
Top