بریکنگ نیوز- وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری

لالہ رخ

محفلین
ویسے اگر یہ ملا لوگ کچھ کر سکتے ہوتے تو اب تک کر چکے ہوتے ہر حکومت کا حصہ تو رہے ہیں یہ لوگ اور ڈھیٹ حکومتیں میرا نہیں خیال کہ ایسے دھرنوں یا ریلیوں سے جاتی ہیں اور جہاں تک عوام کا تعلق ہے تو بنیادی طور پر ہم ساری عوام ہی خواہ کوئی بھی طبقہ ہو ''تماشائی قوم'' ہیں ہم تماشا لگانے کے اور پھر اس کے گرد بھیڑ اکھٹی کرنے کے شوقین ہیں اور اس شوق کی تکمیل کے لیے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ تبدیلی دماغ بدلنے سے آتی ہے تعلیم سے آتی ہے۔ ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے اس ملک کی تقدیر ہمارا نوجوان طبقہ بھی شاید بدل سکے کین بہت ہی مشکل ہے کم از کم ہمیں اپنی عوام کو بھی درست کرنے کے لیے مزید 4-2 نسلوں کی قربانی دینی ہوگی۔ ویسے اس مارچ کا شاید ہی کوئی فائدہ ہو تب ممکن ہے اگر بیرونی قوتیں ہماری جمہوری حکومت سے تنگ آچکی ہیں تو حالات کچھ بھی ہوسکتے ہیں لیکن کم از کم عوام کے لیے تو کچھ بھی نہیں ہونے کا۔ اگر مسڑ راجہ گرفتار ہو بھی جائیں تو اس الیکشن نہ سہی اگلے الیکشن بھی اسمبلی میں تے فیر فائدہ!!!
معذرت!!! یہاں پوسٹ نہیں کرنا تھا غلطی سے ہوگیا۔
 
بدقسمتی سے یہ قادری ایسے کلٹ صرف پاکستان میں ہی بناسکتے ہیں۔ اگر کینڈا میں بنائیں گے تو مورمنز کی طرح پکڑ کر اندر کردیں گے ایسوں کو وہاں
ہمارے غیر تعلیم یافتہ عوام اپنے مسائل کے نجات دھندہ ایسے مسخرے جادوگروں کو سمجھ بیٹھتی ہے اور یہ لوگ عوام کو الو بنا کر پھر فائدہ اٹھاتےہیں۔ دیکھئے جب وزیر اعظم کی گرفتارکا حکم ایا تو علامہ نے فورابڑک ماری کہ ادھی تقریر سے ادھاکام ہوگیا۔ یعنی اس کی تقریر سے وزیراعظم گرفتار ہونے کا حکم ہوا۔ پھر یہ سارے دھرنے کا ادھا کام تھا؟ یعنی قادری کی یہ بات بھی عیاں ہوئی کہ شروع سے ہی وہ حکومت گرانے کے چکر میں تھا۔ حالانکہ منہ سے انکاری تھا۔ مگر یہ موقع دیکھ کر فائدہ اٹھائے بنا نہ رہ سکا۔ اس کے ماننے والے جہلابھی خوشی سے پھولے نہ سمائے ۔ کچھ تو سجدے مارے لگے۔ یہ قوم اچھی تعلیم سے سدھرے گے۔ دھرنوں اور میلوں سے نہیں
 
عسکری

معطل
جوان یہ بتاؤ کہ لیفٹ رائٹ کرتے پالش شدہ بوٹ پارلیمنٹ تک تو نہیں آ رہے؟۔

نہیں نہیں جب تک سپریم کورٹ نا بلائے نہیں آ رہے کل تک یہ لوگ اگر گرفتار نا ہوئے اور کرسیاں نا چھوڑی تو بوٹ ہی پھر انہیں کرسی سے اتاریں گے نا ۔ کل شام تک بہت اہم وقت ہے ۔ پر الرٹ سب کو کر دیا ہے ۔
 
عسکری

معطل
سننے میں آیا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر فوج تعینات ہو چکی ہے، اور تمام اہم لوگوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کیا پاکستانی عوام کی تقدیر میں ایک اور مارشل لا لکھا ہے؟

نہیں یہ غلط سنا ہے موومنٹ بالکل نہیں ہوئی ذرا بھی ۔
 
عسکری

معطل
ایک اہم بات فوج کسی کو نہیں روک رہی جو بھاگتا ہے اسے بھاگنے دیا جائے گا یہی فائدے میں ہے سب کے کیونکہ ان کو بند کرنا یا پکڑنا فوج کے لیے فائدے مند نہیں نقصان دہ ہے ۔
 
ایک اہم بات فوج کسی کو نہیں روک رہی جو بھاگتا ہے اسے بھاگنے دیا جائے گا یہی فائدے میں ہے سب کے کیونکہ ان کو بند کرنا یا پکڑنا فوج کے لیے فائدے مند نہیں نقصان دہ ہے ۔

فوج سرحدوں پر توجہ دے تو بہتر ہے
ایسانہ ہو کہ پاکستان کی گلیوں میں اپنی توقیر گنواجائے۔ یہ پیغام اگے تو دےدیجیے ذرا
 
عسکری

معطل
فوج سرحدوں پر توجہ دے تو بہتر ہے
ایسانہ ہو کہ پاکستان کی گلیوں میں اپنی توقیر گنواجائے۔ یہ پیغام اگے تو دےدیجیے ذرا
ہم کیا بکواس کر رہے ہیں کل سے کہ فوج کا کچھ لینا دینا نہیں فوج کسی کو روک نہیں رہی ۔ اب بتاؤ اگر سپریم کورٹ فوج کو بلائے تو کیا کریں؟
 
تاہم بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر مختصر خبروں میں فصیح بخاری کے استعفے کی خبر شائع ہونے کے بعد نیب کے ترجمان اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے صورتِ حال واضح کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے خود کو چیئرمین نیب ظاہر کیا اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے خلاف بھی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقدمہ دائر ہونا چاہیے
 
کاشفی

محفلین
بڑوں بڑوں میں بعض "پردہ نشینوں" کے نام بھی آتے ہیں ۔۔۔
:)۔ پردے کے پیچھے رہنے دیں۔۔برقع جو اُٹھ گیا تو پھر۔۔ رُخِ روشن نظر آئے گا۔۔
ویسے میرا دل چاہتا ہے کہ سب سے پہلے بی بی شہید کے بھائی غازی رائےونڈ کو لٹکایا جائے۔۔۔:) ۔ دل میں ٹھنڈ پے جائے گی۔۔
 
119912_36024073.jpg
 
اچھا
ویسے اگر یہ ملا لوگ کچھ کر سکتے ہوتے تو اب تک کر چکے ہوتے ہر حکومت کا حصہ تو رہے ہیں یہ لوگ اور ڈھیٹ حکومتیں میرا نہیں خیال کہ ایسے دھرنوں یا ریلیوں سے جاتی ہیں اور جہاں تک عوام کا تعلق ہے تو بنیادی طور پر ہم ساری عوام ہی خواہ کوئی بھی طبقہ ہو ''تماشائی قوم'' ہیں ہم تماشا لگانے کے اور پھر اس کے گرد بھیڑ اکھٹی کرنے کے شوقین ہیں اور اس شوق کی تکمیل کے لیے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ تبدیلی دماغ بدلنے سے آتی ہے تعلیم سے آتی ہے۔ ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے اس ملک کی تقدیر ہمارا نوجوان طبقہ بھی شاید بدل سکے کین بہت ہی مشکل ہے کم از کم ہمیں اپنی عوام کو بھی درست کرنے کے لیے مزید 4-2 نسلوں کی قربانی دینی ہوگی۔ ویسے اس مارچ کا شاید ہی کوئی فائدہ ہو تب ممکن ہے اگر بیرونی قوتیں ہماری جمہوری حکومت سے تنگ آچکی ہیں تو حالات کچھ بھی ہوسکتے ہیں لیکن کم از کم عوام کے لیے تو کچھ بھی نہیں ہونے کا۔ اگر مسڑ راجہ گرفتار ہو بھی جائیں تو اس الیکشن نہ سہی اگلے الیکشن بھی اسمبلی میں تے فیر فائدہ!!!
ایک چیز کا تھوڑا سا خیال رکھیں کہ کسی کو مخاطب کرتے وقت اچھے الفاظ استعمال کیا کریں۔
معذرت کے ساتھ
 
1-16-2013_133243_1.gif

وہ لوگ جو سپریم کورٹ اور قادری کی تقریر میں لنک تلاش کررہے ہیں ان کو بقول قادری شرم انی چاہیے۔

اگر یہ لنک واقعی ہے تو بھی ہی شرمناک ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
طاہر القادری صاحب اب عوام کو "بور" کرنے لگ گئے ہیں ۔۔۔ معاملے کو زیادہ لٹکانا مناسب حکمتِ عملی نہیں ہے ۔۔۔ پچاس ہزار لوگوں کے اجتماع کو ملین کا اجتماع کہنا بھی مناسب نہیں ہے ۔۔۔ اگر حکومت نے ایک دو دن اور صبر سے کام لیا تو علامہ صاحب کو یہاں سے "رخصت" ہوتے ہی بنے گی ۔۔۔
 
طاہر القادری صاحب اب عوام کو "بور" کرنے لگ گئے ہیں ۔۔۔ معاملے کو زیادہ لٹکانا مناسب حکمتِ عملی نہیں ہے ۔۔۔ اگر حکومت نے ایک دو دن اور صبر سے کام لیا تو علامہ صاحب کو یہاں سے "رخصت" ہوتے ہی بنے گی ۔۔۔
مجھے وہ مشہور لطیفہ یاد آگیا جو کسی نے پاکستانی عوام کیلئے ہی گھڑا ہے۔۔۔وہی جس میں لوگ بادشاہ سلامت سے اس بات پر احتجاج کرتے ہیں کہ انکی پشت پر ڈنڈے مارنے والے اہلکاروں کی تعداد کم کیوں ہے اور ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ تعداد زیادہ کی جائے کیونکہ ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے۔ اور بھی تو کام کرنے ہیں:p
 
Top