بریکنگ نیوز- وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری

محمود بھائی آپ بھی نا۔۔ بہت ہنسانے والی باتیں کرتے ہیں
اگر کسی کے ہنس ہنس کے پیٹ میں بل پڑ گئے تو ذمہ دار آپ ہوں گے:D
میں پوری سنجیدگی سے یہ بات کر رہا ہوں۔۔۔ہنسیں گے وہی جنکو ڈاکٹر صاحب سے اس بات کی امید نہیں ہے۔۔۔مجھے تو ہے :)
 

شیزان

لائبریرین
میں پوری سنجیدگی سے یہ بات کر رہا ہوں۔۔۔ ہنسیں گے وہی جنکو ڈاکٹر صاحب سے اس بات کی امید نہیں ہے۔۔۔ مجھے تو ہے :)
ڈاکٹر صاحب سے تو خیر سب کو ہی یہ امید تھی کہ وہ مشن پر ہیں۔۔ لیکن اس طرح جلد از جلد یعنی 23 دسمبر سے 15 جنوری تک مشن مکمل کر لیں گے، یہ امید شاید کسی کو نہ ہو۔۔ مان گئے جناب کہ بس جی پچھا تگڑا ہونا چاہیے۔۔ ;)
 

قیصرانی

لائبریرین
سننے میں آیا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر فوج تعینات ہو چکی ہے، اور تمام اہم لوگوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کیا پاکستانی عوام کی تقدیر میں ایک اور مارشل لا لکھا ہے؟
اللہ کرے اس بار یہ مارشل لاء عوام کی بجائے خواص کا رخ کرے
 
ڈاکٹر صاحب سے تو خیر سب کو ہی یہ امید تھی کہ وہ مشن پر ہیں۔۔ لیکن اس طرح جلد از جلد یعنی 23 دسمبر سے 15 جنوری تک مشن مکمل کر لیں گے، یہ امید شاید کسی کو نہ ہو۔۔ مان گئے جناب کہ بس جی پچھا تگڑا ہونا چاہیے۔۔ ;)
بالکل درست ہے، اختلاف صرف اس میں ہے کہ انکی پشت پر کون ہے۔۔۔۔ویسے اس الجھن کو انہوں نے یہ کہہ کر سلجھا دیا ہے کہ "سب پوچھ رہے ہیں کہ میرے پیچھے کس کا ہاتھ کون ہے؟۔۔میں انکی مشکل حل کردیتا ہوں، بتا دیتا ہوں۔۔سن لو کہ میرے پیچھے اللہ اور اسکے رسول کا ہاتھ ہے"۔۔۔
ہے نا عجیب سی بات کچھ ذہنوں کیلئے :p
 

حسان خان

لائبریرین
اللہ کرے اس بار یہ مارشل لاء عوام کی بجائے خواص کا رخ کرے

مارشل لا کے بغیر بھی تو خواص کو لٹکانے کے طریقے ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ یہ فوج اقتدار سنبھال کر پھر اقتدار چھوڑنے پر راضی ہی نہیں ہوتی۔ ضیاء الحق، ایوب خان اور پرویز مشرف کے ادوار اس بات کی دلیل ہیں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
میرے خیال میں تو ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ فوج کے آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ سرحدوں پر بھی حالات کشیدہ ہیں۔ کل ان کے آرمی چیف نے دھمکی دی تو ابھی ابھی ان کے صدر نے انتہائی سخت بیان داغ دیا ہے کہ ان حالات میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا ناممکن ہے۔۔۔۔۔! ہو سکتا ہے کہ اگر سرحدوں کے حالات ٹھیک ہوتے اور آرمی چیف صلح جو طبیعت کا نہ ہوتا تو مارشل لاء کے امکانات تھے۔۔۔۔۔۔!
ادھر ڈاکٹر صاحب کے مطالبات انتہائی سخت ہیں جو کم از کم حکومت کے لیے پورے کرنا ممکن نہیں۔ اس میں بہت سے تحفظات ہیں۔۔۔۔۔ اول تو یہ مطالبات ہیں ہی غیر آئینی۔۔۔ دوم اگر آج ڈیڑھ دو لاکھ کے ہجوم کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کے غیر آئینی مطالبات مان لیے جائیں تو کل ن لیگ، عمران خان، ایم کیو ایم یا کوئی اور پارٹی، اتنے ہی یا اس سے زیادہ لوگ لا کر اپنا کوئی بھی غیر آئینی، غیر قانونی مطالبہ پورا کروانے کا حق حاصل کر لیں گی۔

رات کو میں خود گیا تھا فیض آباد پل پر۔۔۔۔۔۔۔ اس وقت مارچ کی آمد آمد تھی۔۔۔۔۔ بلا شبہ کئی ہزار ہا لوگوں کا ہجوم تھا۔۔۔۔۔۔ آئل ٹینکرز سے لیکر کھانے کی اشیا کے بھرے ہوئے ٹرک بھی ساتھ ساتھ تھے۔۔۔۔۔۔ ایک دفعہ جو گاڑیاں آنی شروع ہوئیں تو پھر آتی ہی گئیں گویا سینکڑوں کی تعداد میں آئیں۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ ڈاکٹر صاحب کے بنیادی ایجنڈے کو عوام میں بہت ہی زیادہ پذیرائی ملی ہے۔۔۔۔!عوام مرنے مارنے کے لیے تیار۔۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب کے نا پورے ہونے والے مطالبات۔۔۔۔۔۔ مرنے مارنے پر تیار ہجوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نااہل حکومت۔۔۔۔۔ سرحدوں پر دشمن تیار۔۔۔۔۔۔ اللہ ہی خیر کرے۔۔۔۔۔!
اگلے 36 گھنٹے ملک کے لیے انتہائی اہم اور نازک ہیں۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے میرے خیال میں تو یہ وقت دعا ہے۔
 
پر ان کمبھ کے میلیوں کے ہاتھ کچھ نہیں ائے گا
یہ قادری کلٹ زیادہ سے زیادہ 111 بریگیڈ کے لیے راستے ہی صاف کرسکتا ہے اور بس۔
 
سپریم کورٹ زندہ باد کا نعرہ مار کر قادری نے تھوکے کو چاٹا ہے
ہم تو شروع سے یہی کہہ رہے تھے کہ میلہ نہ لگا ئیں بلکہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں
اگر الیکشن کمیشن سے شکایات ہیں تو سپریم کورٹ
مگر اسلام اباد میں یہ کمبھ کا میلا صرف امریت کی راہ ہموار کرتا ہے
 
ہماری تو بس یہی دعا ہے کہ اگر فوج آئے تو اپنے ہی ملک کی آئے کینڈا یا امریکا یا بھارت کی نہ آئے۔تبدیلی اگر سرجیکل یعنی چیر پھاڑ سے ہو تو سرجن کا باہوش، نیک نیت اور ماہر ہونا ضروری ہے ورنہ تبدیلی کا تخریبی ہونا یقنی ہوتا ہے اس وقت سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ایسے ہی سرجن کی موجودہ پس منظر میں شدید کمی ہے۔
اب فی الفور اس حکومت کو مستعفی ہو کر الیکشن کا وقت دے دینا چاہیے اور نگراں گورنمنٹ میں عمران سمیت اہم پارٹیز کو شمولیت ملنی چاہیے اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر قیادت الیکشن کمیشن میں بھی مناسب نمائندگی اور مکمل اختیارات تاکہ صاف ستھرےانتخابات وقت پر ہو سکیں
 
جھوٹا شخص 50 ہزار کے مجموعے کو چالیس لاکھ بتاتا رہا
اور قادری کلٹ اسپر سجدے بھی مارتے رہے
لخ۔۔
ہاں یہ تو ایک بڑا ہی لطیفہ ہے لوگ کہتے ہیں کہ آنکھوں دیکھی مکھی نہیں نگلی جاتی لیکن قادری صاحب مکھی کو ہاتھی بنا کر اسے عوام کو کھلانے پر مصر ہیں۔
 
جھوٹا شخص 50 ہزار کے مجموعے کو چالیس لاکھ بتاتا رہا
اور قادری کلٹ اسپر سجدے بھی مارتے رہے
لخ۔۔
ہم آپکی پرابلم سمجھ سکتے ہیں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور جس شدید قسم کی تکلیف میں آپ مبتلا ہوچکے ہیں اسکے لئے حکماء کا یہ کہنا ہے کہ ایسی حالت میں انتہائی سرد تاثیر کی اشیاء مثل مشک کافور کا استعمال سودمند ہے:p:D
 
ہم آپکی پرابلم سمجھ سکتے ہیں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور جس شدید قسم کی تکلیف میں آپ مبتلا ہوچکے ہیں اسکے لئے حکماء کا یہ کہنا ہے کہ ایسی حالت میں انتہائی سرد تاثیر کی اشیاء مثل مشک کافور کا استعمال سودمند ہے:p:D

مجھے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں
نہیں یہ موضوع میری ذات پر ہے
مجھے فکر ہے تو یہ کہ یہ جھوٹا شخص دشمنوں کے ایجنڈے پورے کررہا ہے اور اسکا کلٹ سجدے ماررہا ہے۔
افسوس ان بے چاروں پر۔
 
ہاں یہ تو ایک بڑا ہی لطیفہ ہے لوگ کہتے ہیں کہ آنکھوں دیکھی مکھی نہیں نگلی جاتی لیکن قادری صاحب مکھی کو ہاتھی بنا کر اسے عوام کو کھلانے پر مصر ہیں۔

مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ دعوی بھی نہ کربیٹھے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے دھرنے کا نتیجہ ہے یا چلے کا

اگر سپریم کورٹ دھرنوں اور چلوں پر فیصلے کرنے لگی تو اس ملک کااللہ ہی حافظ
 
Top