مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےجوہنی فنش"

السلام علیکم​
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا۔​

glitter-graphics-flowers-967527.gif
اس ہفتے کی مہمان شخصیت ایک ایسے مذکر محفلین ہیں، جنہوں نے یہ بات غلط ثابت کر دی کہ خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں اور بہت بولتی ہیں۔​
محفل میں ان کی رکنیت کے بعد اور محفل کے اوائل دنوں میں انہیں الہ دین کے چراغ کا جن کہا جاتا تھا مگر جن نہ ہونے کے باعث ان سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا اور یہ خود کو بے بی ہاتھی کہلواتے تھے حالانکہ ان کی صحت ہاتھیوں والی نہیں۔​
انتہائی خوش مزاج اور فرینک شخصیت کے مالک ہیں۔​
باتوں اور ہنسی مذاق کے بہت شوقین ہیں اور دوسروں کی مدد کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اصلاح سخن کے علاوہ کوئی زمرہ ایسا نہیں جہاں یہ دستیاب نہ ہوں۔ معلومات کا بیش بہار خزانہ ہے ان کے پاس۔ موضوع خواہ کوئی بھی ہو انتہائی غور فکر کے ساتھ مضبوط دلائل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔​
محفل کے واحد اور پہلے خوش نصیب جنہیں نبیل بھائی کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہے۔​
ہماری یہ مہمان شخصیت "میل" ملاقات اور سیر سپاٹوں کے بھی بہت شوقین ہیں اور فوٹوگرافی کے بھی۔ اپنی سیر وسیاحت میں محفل کو بھی ہمیشہ شامل رکھتے ہیں اور تصاویر کے ذریعے ہم سب محفلین کو بھی گھر بیٹھے یورپ کی سیر کروا دیتے ہیں۔​
محفل کے چوتھے بڑے مراسلاتی بھی ہیں۔​
اس کے علاوہ یہ بہت عمدہ مترجم بھی ہیں۔ انگریزی کی کئی ضحیم کتب کا ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔​
لائبریری پراجیکٹس میں بھی انکا بہت بڑا حصّہ ہے اور آپ لائبریری کے منتظم اعلیٰ بھی ہیں۔​
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​
6303.gif
قیصرانی
6303.gif
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
roses-desi-glitters-75.gif
 

ملائکہ

محفلین
بھئی اتنا تو نہیں پتہ مجھے مگر جتنی خوبصورت جگہ پر یہ رہتے ہیں آئی فیل جیلس:p بس یہی دماغ میں آرہا ہے ابھی
 

حسان خان

لائبریرین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟​
جہاں تک مجھے یاد ہے پہلی گفتگو ہماری پاکستانی پرچم پر ہوئی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ میں دمِ مرگ تک پاکستانی پرچم کے آگے سر جھکاتا رہوں گا، جس پر انہوں نے اصلاح کی تھی کہ سر جھکانا خدا کے لیے مخصوص ہے، البتہ میں سیلوٹ ہمیشہ اسی پرچم کو کروں گا۔

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟​
مثبت رائے تھی۔ نیز مطالعۂ کتب کے دھاگے میں ان کی کچھ پوسٹیں دیکھ کر اندازہ لگایا تھا کہ یہ کارل سیگان کی کی کتب پڑھنا پسند کرتے ہیں۔
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
شروع سے لے کر تا ایں دم، میری رائے ان کے بارے میں مثبت رہی ہے۔ کوئی ایسا لمحہ نہیں آیا جب میں نے ان کی شخصیت سے منفی تاثر لیا ہو۔
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
ہر ایک سے بڑے دھیمے اور دوستانہ لہجے میں بات کرتے ہیں۔
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
لاشعوری طور پر بے شمار چیزیں دورانِ گفتگو سیکھی ہیں۔ شعوری طور پر میں ان سے فِنِش سیکھنا چاہوں گا۔ :p
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟​
کبھی کراچی آ کر ہمیں اپنی زیارت کروائیے۔
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
شاعری کے زمرے میں۔ ورنہ بقیہ زمروں میں تو پہلے سے ہی یہ موجود رہتے ہیں۔ :)
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟​
میرے خیال سے تو یہ دھاگہ شروع کرنے کے بجائے زیادہ تر دوسرے دھاگوں پر تبصرہ کرتے ہیں۔ اس لیے فی الحال کوئی دھاگہ ذہن میں نہیں آ رہا۔
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
بہت سے یاد ہیں۔ :)
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
حبیبِ محفلین :p
 

حسان خان

لائبریرین
اس کے علاوہ یہ بہت عمدہ مترجم بھی ہیں۔ انگریزی کی کئی ضحیم کتب کا ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔​
وا حیرتا! میں ان کی شخصیت کے اتنے اہم پہلو سے اب تک ناواقف تھا۔ قیصرانی بھائی، آپ کون کون سی کتب کا اب تک ترجمہ کر چکے ہیں؟​
 
اچھا ہم تو تدوین کروا کے بھی رشوت آپ سے ہی لیں گی :laugh:
دینے کے بجائے
مراسلہ بالا میں ملاحظہ فرما لیں،یہ معیار و مقدار ہے ہماری رشوت کا۔ ویسے ہم کسی سے رشوت طلب بھی کر لیں تو اس میں رشوت دینے والے کا ہی مفاد ہوتا ہے، وہ انکار کر دے تو مقام افسوس ہوگا! ویسے اب زیادہ اس موضوع پر سوال جواب نہ کریں ورنہ یہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ جائے گا۔ :) :) :)
یہ چیز (y) یہ تو بڑے کام کی بات بتائی آپ نے۔۔ ویسے آپ کتنی رشوت لیتے ہیں عمومی طور پر :unsure:
 

فاتح

لائبریرین
:) :) :) ریزرو! :) :) :)

اور یہ ریزرو ہی رہے گا کیوں کہ اتنے سارے سوالات کے جوابات تو ہم سے نہیں لکھے جا سکیں گے! :) :) :)
اور ہماری جانب سے بھی ریزرو ہی رہے گی۔۔۔ کیونکہ قیصرانی بھائی نے ہمارے دھاگے میں کچھ نہیں لکھا اور ہم ان کے دھاگے میں نہیں لکھنے والے :laughing:
 
Top