ترکی کے ڈراموں کی بھرمار

عثمان

محفلین
آپ لوگ ان ڈراموں کا موازنہ بھارتی ڈراموں سے کرنے پر کیا کہتے ہیں ؟
کونسے نسبتاً بہتر ہیں ؟
 
نیلم

محفلین
آپ لوگ ان ڈراموں کا موازنہ بھارتی ڈراموں سے کرنے پر کیا کہتے ہیں ؟
کونسے نسبتاً بہتر ہیں ؟
بھارتی ڈراموں میں زیادہ بھارتی کلچر ہی دکھایاجاتا ہے ،،جو کہ بھارت کا اب رہا نہیں ،،وہ بھی ویسٹ کلچر بہت فالو کرتے ہیں ،،اُ ن کے ڈراموں میں اُن کے اپنے کلچر کو زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
 
جب ساس بہو والے ڈرامے کا آغاز ہوا تھا تو تب میں پاکستان ہی میں تھا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وہ اپنے مذہب اور کلچر کا کافی پرچار کرتے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ اب صورتحال مختلف ہوگئی ہو۔ :)
 
نیلم

محفلین
جب ساس بہو والے ڈرامے کا آغاز ہوا تھا تو تب میں پاکستان ہی میں تھا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وہ اپنے مذہب اور کلچر کا کافی پرچار کرتے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ اب صورتحال مختلف ہوگئی ہو۔ :)
ابھی بھی وہ ہی حال ہے وہ ہی سٹوری ہے وہ ہی ساس بہو ہے صرف ڈراموں کے نام بدل گئے ہیں
 
رانا

محفلین
یہاں میں بعض دوستوں سے تھوڑا سا اختلاف کروں گا کہ بات صرف سمجھداری پر ختم نہیں ہوتی۔ اگر ہم شیر کے سامنے بکری کھلی چھوڑ کر یہ امید لگائیں کہ وہ اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا تو یہ خام خیالی ہے۔ جس برائی کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے اس معاملے میں انسان کا نفس ایسی ہی سرکشی دکھاتا ہے جسے قابو کرنے کے لئے شیر جیسی ہمت چاہئے۔ البتہ اگر شیر کو ہم نے ایسا سدھا لیا ہو کہ مالک کے اشارے کے بغیر حرکت بھی نہ کرے تو الگ بات ہے لیکن جس معاشرے کا یہاں ذکر کیا جارہا ہے کیا وہاں ہر شخص کا نفس اس کے پیدا کرنے والے کے ہاتھوں میں ایسا ہی سدھایا جاچکا ہے کہ اس کی مرضی کے بغیر دم بھی نہ مارے؟ جب ایسی حالت پیدا ہوجائے گی تو انسان ولی بن جائے گا پھر میڈیا جو مرضی دکھاتا پھرے۔ لیکن جب تک ایسا نہیں ہے اس وقت تک صرف برے بھلے کی تمیز کافی نہیں بلکہ ان ذرائع کو روکنا ہوگا جن سے انسان کا نفس بے قابو ہوتا ہے ورنہ اس دنیا کی حد تک تمام تر ذمہ داری میڈیا اور ایسے لوگوں پر ہی عائد ہوگی جو اسے پھیلا رہے ہیں۔ اس بات کی تائید نفس کے پیدا کرنے والے کی طرف سے بھی ہوتی ہے کہ اس نے بھی دونوں فریقوں سے یہ کہا کہ اپنی زینتوں کو ظاہر نہ کرو۔ وجہ یہی کہ اس سے زیادہ کون جانتا ہے کہ نفس کو اس نے کیسی طاقتیں دے کر پیدا کیا ہے۔ اس لئے اس نے بھی اس برائی سے بچنے کا پہلا گُر ہی یہ بتایا کہ شیر کے سامنے بکری کھلی نہ چھوڑو ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے۔
 
عثمان

محفلین
لوگوں کے اذہان سے سٹیریو ٹائپس دور کرنے کے لئے یہ بات اہم ہے کہ انہیں دوسرے ممالک خاص کر دوسرے اسلامی ممالک کے کلچر سے روشناس کرایا جائے۔
بہت کچھ رومانوی دنیاؤں سے نکل کے زمین پر آجائے گا۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
لوگوں کے اذہان سے سٹیریو ٹائپس دور کرنے کے لئے یہ بات اہم ہے کہ انہیں دوسرے ممالک خاص کر دوسرے اسلامی ممالک کے کلچر سے روشناس کرایا جائے۔
بہت کچھ رومانوی دنیاؤں سے نکل کے زمین پر آجائے گا۔ :)

ایرانی ڈراموں کا تو میں نے ایویں شغل میں کہہ دیا مگر ان کی فلمیں تو کمال ہوتی ہیں اور میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔ وہ پاکستان میں ضرور دکھائی جانی چاہیں۔ بہت کم بجٹ میں بہت ہی کمال فلمیں بناتے ہیں۔
 
ہاں ایرانی فلموں کا تذکرہ تو یہاں اب مغرب میں بھی سننے میں آتا ہے۔ ان کی پروڈکشن کوالٹی بلاشبہ علاقے کے کئی دوسرے ممالک سے بہت بہتر ہے۔
 
arifkarim

معطل
جب مغربی ڈراموں اور فلموں کے دکھانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو ’’برد ر‘‘مسلمان ملک ترکی کیساتھ کیا تکلیف ہے؟ ترکی باقی اسلامی جمہوریتوں کے مقابلہ میں بہت حد تک کامیاب ہے!
 
Top