ترکی کے ڈراموں کی بھرمار

شیزان

لائبریرین
آج کل جیو کہانی پر تاریخی سیریل" میرا سلطان" اور ون اردو پر" فریحہ "نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔

سنا ہے کہ اب ترکی کی فلمیں بھی ڈب ہو کر ٹی وی اور سینماؤں کی زینت بنیں گی۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
کس کس کی بات کریں صاحب! آسی، میرا سلطان، انتقام، کوزے گونے، فریح، عشق ممنوع سیزن 2، اور دوسرے کافی سارے جن کے نام یاد نہیں;)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں نے ترکی ڈرامے نہیں دیکھے کبھی ہم بس پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھتے ہیں۔ اس لیے میں ان کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتی
لیکن میں بچوں کے کیبل پر ایسے ڈرامے دیکھنے کے سخت خلاف ہوں۔
ابھی صرف پہلا مراسلہ پڑھا ہے ۔ میں اس موضوع کو فالو کروں گی
 
عثمان

مانو بلی کوئی اچھا سا ڈرامہ بتاؤ۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مانو بلی کوئی اچھا سا ڈرامہ بتاؤ۔ :)
بھیا آجکل تو میں کوئی خاص ڈرامہ اتنے شوق سے نہیں دیکھ رہی
البتہ ابھی کچھ دن پہلے پرائیویٹ چینل کا ایک ڈرامہ دیکھا ۔۔اس کا نام تھا خدا اور محبت، ایک ناول سے ماخوذ ہے۔۔ اچھا لگا!

آپ نے پی ٹی وی کے پرانے ڈرامے دیکھے ہوئے ہیں بھیا؟
 
نوے کی دہائی میں لگنے والے پی ٹی وی کے ڈرامے مجھے بہت پسند تھے۔ اب تو پی ٹی وی ہی دیکھے عشرہ بیت گیا۔ :)
تاہم عمیرہ احمد کے کچھ ڈرامے یو ٹیوب پر دیکھے ، اچھے تھے۔ یہ حال ہی میں مکمل ہونے والا ڈرامہ "زندگی گلزار ہے" خوب تھا۔ تاہم اسی کا لکھا "کنکر" بلکل بھ پسند نہیں آیا۔
پی ٹی وی کے پرانے ڈراموں میں "ایلفا ، براو ، چارلی " ، "راہیں" ، "حیرت کدہ" ، "عروسہ" ، "گیسٹ ہاؤس" اور بہت سے دوسرے مزے کے تھے۔ :):):)
 
میں بھی آجکل پی ٹی وی کے ڈرامے زیادہ شوق سے نہیں دیکھ رہی
پچھلے کچھ عرصے سے لے دے کر پی ٹی وی کے ڈراموں کے تان ایک ہی جگہ آ کر ٹوٹتی ہے۔۔۔ یکسانیت سے بور ہو گئی ہوں
عمیرہ احمد کے ڈرامے واقعی اچھے ہوں گے میں نے تو یہ ناولز پڑھے ہیں۔
جو میں نے آپ کو بتایا یہ ہاشم ندیم کا ناول تھا۔ یہ بھی اچھا ڈرامہ ہے
اور "دھواں" بھی بہت اچھا تھا بھیا
 
اس دھاگہ کو دیکھنے کے بعد یو ٹیوب پر میں نے کئی ترکی سے اردو میں ٹرانلیٹ ڈرامہ دیکھنے کی کوشش کی ۔۔۔۔
دونوں میں بہت فرق ہے ۔ترجمہ میں بھی صاف پتہ چلتا ہے کہ اس میں کچھ کمی ہے ۔
 
Top