اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمارے ہاں کیوں نہیں آتا؟

الشفاء

لائبریرین
اللہ عزوجل ہمارے ہاں کیوں نہیں آتا؟
-
محترم اشفاق احمد صاحب نے ایک دفعہ کسی بابے سے پوچھا تھا کہ میں اللہ سبحانہ وتعالٰی کا دوست بننا اور اس سے ملنا چاہتا ہوں تو اس کا آسان طریقہ بتائیں تو بابا جی نے کہا تھا کہ چونکہ ہماری استطاعت نہیں ہے کہ ہم خود اس تک پہنچ پائیں تو آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کو اپنے ہاں بلا لو۔کیونکہ جب اس کا بندہ اس کو بلاتا ہے تو وہ ضرور آتا ہے۔۔۔
جی ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ہم اللہ عزوجل کو بلائیں گے تو وہ ضرور آتا ہے کیونکہ اس کا وعدہ ہے کہ جب میرا بندہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب جاتا ہوں اور وہ اگر چل کر میری طرف آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہوں۔۔۔ جی ہاں میرا مہربان رب ایسا ہی کریم ہے کہ بندے کواپنے رب سے ملنے کا جتنا شوق ہوتا ہے۔ اللہ عزوجل کو اس سے زیادہ شوق اپنے اس بندے سے ملاقات کا ہوتا ہے۔۔۔

لیکن
ہم تو ہروقت اللہ عزوجل کو پکارتے رہتے ہیں ، اس سے دعائیں کرتے ہیں ، اس کی عبادت کرتے ہیں اس کے نام کی تسبیحیں جپتے ہیں۔ لیکن پھر بھی وہ ہمارے ہاں کیوں نہیں آتا؟۔۔۔

کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہمارے پکارنے کے باوجود اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمارے ہاں کیوں نہیں آتا؟؟؟ نہیں سوچا نا۔۔۔ تو چلیں آج سوچتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں آتا ۔۔۔شائد کہ آپ مجھ سے عبرت حاصل کریں۔

ایک دفعہ ہم نے اللہ سبحانہ وتعالٰی کو پکارا۔ تو میرے رب نے کمال مہربانی سے میرے ہاں آنے کا وعدہ کر لیا۔ تو ہم اس کی تیاریوں میں لگ گئے۔ اس بات کی اتنی خوشی تھی کہ زمین پر پاؤں نہیں ٹکتے تھے۔ خیال آیا کہ سب سے پہلے گھر کی تزئین و آرائش کی جائے۔ نئے صوفے اور نیا فرنیچر لا کر پورے گھر بلکہ پورے محلے کو آراستہ کر دیا جائے۔ کہ رب العزت کی آمد آمد ہے۔۔۔ لیکن ایک صدا آئی۔۔۔ اللہ اکبر ، اللہ اکبر۔۔۔ تو خیال آیا کہ میرا رب تو بہت بڑا اور عظیم ہے وہ تو رب السماوات والارض ہے۔ وہ بھلا میرے اس گھر میں کیسے آ سکتا ہے۔ میرا یہ گھر تو اس قابل نہیں کہ خالق ارض و سماوات کا مسکن بن سکے۔۔ ۔ پھر پوری دنیا پر نظر دوڑائی تو کسی بھی جگہ کو اس جل شانہ کے مسکن کے قابل نہ پایا۔ کہ یہ زمین و آسمان تو اس کی پیش کردہ ایک امانت کا بوجھ نہیں اٹھا سکے تھے۔ تو رب ذوالجلال کے جلووں کی تاب کہاں لا سکتے ہیں۔۔۔تو پھر اس کو کہاں بلایا جائے اور کہاں اس سے ملاقات کی جائے؟؟؟۔ اچانک خیال آیا کہ کسی ایسے اللہ والے سے پوچھتے ہیں کہ جس کے ہاں وہ آتا رہتا ہے۔شائد وہ بتا دیں کہ اُس منبع رعنائی و جمال سے کہاں ملاقات ہو سکتی ہے۔۔۔تو بس ہم اس جستجو میں نکل پڑے۔۔۔ اللہ والوں سے تحقیق پر پتہ چلا کہ ہمارے گھر اور یہ زمین و آسمان اس قابل نہیں کہ یہ اپنے خالق کو اپنے اندر سما سکیں ۔۔۔ وہ سبحانہ وتعالٰی تو اپنے بندے کے دل میں جلوہ فرما ہوتا ہے۔۔۔ اور ہمارے قلب کو ہی اس نے وسعت و گہرائی عطا فرما کر اپنا مسکن بننے کی عزت بخشی ہے۔۔۔پھر ہمیں اس مصرعے کی سمجھ آئی کہ
-
دل دریا سمندروں ڈونگھے ، کون دلاں دیاں جانے ہو۔۔۔
یہ بات جان کر تو ہم اور بھی خوش ہو گئے کہ چلو جمال و جلال خداوندی کو اپنے دل کی زینت بناتے ہیں اور اسی قلب کو اس وحدہ لا شریک کا مسکن بنا لیتے ہیں اور پھر جب چاہیں گے اس کے جمال سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر لیا کریں گے۔کہ بقول شاعر۔۔۔
-
دل کے آئینے میں ہے تصویر یار
جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی۔
-
اسی خوشی میں ہم نے اپنے دل کی طرف توجہ کی تو دل پرنظر پڑتے ہی ہماری چیخ نکل گئی۔۔۔ یہاں تو ماحول ہی دوسرا تھا۔۔۔ ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔۔۔ کہیں پر حسد کی آگ بھڑک رہی تھی اور کہیں پر غیبت کا خون بکھرا پڑا تھا۔۔۔ایک طرف تکبر کی ڈھیری سے سڑانڈ اٹھ رہی تھی تو دوسری طرف جھوٹ کی بو سے سارا ماحول تعفن کا شکار تھا۔ غصے اور نفس کی شہوتوں نے وہ زخم لگائے ہوئے تھے کہ جن سے پیپ بہہ رہی تھی۔ بد خلقی کے خونی پنجے قلب کی گہرائی تک اتر چکے تھے۔ ریاء اور نمود ونمائش کے بتوں نے اپنی جاہ و حشمت کے بڑے بڑے بینرز لگار رکھے تھے۔ گناہوں کی کالک نے پورے قلب کو اندھیر نگری بنا دیا تھا۔اور محبت کا خانہ تو دنیا کی محبت سے ایسا بھرا ہوا تھا کہ وہ اس سے باہر چھلک رہی تھی۔ اب اس میں کسی اور کی محبت کے لئے جگہ ہی نہ بچی تھی۔ ہم نے فوراً اپنی نظر دل سے ہٹا لی کہ مزید کچھ دیکھنے کا یارا نہ رہا تھا۔۔۔ اب ہمیں سمجھ آ رہا تھا کہ اللہ عزوجل ہمارے ہاں کیوں نہیں آتا۔۔۔ اس دنیا میں اس کا مسکن تو صرف ہمارا قلب تھا۔ جس کو ہم نے پوری طرح بگاڑ کے رکھ دیا تھا ۔ اورقلب کی بیماریوں نے اس کو اتنا کمزور اور کریہہ شکل کر دیا تھا کہ یہاں ہماری اپنی نظر جانے کو تیار نہ تھی تو وہ ملک القدوس کیسے اس ناپاک جگہ پر جلوہ فرما ہوتا۔۔۔
۔
اب ہم قلب کی ان بیماریوں سے چھٹکارا پانے کی ترکیبیں کر رہے ہیں۔ لیکن یہ بیماریاں ایسے ناسور ہیں کہ بغیر میجر سرجری کے ان کو نکال کر پھینکنا ممکن نظر نہیں آتا۔ اور اس کے لئے سخت مجاہدہ چاہیئے۔ آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ عزوجل ان بیماریوں کو ہم سے دور فرما کر ہمارے قلب کو قلب سلیم بنا دے۔۔۔
-
اگر آپ کا قلب ان بیماریوں سے محفوظ ہے تو آپ اس دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں کہ کسی
بھی وقت رب کائنات آپ کا مہمان بن سکتا ہے۔۔۔
-
جزاکم اللہ خیراً کثیرا۔۔۔
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب الشفاء ، اشفاق احمد کتنی سادگی سے مطلب سمجھاتے تھے ۔درویش اور صاحب بینا
ڈھونڈ اسے نہ مسجدوں میں نہ کلیساوں میں
وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہوگا
اسی طرح حضرت علامہ اقبال فرماتے ہیں
نہ بچا بچا کر تو رکھ اسے ،ترا آئینہ ہے وہ آئینہ
جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں
یہ بے کسی بھی بہت بڑی نعمت ہے اگر قرب الٰہی کا ذریعہ بن جائے
 

الشفاء

لائبریرین
بہت خوب الشفاء ، اشفاق احمد کتنی سادگی سے مطلب سمجھاتے تھے ۔درویش اور صاحب بینا
ڈھونڈ اسے نہ مسجدوں میں نہ کلیساوں میں
وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہوگا
اسی طرح حضرت علامہ اقبال فرماتے ہیں
نہ بچا بچا کر تو رکھ اسے ،ترا آئینہ ہے وہ آئینہ
جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں
یہ بے کسی بھی بہت بڑی نعمت ہے اگر قرب الٰہی کا ذریعہ بن جائے

جی بجا فرمایا آپ نے۔۔۔
بہت شکریہ۔۔۔
 

نیلم

محفلین
واہ بہت عمدہ بہت خوبصورت تحریر،،،،،،
جزاک اللہ

رب رب کردے بڈھے ہوگئے ملا پنڈت سارے
رب دا کھوج کھرا نہ لبھا سجدے کر کر ہارے
رب تے تیرے اندر وسدا وِچ قرآن اشارے
بلھے شاہ رب اونہوں ملدا جہڑا نفس نو مارے
 

الشفاء

لائبریرین
واہ بہت عمدہ بہت خوبصورت تحریر،،،،،،
جزاک اللہ

رب رب کردے بڈھے ہوگئے ملا پنڈت سارے
رب دا کھوج کھرا نہ لبھا سجدے کر کر ہارے
رب تے تیرے اندر وسدا وِچ قرآن اشارے
بلھے شاہ رب اونہوں ملدا جہڑا نفس نو مارے

بہت شکریہ۔۔۔ خوش رہیں۔۔۔
تے سوہنڑا کلام پیش کرن دی ڈھیر ساری مہربانی۔۔۔
 
واہ بہت عمدہ بہت خوبصورت تحریر،،،،،،
جزاک اللہ

رب رب کردے بڈھے ہوگئے ملا پنڈت سارے
رب دا کھوج کھرا نہ لبھا سجدے کر کر ہارے
رب تے تیرے اندر وسدا وِچ قرآن اشارے
بلھے شاہ رب اونہوں ملدا جہڑا نفس نو مارے
میں نے یوں سنا ہے۔۔۔
بلھے شاہ رب اہنہاں نوں ملدا
جنہاں پِیر توں تن من وارے
یعنی ۔۔بلھے شاہ! رب انکو ملتا ہے جنہوں نے اپنے مرشد پر تن من دھن سب کچھ قربان کردیا۔۔۔
 

نیلم

محفلین
میں نے یوں سنا ہے۔۔۔
بلھے شاہ رب اہنہاں نوں ملدا
جنہاں پِیر توں تن من وارے
یعنی ۔۔بلھے شاہ! رب انکو ملتا ہے جنہوں نے اپنے مرشد پر تن من دھن سب کچھ قربان کردیا۔۔۔
جی اچھا مجھے شائد ٹھیک سے معلوم نہیں میں نے ایسے ہی پڑھا ہے:)
 

الشفاء

لائبریرین
واہ

بھاویں ڈھادے مسجد مندر، ڈھادے جو کجھ ڈھیندا
بندیا کسے دا دل نا ڈھاویں، دل وج ہے رب رہیندا

بہت شکریہ بابا جی۔

بہت خوبصورت تحریر۔ بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔

نوازش شمشاد بھائی۔۔۔ خوش رہیں۔۔۔


جزاک اللہ خیر ۔
اللہ عزوجل آپ کے درآجات اور بلند فرماے اور بہت آسانیاں عطا فرماے ۔۔۔ آمین یا رب العالمین

آمین۔ آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ کاشف بھائی۔۔۔
ہمیشہ خوش رہیں۔۔۔
 
الشفاء جی آپ نے پتہ نہیں کیوں مجھ جیسے نکمے کو ٹیگ کردیا ہے۔۔۔۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے اپنا نام کہیں بھی نظر نہیں آرہا ہے کہ آپ نے کہاں ٹیگ کیا ہے۔ لیکن اوپر اطلاعات میں مندرج تھا۔۔۔۔ سو میری جان اس وقت ہم زیادہ لکھنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔۔۔۔۔یاد رکھیں خدمت میں عظمت ہے بقول جامی
ہر کہ خدمت کرد او مخدوم شد
ہر کہ خود را دید او محروم شد
یاد رکھیں میری تمام عمر کی سوچ اور فکر کا نچوڑ اور حاصل یہی ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت، خلوق خدا کی خدمت اور بس صرف اور صرف خلوق خدا کی خدمت سے ہی درجات بلند ہوتے ہیں یاد رکھیں کہ ولایت بغیر خدمت کے نہیں ملتی ہے۔ اگر خدمت کے بارے میں جاننا ہو تو حضور نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے حالات زندگی پڑھیے یہ ایسے ہی محبوب الٰہی نہیں ہوگئے بلکہ بلکہ مخلوق کے طعنے کوسنے اور خون جگر پینے کے بعد
محبوب الٰہی ہوئے ہیں۔ دراصل میں وحدت الوجود کا ماننے والا ہوں ۔ بقول شیخ اقبال لاہوری
بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دین ہمہ اوست
گر بہ او نہ رسیدی تمام بولہبی است
آپ عابدہ پروین کی آواز میں یہ شاہ نیاز بریلوی کی یہ مشہور زمانہ غزل سنئے یقین مانیئے مزہ آئے گا۔
تبرکا مقطع عرض خدمت ہے
کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ بریاں و دل جلا دیکھا
دید اپنے کی تھی اسے خواہش
آپ کو ہر طرح بنا دیکھا

اگر آپ کے پاس وقت ہو تو یہ تھریڈ ضرور پڑھیے گا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/مثنوی-گلشن-راز-از-شیخ-محمود-شبستری-رحمۃ-اللہ-تعالیٰ-علیہ-بمعہ-ترجمہ-و-تشریح.34862/
 

نایاب

لائبریرین
اللہ عزوجل ہمارے ہاں کیوں نہیں آتا؟
-
محترم اشفاق احمد صاحب نے ایک دفعہ کسی بابے سے پوچھا تھا کہ میں اللہ سبحانہ وتعالٰی کا دوست بننا اور اس سے ملنا چاہتا ہوں تو اس کا آسان طریقہ بتائیں تو بابا جی نے کہا تھا کہ چونکہ ہماری استطاعت نہیں ہے کہ ہم خود اس تک پہنچ پائیں تو آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کو اپنے ہاں بلا لو۔کیونکہ جب اس کا بندہ اس کو بلاتا ہے تو وہ ضرور آتا ہے۔۔۔
جزاکم اللہ خیراً کثیرا۔۔۔
بہت خوب روشن شراکت پر
جزاک اللہ خیراء محترم الشفاء بھائی
 

الشفاء

لائبریرین
الشفاء جی آپ نے پتہ نہیں کیوں مجھ جیسے نکمے کو ٹیگ کردیا ہے۔۔۔ ۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے اپنا نام کہیں بھی نظر نہیں آرہا ہے کہ آپ نے کہاں ٹیگ کیا ہے۔ لیکن اوپر اطلاعات میں مندرج تھا۔۔۔ ۔ سو میری جان اس وقت ہم زیادہ لکھنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔۔۔ ۔۔یاد رکھیں خدمت میں عظمت ہے بقول جامی
ہر کہ خدمت کرد او مخدوم شد
ہر کہ خود را دید او محروم شد
یاد رکھیں میری تمام عمر کی سوچ اور فکر کا نچوڑ اور حاصل یہی ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت، خلوق خدا کی خدمت اور بس صرف اور صرف خلوق خدا کی خدمت سے ہی درجات بلند ہوتے ہیں یاد رکھیں کہ ولایت بغیر خدمت کے نہیں ملتی ہے۔ اگر خدمت کے بارے میں جاننا ہو تو حضور نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے حالات زندگی پڑھیے یہ ایسے ہی محبوب الٰہی نہیں ہوگئے بلکہ بلکہ مخلوق کے طعنے کوسنے اور خون جگر پینے کے بعد
محبوب الٰہی ہوئے ہیں۔ دراصل میں وحدت الوجود کا ماننے والا ہوں ۔ بقول شیخ اقبال لاہوری
بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دین ہمہ اوست
گر بہ او نہ رسیدی تمام بولہبی است
آپ عابدہ پروین کی آواز میں یہ شاہ نیاز بریلوی کی یہ مشہور زمانہ غزل سنئے یقین مانیئے مزہ آئے گا۔
تبرکا مقطع عرض خدمت ہے
کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ بریاں و دل جلا دیکھا
دید اپنے کی تھی اسے خواہش
آپ کو ہر طرح بنا دیکھا

اگر آپ کے پاس وقت ہو تو یہ تھریڈ ضرور پڑھیے گا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/مثنوی-گلشن-راز-از-شیخ-محمود-شبستری-رحمۃ-اللہ-تعالیٰ-علیہ-بمعہ-ترجمہ-و-تشریح.34862/

سبحان اللہ۔۔۔
بس محترم اسی لئے آپ کو ٹیگ کیا تھا کہ شائد توجہ بھری ایک نظر ہمیں بھی مل جائے۔ جس کے لئے بندہ مشکور ہے۔۔۔ ہماری خوش قسمتی کہ آپ نے اس غزل اور تھریڈ کی راہ دکھلائی۔ ان شاءاللہ توجہ سے سنیں اور پڑھیں گے۔ اور دعا فرمائیے گا کہ سمجھ بھی جائیں۔۔۔ وقتاً فوقتاً توجہ فرماتے رہیئے گا۔۔۔ اللہ عزوجل آپ کے لئے آسانیاں بنائے رکھے۔۔۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت تحریر ہے۔
اللہ ہم سب کو اپنے دل اس قابل بنانے کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ رب العزت ان میں آسکے۔ آمین
 
Top