اعلان پائتھون لائحہ ء عمل - (تازہ سیشن) - سنجیدہ دھاگہ :-)

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بالکل کیونکہ محمد بلال اعظم جتنی محنت آپ صرف تبصرے اور سوال پوچھنے پر کرتے ہیں ، اس سے کہیں کم وقت میں کچھ کام کا پوسٹ کر سکتے ہیں یا سیکھ سکتے ہیں۔

بس کل کا فزکس کا پیپر گزر جائے پھر سنجیدگی سے یہ کرتا ہوں۔ ویسے محمد احمد بھائی کا پائتھون شیل تو میں نے کر لیا ہے۔
 
اور تین عدد variables بنائیں ان ناموں سے

first_name

middle_name

name_last

اور ان میں اپنے نام کے تینوں حصوں کو محفوظ کرکے اسے IDLE پر ڈسپلے کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اب تک کی اینرولمنٹ:​
محمد بلال اعظم​
موجو​
قیصرانی​
فاتح​
مقدس​
اُمید اور محبت​
احمد علی​
محمدصابر​
انیس الرحمن​
محمد خلیل الرحمٰن​
محمداحمد​
٭ اگر آپ کا نام رہ گیا ہے تو ضرور بتائیے۔​
٭ ٭ ناموں سے پہلے "محترم" یا "محترمہ" پڑھا جائے، اگر مشاعرہ ہوتا تو ہم باقاعدہ لکھ دیتے۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے پائی تھون 3.2 انسٹال کرلیا ہے اور پائی سکریپٹر بھی
اب اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے پائی تھون 3.2 انسٹال کرلیا ہے اور پائی سکریپٹر بھی
اب اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

وعلیکم السلام،

بھائی فی الحال آپ ذیل کے موضوعات پڑھ کر اُن پر مشق کیجے۔

پائتھون کا تعارف
پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر
ویری ابیبلز
ویری ایبلز پر تبصرے
ڈیٹا ٹائپ

دو چار دن میں محب بھائی موضوعات کو از سرِ نو ترتیب دے کر دوبارہ سے پیش کریں گے ۔ انشاءاللہ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب تک کی اینرولمنٹ:​
محمد بلال اعظم​
موجو​
قیصرانی​
فاتح​
مقدس​
اُمید اور محبت​
احمد علی​
محمدصابر​
انیس الرحمن​
محمد خلیل الرحمٰن​
محمداحمد​
٭ اگر آپ کا نام رہ گیا ہے تو ضرور بتائیے۔​
٭ ٭ ناموں سے پہلے "محترم" یا "محترمہ" پڑھا جائے، اگر مشاعرہ ہوتا تو ہم باقاعدہ لکھ دیتے۔ :)
میرا نام شامل نہیں کیا گیا۔ کیا میں انٹری ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
اور اس کے متعلق سوال کس سے پوچھوں؟

اگر variable سے متعلق سوال جواب ہوں تو وہ variables پر تبصرے میں پوچھ لیجے۔ عمومی سوال جواب اس دھاگے میں پوچھ سکتے ہیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات محب علوی بھائی، یا محمد صابر بھائی یا کلیم بھائی دے دیں گے ۔ انشاءاللہ ۔ یہ خاکسار بھی اپنی سی کوشش کرے گا۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top