سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام

سبحان اللہ!
سارا واقعہ ٹی وی اور ذرائع ابلاغ پر لائیو نشر ہوچکا ہے۔

ٹی وی اور ذرائع ابلاغ پر بہت ساری خبریں بغیر تصدیق اور تحقیق کے نشر ہو رہی ہوتی ہیں اور میں نے اس پر مستند حوالہ مانگا تھا کیونکہ میں خود اس واقعہ کے دوران اسلام آباد میں ہی موجود تھا اور میں عینی شاہد بھی ہوں اور بہت سے دوسرے عینی شاہدین سے اس پر گفتگو بھی کر چکا ہوں۔

تحقیق ہونا ضروری ہے تاکہ جو غلط بیانیاں کسی بھی جانب سے تھیں ، ان پر سے پردہ اٹھ سکے اور آئندہ کے لیے ایسے واقعات کا سدباب بھی ہو سکے ۔
 
آج تک ان سینکڑوں بچوں اور عورتوں کے نام اور کوائف کیوں نہیں فراہم کئے جاسکے لال مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے؟

لال مسجد نہیں ، اب اس واقعہ کی غیر جانبدار ادارے سے تحقیق ہونی چاہیے تاکہ کسی فریق کی جانب سے واقعات کو اپنے حق میں استعمال نہ کیا جائے اور لوگ اعداد و شمار پر یقین بھی کر سکیں۔
 
عسکری

معطل
تحقیقات کا مطلب یک طرفہ رپورٹ بنانا نہیں نا ہی کسی کے خلاف ہیں تحقیق کا مطلب اس سارے بکھیڑے سے پردہ اٹھانا اس کے ذمہ داروں کو سامنے لے آنا اور آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنا ہے ۔ آپ لوگ اب کیا بول سکتے ہیں جبکہ تحقیقات ہوئی نہیں ۔ہر طرف اپنا راگ الاپ رہی ہے ۔ میرے خیال سے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ہتھیاروں کا غیر ذمہ دارانہ ہاتھوں میں ہونا ہے ۔ ایسی سچوئیشن میں جہاں پہلے ہی نفرت جہالت اور فرقہ پرستی انتہا پسندی کا زہر معاشرے میں پھیلا پڑا ہو اس عوام کے ہاتھ مین آٹو میٹک ہتھیاروں کا آنا ایک طرح سے ڈیزاسٹر ہے ۔ اور وہی ہوا ۔ ہم سب جانتے ہین اگر لال مسجد میں یہ سب نا ہوتا تو آپریشن کا سوال ہی نا بنتا ۔اب یہ کیوں ہوا کیسے ہوا اس کا جواب بہرحال دینا ہی ہو گا ۔
 
میری یہ رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔
2007 میں ٹی-وی تو میں نہیں دیکھتا رہا۔ اخبارات تھوڑے بہت پڑھے تھے اس واقعہ کے بارے میں ہلکی پھلکی معلومات حاصل ہوئیں مجھے۔ ہاں ایک اخباری تصویر یاد ہے جس میں ایک طالبہ پستول میں گولیاں لوڈ کر کے ایک جوان کو پکڑا رہی تھی۔ یعنی اُن طلباء و طالبات کی لڑائی کا منظر تھا۔ درست صورت حال کا تو پتہ نہیں۔ لیکن یہ بات مسلّمہ ہے کہ سارے معاملے کے پیچھے کئی سالوں کی بنیادیں تھیں۔ سُنا تھا کہ ایک بار چودھری شجاعت حسین کے ساتھ آپریشن بند کر دینے کا معاہدہ ہو چکا تھا۔ جب شجاعت نے شوکت عزیز کو فون کیا تو اس نے کہا میں اپنی فیملی یا بیگم کے ساتھ ”قلفی“ کھانے جا رہا ہوں۔ یعنی جس بندے سے میں نے سُنا اس کے مطابق آخری وقت میں معاہدہ توڑنا ”پرویزی حکومت“ کی غلطی تھی۔ ورنہ جنہوں نے ذرائع ابلاغ سے یا چشم سے دیکھا انہیں زیادہ خبر ہو گی۔ میں نے اسی لیے اس موضوع پر ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔ کیونکہ ”ضیائی دور“ میں جو جہاد تھا آج وہ دہشت گردی ہوئی۔ اور کل کے امریکی امداد پر پلنے والے ”مجاہدین“ آج کے غدار اور اسلام اور پاکستان کے دشمن ٹھہرے۔ کل پاکستانی حکومت ان کو پروان چڑھا رہی تھی۔ آج بیان ان کے خلاف آتے ہیں۔ میری نظر میں انتہائی الجھا ہوا معاملہ ہے۔ شاید انٹرنیشنل گریٹ گیمز ہوتی ہیں۔ اور چونکہ عالمی سیاست کو سمجھنے میں مجھے دُشواری ہوتی ہے۔ اس لیے کہا سُنا، غلط یا درست قرار دے کر اصلاح کی جائے یا معاف کیا جائے۔
 
سید زبیر

محفلین
پاکستان کی تاریخ میں درندگی اور سفاکی کا بدترین مظاہرہ تھا جس میں سیکڑوں معصوم بچے اور عورتیں شہید ہوئیں اور اس کے بعد ایک شدید رد عمل کے طور پر اب تک خود کش حملوں کے لیے ایک مثالی سانحہ پیدا کر دیا گیا۔

مشرف نے چیف جسٹس کو ہٹانے کے لیے اور اپنی وردی کے خلاف ہونے والے فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے جس ظلم کا مظاہرہ کیا تھا ، وہ کرنے کے بعد بھی نہیں بچ سکا۔
ارے صاحب محب علوی ! مشرف صاحب کے کون کون سے کار ناموں کو قوم اور تاریخ یاد رکھے گی ۔2002 میں سینکڑوں پاکستانیوں کو اپنے حلیف ملک کو گوانتا مو بے کے لیے حوالہ کردیا
 
یوسف-2

محفلین
ارے صاحب محب علوی ! مشرف صاحب کے کون کون سے کار ناموں کو قوم اور تاریخ یاد رکھے گی ۔2002 میں سینکڑوں پاکستانیوں کو اپنے حلیف ملک کو گوانتا مو بے کے لیے حوالہ کردیا
تو کون سا ”مفت“ میں حوالہ کیا تھا، لاکھوں ڈالرز وصول کئے تھے، اس ”کام“ کے جو آج کام آرہے ہیں :p
 
سید زبیر

محفلین
تو کون سا ”مفت“ میں حوالہ کیا تھا، لاکھوں ڈالرز وصول کئے تھے، اس ”کام“ کے جو آج کام آرہے ہیں :p
یوسف-2 ! اگر اپنے اور اپنے ہمنواوں کے اہل خانہ حوالے کرتے تو پھر تو یقینا زیادہ رقم ملتی اور قوم پر ایک احسان بھی ہوتا
 
قیصرانی

لائبریرین
عسکری بھائی۔ اس مسجد سے کتنے "ازبک مجاہدین" کی لاشیں نکلی تھیں، ذرا بتائیے گا اور یہ بھی کہ ازبک کتنے سر پھرے ہوتے ہیں کہ انہیں زندہ پکڑنے کی نسبت جان سے مار دینے کا کیوں کہا جاتا ہے؟
 
تحقیقات کا مطلب یک طرفہ رپورٹ بنانا نہیں نا ہی کسی کے خلاف ہیں تحقیق کا مطلب اس سارے بکھیڑے سے پردہ اٹھانا اس کے ذمہ داروں کو سامنے لے آنا اور آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنا ہے ۔ آپ لوگ اب کیا بول سکتے ہیں جبکہ تحقیقات ہوئی نہیں ۔ہر طرف اپنا راگ الاپ رہی ہے ۔ میرے خیال سے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ہتھیاروں کا غیر ذمہ دارانہ ہاتھوں میں ہونا ہے ۔ ایسی سچوئیشن میں جہاں پہلے ہی نفرت جہالت اور فرقہ پرستی انتہا پسندی کا زہر معاشرے میں پھیلا پڑا ہو اس عوام کے ہاتھ مین آٹو میٹک ہتھیاروں کا آنا ایک طرح سے ڈیزاسٹر ہے ۔ اور وہی ہوا ۔ ہم سب جانتے ہین اگر لال مسجد میں یہ سب نا ہوتا تو آپریشن کا سوال ہی نا بنتا ۔اب یہ کیوں ہوا کیسے ہوا اس کا جواب بہرحال دینا ہی ہو گا ۔

بالکل ، تحقیق ہونی چاہیے اور پھر اس تحقیق پر بحث ہونی چاہیے اور ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

عوام کے ہاتھوں میں اسلحہ اور غیر قانونی اسلحہ بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے خلاف جب بھی کہیں سے صفائی کی بات شروع ہوتی ہے تو پورے پاکستان کا نعرہ لگا کر اسے ناقابل عمل رخ دے دیا جاتا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
عسکری بھائی۔ اس مسجد سے کتنے "ازبک مجاہدین" کی لاشیں نکلی تھیں، ذرا بتائیے گا اور یہ بھی کہ ازبک کتنے سر پھرے ہوتے ہیں
شاید آج کے سامرج کے زیر تسلط میڈیا ہی کے لیے
حسرت موہانی نے کیا خوب کہا تھا​
خرد کا نام جنوں پڑ گیا ، جنوں کا خرد​
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
 
قیصرانی

لائبریرین
شاید آج کے سامرج کے زیر تسلط میڈیا ہی کے لیے
حسرت موہانی نے کیا خوب کہا تھا​
خرد کا نام جنوں پڑ گیا ، جنوں کا خرد​
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
محترم جب بات شروع ہو رہی ہے تو پھر اسے ٹالنا کیسا۔ جو سوالات میرے ہیں وہ میں پوچھوں گا جو آپ کے ہوں گے آپ پوچھئے گا۔ سامراج وامراج کو میں نہیں جانتا مگر جو دیکھا ہے وہ تو پوچھوں گا نا ہی :(
 
عسکری

معطل
پاکستان کی تاریخ میں درندگی اور سفاکی کا بدترین مظاہرہ تھا جس میں سیکڑوں معصوم بچے اور عورتیں شہید ہوئیں اور اس کے بعد ایک شدید رد عمل کے طور پر اب تک خود کش حملوں کے لیے ایک مثالی سانحہ پیدا کر دیا گیا۔

مشرف نے چیف جسٹس کو ہٹانے کے لیے اور اپنی وردی کے خلاف ہونے والے فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے جس ظلم کا مظاہرہ کیا تھا ، وہ کرنے کے بعد بھی نہیں بچ سکا۔
یہ بھی یک طرفہ الزام ہوا نا بھائی جی ؟ ٹوٹل 44 کمانڈوز کو گولیاں لگیں مطلب 164 کمانڈوز الضرار کمپنی کے گئے تھے جس میں سے 120 اپنے پیروں پر چل کر واپس آئے اور باقی اسٹریچر پر ۔کیا آپ جانتے ہیں ایک بہترین تربیت یافتہ کمانڈو کو ہٹ کر کتنا مشکل کام ہے اور اس کے لیے کتنی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ؟ بچیاں یا عورتیں یہ کام نہیں کر سکتی ۔ آپ صرف آپریشن راہ راست میں پیوچار وادی آپریشن ہی دیکھ لیں جہاں سواتی طالبان کے گڑھ پر ہیلی کاپٹروں سے سلنگ کیا گیا وہاں بھی اتنی کیجوئیلیٹیز نہیں ہوئی تھیں۔ بات بہت گہری اور لمبی ہے اس لیے میں نے ادھر ادھر کی ہانکنے کی بجائے تحقیقات پر ہی زور دیا تھا پر آپ کا الزام عجیب ہے ۔ میں بتاؤں تو میرا ایک پوائنٹ آف ویو ہے پر آپ کو برا لگے گا ۔ اگر آپ کے پاس آج کے دن میں امریکہ کے کیپیٹل میں سات اشاریہ چھپن کی گن چھوڑیں ایک بھرا ہوا میگزین مل گیا تو پورے شہر کی پولیس ایف بی آئی سوات ٹیم آپ کے دروازے پر ہو گی ۔ اور یہاں ہمارے کیپیٹل میں ڈنڈا بردار موب اے کے 47 ایم پی فائیو - پی12 - پی کے - اے کے 103 - اور پسٹلز سے ہمارے کیپیٹل کو یرغمال بنا رکھا تھا ۔ پھر بھی چلو میں مان لیتا ہوں ان کی پولیس سے چپکلس تھی مقامی انتظامیہ سے پھڈا تھا اور انہوں نے موب جسٹس یا جلاؤ گھیراؤ کیا ہمارے منسٹری کو آگ لگا دی چلو جی جو ہو سو ہوا جب رینجرز ا گئی تھی تو کم از کم پیرا ملٹری کا احترام کرتے اور اپنے بندے واپس بلا لیتے ۔رینجرز کو یرغمال نا بناتے نا ان پر حملہ کرتے۔ چلیں جی رینجرز کی تو اب وہ عزت نا رہی جب ریگولر فوج ا گئی تھی تب کہہ دیتا غازی عبدالرشید کے بھئی یہ تو ہمارے ملک کی فوج ہے ہم اس سے نہیں لڑ سکتے یہ پاک فوج ہے جس کے ساتھ لڑنا ہمارے بس سے باہر کی چیز ہے اور ویسے بھی یہ خود کشی ہے ۔ ہمارا مذہب ہمیں اپنی فوج سے لڑنے کی اجازت نہیں دیتا ۔یہ کیپیٹل ہے ہمارے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے اور آرمی کے آفیسرز کو مسجد میں بلا کر ہی کہہ دیتے کہ ہم آپ پر ہرگز گولی نہیں چلائیں گے ۔ نا بھی بلاتے تو ان کے پاس سیٹ تھے وائرلیس پر ہی کہہ دیتے کہ ہم اپنی فوج پر گولیاں نہیں چلائیں گے ۔ تو آرمی پاگل ہے کہ ان پر آپریشن سائلنس لانچ کرتی ؟ کیا ایک فوجی پر گولی چلانے کا مطلب ملک سے جنگ نہیں؟پر کیا ہوا؟ آپ ہی بتائیں ریاض استنبول دبئی قاہرہ کس اسلامی ملک کے کیپیٹل میں کونسی مسلمان حکومت یہ سب برادشت کر لیتی ؟ یہ تصاویر دیکھیں اور مجھے بتائیں دنیا کا کونسا ملک اپنے کیپیٹل میں ایسا ہوتا دیکھ کر بیٹھا رہے گا؟ دنیا کا کونسا قانون ان جنونی دہشت گردوں کو ٹھنڈے پیٹ برداشت کر لیتا؟ یہاں تو ٹریفک سگنل کاٹنے پر جیل کی ہوا کھلائی جاتی ہے اور ہمارے ملک میں یہ کیا ہو رہا تھا ؟ اور آخر کیوں کس نے ان جاھل ملاؤں کو حق دیا اس سب کا ؟کیا ہم نہیں جانتے آٹو میٹک ہتھیار رکھنے کی سزا پاکستان میں عمر قید ہےاور اس کو عوام میں استمال کرنا دہشت گردی کی دفعہ لگواتا ہے پھر یہ کیا کر رہے تھے؟ کب تک ہم لوگ اپنے مسلک کے ہر جرم کو ٹھیک کہتے رہیں گے ؟ یہ نہتے مظلوم طالب علم تھے جنہوں نے 44 کمانڈوز کو زخمی یا شہید کیا ؟اور تین دن تک ملک کی سب سے بہترین کمانڈو یونٹ کے ساتھ جنگ کی ؟

آرمی بلانے سے پہلے کے مناظر

68675_385120194909940_1404990923_n.jpg

کون ہے سامنے ؟
315809_385118948243398_1704379629_n.jpg

یہ کس قانون کے تحت ہوا؟

29586_385119118243381_447122326_n.jpg

islamabad_lal_masjid_clashes_15_070703.jpg

PAKISTAN_-_lal_masjid_students_in_sandbagged.jpg

lal-masjid.jpg

PAKISTAN_-_0711_-_Lal.jpg

03sld2.jpg

lal-masjid-terrorists.jpg

a689c61b.jpg

lal-masjid-jaimsh-e-mohammed.jpg

lal-masjid-operation2-tanvir-shahzad_670.jpg

screenhunter_12_may_14_0103.gif

_42456574_pakistan_guard416ap.jpg

کس قانون کے تحت اور کس نے اسے حق دیا اسAKS-74U کو پاکستان میں لانے اور فوج پر چلانے کا؟ کیونکہ وہ دیوبندی تھا تو مسلک پہلے پاکستان بعد میں؟ کیا دہشت گردی کسی اور چیز کو کہتے ہیں؟

Lalmasjid.jpg
 
عسکری

معطل
بالکل ، تحقیق ہونی چاہیے اور پھر اس تحقیق پر بحث ہونی چاہیے اور ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

عوام کے ہاتھوں میں اسلحہ اور غیر قانونی اسلحہ بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے خلاف جب بھی کہیں سے صفائی کی بات شروع ہوتی ہے تو پورے پاکستان کا نعرہ لگا کر اسے ناقابل عمل رخ دے دیا جاتا ہے۔
بہرحال ایک دن اسی عوام کو خود لگے گا کہ اسلحے سے جان چھڑانا ہی ان کے لیے بہتر ہے تب تک امید ہے بہت دیر نا ہوئی ہو ۔ عوام میں گن کلچر کی حوصلہ شکنی گورمنٹ کا کام ہے اور اسے قبضے میں لینا پولیس کا دیکھتے ہیں کب یہ کام کرتے ہین اپنا ۔
 
اوپر والی پوسٹ میں پہلی تین تصاویر نہیں دکھائی دے رہیں :(
 
عسکری

معطل
لیکن بھائی عسکری ! ان کو اسلحہ اور اس کی تربیت ، سرپرستی اور وسائل کیا کسی ادارے کے ذمے تھی یا فرد واحد کا کمال تھا
ہم اچھی طرح جانتے ہیں اب ہر مولوی کے ساتھ ہتھیار بردار جتھے ہر مدرسے میں ہتھیاروں کی ریل پیل اور ہر جلسے جلوس مین اس کی نمائش پھر بھی وہ بچے رہتے ہیں کیونکہ وہ اس کا استمال نہیں کرتے ۔ لال مسجد والوں کے پاس بھی سب کچھ تھا یا پھر سٹریس کے وقت باہر سے منگوایا پر عقل نا تھی ۔ ہتھیار رکھنا یا تربیت ہونا بھی چلو بڑی بات نہیں رہی پر اس کا آزادانہ استمال اور وہ بھی اپنے ملک کی سیکیورٹی فورسز پر یہی وہ پوائینٹ آف نو ٹرن تھا ان کے لیے ۔ میرا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں پر یہ بات میں اچھی طرح جانتا ہوں ان کو سپورٹ کرنے میں فرقے مذہب کا زیادہ عمل دخل ہے ۔ پر میری بات وہی ہے جو بھی چاہے جو بھی میرا باپ بھی کیوں نا ہو اگر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر گولی چلائے تو ہم پر واجب ہے کہ اس کو نیوٹرلائز کریں چاہے ہمیں کوئی بھی ہتھیار استمال کرنا پڑے ۔ اگر حکومت کا مقصد صرف ان کو مارنا ہوتا تو ایک ایف-7 پی سے 227 کلو کا ایک مارک82 بم ہی بہت تھا دونوں مسجد اور مدرسہ ایک سیکنڈ میں غائب ہو جاتے ۔ جنگ تو پھر جنگ ہوئی نا ۔ پر حکومت اور فوج نے کئی جانیں دے کر اسے کلئیر کرایا اس کا مطلب حکومت کلین سویپ نہیں چاہتی تھی ۔
 
Top