سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام

سید زبیر

محفلین
ہم اچھی طرح جانتے ہیں اب ہر مولوی کے ساتھ ہتھیار بردار جتھے ہر مدرسے میں ہتھیاروں کی ریل پیل اور ہر جلسے جلوس مین اس کی نمائش پھر بھی وہ بچے رہتے ہیں کیونکہ وہ اس کا استمال نہیں کرتے ۔ لال مسجد والوں کے پاس بھی سب کچھ تھا یا پھر سٹریس کے وقت باہر سے منگوایا پر عقل نا تھی ۔ ہتھیار رکھنا یا تربیت ہونا بھی چلو بڑی بات نہیں رہی پر اس کا آزادانہ استمال اور وہ بھی اپنے ملک کی سیکیورٹی فورسز پر یہی وہ پوائینٹ آف نو ٹرن تھا ان کے لیے ۔ میرا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں پر یہ بات میں اچھی طرح جانتا ہوں ان کو سپورٹ کرنے میں فرقے مذہب کا زیادہ عمل دخل ہے ۔ پر میری بات وہی ہے جو بھی چاہے جو بھی میرا باپ بھی کیوں نا ہو اگر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر گولی چلائے تو ہم پر واجب ہے کہ اس کو نیوٹرلائز کریں چاہے ہمیں کوئی بھی ہتھیار استمال کرنا پڑے ۔ اگر حکومت کا مقصد صرف ان کو مارنا ہوتا تو ایک ایف-7 پی سے 227 کلو کا ایک مارک82 بم ہی بہت تھا دونوں مسجد اور مدرسہ ایک سیکنڈ میں غائب ہو جاتے ۔ جنگ تو پھر جنگ ہوئی نا ۔ پر حکومت اور فوج نے کئی جانیں دے کر اسے کلئیر کرایا اس کا مطلب حکومت کلین سویپ نہیں چاہتی تھی ۔
عسکری بھائی ! میں تو صرف اپنی ان بیٹیوں کی بات کر رہا ہوں جو یر غمال تھیں جن کی باقیات بھی جلی ہوئی ملیں جن کی تجہیز و تکفین بھی نہ جانے کیسے ہوئی کیا قوم کے محافظوں کے پاس یہی حل تھا کیا بہترین تربیت یافتہ کمانڈو ہائی جیکروں کے ساتھ یرغمالیوں کو بھی فاسفورس گولیوں سے مارتے ہیں ۔ یہ تو بنگال میں آپریشن سے بھی بڑھ کر تھا جب جنرل ٹکا خان نے ایک بہاری بچے کی لاش اٹھا کر کہا تھا کہ مجھے بنگال کی زمین چاہئیے ۔ ۔ ۔ نتیجہ کیا نکلا ؟
 
قیصرانی

لائبریرین

محترم سفید فاسفورس کا جنگی استعمال ممنوع ہے لیکن اس کو بطور سموک سکرین استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جس کی اجازت ہر ملک کی فوج کو ہوتی ہے۔ فاسفورس سے گولیاں نہیں بنتیں
 
عسکری

معطل
عسکری بھائی ! میں تو صرف اپنی ان بیٹیوں کی بات کر رہا ہوں جو یر غمال تھیں جن کی باقیات بھی جلی ہوئی ملیں جن کی تجہیز و تکفین بھی نہ جانے کیسے ہوئی کیا قوم کے محافظوں کے پاس یہی حل تھا کیا بہترین تربیت یافتہ کمانڈو ہائی جیکروں کے ساتھ یرغمالیوں کو بھی فاسفورس گولیوں سے مارتے ہیں ۔ یہ تو بنگال میں آپریشن سے بھی بڑھ کر تھا جب جنرل ٹکا خان نے ایک بہاری بچے کی لاش اٹھا کر کہا تھا کہ مجھے بنگال کی زمین چاہئیے ۔ ۔ ۔ نتیجہ کیا نکلا ؟
آپ سر جی اس وقت کی بات کر رہے ہیں جب لیفٹینٹ کرنل ہارون کی شہادت ہو چکی تھی اور فوج کے پاس کوئی چارہ نہین رہا تھا ۔ میں تب کی بات کرتا ہوں جب آپریشن لانچ ہی نہیں ہوا تھا ۔ جب آپریشن لانچ ہوا تو کتنے دن ملے تھے سب کو باہر آنے کے لیے اور کتنے لوگ آئے تھے ہم سب جانتے ہیں اور جو باقی بچے تھے یرغمالی تھے یا دہشت گرد پھر یہی ہونا تھا سر جی آپ نے تو ان معاملات کو قریب سے دیکھا ہو گا اپنی سروس لائف میں پاکستان میں ہزاروں مدارس ہیں آج بھی کب 65 سال میں پاکستان آرمی نے اٹھ کر اپریشن لانچ کر دیا اور کوئی کیوں کرے گا ؟ اسی لیے کہا کہ تحقیق ہونی چاہیے تاکہ ایسا دوبارہ نا ہو ۔ اور ٹکا خان اور فاسفورس والی باتیں آپ کی غلط معلومات پر مبنی ہین سر جی ۔
 
یہ بھی یک طرفہ الزام ہوا نا بھائی جی ؟ ٹوٹل 44 کمانڈوز کو گولیاں لگیں مطلب 164 کمانڈوز الضرار کمپنی کے گئے تھے جس میں سے 120 اپنے پیروں پر چل کر واپس آئے اور باقی اسٹریچر پر ۔کیا آپ جانتے ہیں ایک بہترین تربیت یافتہ کمانڈو کو ہٹ کر کتنا مشکل کام ہے اور اس کے لیے کتنی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ؟ بچیاں یا عورتیں یہ کام نہیں کر سکتی ۔ آپ صرف آپریشن راہ راست میں پیوچار وادی آپریشن ہی دیکھ لیں جہاں سواتی طالبان کے گڑھ پر ہیلی کاپٹروں سے سلنگ کیا گیا وہاں بھی اتنی کیجوئیلیٹیز نہیں ہوئی تھیں۔ بات بہت گہری اور لمبی ہے اس لیے میں نے ادھر ادھر کی ہانکنے کی بجائے تحقیقات پر ہی زور دیا تھا پر آپ کا الزام عجیب ہے ۔ میں بتاؤں تو میرا ایک پوائنٹ آف ویو ہے پر آپ کو برا لگے گا ۔ اگر آپ کے پاس آج کے دن میں امریکہ کے کیپیٹل میں سات اشاریہ چھپن کی گن چھوڑیں ایک بھرا ہوا میگزین مل گیا تو پورے شہر کی پولیس ایف بی آئی سوات ٹیم آپ کے دروازے پر ہو گی ۔ اور یہاں ہمارے کیپیٹل میں ڈنڈا بردار موب اے کے 47 ایم پی فائیو - پی12 - پی کے - اے کے 103 - اور پسٹلز سے ہمارے کیپیٹل کو یرغمال بنا رکھا تھا ۔ پھر بھی چلو میں مان لیتا ہوں ان کی پولیس سے چپکلس تھی مقامی انتظامیہ سے پھڈا تھا اور انہوں نے موب جسٹس یا جلاؤ گھیراؤ کیا ہمارے منسٹری کو آگ لگا دی چلو جی جو ہو سو ہوا جب رینجرز ا گئی تھی تو کم از کم پیرا ملٹری کا احترام کرتے اور اپنے بندے واپس بلا لیتے ۔رینجرز کو یرغمال نا بناتے نا ان پر حملہ کرتے۔ چلیں جی رینجرز کی تو اب وہ عزت نا رہی جب ریگولر فوج ا گئی تھی تب کہہ دیتا غازی عبدالرشید کے بھئی یہ تو ہمارے ملک کی فوج ہے ہم اس سے نہیں لڑ سکتے یہ پاک فوج ہے جس کے ساتھ لڑنا ہمارے بس سے باہر کی چیز ہے اور ویسے بھی یہ خود کشی ہے ۔ ہمارا مذہب ہمیں اپنی فوج سے لڑنے کی اجازت نہیں دیتا ۔یہ کیپیٹل ہے ہمارے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے اور آرمی کے آفیسرز کو مسجد میں بلا کر ہی کہہ دیتے کہ ہم آپ پر ہرگز گولی نہیں چلائیں گے ۔ نا بھی بلاتے تو ان کے پاس سیٹ تھے وائرلیس پر ہی کہہ دیتے کہ ہم اپنی فوج پر گولیاں نہیں چلائیں گے ۔ تو آرمی پاگل ہے کہ ان پر آپریشن سائلنس لانچ کرتی ؟ کیا ایک فوجی پر گولی چلانے کا مطلب ملک سے جنگ نہیں؟پر کیا ہوا؟ آپ ہی بتائیں ریاض استنبول دبئی قاہرہ کس اسلامی ملک کے کیپیٹل میں کونسی مسلمان حکومت یہ سب برادشت کر لیتی ؟ یہ تصاویر دیکھیں اور مجھے بتائیں دنیا کا کونسا ملک اپنے کیپیٹل میں ایسا ہوتا دیکھ کر بیٹھا رہے گا؟ دنیا کا کونسا قانون ان جنونی دہشت گردوں کو ٹھنڈے پیٹ برداشت کر لیتا؟ یہاں تو ٹریفک سگنل کاٹنے پر جیل کی ہوا کھلائی جاتی ہے اور ہمارے ملک میں یہ کیا ہو رہا تھا ؟ اور آخر کیوں کس نے ان جاھل ملاؤں کو حق دیا اس سب کا ؟کیا ہم نہیں جانتے آٹو میٹک ہتھیار رکھنے کی سزا پاکستان میں عمر قید ہےاور اس کو عوام میں استمال کرنا دہشت گردی کی دفعہ لگواتا ہے پھر یہ کیا کر رہے تھے؟ کب تک ہم لوگ اپنے مسلک کے ہر جرم کو ٹھیک کہتے رہیں گے ؟ یہ نہتے مظلوم طالب علم تھے جنہوں نے 44 کمانڈوز کو زخمی یا شہید کیا ؟اور تین دن تک ملک کی سب سے بہترین کمانڈو یونٹ کے ساتھ جنگ کی ؟

آرمی بلانے سے پہلے کے مناظر

68675_385120194909940_1404990923_n.jpg

کون ہے سامنے ؟
315809_385118948243398_1704379629_n.jpg

یہ کس قانون کے تحت ہوا؟

29586_385119118243381_447122326_n.jpg

islamabad_lal_masjid_clashes_15_070703.jpg

PAKISTAN_-_lal_masjid_students_in_sandbagged.jpg

lal-masjid.jpg

PAKISTAN_-_0711_-_Lal.jpg

03sld2.jpg

lal-masjid-terrorists.jpg

a689c61b.jpg

lal-masjid-jaimsh-e-mohammed.jpg

lal-masjid-operation2-tanvir-shahzad_670.jpg

screenhunter_12_may_14_0103.gif

_42456574_pakistan_guard416ap.jpg

کس قانون کے تحت اور کس نے اسے حق دیا اسAKS-74U کو پاکستان میں لانے اور فوج پر چلانے کا؟ کیونکہ وہ دیوبندی تھا تو مسلک پہلے پاکستان بعد میں؟ کیا دہشت گردی کسی اور چیز کو کہتے ہیں؟

Lalmasjid.jpg

سب سے پہلے تو پاکستان کی فوج کوئی بہت "معصوم" فوج نہیں ہے ۔ اس کی ہلاکت خیزیوں اور جرائم کی بڑی طویل فہرست ہے جس میں اب بھی بلوچستان میں آپریشن جاری ہے اور اس سے پہلے بھی ملک دو لخت ہونے کا باعث بن چکی ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں کرائے کی فوج بن کر اپنے ہی لوگوں کو ہلاک کرنے کا ایوارڈ بھی لے چکی ہے اور دنیا میں مثال بتائیں کہ جہاں اپنے ہی ملک کی فوج اپنے ہی لوگوں پر چڑھائی کرتی ہو۔
پاکستان نہ تو دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں امن امان کا مسئلہ ہوا ہے نہ پہلا ملک ہے جہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف دنیا میں جنگ فوج سے جیتنے کا خواب شاذ و نادر ہی پورا ہوتا ہے ، اس کام کے لیے انٹیلی جینس اور پولیس ہی موثر ثابت ہوتی ہے۔

اب چونکہ آپ نے بات لمبی کر دی ہے تو میں بھی آپ سے پوچھ لوں

فوج کیا روکنے آئی تھی اور کیا اس کا کام تھا جسے کرنے کے لیے وہ بلائی گئی ؟

کتنے لوگ مر چکے تھے یا ہلاک ہو چکے تھے اور شہر کا کتنا حصہ لال مسجد والوں کے قبضہ میں آ گیا تھا جسے واگزار کروانے کے لیے فوج آئی تھی ؟

فوج نے آ کر گھیراؤ کر لیا تھا ، بجلی و رسد کاٹ دی گئی تھی ۔ طلبہ و طالبات جن کی تعداد آٹھ سو سو زائد تھی وہ ایک ہفتہ تک باہر آ رہے تھے تو کیا وجہ تھی کہ اس حکمت عملی کو جاری نہیں رکھا گیا اور زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو باہر آنے اور بچنے کا موقع نہیں دیا گیا؟

مذاکرات چل رہے تھے اور محفوظ راستہ مانگا جا رہا تھا تو کس وجہ سے نہیں دیا جا رہا تھا جبکہ وہ پاکستان کا ہی ایک علاقہ تھا ؟

آخری وقت پر چوہدری شجاعت جو مشرف سے مذاکرات کر رہے تھے کیوں ناکام ہوئے ، بیانات ریکارڈ پر ہیں ؟

اگر ایک ہفتہ تک انتظار کیا تھا تو آخر میں شدید بمباری اور سفاکی سے تمام مکینوں کو ملیامیٹ کرنے کا حکم کہاں سے آیا تھا اور اس کی کیا وجہ تھی جبکہ وہاں طالبات اور چھوٹے بچوں کی موجودگی ثابت تھی ؟

میڈیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بات اور آفر بار بار ٹی وی پر آتی رہی مگر شاید آپ کو یاد نہیں،
مشرف کی بدعہدی اور بربریت کسی سے چھپی نہیں اور کیا حاصل کیا جا رہا تھا یہ بھی چھپا نہیں تھا؟

جرم کی نوعیت کیا تھی ؟ ایک لائبریری پر قبضہ ، دو یا تین مغوی ، اس سے پہلے دو لوگوں کا اغوا ۔ اس پر فوجی آپریش کی منطق ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اس سے کئی گنا تشدد کراچی میں ہوتا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے وہاں ایسا حل پیش نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ کوئی بھی پیش نہیں کر سکتا اپنے ہی لوگوں کے خلاف۔
بلوچستان میں بھی لبریشن آرمی اور بہت سے ایسے گروپ بھی جو واضح طور پر پاکستان سے آزادی کے حق میں ہیں اب مگر وہاں بھی یہ منطق اب پیش نہیں کی جاتی کہ انہیں بلڈوز کردو اور فوج سے انہیں کچل کر رکھ دو کیونکہ ایسی ظالمانہ اور سفاکانہ کاروائی کرکے ہی ان حالوں کو پہنچے ہیں ہم۔

آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر ایک میل کی دوری پر بھی نہیں اور اس کے کارناموں کی شہرت چار دانگ عام میں ہے مگر اسے عین اپنی ناک کے نیچے اتنا کچھ ہونے کا علم نہ ہوا؟
اگر علم نہیں ہوا تو انتہائی درجے کی نالائقی جس کا امکان کم اور اگر تھا تو کس مصلحت کے تحت کچھ نہ کیا ؟
 
جی ہاں بالکل پاکستانی افواج نے غلطیاں کی کوئی بھی فرشتہ نہیں یہاں پر میں نے کب کہا پاکستانی افواج معصوم ہیں؟ اور ملک کی کہانی بڑی لمبی ہے اس کو ایک طرف رکھ کر بتاؤں؟
کئی ملکوں نے اپنے ملک آپریشن کیا
بنگلہ دیش سہلٹ آپرییشن
انڈیا آپریشن بلو سٹار
رشیا - چیچنیا میں ہزارو ں بار
چین ابھی کچھ دن پہلے ہی بہت کچھ کیا
سعودی عرب کئی آپریشن خصوصا سیگا آف مکہ بالکل لال مسجد جیسا
مصر سینا میں آپریشنز
یمن شمالی علاقہ جات میں اپریشنز
برطانیہ ائیر لینڈ میں
ترکی کرد علاقوں میں سپیشل اوپس
الجزائر صحرائی علاقوں میں کئی آپریشن
انڈونیشیا تیمور میں
فلپین منداناؤ میں
کون نہیں کرتا اپنے ملک میں اپریشن اور کس نے آپکو یہ پٹی پڑھائی ؟ دنیا کی ہر فوج کرتی ہے پر دنیا کے لوگ ایسے مسلک کے پجاری نہیں کہ اپنے ہی فوجیوں کو گالیاں دیں آپریشن کے بعد

پاکستان نہ تو دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں امن امان کا مسئلہ ہوا ہے نہ پہلا ملک ہے جہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف دنیا میں جنگ فوج سے جیتنے کا خواب شاذ و نادر ہی پورا ہوتا ہے ، اس کام کے لیے انٹیلی جینس اور پولیس ہی موثر ثابت ہوتی ہے۔

جی ہاں بالکل ٹھیک

اب چونکہ آپ نے بات لمبی کر دی ہے تو میں بھی آپ سے پوچھ لوں

فوج کیا روکنے آئی تھی اور کیا اس کا کام تھا جسے کرنے کے لیے وہ بلائی گئی ؟

کتنے لوگ مر چکے تھے یا ہلاک ہو چکے تھے اور شہر کا کتنا حصہ لال مسجد والوں کے قبضہ میں آ گیا تھا جسے واگزار کروانے کے لیے فوج آئی تھی ؟
آپ ابھی تک میرے سوال کا جواب نہیں دے سکے اور یہ سوال داغ دیا آپ پلیز امریکہ میں ایک میگزین رکھ کر مجھے اپنی لوکیشن بتائیں یا مکہ میں ایک ٹریفک سگنل کاٹیں یا پھر ایک گن لے کر کعبہ میں گھس جائیں میں آپکا انجام آپکو بتاؤں گا نہین اس سے پہلے آپ کا کام ہو جائے گا ۔ یہ تصاویر آپریشن سے پہلے کی ہیں پر آپکی آنکھیں نا جانے کس چیز نے بند کر رکھی ہیں ۔ یہ جو گن بیٹل چل رہی تھی تب فوج پکوڑے کھانے ائی تھی کیا عجیب اندھی بات ہے یہ ؟ ملک کے کیپیٹل میں گولیاں چل رہی ہین اور فوج کیوں آئی بھئی

فوج نے آ کر گھیراؤ کر لیا تھا ، بجلی و رسد کاٹ دی گئی تھی ۔ طلبہ و طالبات جن کی تعداد آٹھ سو سو زائد تھی وہ ایک ہفتہ تک باہر آ رہے تھے تو کیا وجہ تھی کہ اس حکمت عملی کو جاری نہیں رکھا گیا اور زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو باہر آنے اور بچنے کا موقع نہیں دیا گیا؟
جتنا دینا تھ ادیا اور ساتھ میں وہ لوگ فائرنگ بھی کرتے رہے تھے اور ادھر فوجی ذخمی پر زخمی ہوتے رہے آپ کا خیال ہے سال دو سال بیٹھتے اور انتظار کرتے؟ پھر کیتا ہوں چلو چل کر استنبول یا قاہرہ میں پولیس کی گاڑی کو پتھر مار کر دکھاؤ ہم تو گولیاں برداشت کر رہے تھے آپکو پتھر مارنے پر ہی نا گولی مار دی جائے تو ہم لعنتی ۔

مذاکرات چل رہے تھے اور محفوظ راستہ مانگا جا رہا تھا تو کس وجہ سے نہیں دیا جا رہا تھا جبکہ وہ پاکستان کا ہی ایک علاقہ تھا ؟
کس چیز کے مزاکرات؟ یہی بات تھی کہ خود کو قانون کے حوالے کر بس اور کیا ان سے زمینیں بانٹنی تھیں؟

آخری وقت پر چوہدری شجاعت جو مشرف سے مذاکرات کر رہے تھے کیوں ناکام ہوئے ، بیانات ریکارڈ پر ہیں ؟
کیونکہ بات اب پوائنٹ آف نو ٹرن پر تھی ایک کرنل ایک کیپٹن سمیت کئی فوجی جان سے جا چکے تھے پھر چھوڑا نہیں جا سکتا تھا ان کو ۔

اگر ایک ہفتہ تک انتظار کیا تھا تو آخر میں شدید بمباری اور سفاکی سے تمام مکینوں کو ملیامیٹ کرنے کا حکم کہاں سے آیا تھا اور اس کی کیا وجہ تھی جبکہ وہاں طالبات اور چھوٹے بچوں کی موجودگی ثابت تھی ؟
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: شدید بمباری کا مطلب پتا ہے؟ اور ملیا میٹ کے لیے کمانڈوز نہیں ائیر پاور استمال کی جاتی ہے اس طرح جانیں نہیں دی جاتی ایک جی بی یو یہ مسجد مدرسہ گڑھا بن جاتے جو کہ نہیں کی اگیا ۔

میڈیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بات اور آفر بار بار ٹی وی پر آتی رہی مگر شاید آپ کو یاد نہیں،
مشرف کی بدعہدی اور بربریت کسی سے چھپی نہیں اور کیا حاصل کیا جا رہا تھا یہ بھی چھپا نہیں تھا؟
جیسے مشرف نے یہ شروع کرایا تھا ؟ مشرف نے ان کو ڈنڈا بردار حملے موب جسٹس چینیوں کا اغوا بلڈنگ کو آگ پولیس پر حملے اور رینجرز کے اغوا کا کہا تھا؟

جرم کی نوعیت کیا تھی ؟ ایک لائبریری پر قبضہ ، دو یا تین مغوی ، اس سے پہلے دو لوگوں کا اغوا ۔ اس پر فوجی آپریش کی منطق ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جرم کی نوعیت کے لیے تصاویر ہی بہت ہیں آپ جسے جرم نہیں سمجھے دنیا بھر میں یہ ملک کے خلاف جنگ کہلائی جاتی ہے گولیوں کی بارش کرنا جرم نہیں واہ بھئی

اس سے کئی گنا تشدد کراچی میں ہوتا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے وہاں ایسا حل پیش نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ کوئی بھی پیش نہیں کر سکتا اپنے ہی لوگوں کے خلاف۔

کراچی میں اپریشن ہو چکے کئی بار اور اگے بھی ہوں گے

بلوچستان میں بھی لبریشن آرمی اور بہت سے ایسے گروپ بھی جو واضح طور پر پاکستان سے آزادی کے حق میں ہیں اب مگر وہاں بھی یہ منطق اب پیش نہیں کی جاتی کہ انہیں بلڈوز کردو اور فوج سے انہیں کچل کر رکھ دو کیونکہ ایسی ظالمانہ اور سفاکانہ کاروائی کرکے ہی ان حالوں کو پہنچے ہیں ہم۔

وہاں ایف سی کام کر رہی ہے بوقت ضرورت ائیر فورس بھی استمال کی گئی اور آرمی ایوی ایشن بھی اپکو پتا نہیں شاید

آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر ایک میل کی دوری پر بھی نہیں اور اس کے کارناموں کی شہرت چار دانگ عام میں ہے مگر اسے عین اپنی ناک کے نیچے اتنا کچھ ہونے کا علم نہ ہوا؟
اگر علم نہیں ہوا تو انتہائی درجے کی نالائقی جس کا امکان کم اور اگر تھا تو کس مصلحت کے تحت کچھ نہ کیا ؟

انٹرنل انٹیلیجنس گیدرنگ کس ایجنسی کا کام ہے ؟ آئی ایس آئی :rollingonthefloor: لولز ۔ آپ دیو بندی ہیں تو آپ کو ایسا کچھ نہیں نظر آئے گا اور اگر آپ اینٹی فورسز ہیں تب بھی آپ اس جرم کو جرم نہیں سمجھیں گے پر کبھی اپریشن بلیو سٹار ہی پڑ ھ لو آپکو سمجھ ا جائے گی ۔
 
ہر جرم کے کوئی نہ کوئی محرک اور مجرم کے پاس توضیح ہوتی ہے
اللہ کرے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں گرچہ امید کم ہے
مجھے تو پوری امید ہے کہ مشرف کو سزا ہوگی انشاللہ
 
عسکری

معطل
ہر جرم کے کوئی نہ کوئی محرک اور مجرم کے پاس توضیح ہوتی ہے
اللہ کرے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں گرچہ امید کم ہے
مجھے تو پوری امید ہے کہ مشرف کو سزا ہوگی انشاللہ
مشرف اور ملا عزیز دونوں کو سزائے موت ہو جائے آمین :grin: برقعے والا کمانڈر :biggrin:
 
جو کچھ لال مسجد والے کر رہے تھے ، وہ سراسر غیر قانونی تھا ، دنیا میں کسی ملک میں اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ آپ سٹیٹ کے اندر سٹیٹ بنالیں ۔۔۔اور حالات کو اس نہج پر پہنچانے کی ذمہ داری بھی لال مسجد والوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔ اتنا فساد کرنے کے بعد اب معصوم بن رہے ہیں۔
لیکن اس سب کے باوجود، فوج والے چاہتے تو بغیر اتنے خون خرابے کے ان لوگوں کو قابو میں کرسکتے تھے۔
 
عسکری

معطل
جو مجرم ہو اسکو سزا ضرور ملے
بدقسمتی سے مشرف اور برقع پوش ملا دونوں فوج کی پیداوار ہیں
اور کیا جرم ہو؟ دونوں کمانڈر تھے ایک فوج کا ایک ملاؤں کا پر عزیز کی زیادہ زمہ داری بنتی ہے کیونکہ اس نے شروع کرایا یہ سب اور پھر جب آگ جل اٹھی پھر عبایا پہن کر پتلی گلی سے نکل رہا تھا :whistle::grin:
 
عسکری

معطل
جو کچھ لال مسجد والے کر رہے تھے ، وہ سراسر غیر قانونی تھا ، دنیا میں کسی ملک میں اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ آپ سٹیٹ کے اندر سٹیٹ بنالیں ۔۔۔ اور حالات کو اس نہج پر پہنچانے کی ذمہ داری بھی لال مسجد والوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔ اتنا فساد کرنے کے بعد اب معصوم بن رہے ہیں۔
نہیں ان کا کوئی قصور نہین یہ سب جو تصاویر ہیں یہ فوٹو شاپ ہے :rolleyes:
 
عسکری

معطل
شوکت عزیز اور مولوی عزیز، دونوں ہی پتلی والی گلی سے نکل کر قوم کو جل دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں :D
اور مولوی اب بھی پر جوش ہے :laugh: میرے جیسا کوئی ہوتا تو ڈوب کر مر جاتا یا خود کو گولی مار لیتا پر برقعہ نا پہنتا اگر بالفرض پہن لیتا اور پکڑا جاتا تو دنیا کے سامنے اپنی شکل نا دکھاتا ۔پر یہ ڈھیٹ ملا بہت بے شرم ہے دوسروں کے بچے اور ملک کے فوجی مروا کر بھی اتنا ذلیل ہو کر بھی اب منہ دکھاتا ہے ۔ شرم نام کی کوئی چیز نہیں ان میں
 
عسکری جی، یار یہ بات تو آپکو ماننی پڑے گی کہ اگر فوج چاہتی تو ان لوگوں کو بغیر اتنا خون خرابہ کئے پکڑ سکتی تھی، انہیں اس بِل سے باہر آنے پر مجبور کرسکتی تھی لیکن لگتا ہے کہ فوجی اپنے کامریڈز کی ہلاکت اور زخموں کی وجہ سے سیخ پا ہوگئے اور تہس نہس کرکے رکھ دیا
 
عسکری

معطل
عسکری جی یہ بات تو آپکو ماننی پڑے گی کہ اگر فوج چاہتی تو ان لوگوں کو بغیر اتنا خون خرابہ کئے پکڑ سکتی تھی، انہیں اس بِل سے باہر آنے پر مجبور کرسکتی تھی لیکن لگتا ہے کہ فوجی اپنے کامریڈز کی ہلاکت اور زخموں کی وجہ سے سیخ پا ہوگئے اور تہس نہس کرکے رکھ دیا
جی بالکل اگر وہ لوگ فوج پر گولی نا چلاتے تو فوج بھی ان پر قہر نا بنتی ۔ پہلی زمہ داری پھر بھی ان کی ہے جیسے ہی فوجی گاڑیاں پہنچی ان کو سمجھ جانا چاہیے تھا کہ اب مذاق ختم اب بات چیت کرنی ہے گولی ہرکز نہیں چلانی اور وہ فوج کے ساتھ اچھا پیش آتے تو فوج کوئی جاپان سے نہیں آئی تھی کہ پھر بھی اسالٹ کرتی ۔ ان کے بندے انہیں باہر سے بتا رہے تھے اور وہ اندر سے دیکھ رہے تھے کہ پاک فوج آ گئی ہے اور وہ بہترین وقت تھا ان کے لیے خود کو اچھا ثابت کرنے کا اور عقل دکھانے کا ۔ میرے زاتی تجربے کا نچوڑ یہی ہے کہ اگر وہ فوجی کمانڈر سے بات کرتے تو یہ سب کچھ بالکل نا ہوتا بالکل بھی ۔ پر انہوں نے فائرنگ جاری رکھی اور پھر آپ مجھے بتائیں کونسی فوج ہے اس دنیا میں جو اپنے ملک میں یہ سب دیکھتی رہے؟ وہ کونسے بے غیرت جوان ہو گے جن کا کرنل رینک کا او پی ان کے سامنے مارا جائے اور وہ قاتلوں پر پھول برسائیں؟ وہ کونسی دنیا کی بے غیرے کمپنی ہے جس کا کمپنی کمانڈر کیپٹن ان کے سامنے مارا جائے اور وہ دہشت گرد قاتلوں سے پیار کی باتیں کریں گے ؟ کسی ایک فوج کا نام بتا دیں؟ سعودی عرب مدینہ منورہ کی پولیس نے 4 فرنچ باشدوں کے قاتل کے گھر پر آر پی جی ایچ ایم جی اور ایم جی سمیت رائفلز سے بارش کر دی تھی مجھے دیکھ کر ایسا لگا جیسے ایم کمپنی سولجرز سے اپنا سارا ایمو اس مکان پر خالی کیا ہو کیونکہ اس قاتل نے ان پر جاتے ہی گولی چلائی تھی ۔

dawn7_.jpg
 
arifkarim

فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے نہ کے ملک کے داخلی جرائم میں پولیس کی ڈیوٹی سنبھالنا۔ خود تو بارڈر اور اسمنگلنگ پر کنٹرول ہوتا نہیں اور جب اسمگل شدہ اسلحہ ان مذہبی جنونیوں کے ہاتھ چڑھ جاتا ہے جو 72 حوروں کی آس لیکر "شہادت" کیلئے جہاد کر رہے ہوتے ہیں، تو پھر اس پاک فوج کو ہوش ٹھکانے آتی ہے اور سیدھا پولیس کی ڈیوٹی کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
 
بالکل فوج کام ہے ملک کی حفاظت ہر خطرے سے نا کہ کیپیٹل میں جنگ چھڑی ہو اور فوج بیٹھی ہے باڈر پر ۔ اور سمگلنگ اور باڈر کنٹرول دو مختلف چیزیں ہیں پاکستانی افواج اپنا بھر پور کام کر رہی ہین اس لیے یہ ملک ابھی تک باقی ہے اور آپ کو میں اب کیا کہوں کیا میکسیکو امریکہ باڈر سیل ہوا ہے کبھی ؟ دنیا کا کائی بارڈر سیل نہیں ہے ۔ اور اسلحہ پاکستان میں باہر سے نہین آتا اندر ہی بنتا ہے یہ اسی فوج کا کام ہے جس نے کئی جانیں دے کر درہ آدم خیل اپریشن کیے پر آپکو کیا اپکے لیے فوجی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ۔ رہی بات پولیس ڈیوٹی کی تو جن لوگوں نے ایس ایس جی سے 3 دن لڑائی کی ہے پنجاب پولیس شاید 4 ہفتے میں بھی ان کو نیوٹرلائز نا کر پاتی ۔ اسی طرح جا کر انڈیا کی آرمی کو کہو کیوں بمبئی حملوں کے بعد آ گئی تھی کیوں گولڈن ٹیمپل پر آئی تھی کیوں سعودی فوج مکہ میں الخبر کمپاؤنڈ میں آئی تھی کیوں روسی فوج گروزنی کے سکول پر چڑھ دوڑی تھی کیوں بنگلہ دیشی فوج باڈر چھوڑ کر سہلٹ اور بی ڈی آر ہیڈ آفس پہنچی کئی تھی کیوں نیپالی فوج پوکھارا میں آئی تھی کیوں ترکش فوج ٹنسیلی میں آئی تھی یہ سب تو داخلی معاملے تھے؟

کیا بچوں سے واسطہ پڑ گیا میرا یار
 
لال مسجد میں جو کچھ ہوا وہ صریحا افسوسناک تھا۔ ایک مسجد کے احاطے میں محصوریں کے پاس نہ کوئی نیوکلیر بم تھا اور نہ ہی نیٹروان بم اگر محفوظ فاصلے سے مسلسل ان پر آنسو گیس کے شیل برسائے جاتے ، محاصرے میں لے ان کا کھاناپانی بند کر دیا جاتا، فوج ہا ہا ہا کا ٹارزن اسٹائل میں نعرہ لگا کر مسجد پر ہلا بولنے کی بجائے مسجد کا محاصرہ کر کہ محفوظ فاصلے پر کھڑی رہتی ، گیس لائٹ بتی سب کاٹ دیئے جاتے کتنے دن وہ لوگ مزاحمت کر سکتے تھے؟ یا مسجد میں کیا کسی چھاونی کے برابر اسلحہ تھا جو مہنیوں چلتا رہتا؟اسی قسم کے دیگر حربے استعمال کیے جاتے تو چاہے دو دن مزید لگ جاتے لیکن ظلم و بربریت کی وہ داستان رقم نہ ہوتی جو ہوئی۔اور پھر ہماری فوج کو اس سارے معاملے میں پڑنے کی صورت ہی کیا تھی کیا رینجرز پولس اتنی ہی ناکام ہے کہ وہ اسلام آباد جیسے شہر میں ایک مسجد کے کچھ افراد کو قابومیں نہیں لا سکتی؟ دس طریقے تھے معاملے کو امن و سکون سے حل کرنے کے، لیکن مشرف گورنمنٹ کا تو اردہ ہی ہی کچھ اور تھا۔پھر ایک اور اہم بات حامد میر کے پروگرام میں جب آپریشن ابھی بالکل ابتدائی مراحل میں تھا عبدالرشید نے صرف ایک شرط لگائی تھی کہ میں ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہوں مجھے محفوظ رستہ دیا جائے کہ میں گرفتاری نہیں دوں گا تو کیا مشرف جیسے مہا چغد کے پاس ایک بھی عقل کی رمق رکھنے والاموجود نہ تھا جو اس شرط کو مان کر خون ریزی کو روکتا بھلے بعد میں اس عبد الرشید کو پھانسی دے دی جاتی؟؟؟
پھر لال مسجد آپریشن کا فائدہ کیا ہوا صرف ایک شخص کی انا کو تسکین بعد ازاں وہ عظیم مجاہدین جو اس مسجد کے فاتحین تھے ان کو دہشت گردوں نے ان کی چھاونی میں گھس کر اڑا دیا ۔نقصان کس کا ہوا اسی ملک پاکستان کا نا۔ہر معاملہ اگر طاقت کے زور پر حل ہوتا تو آج افغانستان اور پاکستان دونوں امریکا یا روس کےقبضے میں ہوتا۔یا اس ملک میں دہشت گردی سوات آپریشن اور لال مسجد آپریشن کے بعد ختم ہو چکی ہوتی۔فوج کا اسلحہ یا فوج کی تعداد ہر معمالے کے یقینی حل کے ضامن نہیں ،لیکن مشرف جیسے خر دماغوں کی سمجھ میں یہ بات آتی کب ؟
پرائم منسٹر قلفی کھانے گئے ہیں، مشرف شاید کہیں اور جنھم رسید تھا، اور معاملہ ان فوجیوں پر چھوڑ دیا گیا تھا جن کو حالت جنگ کے لیے دشمن افواج کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور جن کی سب سے بڑی ٹرینگ یہی ہوتی ہے کہ ٹارگٹ کو لوکیٹ کرور اس پر فوکس کرو اپنی طاقت جمع کرو اور اڑا دو ٹارگٹ کو۔اور ایک بنیادی بات یہ کہ اگر معاملہ صرف یہی ہوتا کہ ہماری فوج کا واسطہ ان افراد سے پڑتا جو کہ ہتھیار بند ہوتے اور فوج سے دوبدو مقابلے پر اترے ہوتے تو بھی ٹھیک تھا کہ چلو فوگ اس معاملے میں کودتی لیکن دوسری طرف ایک مسجد تھی اور اس میں عورتیں اور بچے بھی تھے لہذا اس موقع پر فوج کا استعمال دانشمندانہ نہ تھا۔میڈیا بیچ میں چیختا رہا لیکن اس وقت مشرف کبینٹ اور انتظامیہ صرف سرپا انتقام بنی ہوئی تھی۔
آج بھی اس ملک کی جو بھی حالت ہے اس کا بڑا سبب مشرف دور کے غلط فیصلےہیں اور کچھ نہیں۔
 
عسکری

معطل
اچھا بڑی بات ہے بھئی اس ملک میں لوگ مر ہی اس لیے رہے ہین کیونکہ ہر ایک کا اپنا الو سیدھا ہونا چاہیے ۔ مطلب ان کی نظر میں یہ جو کچھ ہوا فوج اور حکومت نے کرایا اور وہ جو 44 کمانڈوز زخمی یا شہید ہوئے فرینڈلی فائر میں ہوئے ۔ میری نظر میں ہر وہ بندہ جو بغیر لائسنس کے آٹو میٹک ہتھیار رکھے اور پھر اس کا استمال کر اپنے ملک کی پولیس فوج یا رینجرز پر واجب القتل ہے اور یہی ساری دنیا کرتی ہے ۔ پر ہمارے سنی مسلمان کسی دوسرے سنی مسلمان کی کسی دہشت گردی کو دہشت گردی ہی نہیں سمجھتے تو ٹھیک ہے میرے بھائیو مرتے رہو ایسے مساجد سڑکوں جلسے جلوسوں میں آپکو بموں اور گولیوں کی موت مبارک ہو :laugh: امید ہے اس میں بڑھوتری ہو اور خدا برکت ڈالے ۔ لیکن یاد رہے اگر کسی اور ملک میں کوئی ان کی پولیس کو تھپڑ بھی مارے تو عوام تھپڑ مارنے والے پر پل پرتے ہیں اور اگر کوئی اسلحہ لے کر صرف چلے تو پولیس کو 100 کالز آجاتی ہیں اور اگر کوئی ان کی پولیس فوج پر گولی چلائے تو وہ اسے ملک کا دشمن سمجھتے ہیں اور ہر کوئی اس کی مذمت کرتا ہے اس لیے وہ سکون سے رہتے ہین اور آپ لوگ روز مر رہے ہو کچھ سوچو سولائزڈ ورلڈ میں اتنا امن کیوں ہے ؟ کیونکہ وہ لوگ پہلے اپنے ملک کے وفادار ہین اور تم لوگ اپنے فرقے کے ۔ اور سیف راستہ دیا جائے ؟ کسے ؟ دہشت گرد کو ؟ جہیمان کو ملا تھا اجمل قساب کو ؟ ولید الردادی کو ملا تھا یا اسامہ بن لادن کو ؟ تم سیف ہی تھے اور راستہ بھی کھلا تھا جب تک تمھارے افعال نے تم پر ہر دروازہ بند نا کیا تھا کم عقل ۔:bighug:
 
زیادہ بڑی بات یہ ہے کہ پوری دنیا کی پولس اور فوج ایک علامت ہوتی ہے اپنے شہریوں کے دفاع کی اور یقینی بناتی ہے اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت کو۔لیکن کیا یہی بات ہم اپنی پولس اور فوج کے بارےمیں اتنے ہی یقین سے کہ سکتے ہیں؟دہشت گردوں اور ان کے ہمنواوں کو شوٹ کرنے کا اختیار ہے پولس اور فوج کے پاس اور اختیار کیا ان کا فرض ہے کہ وہ ایسا کریں لیکن جب دہشت گردوں نے عوام کو یرغمال بنایا ہو تو حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ فوج کو پہلا اور آخری آپشن نہ سمجھے بلکہ ہر ممکنہ اقدام اٹھائے جس سے معصوم اور بے گناہ افراد بچ سکیں۔ مذکرات کے نتیجے میں اگر عبدالرشید اور عبدالعزیز ہتھیار ڈالنے پر تیار تھے اور اس سے زندگیاں بچ سکتی تھیں اور مسجد تباہ ہونے سے بچ سکتی تھی تو ایسا کرنے میں آخر کیا چیز رکاوٹ تھی ۔ کوئی اس سوال کا جواب دے کر اس گتھی کو سلجھائے تو؟
ہم یقنی طور پر اپنے ملک کے وفادار ہیں ، لیکن ہم اتنے ہی یقینی طور پر مشرف و یحیٰ جیسے غدار فوجیوں، اور الطاف، زرداری جیسے بے شرم لٹیروں کے خلاف ہیں اس وطن کی تباہی میں فرقہ پرستی سے زیادہ ایسے غداروں کا ہاتھ ہے۔
 
Top