محمد احمد ، Mughal S اور کلیم کو پائتھون کورس تکمیل کی مبارکباد

اس دھاگے کا مقصد تین حضرات محمد احمد ، MughalS اور کلیم صاحب کو coursera کا پائتھون کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرنا ہے اور ان کے تاثرات جاننا ہے ۔

اس کورس میں پائتھون کے بارے میں انہوں نے کیا کیا سیکھا اور محفل پر جو کچھ پائتھون کے بارے میں ہے ، ان دونوں میں کتنا فرق ہے اور اب مزید پائتھون کا علم بڑھانے کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا اہداف ہیں۔

نمرہ اور محمدصابر سے خصوصی تبصروں کی امید ہے کہ کیونکہ یہ دونوں پائتھون کے دھاگوں میں خاصے متحرک ہیں۔

ببلو اور محمد سعد کو خصوصی دعوت ہے کہ یہ دونوں پائتھون ماہرین میں سے ہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
مجھے تو پروگرامنگ کرنا نہیں آئی نہ ہی کورس میں شرکت کر سکا نہ ہی ویڈیوز ڈائونلوڈ کر سکا۔ :( :( :(
تبصرے جتنے مرضی کروا لیں۔ :) :) :)
 
محمدصابر ، ایسی باتیں نہیں کرنی بلکہ جو مسائل درپیش ہیں وہ بتانے ہیں اور پھر ان کے حل کے لیے مل جل کر کوشش کرنی ہے۔

اب تک جو کچھ لکھا گیا ہے ، اس پر کہیں سے بھی سوال کیا جا سکتا ہے اور اس پر انشاءللہ جوابات ہوں گے مگر اگر کوئی سوال ہی نہیں اٹھائے گا اور اپنے تجربات نہیں بتائے گا تو کیسے پتہ چلے گا کہ کہاں کیا مشکل ہے اور اسے کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری طرف سے بھی دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔ مجھے تو یہ پائتھون بہت مشکل لگ رہا ہے بڑی ہمت ہے ان دنوں کی جنوں نے کورس مکمل کر لیا مبارک ہو بھائی بہت بہت مبارک ہو
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
ویسے میں جب بھی پائتھون کے نام کا دھاگہ پڑھتی تھی مجھے یا تو مونٹی پائتھون کا خیال آ جاتا تھا یا پھر اصلی والے پائتھون کی یاد آ جاتی تھی۔اس پراجیکٹ میں محب علوی اور مقدس کی موجودگی سے لگتا ہے کہ تبصروں کا دھاگہ مونٹی پائتھون سیریز جیسا پر مزاح ہو گا اور خرم اور باقی لوگوں کی رائے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اس سے نمٹنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہو گا جتنا ایک پائتھون کا سامنا کرنا۔ :unsure:
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ محب بھائی اس مکرر مبارکباد کا۔ :)

یہ کورس جیسا کہ میں نے بتایا کیونکہ بنیادی نوعیت کا تھا اس لئے زیادہ تر وہی موضوعات تھے جو ہم اردو محفل پر زیرِ بحث لا چکے ہیں۔ ہاں اتنا ضرور ہےکہ کورسیرا پر ٹیچنگ ٹیکنیکس (اسے اردو میں کیا کہا جائے؟) بہت بہتر اور پروفیشنل تھیں۔یہ کورس ٹورنٹو یونیورسٹی کی طرف سے آفر کیا گیا تھا اور اس کے انسٹرکٹرز پروفیسر پال گریز (Paul Gries) اور پروفیسر جینفر کمپبیل (Jennifer Campbell) تھے جنہوں نے اس کورس کی تیاری میں بہت محنت کی اور پھر فورمز پر بھی ہر اعتبار سے مدد فراہم کی۔ اور مجھ سمیت تمام تر کورس میٹ ان کے معترف اور شکر گزار ہیں۔

یہ کورس سات ہفتوں پر محیط تھا اور ہر ہفتے کچھ ویڈیوز مہیا کی جاتی اور اُن میں موجود تعلیمات کے بنیاد پر ہر ہفتے ایک عدد مشق دی جاتی تھی۔ اسی طرح سات ہفتوں میں تین عدد اسائنمینٹس بھی دئے گئے اور آخر میں ایک فائنل ایگزام (اوپن بک) بھی ضروری تھا۔ ہر ایکسرسائز کے پانچ مارکس تھے جب کے تین اسائنمنٹس کے مجموعی مارکس 40 تھے، جب کہ فائنل ایگزام کے 25 مارکس تھے۔ سند کے حصول کے لئے کم از کم 70 فی صد نمبرز لینا ضروری تھا۔

کورس میں درج ذیل موضوعات شامل تھے۔

کوڈ:
Week 1
 
Welcome to LTP
Getting Started: Installing Python
Python as a Calculator
Python and Computer Memory
Variables
Built-in Functions
Defining Functions
 
Week 2
 
Visualizing Assignment Statements
Type str
Input/Output and str Formatting
Docstrings and Function help
Function Design Recipe
Function Reuse
Visualizing Function Calls
 
Week 3
Functions, Variables, and the Call Stack
Type bool
Converting between int, str, and float
Import: Using Non-Builtin Functions
If statements
No if required
Structuring if statements
 
Week 4
 
More str operators
str: indexing and slicing
str Methods: Functions Inside of Objects
for loop over str
IDLE's Debugger
 
Week 5
 
while loops
Comments
Type list
list methods
Mutability and Aliasing
range
 
Week 6
 
for loop over indices
Parallel Lists and Strings
Nested Lists
Nested Loops
Reading Files
Writing Files
Developing a Program — optional lecture
 
Week 7
 
Tuples
Type dict
Inverting a Dictionary

جو چیزیں ہم نے محفل میں نہیں کی، اُنہیں یہاں انشاءاللہ زیرِ بحث لائیں گے۔
 
مقدس

لائبریرین
آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
ویسے میں جب بھی پائتھون کے نام کا دھاگہ پڑھتی تھی مجھے یا تو مونٹی پائتھون کا خیال آ جاتا تھا یا پھر اصلی والے پائتھون کی یاد آ جاتی تھی۔اس پراجیکٹ میں محب علوی اور مقدس کی موجودگی سے لگتا ہے کہ تبصروں کا دھاگہ مونٹی پائتھون سیریز جیسا پر مزاح ہو گا اور خرم اور باقی لوگوں کی رائے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اس سے نمٹنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہو گا جتنا ایک پائتھون کا سامنا کرنا۔ :unsure:

میں نے صرف باتیں کی ہیں فرحت آپی۔۔ اس لیے پچھلی سیٹ پر بٹھا دیا گیا تھا مجھے
 
مقدس

لائبریرین
اور آپ فیل ہوگئی ہوں گی۔۔۔ :D
جن جن لوگوں نے آپ کو باتوں میں لگائے رکھا ان کو پکڑیں۔ میں تو "مشورہ معاف گواہ" بن گیا ہوں۔۔:biggrin:
ارے نہیں بھیا جی۔۔ اگر ایسے میں وہ لوگ میرے پیچھے پڑ گئے جو میری باتوں کی وجہ سے فیل ہوئے تو میرا کیا ہو گا :LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
میری طرف سے بھی دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔ مجھے تو یہ پائتھون بہت مشکل لگ رہا ہے بڑی ہمت ہے ان دنوں کی جنوں نے کورس مکمل کر لیا مبارک ہو بھائی بہت بہت مبارک ہو

بہت شکریہ خرم بھائی۔۔۔!

کوئی بھی چیز اگر آپ ابتدائی درجے سے شروع کریں اور بتدریج آگے بڑھتے رہیں تو مشکل چیزیں بھی آسان ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح پائتھون بھی مشکل نہیں ہے کم از کم اس حد تک تو بالکل نہیں ہے جتنی ہم نے پڑھی۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ آج سے شروع کرسکتے ہیں، ہم سب حسبِ حیثیت ہر ممکن رہنمائی کے لئے حاضر ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
ویسے میں جب بھی پائتھون کے نام کا دھاگہ پڑھتی تھی مجھے یا تو مونٹی پائتھون کا خیال آ جاتا تھا یا پھر اصلی والے پائتھون کی یاد آ جاتی تھی۔اس پراجیکٹ میں محب علوی اور مقدس کی موجودگی سے لگتا ہے کہ تبصروں کا دھاگہ مونٹی پائتھون سیریز جیسا پر مزاح ہو گا اور خرم اور باقی لوگوں کی رائے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اس سے نمٹنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہو گا جتنا ایک پائتھون کا سامنا کرنا۔ :unsure:

بہت شکریہ فرحت کیانی، ہم نے بھی شوق شوق میں کر ہی لیا اور اس کی اصل تحریک ہمیں محب بھائی ہی سے ملی۔ یہ انتہائی بنیادی کورس تھا اور:

ابھی عشق کے امتحان (بہت سارے) اور بھی ہیں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے صرف باتیں کی ہیں فرحت آپی۔۔ اس لیے پچھلی سیٹ پر بٹھا دیا گیا تھا مجھے
اور آپ فیل ہوگئی ہوں گی۔۔۔ :D
جن جن لوگوں نے آپ کو باتوں میں لگائے رکھا ان کو پکڑیں۔ میں تو "مشورہ معاف گواہ" بن گیا ہوں۔۔:biggrin:

مقدس نے تو ہمیں بہت دیر سے جوائن کیا۔ جوائن بھی کیا کیا بس ابتداً ہنسی مذاق ہی چل رہا تھا کہ مقدس کی مصروفیات کافی بڑھ گئیں اور ہم سب سے پچھلی بینچ پر اکیلے رہ گئے۔ عثمان بھائی بھی ایک چھب دکھا کر غائب ہوگئے۔ :D صابر بھائی بھی کافی مصروف رہے۔ خود ہم بھی اکثر کافی کافی عرصے کے لئے غائب رہے لیکن سلام ہے محب بھائی کی استقامت کو کہ وہ اکیلے ہی میدان میں ڈٹے رہے۔ :hatoff:

اب دیکھیے کون کون ری جوائننگ دیتا ہے۔ :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت شکریہ خرم بھائی۔۔۔ !

کوئی بھی چیز اگر آپ ابتدائی درجے سے شروع کریں اور بتدریج آگے بڑھتے رہیں تو مشکل چیزیں بھی آسان ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح پائتھون بھی مشکل نہیں ہے کم از کم اس حد تک تو بالکل نہیں ہے جتنی ہم نے پڑھی۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ آج سے شروع کرسکتے ہیں، ہم سب حسبِ حیثیت ہر ممکن رہنمائی کے لئے حاضر ہیں۔
میں کل سے ہی شروع کر چکا ہوں اور آن لائن کورس کے لیے داخلہ بھی لیے لیا ہے کل ہی لیا ہے کل سے ویڈیو دیکھ رہا ہوں اور محب علوی بھائی کے پیغام پڑھ رہا ہوں لیکن ابھی تک ٹھیک سے پلے نہیں پڑ رہا ایک تو انگریزی بھی نہیں آتی نا اس لیے زیادہ مشکل ہو رہی ہے ابھی تک تو یہی سمجھ آئی ہے کہ اس پر جمع تفریق بھی کیا جا سکتا ہے:D
 
یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔

ویسے کورس تو ختم ہوگیا کیا آپ نے سیلف اسٹدی میں یہ کورس لیا ہے؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔

ویسے کورس تو ختم ہوگیا کیا آپ نے سیلف اسٹدی میں یہ کورس لیا ہے؟
مجھے تو نہیں پتہ ختم ہوا ہے کہ نہیں مجھے جو سمجھ آ رہی ہے وہی کر رہا ہوں۔ کل داخلہ لیا ہے 7 ہفتوں کا کورس ہے ہر ہفتے بعد ٹیسٹ ہے ابھی تک ویڈیو لکچر ہی دیکھ رہا ہوں ایک ہفتے کے ڈانلوڈ کر لیے ہیں اور وہی دیکھ کر پریکٹیکل کر رہا ہوں
 
محمدصابر

محفلین
میں کل سے ہی شروع کر چکا ہوں اور آن لائن کورس کے لیے داخلہ بھی لیے لیا ہے کل ہی لیا ہے کل سے ویڈیو دیکھ رہا ہوں اور محب علوی بھائی کے پیغام پڑھ رہا ہوں لیکن ابھی تک ٹھیک سے پلے نہیں پڑ رہا ایک تو انگریزی بھی نہیں آتی نا اس لیے زیادہ مشکل ہو رہی ہے ابھی تک تو یہی سمجھ آئی ہے کہ اس پر جمع تفریق بھی کیا جا سکتا ہے:D
آپ ایسا کریں مجھے پڑھانا شروع کر دیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ہی مجھے سمجھا سکتے ہیں۔ :)
 
Top