محمد احمد ، Mughal S اور کلیم کو پائتھون کورس تکمیل کی مبارکباد

تبصروں کے دھاگے کی بات کی تھی اور ساتھ مقدس کی موجودگی کا ذکر کیا تھا۔
سیکھنا تو ضرور چاہوں گی لیکن فرصت ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ اسی لئے تو کتنے شوق ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

تھوڑا تھوڑا بھی کریں تو بھی سیکھ جائیں گی اور یہاں اب بہت اچھی ٹیم بن گئی ہے ، اس لیے کافی آسانی رہے گی :)۔
 
شکریہ محب بھائی - احمد ماشااللہ تفصیلی طور پر کورسیرہ میں پائیتھون کورس کے بارے میں لکھ چکے ہیں - محفل میں یقینا پائتھون کے بارے میں زیادہ مواد ہے اور سمجھایا بھی خوبی سے گیا ہے ورنہ کم از کم ہم تو کو رسیرہ میں کچھ نہ کر پاتے - فرق یہ ہے کے کورسیرہ میں لیکچر کے دوران بہت ہی چھوٹی بنیادی چیزوں کو فوری کو یئز کے زریعے زہن نشین کرنے کا عمل تھا اور ان تمام لیکچر کے سننے کے بعد اور فوری کویئز کرتے رہنے کی وجہ سے آخر میں جو مشق دی جاتی تھی وہ حل کرنا آسان ہو جاتا تھا- اور سکھانے کے اس عمل میں کیونکہ ایک تسلسل تھا اور زیادہ عمل مشقوں میں کیا ہونے سے جواب آسان ہو جاتا تھا پھر اس میں ایک ٹائم فریم بھی تھا جس میں رہتے ہوے ابھی پہلے سیکھی ہوئی چیزیں زہن میں ہی ہوتی تھیں اور ووسرا سبق جڑ جاتا تھا جس کی وجہ سےدلچسپی میں کمی آنے سے پہلے ہی دوسری دلچسپی شروع ہو جاتی تھی یوں متعدد بار سستی کے باوجود ایک عنصر سند کے حصول کا اور اپنے مارکس کا بھی تھا جس نے اس عمل کو جاری رکھا - لیکن جیسا احمد کہ چکے ہیں یہ بہت ہی بنیادی عمل تھا جو کا آئندہ کے مراحل میں آسانیاں مہیا کر یگا - ہم محفل میں بہت اچھے جا رہے ہیں اس تسلسل کو انشاللہ جاری رکھینگے تو آپ نے جس خلوص کے ساتھ ہماری سستی کے باوجود آپنے ہما ری رہنمائی جاری رکھی وہ جلد ہی پھل کی صورت میں سامنے آئیگی جس کا نمونہ ہے کے محفل میں اگر پائتھون نہ سیکھی ہوتی تو کورسیرہ میں کامیابی شاید ممکن نہ ہوتی- اسکے علاوہ کورسیرہ نے محفل میں حاصل کی گئی معلومات کی ایک مشق کا کام بھی کیا ہے- میری دعا ئیں ہیں سب بہنوں بھائیوں او ر بچوں کیلئے جن کی خوبصورت نوک جھوک تعلیم کے ساتھ طبعیت پر بھی بہت اچھا اثر ڈالتی ہے اللہ تعلی ہماری عام ذندگی میں بھی یہ ہی محبت اور خلوص پیدا کرے-

کلیم صاحب ، بہت شکریہ آپ کے طویل مراسلہ کا۔

میں امید کروں گا کہ آپ یا تو پائتھون پر موجود دھاگوں میں سے کسی پر تبصرے کے لیے نیا دھاگہ کھولیں گے یا کسی نئے موضوع پر دھاگہ کھول کر سب سے شیئر کریں گے تاکہ مل جل کر مزید سیکھ سکیں۔
 
آاااا۔۔۔ ۔ مجھے کیا کرنا ہے؟ :confused:

محمد سعد، آپ کو مفید مشورے اور تبصرے کرنے ہیں۔

لوگوں کی ستائش کرنی ہے اور خود بھی کوڈ کی مثالوں کے ساتھ دھاگہ کھول سکتے ہیں۔

کچھ دھاگے میں نے کھولے ہیں ، ان پر بھی نظر ڈال لیں۔

مستقبل میں چند چیزوں پر آپ کی مدد کی بھی ضرورت ہوگی۔
 
Top