عشق ممنوع

عاطف بٹ

محفلین
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ بےحیائی اور بےراہ روی بھارت سے آئے تو ہمیں اس پر سخت اعتراض ہوتا ہے لیکن اگر وہ ترکی، مصر، لبنان یا کسی بھی اور اسلامی ملک کی طرف سے آئے تو ہم اس پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟ جیو، ہم اور اے آر وائی ہمارے معاشرے کا بیڑہ غرق کرنے اور اقدار کا جنازہ نکالنے کے لئے کیا کم تھے، جو ٹی وی ون کے نام سے بےحیائی کے فروغ کے لئے ایک نیا آؤٹ لٹ فراہم کردیا گیا؟ ان سب باتوں کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ جیسے اجتماعی شعور نام کی کوئی چیز ہمارے ہاں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ پتا نہیں ہم کب اپنی اجتماعی ترجیحات کا تعین ان افکار و اقدار کے پیشِ نظر کریں گے جو ہماری اپنی مذہبی و ملّی تہذیب کا خاصہ ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پاکستان کے اپنے ڈرامے بھی عام طور پر بھارتی ڈراموں کی بھونڈی نقل ہوتے ہیں۔
پاکستان کے نہیں ، جیو ٹی وی، وغیرہ کے ڈرامہ پاکستان کے ڈرامے دیکھنے ہیں تو پی ٹی وی دیکھا کریں۔ کیا خوب ڈرامے ہوتے ہیں پی ٹی وی کے
 
باباجی

محفلین
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ بےحیائی اور بےراہ روی بھارت سے آئے تو ہمیں اس پر سخت اعتراض ہوتا ہے لیکن اگر وہ ترکی، مصر، لبنان یا کسی بھی اور اسلامی ملک کی طرف سے آئے تو ہم اس پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟ جیو، ہم اور اے آر وائی ہمارے معاشرے کا بیڑہ غرق کرنے اور اقدار کا جنازہ نکالنے کے لئے کیا کم تھے، جو ٹی وی ون کے نام سے بےحیائی کے فروغ کے لئے ایک نیا آؤٹ لٹ فراہم کردیا گیا؟ ان سب باتوں کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ جیسے اجتماعی شعور نام کی کوئی چیز ہمارے ہاں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ پتا نہیں ہم کب اپنی اجتماعی ترجیحات کا تعین ان افکار و اقدار کے پیشِ نظر کریں گے جو ہماری اپنی مذہبی و ملّی تہذیب کا خاصہ ہیں۔
100٪ متفق عاطف بٹ بھائی
میرا خیال ہے لوگوں کو شاید اسلیئے اعتراض نہیں ہے
کہ یہ ترکی کا ڈرامہ ہے
لیکن ہماری اور ترکی ثقافت میں کافی فرق ہے
لیکن بھائی آنکھوں پر پٹی ہم لوگ ہنس کر بندھوالیتے ہیں :p
 
حسان خان

لائبریرین
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ بےحیائی اور بےراہ روی بھارت سے آئے تو ہمیں اس پر سخت اعتراض ہوتا ہے لیکن اگر وہ ترکی، مصر، لبنان یا کسی بھی اور اسلامی ملک کی طرف سے آئے تو ہم اس پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟

کیونکہ بھارت سے ہمارا تعلق نہیں، جبکہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے، اس لیے ترکی سے جو کچھ بھی آئے وہ طبیعت پر گراں نہیں گزرتا۔ :D
 
عاطف بٹ

محفلین
ویسے ایران کے ڈرامے بھی دکھائے جا سکتے ہیں، وہ بولڈ نہیں ہوتے لیکن ہوتے بہت خوب ہیں۔
ایران کی فلمیں اور ڈرامے تو واقعی ہمارے ہاں دکھائے جاسکتے ہیں اور ان کے ہاں اس شعبے پر جتنی توجہ دی جاتی ہے، وہ شاید ہی کسی اور اسلامی ملک میں اس خوبی کے ساتھ دی جاتی ہو۔
 
ایرانیوں کی فطرت میں ہی 'فن' نہاں ہوتا ہے۔ چاہے وہ شاعری ہو، مصوری ہو، ادب ہو یا فلم نگاری، ہر فنی شعبے میں ایرانیوں نے کمال دکھایا ہے۔ اُن کی فلمیں واقعی بہت خوب ہوتی ہیں۔ ابھی پچھلے سال ہی 'جدائیِ نادر از سیمین' نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ اور نیٹ پر ایرانی فلمیں، انگریزی سب ٹائٹلوں کے ساتھ باآسانی مل جاتی ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ایرانیوں کی فطرت میں ہی 'فن' نہاں ہوتا ہے۔ چاہے وہ شاعری ہو، مصوری ہو، ادب ہو یا فلم نگاری، ہر فنی شعبے میں ایرانیوں نے کمال دکھایا ہے۔ اُن فلمیں واقعی بہت خوب ہوتی ہیں۔ ابھی پچھلے سال ہی 'جدائیِ نادر از سیمین' نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ اور نیٹ پر ایرانی فلمیں، انگریزی سب ٹائٹلوں کے ساتھ باآسانی مل جاتی ہیں۔
میں بھی اسی فلم کا ذکر کرنے لگا تھا۔ میں نے اسے تین بار دیکھا ہے اور دل چاہتا ہے کہ بار بار دیکھوں۔ کہانی، پلاٹ، کردار، زبان، ہر چیز ایسی ہے کہ اسے ہر حوالے سے بلاشبہ ایک بہترین فلم قرار دیا جاسکتا ہے۔
 
پردیسی

محفلین
ہممم ۔۔شکریہ آپ کا۔۔۔۔ تو پھر سب سے پہلےایڈمن حضرات کو مطلع کر دیا جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو
محترم ایڈمن حضرات
جناب عالئ
مودبانہ گذارش ہے کہ ہم یہاں عشق ممنوع کی کہانی اسی زبان میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس پر کھل کر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔جناب محترم میں یہاں آپ کو بتاتا چلوں کہ عشق ممنوع میں ڈھکے چھپے انداز میں بوس و کنار کے علاوہ سیکس کے موضوعات پر کھلی گفتگو بھی کی گئی ہے جس کو پاکستانی مردوزن بڑے ذوق و شوق سے دیکھ بھی رہے ہیں جس کا ثبوت آپ اوپر محفلین کے جوابات میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جناب عالی ! چونکہ اس ڈرامے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر کھلی اور بہت زیادہ بولڈ گفتگو ہو سکتی ہے۔اس لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پہلے آپ کی اجازت حاصل کر لی جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو اور نہ ہی اس میں دخل اندازی کی جائے۔
خیر اندیش

نبیل
ساجد
@شمشا د
مقدس
ابن سعید
 
شہزاد وحید

محفلین
ہممم ۔۔شکریہ آپ کا۔۔۔ ۔ تو پھر سب سے پہلےایڈمن حضرات کو مطلع کر دیا جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو

جب اتنے لوگ بتا رہے ہیں کہ ان کہ کے گھر میں بھی یہ ڈرامہ دیکھا جا رہا ہے تو بہت ضروری تھا یہ مراسلہ؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہممم ۔۔شکریہ آپ کا۔۔۔ ۔ تو پھر سب سے پہلےایڈمن حضرات کو مطلع کر دیا جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو
محترم ایڈمن حضرات
جناب عالئ
مودبانہ گذارش ہے کہ ہم یہاں عشق ممنوع کی کہانی اسی زبان میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس پر کھل کر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔جناب محترم میں یہاں آپ کو بتاتا چلوں کہ عشق ممنوع میں ڈھکے چھپے انداز میں بوس و کنار کے علاوہ سیکس کے موضوعات پر کھلی گفتگو بھی کی گئی ہے جس کو پاکستانی مردوزن بڑے ذوق و شوق سے دیکھ بھی رہے ہیں جس کا ثبوت آپ اوپر محفلین کے جوابات میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جناب عالی ! چونکہ اس ڈرامے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر کھلی اور بہت زیادہ بولڈ گفتگو ہو سکتی ہے۔اس لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پہلے آپ کی اجازت حاصل کر لی جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو اور نہ ہی اس میں دخل اندازی کی جائے۔
خیر اندیش

نبیل
ساجد
@شمشا د
مقدس
ابن سعید
مجھے اس بارے میں بالکل پتہ نہیں ہے اور نا ہی میں نے ایسا کچھ دیکھا سنا ہے۔ اصل میں میں نے اس کو مکمل دیکھا ہی نہیں ہے اس لیے میں اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا اگر یہ بات ہے تو پھر یہ بھی خطرے والی بات ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی، اسی ٹیم کی ایک اور فلم ہے 'در بارۂ الی/About Elly'۔ یہ بھی بہت اعلیٰ فلم ہے۔ اسے بھی ڈاؤنلوڈ کر کے کبھی دیکھیے گا۔
بہت شکریہ حسان۔ میں آج ہی ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں اسے۔ ایسی کوئی اور بھی فلم آپ کے علم میں ہو تو مجھے بتائیے گا۔
میں نے بہت سی ایرانی فلمیں دیکھ رکھی ہیں اور مجھے بہت ہی پسند ہیں۔
 
Top