عشق ممنوع

ہممم ۔۔شکریہ آپ کا۔۔۔ ۔ تو پھر سب سے پہلےایڈمن حضرات کو مطلع کر دیا جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو
محترم ایڈمن حضرات
جناب عالئ
مودبانہ گذارش ہے کہ ہم یہاں عشق ممنوع کی کہانی اسی زبان میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس پر کھل کر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔جناب محترم میں یہاں آپ کو بتاتا چلوں کہ عشق ممنوع میں ڈھکے چھپے انداز میں بوس و کنار کے علاوہ سیکس کے موضوعات پر کھلی گفتگو بھی کی گئی ہے جس کو پاکستانی مردوزن بڑے ذوق و شوق سے دیکھ بھی رہے ہیں جس کا ثبوت آپ اوپر محفلین کے جوابات میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جناب عالی ! چونکہ اس ڈرامے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر کھلی اور بہت زیادہ بولڈ گفتگو ہو سکتی ہے۔اس لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پہلے آپ کی اجازت حاصل کر لی جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو اور نہ ہی اس میں دخل اندازی کی جائے۔
خیر اندیش

نبیل
ساجد
@شمشا د
مقدس
ابن سعید
:eek::eek: :eek::eek::eek::eek::eek::eek::sick::sick::sick::silent3:
 
عاطف بٹ

محفلین
ہممم ۔۔شکریہ آپ کا۔۔۔ ۔ تو پھر سب سے پہلےایڈمن حضرات کو مطلع کر دیا جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو
محترم ایڈمن حضرات
جناب عالئ
مودبانہ گذارش ہے کہ ہم یہاں عشق ممنوع کی کہانی اسی زبان میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس پر کھل کر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔جناب محترم میں یہاں آپ کو بتاتا چلوں کہ عشق ممنوع میں ڈھکے چھپے انداز میں بوس و کنار کے علاوہ سیکس کے موضوعات پر کھلی گفتگو بھی کی گئی ہے جس کو پاکستانی مردوزن بڑے ذوق و شوق سے دیکھ بھی رہے ہیں جس کا ثبوت آپ اوپر محفلین کے جوابات میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جناب عالی ! چونکہ اس ڈرامے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر کھلی اور بہت زیادہ بولڈ گفتگو ہو سکتی ہے۔اس لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پہلے آپ کی اجازت حاصل کر لی جائے تاکہ یہ تھریڈ مقفل نہ ہو اور نہ ہی اس میں دخل اندازی کی جائے۔
خیر اندیش

نبیل
ساجد
شمشاد
مقدس
ابن سعید
نجیب بھائی، میرے خیال میں اس ڈرامے کے ’گھٹیاپن‘ کو موضوعِ بحث بنانے کی بجائے ہم لوگ ویسے ایک ہلکی پھلکی گپ شپ کرسکتے ہیں ترکی، لبنانی، مصری اور ایرانی ڈراموں اور فلموں کے حوالے سے۔
 
پردیسی

میرے بھائی آپ میری فطرت،نیچر کو جانتے ہیں ۔میں ان لغویات پر ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں۔۔۔ محترم میں ایڈمن حضرات ، محفلین میں شامل تمام آراکین کو یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہم سب یہاں جو گفتگو کھل کر کرتے ہیں وہ اس یا دیگر ڈراموں کے عشر عشیر بھی نہیں ہے۔
میرا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام محفلین کو ایک حد کے اندر رہ کر تمام موضوعات پر کھل کر گفتگو کرنے دی جائے اور کسی تھریڈ کو مقفل نہ کیا جائے۔
اب حد کیا ہے ۔۔۔ چلیں ان ڈراموں سے تھوڑا کم لگا لیں ۔۔۔:)
 
عاطف بٹ

محفلین
میرے بھائی آپ میری فطرت،نیچر کو جانتے ہیں ۔میں ان لغویات پر ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں۔۔۔ محترم میں ایڈمن حضرات ، محفلین میں شامل تمام آراکین کو یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہم سب یہاں جو گفتگو کھل کر کرتے ہیں وہ اس یا دیگر ڈراموں کے عشر عشیر بھی نہیں ہے۔
میرا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام محفلین کو ایک حد کے اندر رہ کر تمام موضوعات پر کھل کر گفتگو کرنے دی جائے اور کسی تھریڈ کو مقفل نہ کیا جائے۔
اب حد کیا ہے ۔۔۔ چلیں ان ڈراموں سے تھوڑا کم لگا لیں ۔۔۔ :)
جی، بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔ میں متفق ہوں آپ کی اس بات سے۔
دراصل، ہمارا معاشرہ ہنسوں کی نقل کرتے کرتے ایک ایسا کوّا بن چکا ہے جسے یہ یاد ہی نہیں رہا کہ اس کی اپنی بھی کوئی چال تھی یا نہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے ہاں رویّوں میں ایسی متضاد صورتوں نے جنم لیا ہے کہ ہم اندر سے چاہے اماوس کی رات اور کوئلے کی کان سے بھی زیادہ کالے مگر باہر سے صوفی صافی نظر آنا چاہتے ہیں۔ کسی محفل یا بزم میں گفتگو کے آداب اور حدود کا تعین بھی ہماری اسی دوغلی سوچ اور دوہرے رویّے کا عکّاس ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
السلام علیکم پردیسی بھیا
ابھی آپ نے ٹیگ کیا تو یہ تھریڈ دیکھا میں نے، آج کل کچھ مصروفیت کی وجہ سے میرا آنا کم ہوا ہے۔

میں تو یہ ڈرامے نہیں دیکھتی اور نہ ہی اتنا جانتی ہوں ان کے بارے میں۔۔ میں جس ماحول میں رہتی ہوں وہاں 24 آؤرز ہی اس طرح کے پروگرامز ٹی وی پر ہوتے ہیں۔۔ لیکن جب بات محفل کی آتی ہے تو میرے خیال میں ان چیزوں کو یہاں سے دور ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔۔ یہاں پر اکثر محفلین نے اپنی بہنوں کو اپنے پیرنٹس کو رجسٹر صرف اس لیے کروایا ہے کہ محفل ہے ہی ایسی کہ جہاں ہم اپنی فیملیز کو اوپنلی انٹرڈیوس کروا سکتے ہیں۔ کیونکہ کا یہاں کا ماحول بالکل ایک گھر جیسا ہے اور ہم اپنے گھروں میں ایسی باتیں اوپنلی نہیں کرتے ناں بھیا۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
صرف ماحول کی وجہ سے یہ محفل مجھے ہر جگہ سے مختلف لگتی ہے
اگر اس طرح کی باتوں کے لیئے کوئی ایک دروازہ بھی کھلا رکھا گیا تو پھر یہی ماحول یہاں رچ بس جائے گا۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت سے گھرانے ایسے ہیں جہاں اس طرح کی واہیات چیزیں دیکھنے پر پابندی ہوتی ہے تو پھر آخر کیا ضرورت ہے کہ اس پر گفتگو کی جائے
اور پھر اس کے پر پہلو پر روشنی بھی ڈالی جائے ۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم پردیسی بھیا
ابھی آپ نے ٹیگ کیا تو یہ تھریڈ دیکھا میں نے، آج کل کچھ مصروفیت کی وجہ سے میرا آنا کم ہوا ہے۔

میں تو یہ ڈرامے نہیں دیکھتی اور نہ ہی اتنا جانتی ہوں ان کے بارے میں۔۔ میں جس ماحول میں رہتی ہوں وہاں 24 آؤرز ہی اس طرح کے پروگرامز ٹی وی پر ہوتے ہیں۔۔ لیکن جب بات محفل کی آتی ہے تو میرے خیال میں ان چیزوں کو یہاں سے دور ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔۔ یہاں پر اکثر محفلین نے اپنی بہنوں کو اپنے پیرنٹس کو رجسٹر صرف اس لیے کروایا ہے کہ محفل ہے ہی ایسی کہ جہاں ہم اپنی فیملیز کو اوپنلی انٹرڈیوس کروا سکتے ہیں۔ کیونکہ کا یہاں کا ماحول بالکل ایک گھر جیسا ہے اور ہم اپنے گھروں میں ایسی باتیں اوپنلی نہیں کرتے ناں بھیا۔

چھوٹی بٹیا ۔۔ آپ کی یہ تحریر ہم نے سند کے طور پر اپنے پاس رکھ لی ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب کوئی آدمی اس پر ڈسکس نہ کرے۔ :) اور اپنے اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کر کے یا بذریعہ ٹی وی دیکھے:p ۔ مجھ بھی کچھ احباب نے اس پر توجہ دینے کا کہا ہے۔ مگر میں تو سوائے موٹو جی-پی اور فارمولا ون کے کچھ نہیں دیکھتا۔ سو ہمیشہ کی طرح رہ گیا :)
 
Shaidu

محفلین
ایسے ڈراموں کے تشہیر کرنے سے پہلے پرنٹ میڈیا ۔ سنجیدہ قسم کے صحافی کے کالم اور سوشل میڈیا اس بارے کیا کہ رہے ہیں ، وہ اس ایک چھوٹی سی خبر میں ۔

ngyed.jpg
 
عسکری

معطل
بھائی میرے۔ میں سمجھ رہا تھا کہ جنکے دماغ بن رہے ہیں ایسے میں انکو روک رہا ہوں :angry:
پر سٹوری اس طرح مکمل کی جا رہی ہے جیسے ہمیں انفو دی جا رہی ہو ۔ سکول کے زمانے میں ہمارے ایک استاد تھے نعیم صاحب وہ ہمیں پڑھانے کی بجائے یہی سناتے کہ آجکل کے بچے خراب ہو گئے ہیں رات کو ڈارمہ دیکھتے ہیں پڑھتے ہیں نہیں یہ جی فلاں ڈرامہ ہے اس کے یہ کردار یہ سٹوری ہے بس اسی میں مست ہیں ۔ جب وہ ساری کہانی اداکار کردار سنا دیتے تو یہ کہنا نا بھولتے کہ میں نہیں دیکھتا ایسے فضول ڈرامے :grin: تو سٹوری کیسے آپکو پتا ہے یہ ہم ڈر سے نا پوچھتے :laugh:
 
Top