ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

سید ذیشان

محفلین
Lord Ahmed said he believed Malala Yousafzai, who is awaiting reconstructive surgery at Queen Elizabeth Hospital, Birmingham, could have been shot as part of a plot to discredit the Taliban.
ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو!


As if the Taliban need any discrediting, they are extremist enough and have a lot of laurels to be proud of
other than Malala's assassination attempt.
What an idiot this Lord Nazir guy is.!
 

سید ذیشان

محفلین
Lord Ahmed said he believed Malala Yousafzai, who is awaiting reconstructive surgery at Queen Elizabeth Hospital, Birmingham, could have been shot as part of a plot to discredit the Taliban.
Lord Ahmed seems to have retracted his earlier statements: From the same article: "“On this particular day, I had no idea what happened. Three or four days later when the facts were clear I made a speech at the Pakistan Press Club condemning the Taliban.”"
 
Lord Ahmed seems to have retracted his earlier statements: From the same article: "“On this particular day, I had no idea what happened. Three or four days later when the facts were clear I made a speech at the Pakistan Press Club condemning the Taliban.”"

بھائی یہ ساری دال کالی ہے۔ طالبان بھی اور ان کے دشمن امریکہ بھی
بہت کچھ ہوتا ہے اس طرح کی جنگوں کے درمیان۔ سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ نہیں ہوتا
اپنے ذہن کو کسی ایک سمت میں مقید کرنا بہت ہی غلط ہے
 

سید ذیشان

محفلین
بھائی یہ ساری دال کالی ہے۔ طالبان بھی اور ان کے دشمن امریکہ بھی
بہت کچھ ہوتا ہے اس طرح کی جنگوں کے درمیان۔ سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ نہیں ہوتا
اپنے ذہن کو کسی ایک سمت میں مقید کرنا بہت ہی غلط ہے

جب تک کسی بات کا ثبوت نہ ہو تو ایسی سمتوں میں ذہن کے گھوڑے دوڑانے کو عبث سمجھتا ہوں۔ ورنہ سمتیں تو لامتناہی ہیں۔
 
کس بات کا ثبوت
لارذ نذیر کے بات کے ریکارڈ اخبار کے پاس موجود ہیں۔ بعد میں اس نے بات کا ٹالنے کی کوشش کی ہے۔
 
لارڈ نذیر نے جو پہلے بات کی تھی اس کا ثبوت۔ یعنی کہ یہ سارا واقعہ ایک ڈرامہ ہے۔
میں لارذ نذیر کی خبر یہاں درج کی ہے ناکہ پورے واقعہ کی صحت کے بارے میں کوئی بات کی ہے

انسان کو کبھی کبھار اپنی عینک اتار کر کھلے دل سے بھی سوچنا چاہیے
 

وجی

لائبریرین
اس کا کیا جواب دوں ذرا سوچیں 15000 وحشی طالبان آپ کی جان کے درپے ہیں آپ پر گولیاں چلا چکے ہیں اور دوبارہ کی دھمکی دے رکھی ہے آپ آ کر آزادی سے گھومتی پھریں گی ؟ مجھے تو صرف سوچ کر ہی عجیب لگتا ہے ۔
عسکری صاحب آپ بھول رہے ہیں یہ کاروائی پاکستان میں ہوئی ہے :thinking:
 
01_02.gif

جنگ
لو ا ب وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے (درست؟)
 
بھائی یہ ساری دال کالی ہے۔ طالبان بھی اور ان کے دشمن امریکہ بھی
بہت کچھ ہوتا ہے اس طرح کی جنگوں کے درمیان۔ سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ نہیں ہوتا
اپنے ذہن کو کسی ایک سمت میں مقید کرنا بہت ہی غلط ہے
آپکا اشاراہ اگر میڈ ان امریکہ طالبان ہے تو ٹھیک ہے۔
 

باباجی

محفلین
ٹھیک آٹھ سو سال پہلےایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوتا ہے اٹلی شمالی کوہستانوں سے بچوں کے جلوس گروہ در گروہ وادیوں میں پھیلتے گئے،،وہ اپنے معصوم ہاتھوں میں لکڑی کی صلیبیں اٹھائےاور اونچی آواز میں حمد کے گیت گاتے شہروں اور دیہاتون سے گزرے۔جب بھی کوئی ان سے پوچھتا کہ تم کہاں جارہے ہو وہ کہتے
"خدا کے پاس"
دراصل وہ وینڈوم کے کی وادی کے غریب چرواہوں کی اولاد تھے جو راضی برضا اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے ا
ن کی قیادت "سٹیفن نامی ایک "بارہ سالہ" بچہ کررہا ہوتا ہے جس کا دعوی ہے کہ یسوع و مسیح نے اسے خود ایک خط سونپا ہے جسمیں یہ ہدایت ہے کہ وہ صلیبی جنگوں کا راستہ دوبارہ ہموار کرے، اور راستے میں انہیں کئی بچے اور مل گئے،وہ ساحل سمندر کی طرف رواں دواں تھے۔ کہ سرزمیں مقدس(یروشلم،جو کہ اس وقت مسلمانوں کے قبضے میں تھا)میں پہنچ کر "آقا و مولا مسیح" کی خدمت کریں،وہ اس مقدس شہر کو حاصل کرنے جارہے تھے جس کی فتح کے بعد ان کےمطابق دنیا میں امن او امان کا دورہ ہوجائے گا
بچوں کا یہ جلوس عیسایئت کے لیے ایک معجزہ بن گیا، لوگ جوق در جوق اسے دیکھنے جاتے اور اسے خدا کا ایک معجزہ جانتے، دیکھنے والوں کو یقین ہوگیا کہ خداوند یسوع مسیح ان کا شامل حال ہے اور ان معصوموں کے زریعے کوئی معجزہ رونما ہونے والا ہے اور جلد ہی سرزمین مقدس کافروں(مسلمانوں ) کے قبضے سے آزاد ہونے والی ہے
بچوں کا یہ لشکر کلیسائے روم کی ایما پر بپا کیا گیا تھا جس کا عقیدہ تھا کہ کہ جب وہ سمندر کے کنارے پہنچے گئیں تو سمندر معجزۃ ان کے لیے راستہ چھوڑ کر سمٹ جائے گا اور وہ سرزمین مقدس پہنچ کر سب مسلمانوں کو عیسائی کرلیں گئیں اپنے وقت کے مشہور ترین اور چرچ کی تاریخ کے طاقتور ترین "پوپ انوسنٹ" نے کہا کہ "یہ ہمارے لیے باعث شرم ہے کہ بچے تو سرزمین مقدس کی آزادی کے لیے نکلیں اور ہم گھروں میں بیٹھے رہیں"
ان بچوں کا انجام بڑا دردناک ہوا،جب یہ ساحل سمندر پر پہنچے تو ان کی توقعات کے برعکس سمندر شق نہ ہوسکا بہت سوں کی ہمت وہیں دم توڑ گئی اور وہ واپس اپنے گھروں کو روانہ ہوئے،جو بقیہ رہ گئے ان کے اندر عیسائی بردہ فروشوں کے گروہ مل گئے جو کہ اس معصوم لڑکیوں کو ورغلانے لگے چند لوگوں نے انہیں جہازوں کی پیش کش کی جن پر وہ جب بیٹھ کر روانہ ہوئے تو بجائے وہ ان کو یروشلم لے کر جانے کے تیونس اور اسکندریہ میں غلام بنا کر بیچ آئے،ایک جہاز راستے میں ہی غرق ہوگیا اور اس جگہ پر پوپ انونسٹ نے بعد میں ایک یادگار تعمیر کردی
جو بچے راستے کی ہزاروں صعوبتیں اٹھا کر واپس پہنچے ان کے ہاتھوں سے صلیبیں گرچکی تھیں اور وہ دکھ اور درد سے لاچار تھے،وہ لوگ جنہوں نے معجزے کی توقع میں ان کی مدد کی تھی انہیں واپس آتا دیکھ کر آوازے کسنے لگے، جو لڑکیاں انسانی درندوں سے اپنا سب کچھ لٹوا چکیں تھیں ان کو وہ نفرت و حقارت سے کہتے "ارے یہ شیطان کی کنیزیں خدائی کام کے لیے نہیں بدکاری کے لیے گئیں تھیں"
اسی سال بچوں کا ایک دوسرا لشکر جرمنی سے بھی برآمد ہوا جس کے انجام اور اٹلی کے بچوں کے انجام میں کوئی فرق نہیں ہوتا ماسوا ایک فرق کہ، جب اس لشکر کے بچے گھروں میں واپس نہیں پہنچ پاتے تو لوگ اس لشکر کے لیڈر کے "باپ" کو ان کے بچوں کو ورغلانے کے جرم میں سرعام پھانسی دے دیتے ھیں!!
اس لشکر کا انجام جو بھی ہو مگر "پاپائے روم" کو صلیبی جنگوں کے مردہ بدن میں جان ڈالنے کے لیے ایک نئی تحریک مل گئی۔نومبر 1215 میں لاٹرن محل میں اعلی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں دنیائے عیسایت کے گوشے گوشے سے بشپ اور پادری آئے،پاپائے روم انوسنٹ نے بڑا پرتاثیر اور سحر آفرین وعظ کیا جس میں صلیبی جنگ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس نے کہا"اب سفر کا وقت آن پہنچا ہے اس مقدس سفر کے لیے کمر بستہ ہوجایئے میری دعائیں آپ کے شامل حال ہوگئیں اور میری روح آپ کی رفیق"
انوسنٹ اس جنگ کے شروع ہونے سے پہلے ہی مرگیا اور یہ لشکر کبھی روانہ ہی نہ ہوسکا،

سن 2012
زمانہ ۔حال
کلیسائے جدید (اقوام متحدہ) کے ہاتھ سوات کے خوشنما پہاڑوں اور سر سبز وادیوں سے "ملالہ" نام کی ایک نو عمر لڑکی آتی ہے ۔ جو نہ جانے کس کے لگائے گئے زخموں سے چور چور ہے ،اس کو دیکھنے کے لیے صلیبوں کے ٹھٹھ کے ٹھٹھ جمع ہوجاتے ھیں اور "خدا" کی اس قدرت پر تعجب کرنے لگتے ھیں کہ وہ جنگ جو وہ کردار ،اخلاقیات،مذہب اور انسانیت کے ہر میدان میں ہار چکے ھیں اس کے قائم کرنے کے لیے ایک اخلاقی جواز مل گیا ہے !!کلیسائی مجلسیں" دنیا کے طول و عرض میں منعقد کی جاتیں ھیں " ۔جن میں "خدا" کی طرف سے اس تائید غیبی پر شکر ادا کیا جاتا ہے اور اس لڑکی کو جرآت و بہادری کی وہ علامت قرار دیا جاتا ہے جو کہ پردہ غیب سے باقاعدہ ایک سازش کے تحت برآمد ہوگئی ہے ۔پوپ بذات خود حرکت میں آتے ھیں اور "خدا کی اس معصوم روح " کے لیے دعا گو ہوتے ھیں -سنگیت کار محبت کے اظہار کے لیے اپنے ننگے بدنوں پر اس کا نام گدوا کر تقدیس اور محبت کے گیتوں کا رس فضا میں گھولتے ھیں
آٹھ سو سال گزر گئے مگر صلیبی زہنیت آج تک نہیں بدلی ، معصوم بچوں کو ورغلا کر اور ان کو تائید غیبی کا یقین دلا کر ،انہیں امن ،انقلاب اور روشن خیالی کی علامت بنا کر انہیں استعمال کرنے کا جذبہ آج بھی کارفرما ہے !! بردہ فروش نیا روپ ضرور دھارے ھوئے ھیں مگر صاحبان عقل و دانش کے لیے انہیں پہچاننا اتنا مشکل نہیں ھے۔ بچوں کے ہاتھوں میں "یسوع مسیح کے مکتوب" کی جگہ معصوم ڈائریاں دے دی جاتی ھیں جنہیں وہ پوپ کے نمائندوں کے آگے پیش کر کے مدد کی اپیل کرتے ھیںاور پھر صلیبی بردہ فروشوں کے گروہ سرگرم عمل ہوتے ھیں اور اس لڑکی کو اپنے جہازوں کی پیش کش کرتے ھیں اور اسے زمین مقدس پر پہچانے کا وعدہ کرکے "نامعلوم جزیروں" میں لے جاتے ھیں- جہاں پر اس کی عزت و حرمت کی منہ مانگی قیمت وصول کی جائے گی اور سوات کے پہاڑوں پر !بودوباش رکھنے والے غیور پٹھانوں کی عزت ان بردہ فروشوں کے ہاتھوں تارتار ہوجائے گی اس صلیبی کہانی کی پہلی قسط پیش کی جاچکی ہے ۔ اگلی کب آئے یہ تو کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر اس کے انجام کے بارے میں کوئی شک نہیں، صلیبی غنڈوں کا شکار ایک آبرو باختہ، روح اور وجود پر زخموں سے چور چور ایک لڑکی ، جس پر اپنے بھی تھو تھو کریں اور اس کے باپ کو لوگوں کو دھوکا دینے کے جرم میں پھانسی دی جارہی ہو!!ہاں مگر کلیسا اس کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگار تعمیر کرنا نہ بھولے گا ۔ پہاڑ کی کسی چوٹی پر قائم کیا گیا کوئی مجسمہ یا سمندر کے ساحل پر تعمیر کردہ مقبرہ نہ سہی "یوم ملالہ" ہی سہی!!

{ ع ا ر ج }
 

نایاب

لائبریرین
اللہ کے غضب و پکڑ سے ڈرنا چاہیئے ۔
افواہ سازی اور تہمت بازی سے گریز لازم ہے ۔
قیاس و گمان کے گھوڑے دوڑاتے تہمتوں اور شرپسندی کے بازار سجاتے اللہ کے انصاف کویاد رکھنا چاہیئے ۔
 

سید زبیر

محفلین
میرا رب کریم ملالہ کا ضرور ساتھ دے گا انشا اللہ ۔اللہ کے مقابل ان کی سب تدبیریں دھری کی دھری رہ جائیں گی ۔لا تقنطو من رحمۃ اللہ
 

سید زبیر

محفلین
کاش یہ کالم لکھنے والا چودہ چودہ سال کے بچوں کو خودکش بمبار بنانے والوں کی ذہنیت اور انکے دین و مذہب پر بھی کچھ لکھتا۔۔۔
پیارے باباجی ،تحریر ماشا اللہ بہت جاندار اور پختہ ہے ،تھوڑے ذہنی گھوڑے عافیہ صدیقی کی طرف بھی دوڑائیں ۔
 

نایاب

لائبریرین
ملالہ کی کہانی کو صلیبی منصوبہ سازی قرار دینے والے مذہبی جنونی شدت پسند ذرا غور فرمائیں کہ " ملالہ " اس ملک کی شہری اک معصوم بچی ہے ۔ جس ملک کے مذہبی تبلیغ کاروں کے اولادیں سیکیورٹی وجوہات پر صلیبی ممالک میں زندگی گزار رہی ہیں ۔ جس ملک کے معروف و مشہور سیاسی لیڈرز جو کہ عوام کے منتخب نمائندے کا درجہ بھی رکھتے ہیں ۔ وہ جان بچانے کے لیئے ان صلیبی ممالک سے پناہ کی بھیک مانگ اپنی جان محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
جس ملک میں لوگ مسجدوں اور عبادت گاہوں میں جانے سے ڈرتے ہوں ۔
جس ملک میں مرنے والے کو علم ہی نہ ہو کہ کس جرم میں مارا گیا اور کس جرم میں مرا ۔۔؟
اور مارنے والا " جنت کا پروانہ " ہاتھ میں تھامے بے گناہوں کے خون سے اپنے اس پروانے کو سرخ کرتا رہے ۔
جس کے ملک کے قانون دان عدل و انصاف کے ٹھیکیدار عدالت میں حاضری کے لیئے سپیشل سیکیورٹی کے طلبگار ہوتے ہیں ۔
اگر اس ملک کی اک معصوم بچی کو اس کی جان بچانے کے لیئے یہ صلیبی ممالک پناہ دیتے اس کا علاج کرتے ہیں تو کون سی قیامت آ رہی ہے ۔ ؟
اس معصوم بچی کو کس جرم کی سزا ملی ۔؟
کس نے اس کو مٹانے کی کوشش کی ۔ ؟
صاحب دل و نظر ہی نہیں ہر باشعور اس کا علم رکھتا ہے ۔
مارنے والے سے بچانے والا طاقت ور ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
" ملالہ " کو آبرو باختہ قرار دینے والے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور دیکھیں کہ کیسا کیسا گند چھپا ہے وہاں ۔
یہ ظالم شدت پسند " ملالہ " جیسی معصوم بچی سے نہیں ڈرے بلکہ اس کی معصوم زبان سے ابھرنے والی حق کی پکار سے ڈر گئے ۔
اور ان کی راتوں کی نیند اور دن کا چین ہوا ہوگیا ہے ۔ اب یہ ایسی ہی کہانیاں لکھتے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
 
Top