کرنی ھے تعریف آپ کی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
prince+of+persia+the+two+thrones.jpg
 
فہیم

لائبریرین
ابھی میرا بھی دل کرینگ کسی کی تعریف کرنے کو۔
لیکن کس کی کی جائے۔

چلیں شمشاد بھائی سے شروع کرتے ہیں :)

تو دوستوں شمشاد بھائی اس محفل کے ایک جانے مانے ہوئے ممبر ہیں۔ اور ان کا شمار محفل کے انتہائی قدیم ممبران میں ہوتا ہے خود موصوف بھی خاصے قدیم ہیں سننے میں آیا ہے کہ حکیم لقمان کے ساتھ رات میں حقے کی محفل جمایا کرتے تھے۔ ایک بار کسی نے بطور مذاق ان کے چلم میں بھنگ کے پتے شامل کردیئے تھے اب انہوں نے جو حقہ گڑ گڑایا اور دھواں حلق تک گیا تو وہ ہلہ مچایا کہ حکیم صاحب نے آئندہ حقے کی محفل میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔
اور شمشاد بھائی بس اسی غم کو دل میں بسائے نکل پڑے کسی نئی محفل کی تلاش میں۔ پھر یہ تلاش اردو محفل کے مل جانے پر تمام ہوئی :)
بس پھر کیا تھا شمشاد بھائی نے یہاں جو پہلے ڈیرے ڈالے اور پھر خیمے گاڑھے ہیں ایسے کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ بلند و بالا قلعے میں تبدیل ہوچلے ہیں۔

اردو محفل کو تلاش کر لینے کے بعد شمشاد بھائی نے پہلے سوچا کہ یہ لگ تو عربی سے کچھ ملتی جلتی زبان رہی ہے لیکن چونکہ زمانہ ماڈرن ہوچلا ہے تو پہلے ہم موئی انگریجی میں ہی اپنا انٹرو ڈیکشن دیئے دیتے ہیں۔
لیکن جب ان کو علم ہوا کہ نہیں جی یہاں انگریجی دانی کی دال نہیں گلنے والی تو وہ جھٹ سے اردو پر آلیے بلکہ پنجے جما لیے۔ تب سے اب تک موصوف بس اردو اردو گاتے، اردو کھاتے اور اردو سناتے ہی نظر آتے ہیں :)

یہ ہم کیا لکھ رہے ہیں اتنی دیر سے:eek: اس میں کچھ تعریف تو نظر نہیں آرہی:confused:
اس سے پہلے کہ لوگ فہیم صاحب کی تعریف میں کوئی قصیدہ شروع کریں ہم ہی تعریف کے چار آٹھ پل باندھ دیتے ہیں۔

ہاں تو بزرگوں شمشاد بھائی بہت ملنسار اور سلجھے ہوئے ممبر ہیں۔ ہر ممبر کو خوش آمدید کہنے والے ہر مبارک باد کے تھریڈ میں کم از کم ایک مبارک باد کی پوسٹ ضرور کرنے والے۔ اور محفل کے ہر تھریڈ کا چکر مارنے والے :)

بقول سیدہ شگفتہ آپی شمشاد بھائی ہر ممبر کو بہت عزیز رکھتے ہیں۔ سب کے ساتھ گھل مل کر رہتے ہیں ہر کسی کی خوشی میں پورے دل سے شریک ہوتے ہیں۔
سب کا خیال رکھتے ہیں :)
کسی کو بلا وجہ تکلیف نہیں دیتے۔ اگر ان کو آپ کے شہر میں بھی کوئی کام ہو تو بہت ممکن ہے کہ وہ آپ کی مصروفیت کا خیال کرتے ہوئے اس کام کا ذکر ہی آپ سے نہ کریں :)
اچھے پکوانوں کے شوقین ہیں اور پینے کے معاملے میں بنا شکر کی چائے کے :)

شمشاد بھائی کی سب سے اچھی عادت کہ وہ آپ کو محفل میں کبھی اجنبی پن کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ بھلے کوئی ممبر بالکل نیا کیوں نہ ہوں شمشاد بھائی سے بات کرکے اس کو یہی محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پتہ نہیں کتنے برسوں سے انہیں جانتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شمشاد بھائی محفل سے غیر حاضری اراکین کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔ اور باقاعدگی سے مس کرنے والے دھاگے میں ان کو مس کرتے ہیں۔

اور۔۔۔اور۔۔۔اور ابھی ہمیں نیند آرہی ہے۔ باقی کی تعریف بعد کے لیے رکھتے ہیں
ورنہ ماشاءاللہ شمشاد بھائی کی تعریف تو ہم صبح تک بھی لکھتے رہیں تو ختم نہ ہو :)

وی لو یو شمشاد بھائی
دعا ہے آپ صحت مند و توانا رہیں اور ایسے ہی اردو محفل میں رونقیں اور خوشیاں بکھیرتے رہیں۔ آمین
 
اور۔۔۔ اور۔۔۔ اور ابھی ہمیں نیند آرہی ہے۔ باقی کی تعریف بعد کے لیے رکھتے ہیں
ورنہ ماشاءاللہ شمشاد بھائی کی تعریف تو ہم صبح تک بھی لکھتے رہیں تو ختم نہ ہو :)

وی لو یو شمشاد بھائی
دعا ہے آپ صحت مند و توانا رہیں اور ایسے ہی اردو محفل میں رونقیں اور خوشیاں بکھیرتے رہیں۔ آمین
اب پوسٹ نہیں کرنا یہاں۔ نیا دھاگہ ہونا چاہیے اس کا۔
نام رکھنا "منتظمین و محفلین کے اڑیں گے پرزے"
 
مقدس

لائبریرین
شو شویٹ فہیم بھیااا

شمشاد بھیا ڈیزرو کرتے ہیں یہ سب :):)

ہائے کوئی میری تعریف بھی کرے ایسے
ہی ہی ہی
اس کے لیے شمشاد بھائی جتنا اچھا بننا پڑے گا
جو میں بن نہیں سکتی

بھائی ہماری اتنی مجال کہاں کہ کچھ اڑا سکیں
کبھی پتنگ تو اڑائی نہیں ہے پرزے کہاں اڑائیں گے:)

ویسے ایک بار کچھ کا تھا ایسا
اور اچھے اچھے ٹھنڈے مزاج لوگ ہائپر ٹینشن کا شکار ہوگئے تھے
اس کے بعد سے توبہ کرلی:ROFLMAO:
 
شو شویٹ فہیم بھیااا

شمشاد بھیا ڈیزرو کرتے ہیں یہ سب :):)

ہائے کوئی میری تعریف بھی کرے ایسے
ہی ہی ہی
اس کے لیے شمشاد بھائی جتنا اچھا بننا پڑے گا
جو میں بن نہیں سکتی
ہی ہی ہی
میں کرتا ہوں نا۔
ذرا الگ دھاگہ کھلنے دیں۔
نام ہوگا "اردو محفل اور لالو کھیت"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top