محمد بلال اعظم

لائبریرین
آج فیس بک پہ محفل کے ہی ایک ممبر نے یہ شعر پوسٹ کیا تھا، میں نے گوگل کیا تو کچھ پتہ نہیں لگا۔
کیا یہ شعر احمد فراز کا ہے؟
اگر ہے تو پھر پوری غزل چاہیئے۔
چراغ جلانا تو پرانی رسمیں ہیں فراز
اب تو تیرے شہر کے لوگ انسان جلا دیتے ہیں
ویسے مجھے احمد فراز کا نہیں لگتا۔ میری یاد داشت میں اس وقت ایسی کوئی زمین نہیں آ رہی۔
اس شعر کی بحر کیا ہے؟
 
فاتح

یہ شعر ہی نہیں ہے تو شاعر اور بحر کہاں سے آئیں گے اس میں
 
یہ کسی خود ساختہ شاعر کی ”بونگی“ ہے۔ میں ایسے شعر اکثر پڑھتا رہتا ہوں ایس ایم ایس پر ملتے ہیں۔ لطیفوں کا کام کرتے ہیں۔ :grin:
فراز اور وصی کے نام کو پاکستانی قوم نے ہر قسم کی گندگی کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ ایک قسم یہ بھی ہے۔ :)
 
وصی کی حد تک تو درست ہے کہ اس چور کی اپنی نام نہاد شاعری بھی ایسی ہی ہے۔
 
وصی کی حد تک تو درست ہے کہ اس چور کی اپنی نام نہاد شاعری بھی ایسی ہی ہے۔

یہی حرکت فراز کے ساتھ بھی ہوتی آرہی ہے۔
موبائل فون جب عام ہوئے اور خاص طور پر جب ایس ایم ایس پیکیجز آئے اس وقت فراز کا دور دورا تھا۔
فراز کی شاعری میں جو چاشنی تھی اسے اہلِ ذوق اور خصوصاً لڑکیاں فراز کے اشعار اپنی ڈائریوں میں لکھ کر رکھا کرتی تھیں۔ پھر یہی اشعار ایس ایم ایس پر آگے بڑھائے جاتے۔ بلکہ فراز کے اشعار کی چھوٹی چھوٹی کتابیں خصوصاً ایس ایم ایس کلیکشن کے لئے تیار کی گئیں۔ ہر طرف فراز کے اشعار بھیجے جاتے تھے۔ پھر شرارتی لڑکوں نے بونگیاں شروع کرکے آگے فراز لکھ کر اسے آگے بڑھانا شروع کردیا۔ جہاں جو بات ذہن میں آئی اسے لکھ کر ساتھ میں فراز لگا کر آگے بیس پچیس نمبروں پر بھیج دیا اور یہ کام اس حد تک ہوا کہ فراز کے اشعار تو ختم ہوگئے اور یہ بونگیاں رہ گئیں۔ ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جس بندے نے یہ حرکت کی تھی، اس کی وال پہ تو میں خیر اچھا خاصہ بڑا کمنٹ لکھ کے آیا ہوں۔
نجانے لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟
انٹرنیٹ پہ احمد فراز کے سینکڑوں اشعار موجود ہیں، لیکن پھر بھی لوگ غلط کام کی طرف ہی کیوں جاتے ہیں؟
آج تک میں نے جس کو بھی دیکھا ہے اس کو تنبیہ تو ضرور کی ہے کہ کم از کم علامہ اقبال اور احمد فراز کے نام سے مجھے تو کوئی ایسا شعر سینڈ نہ کرے لیکن پھر لوگ بعض نہیں آتے۔
اللہ رحم فرمائے اردو شاعری اور اردو شاعروں پہ۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
مجھے یہ شعر کسی طرح بھی وزن میں نہیں لگتا، پھر آپ کو کیسے لگ سکتا ہے؟ اس پر تو سوال اٹھانے کی ضرورت ہی نہ تھی کیونکہ احمد فراز کی شاعری اسطرح کی نہیں ہے۔۔ پھر بے وزن ہونے کی بات بھی غلط سمجھی جائے تو خیال کی ادائیگی ہی اتنی بے کار ہے کہ میں بھی نہ لکھوں۔۔۔ پھر فراز کیسے لکھ سکتے تھے؟؟
 
مجھے یہ شعر کسی طرح بھی وزن میں نہیں لگتا، پھر آپ کو کیسے لگ سکتا ہے؟
میں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں، کیا پتہ کسی طریقہ سے یہ وزن میں آ جائے۔

اس پر تو سوال اٹھانے کی ضرورت ہی نہ تھی کیونکہ احمد فراز کی شاعری اسطرح کی نہیں ہے۔۔ پھر بے وزن ہونے کی بات بھی غلط سمجھی جائے تو خیال کی ادائیگی ہی اتنی بے کار ہے کہ میں بھی نہ لکھوں۔۔۔ پھر فراز کیسے لکھ سکتے تھے؟؟
اسی چیز نے مجھے یہ دھاگہ تخلیق کرنے پہ مجبور کیا۔
میں نے جتنا بھی احمد فراز کو پڑھا ہے، مجھے تو خود پہ شک ہونے لگ گیا تھا۔
"
ویسے مجھے احمدفراز کا نہیں لگتا۔ میری یاد داشت میں اس وقت ایسی کوئی زمین نہیں آ رہی۔"
 
Top