آپ کے نام کا مطلب اور اثر

سید عاطف علی

لائبریرین
عین کا مطلب آنکھ تو سمجھ میں آتا ہے لیکن قرۃ کا مطلب ٹھنڈک تو نہیں ہوتا۔

قرۃ عربی میں زمین کی طرح گول کو کہتے ہیں۔ فٹ بال کو بھی قرۃ کہتے ہیں۔
محترشمشاد بھائی۔ ٖقرۃ کے عربی زبان میں دو معانی ہیں۔ایک ٹھنڈک اور دوسرا رسوب۔( کسی مایع میں نیچے رہ جانے والا مادہ sediment gravel ) وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس گیند کی آپ بات کر رہے ہیں وہ ک سے ہوتا ہے ۔جیسا کہ ہم ادو میں کرہ ارض ۔۔۔ر پر تشدید کے ساتھ۔۔۔ استعمال کرتے ہیں جو کہ درست نہیں۔۔۔اور اسی کیے فٹبا ل کو یہاں کرۃ القدم کہا جاتا ہے۔شاعر مشرق نے بھی ضرب کلیم میں ً کرہ ارض ً کو ر پر بغیر تشدید استعمال کیا ہے۔ٖ۔۔۔۔۔اور قرۃ العین تو بہت مانا ہوا نام اور انہی معانی میں اردو نظم و نثر میں کثرت سے مستعمل ہے۔
 
Top