آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نورالدین

محفلین
السلام و علیکم ،
بہت اچھی کوشش ہے پسندیدہ کتابوں کے متعلق با خبر رہنے کے لیے ۔ اس سے ایک تو ایک دوسرے کے دلچسپیوں کا پتہ رہتا ہے اور خود کے لیے انتخاب میں آسانی رہتی ہے ۔
میں کچھ عرصے پہلے تک تو ممتاز مفتی کی کتاب " علی پور کا ایلی " پڑھ رہا تھا ۔ کیوں کہ بڑي تعریف سنی تھی مگر پورا نہیں پڑھا درمیان میں کچھ مصروفیت میں رہ گیا ۔
اور آج کل گاہے بہ گاہے سہ ماہی کولاژ پڑھتا ہوں ۔ ۔ جس میں زيادہ تر افسانوں اور مضامین میں دلچسپی ہے ۔ اسی لیے اس کا الگ سے ایک دھاگہ بھی بنا کر آپ لوگوں کے سامنے تعارف پیش کیا ہے ۔
سہ ماہی " ک۔۔ول۔۔اژ " اردو.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
The 48 Laws of Power by Robert Greene
خاصی دلچسپ کتاب ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں جن قوانین یا اصولوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ خاصے بے رحمانہ (ruthless) ہیں لیکن ہمیں اپنے اردگرد بہت سے لوگوں انہی پر عمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
محرم کے ایام ہیں، اس لیے ان دنوں کی مناسبت سے A. S. Picklay کی History of The Ismailis پڑھنا شروع کی ہے۔ یہ کتاب 198 صفحات پر مشتمل ہے اور 1940 میں بمبئی سے شائع ہوئی تھی۔ اس کتاب میں نزاری اسماعیلی شیعہ فرقے کی، ابتداء سے لے کر آغا خان سوئم کے زمانے تک کی تاریخ اجمالاً بیان کی گئی ہے۔
 
شامِ کربلا از حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی صاحب
Rahmatullahi_Taala_Alaih.png
 

تلمیذ

لائبریرین
'منہ ول کعبے شریف' (اردو) از مستنصر حسین تارڑ

انداز تحریر ان کے عام سفر ناموں جیسا ہی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
طاہر جاوید مغل کا ناول "للکار" شروع کر رکھا ہے۔ ہے تو وہی فارمولا ناول نگاری لیکن بہرحال طاہر جاوید مغل کا انداز تحرہر مجھے پسند ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
نبيل بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ آب کوثر، موج کوثر، رود کوثر کیسا خزانہ پاس ہے اور ابھی تک پڑھا نہیں۔ میں تو دو بار پڑھ چکی ہوں۔

میں آج کل ایک پشتو کتاب " انسان د سفر پہ لارہ" پڑھ رہی ہوں۔ یہ پشتو کی دوسری طویل نظم ہے جو 8000 اشعار پر مشتمل ہے۔ اور اس میں انسانی ارتقا کو موثر طریقے پر منظوم کیا ہے۔
شیخ اکرام صاحب کی"کوثر سیریز" معلومات سے بھر پور ہے، البتہ اس کے متعدد مقامات کو اہل علم نے تاریخی اعتبار سے غیر ثقہ قرار دیاہے۔بہر حال مطالعہ یقینا بہت کچھ آپ کی جھولی میں ڈالے گا۔
 
Top