آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

حسان خان

لائبریرین
یہ خطود بھی 'یادوں کی برات' کی طرح موصوف کے' بے تکلف' طرزتحریر کے غماز ہوں گے۔ کیا 'یادوں کی برات'آپ کی نظر سے گذری ہے؟

یہ خطوط 'بے تکلفی' میں یادوں کی برات سے بھی کہیں بڑھ کر ہیں۔

یادوں کی برات بھی میرے پاس موجود ہے، لیکن ابھی تک پورا مطالعہ نہیں کر سکا ہوں۔ انشاءاللہ اِنہیں سردیوں کی چھٹیوں میں اُسے پڑھنے کی کوشش کروں گا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
اس بزرگ کے قلم کی جولانیوں کےکیا کہنے۔ لیکن ان کی اس بے ساختگی اور بعص اوقات تحریر کے ثقہ پن کی تمام حدود کو عبور لینے کے باوجود انہیں اردو زبان وادب خصوصآ نظم کا شہنشاہ گردانا جاتا ہے۔ جس کے ساتھ کم از میں تو متفق نہیں :(
 
لیکن اس سے تو آپ ضرور متفق ہوں گے کہ یہ بزرگوار جس مقام کے مستحق تھے، اُس سے تاحال محروم ہیں۔ کتب میلہ میں بھی وصی شاہ جیسے شعراء کی کتابیں موجود تھیں، لیکن جوش جیسے قادر الکلام شاعر کی کتابیں کہیں نظر نہیں آئیں۔
 
یہ تو ہے۔ اور مقام افسوس ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
تلاش
اللہ ماورا کا تعین
از عکسی مفتی
اہل مشرق کا دیرینہ خیال ہے کہ اللہ تعالےٰ اتنی عظیم حقیقت ہے کہ سائنس اس تک نہیں پہنچ سکتی اللہ تعالےٰ سائنس سے کہیں بڑا ہے اور سائنس میں یہ دم خم نہیں کہ اللہ تک رسائی حاصل کر سکے۔
لوک ورثہ، تہذیبی و ثقافتی مطالعات اور سماجی علوم کے ماہر عکسی مفتی( ولد ممتاز مفتی) نے اس کتاب میں اللہ تعالےٰکو سائنس کی مدد سے ثابت کرنے کی جرأتِ بے باک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی یہ فکری دریافت، یعنی اللہ کی سائنس اللہ تعالےٰکے ننانوے ناموں پر مبنی ہے۔
کتاب ذرا مشکل نوعیت کی ہے لیکن بہت دلچسپی کی حامل ہے اور دوران مطالعہ غایت درجہ کے ارتکاز توجہ کی متقاضی ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
تلاش عکسی مفتی کی انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب کاترجمہ ہے۔ مترجم نجیبہ عارفؕ۔ پروف ریڈنگ کی اغلاط نہایت کم ہیں۔ اس کی طباعت عمدہ دبیز کاغذ پر کی گئی ہے۔صفحات: ۵۳۱۔ قیمت: ۱۲۰۰ روپے، ناشران: الفیصل پبلشتز اردو بازار لاہور۔
 
فلک شیر

محفلین
"منکہ ایک مدرّس"............آپ بیتی قاضی ذوالفقار مرحوم
ایک استاد اور محکمہ تعلیم کے انتظامی افسر کی آپ بیتی...........
 
تلاش عکسی مفتی کی انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب کاترجمہ ہے۔ مترجم نجیبہ عارفؕ۔ پروف ریڈنگ کی اغلاط نہایت کم ہیں۔ اس کی طباعت عمدہ دبیز کاغذ پر کی گئی ہے۔صفحات: ۵۳۱۔ قیمت: ۱۲۰۰ روپے، ناشران: الفیصل پبلشتز اردو بازار لاہور۔
مترجمہ کا نام دیکھ کر کتاب نوٹ کر لی ہے ۔
 
Top