عدیم ہاشمی آیا ہوں سنگ و خشت کے انبار دیکھ کر

ظفری

لائبریرین
آیا ہوں سنگ و خشت کے انبار دیکھ کر
خوف آ رہا ہے سایۂ دیوار دیکھ کر

آنکھیں کُھلی رہی ہیں مری انتظار میں
آئے نہ خواب دیدۂ بیدار دیکھ کر

غم کی دُکان کھول کے بیٹھا ہوا تھا میں
آنسو نکل پڑے ہیں خریدار دیکھ کر

کیا علم تھا پھسلنے لگیں گے میرے قدم
میں تو چلا تھا راہ کو ہموار دیکھ کر

ہر کوئی پارسائی کی عمدہ مثال تھا
دل خوش ہوا ہے ایک گنہگار دیکھ کر

بے حسی بھی وقتِ مدد دیکھ لی عدیم
کترا گیا ہے یار کو بھی یار دیکھ کر
 

کاشفی

محفلین
بہت ہی خوب!

آنکھیں کُھلی رہی ہیں مری انتظار میں
آئے نہ خواب دیدۂ بیدار دیکھ کر
 

طارق شاہ

محفلین
غزل
عدیم ہاشمی
آیا ہوں سنگ و خشت کے انبار دیکھ کر
خوف آ رہا ہے سایۂ دیوار دیکھ کر
آنکھیں کھُلی رہی ہیں مِری انتظار میں
آئے نہ خواب دیدۂ بیدار دیکھ کر
غم کی دکان کھول کے بیٹھا ہوا تھا میں
آنسو نکل پڑے ہیں خریدار دیکھ کر
کیا علم تھا پھسلنے لگیں گے مِرے قدم
میں تو چلا تھا راہ کو ہموار د یکھ کر
ہر کوئی پارسائی کی عمدہ مثال تھا
دل خوش ہُوا ہے ایک گنہگار دیکھ کر
بے حسی بھی وقتِ مدد دیکھ لی عدیم
کترا گیا ہے یار کو بھی یار دیکھ کر
 

اشتیاق علی

لائبریرین
مکرمی اشتیاق علی صاحب!
اظہارِ خیال کے لئے ممنون ہوں
مسّرت سے دوچار ہوا جو انتخاب غزل، آپ کے معیار پر پُوری اُتری
تشکّر
بہت خوش رہیں
ارے بھائی! ہم تو شعر و شاعری کی الف ب نہیں جانتے۔ بس اچھی لگی اس لیے جواب دیا ۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
ہر کوئی پارسائی کی عمدہ مثال تھا
دل خوش ہُوا ہے ایک گنہگار دیکھ کر


واہ۔۔۔ دل خوش ہوا جناب شاہ صاحب۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
ہر کوئی پارسائی کی عمدہ مثال تھا
دل خوش ہُوا ہے ایک گنہگار دیکھ کر


واہ۔۔۔ دل خوش ہوا جناب شاہ صاحب۔۔۔
سوچتا ہوں! یہ شعر پڑھ کر اکثریت کو یوں نہ لگا ہوگا کہ
یہ اُس کے بارے میں کہا جارہا ہے :)

الشفاء صاحب!
آپکے اظہارِ خیال سے جی ہمارا بھی خوش ہوا
بہت ممنون و متشکّر ہوں اس پذیرائیِ انتخاب پر

بہت شاداں وفرحاں رہیں
 

الشفاء

لائبریرین
سوچتا ہوں! یہ شعر پڑھ کر اکثریت کو یوں نہ لگا ہوگا کہ
یہ اُس کے بارے میں کہا جارہا ہے :)

الشفاء صاحب!
آپکے اظہارِ خیال سے جی ہمارا بھی خوش ہوا
بہت ممنون متشکّر ہوں اس پذیرائیِ انتخاب پر

بہت شاداں وفرحاں رہیں

اسی لئے تو اپنے جیسے ایک اور کو دیکھ کر ہمارا دل خوش ہوا۔۔۔

کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔۔۔:)
 
Top