تبادلہ خیال پائتھون پر تبصرے

اس دھاگے میں پائتھون پر تکنیکی گفتگو سے ہٹ کر کھل کر تبصرے کیے جا سکتے ہیں۔

تجاویز دی جا سکتی ہیں اور بے لاگ تنقید بھی کی جا سکتی ہے۔

مقصد یہ ہے کہ اس دھاگے کو عام قاری کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جایا اور اس میں زیادہ لوگوں کی شرکت ممکن ہو۔

امید ہے کہ بنیادی مواد کی تشکیل سے دوسری پروگرامنگ زبانوں کو سیکھنے کے لیے بھی آسانی ہوگی کیونکہ پھر ہر شے بالکل شروع سے نہیں لکھنی پڑے گی بلکہ اس دھاگے سے مواد کو لے کر دوسری زبانوں سے اس کا موازنہ کرکے بتایا جا سکے گا کہ جو کام پائتھون میں کیا جا رہا ہے وہ کسی اور زبان میں کیسے کیا جا سکتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس وقت آفس سے نکل رہا ہوں گھر پر فرصت اور بجلی کی موجودگی میں ضرور تبصرہ کروں گا۔ :D

ویسے ابھی تو ہم تجویز دینے کے قابل نہیں ہیں کہ طفلِ مکتب بھی صحیح طرح نہیں ہیں :) اور تنقید کا تو کیا ہی کہنا۔ اُمید ہے یہاں پروگرامنگ کے ماہرین کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

نبیل بھائی کی توجہ ہونی چاہیے۔ ابن سعید صاحب تو پہلے بھی اپنا موقف پیش کر چکے ہیں پائتھون کی لڑی میں۔ باقی لوگ اس میدان کے ہیں اُنہیں بھی کوئی ٹیگ کر دے۔
 
ہم آج پائتھون کے کئے تھریڈ پریفکس بنا دیں گے ان شاء اللہ اور اس طرح اس حوالے سے تمام دھاگے اکٹھا کیے جا سکیں گے۔ محب علوی بھائی کی پیش رفت بے حد عمدہ اور قابل ستائش ہے۔ :)
 
یہ عمدہ کام ہوگا سعود اور بھائی تمہاری رائے چاہیے کیونکہ اس معاملے میں اصل ماہر تو تم ہی ہو ۔ میں واقعی سیکھ رہا ہوں البتہ دلچسپی سی لکھ رہا ہوں اور میرے خیال میں سیکھتے ہوئے ہی بندہ زیادہ دلچسپی لیتا ہے ۔ :)
 
اس وقت آفس سے نکل رہا ہوں گھر پر فرصت اور بجلی کی موجودگی میں ضرور تبصرہ کروں گا۔ :D

ویسے ابھی تو ہم تجویز دینے کے قابل نہیں ہیں کہ طفلِ مکتب بھی صحیح طرح نہیں ہیں :) اور تنقید کا تو کیا ہی کہنا۔ اُمید ہے یہاں پروگرامنگ کے ماہرین کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

نبیل بھائی کی توجہ ہونی چاہیے۔ ابن سعید صاحب تو پہلے بھی اپنا موقف پیش کر چکے ہیں پائتھون کی لڑی میں۔ باقی لوگ اس میدان کے ہیں اُنہیں بھی کوئی ٹیگ کر دے۔

طفل مکتب ہی کی رائے چاہیے بھئی کیونکہ نئے لوگوں کے لیے ہی یہ دھاگہ ہے کیونکہ عموما ماہرین کو تو نہ اتنے بنیادی دھاگوں سے دلچسپی ہوتی ہے اور نہ وہ اس پر زیادہ وقت صرف کریں گے کیونکہ ان کے لیے یہ موضوعات بہت بنیادی نوعیت کے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محب علوی بھائی!

خلافِ طبیعت پائتھون کے حوالے سے ابھی تک ہم اندھی تقلید پر ہی مجبور ہیں۔ :)

یوں تو آپ بہت اچھی طرح لے کر چل رہے ہیں، لیکن پھر بھی کچھ باتیں جاننا چاہوں گا :

اب تک جو موضوعات زیرِ بحث آئے ہیں وہ آپ اپنے حساب سے لے کر چل رہے ہیں یا یوں ہی Randomly؟ یا کوئی باقاعدہ سلیبس یا کتاب کی ترتیب سے چل رہے ہیں۔

اردو محفل کے علاوہ ہمیں کون کون سے بیرونی وسائل external resources اس سلسلے میں مددگار رہیں گے۔

ایک اور کتاب جو اس سلسلے میں مجھ کچھ مباسب لگی وہ یہ ہے، لیکن کافی ضخیم ہے اور اس کو پڑھنا ذرا دشوار گزار ہوگا۔
 
سب سے پہلے تو میری طرف سے مبارکباد کہ آپ نے یہاں سیر حاصل تبصرے شروع کیے۔ کوشش ہوگی کہ سوالات کا جواب یہاں دیا جا سکے جس میں صرف میں ہی نہیں باقی لوگ بھی شامل ہوں گے۔

اب تک جو موضوعات چل رہے ہیں وہ غیر ارادی طور پر نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چل رہے ہیں اور دو تین کتابوں سے ماخوذ ہیں۔ پائتھون کے سلسلے میں بیرونی روابط میں ایک اور دھاگہ میں پوسٹ کرتا ہوں تاکہ وہاں صرف یہی کام کیا جا سکے۔
 
ہوسکتا ہے ہمارے کچھ سوالات کچھ زیادہ بنیادی ہوں یا کچھ ذرا زیادہ آگے کے ہوں، پھر بھی سوال و جواب کے سلسلے سے اُمید ہے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔​

سوال نمبر 1 تو یہ ہے کہ یہ پائتھون شیل کیا بلا ہے؟ کیا یہ صرف انٹرایکٹو کمانڈ چلانے کے لئے ہے یا یہ ڈریم ویور یا نوٹ پیڈ کی طرح پوری فائل بنانے کے کام بھی آئے گا۔​


سوالات کتنے ہی بنیادی نوعیت کے ہوں ضرور پوچھے جانے چاہیے کیونکہ یہی اس پوری مشق کا مقصد ہے۔

پائتھون شیل کیا ہے ؟

سب سے پہلے تو دیکھتے ہیں کہ شیل کیا ہوتا ہے۔

یہ ایک پروگرام ہوتا ہے جس کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں عامل احکامات (command processor) کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ احکامات لیتا ہے اور ان پر عمل درآمد کرتا ہے۔
شیل کمانڈ لائن اور گرافیکل انٹرفیس پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ہم اس وقت کمانڈ لائن انٹر فیس کی بات کر رہے ہیں جو بہت سادہ اور عموما کالی اسکرین پر مشتمل ہوتا ہے اور یہی زیادہ تر استعمال بھی ہوتا ہے۔

سب سے پہلے Unix شیل معرض وجود میں آیا تھا اور اب بھی اس کی تبدیل یا تحریف شدہ شکلیں ہی رائج ہیں۔ مشہور لینکس اور یونیکس شیل یہ ہیں

سی شیل (C shell)
بورن شیل (Bourne shell)
کارن شیل (Korn shell)

اس کے علاوہ ونڈوز کا اپنا شیل تو اکثر صارفین استعمال کرتے ہیں۔ جو عموما کمانڈ لائن انٹرفیس (command line interface)یا CLI یا صرف کمانڈ لائن (command line)بھی کہلاتا ہے۔ جس کا ایک شارٹ کٹ
Run ----> cmd ٹائپ کرنا بھی ہوتا ہے۔

کوئی بھی شیل دو موڈ میں چلتا ہے ۔

تعاملی (interactive)
جتھہ (batch)

تعاملی (interactive) میں آپ ایک کمانڈ دیتے ہیں اور اس کا نتیجہ سامنے آ جاتا ہے ۔

بیچ (batch) موڈ میں اقدامات یا ہدایات کی ایک فہرست کو فائل میں محفوظ کرکے چلا دیا جاتا ہے اور تمام اقدامات کے مکمل ہونے پر ہی پتہ چلتا ہے کہ نتیجہ صحیح آیا ہے یا نہیں۔

پروگرامنگ زبانوں کے بھی شیل ہوتے ہیں جس کی مثالیں ہیں
پائتھون
روبی
پی ایچ پی
وی بی سکرپٹ
جاوا سکرپٹ

پائتھون شیل درحقیقت انٹرپریٹر (interpreter) کو تعاملی انداز (interactive mode)میں شروع کردیتا ہے یعنی کوئی بھی پائتھون کی ہدایت دے اور اس کا جواب فوری وہیں پر لے لیں۔
اس میں آپ پوری فائل بھی چلا سکتے ہیں اور انہیں پائتھون سکرپٹ کہتے ہیں جس کا اختتام عموما "py." میں ہوتا ہے۔
 
2۔ کیا پائتھون کے ذریعے ہم .exe files بنا سکیں گے یا پائتھون پر بنے پروگرامز چلانے کے لئے سسٹم پر پائتھون پروگرام کا ہونا ضروری ہے؟​
پائتھون میں بنے پروگرام چلانے کے لیے پائتھون کا انٹرپریٹر(interpreter) ہونا ضروری ہے ورنہ پائتھون کا پروگرام کون سمجھے گا۔​
انٹرپریٹر(interpreter) جس کا آسان مطلب مترجم بھی ہو سکتا ہے وہی تو سمجھتا اور ترجمہ کرتا ہے پائتھون پروگرام کا۔​
پائتھون پروگرام کی exe فائل بنائی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے کچھ لائبریریاں اور پروگرام میسر ہیں جن میں ایک کا ربط مندرجہ ذیل ہے​
 

کلیم

محفلین
اسلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاۃ
اپنے بیٹے جیسے دوست محمد احمد کو دعائیں جس نے اس خوبصورت محفل کی طرف توجہ دلائی ورنہ ہم تو شاید سوتے ہے رہ جاتے- کچھ html , css, Java Script کی معمولی سی معلومات ہیں اسلیئے دلچسپی پیدا ہوئی اور پائتھون کےمتعلقق اس دھاگے کے علاوہ دوسرے تمام دھاگے پڑھ ڈالے اور سمجھنے کی اپنی سی کوشش کر رہا ہوں-
کلیم رضا
 

محمداحمد

لائبریرین
اسلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاۃ
اپنے بیٹے جیسے دوست محمد احمد کو دعائیں جس نے اس خوبصورت محفل کی طرف توجہ دلائی ورنہ ہم تو شاید سوتے ہے رہ جاتے- کچھ html , css, Java Script کی معمولی سی معلومات ہیں اسلیئے دلچسپی پیدا ہوئی اور پائتھون کےمتعلقق اس دھاگے کے علاوہ دوسرے تمام دھاگے پڑھ ڈالے اور سمجھنے کی اپنی سی کوشش کر رہا ہوں-
کلیم رضا

خوش آمدید محترم، آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔

اُمید ہے آپ سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

کلیم

محفلین
ہم سب کام کر رہے ہیں پائتھون شیل 3۔2 میں جبکہ کہ جو حوالے کتابوں کے دئے گئے ہیں ان میں 2۔7 استعمال ہو رہی ہے -
کیا سنٹکس میں بھی کوئ فرق ہے ورژن کے مطابق یا میرے سمجھنے میں کو ئی غلطی ہو رہی ہے؟ رہنمائی چاہتا ہوں شاید کوئی دھاگہ مجھ سے نظرانداز ہوا ہے جس میں اس سے متعلق تفصیل ہو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم سب کام کر رہے ہیں پائتھون شیل 3۔2 میں جبکہ کہ جو حوالے کتابوں کے دئے گئے ہیں ان میں 2۔7 استعمال ہو رہی ہے -
کیا سنٹکس میں بھی کوئ فرق ہے ورژن کے مطابق یا میرے سمجھنے میں کو ئی غلطی ہو رہی ہے؟ رہنمائی چاہتا ہوں شاید کوئی دھاگہ مجھ سے نظرانداز ہوا ہے جس میں اس سے متعلق تفصیل ہو۔

ہم سب Python 3.2 پر مشق کر رہے ہیں ہیں۔ 3.2 کے syntax میں تھوڑا بہت فرق ہے۔ آپ یہاں سے Dive Into Python 3 ڈاؤنلوڈ کر لیجے۔
 
ان احباب کا خصوصی شکریہ کہ وہ باقاعدگی اور لگن سے اس پائتھون کے دھاگے پر تبصرے اور تجاویز دے رہے ہیں۔

محمداحمد
محمدصابر
نمرہ

ان احباب کا شکریہ کہ انہوں نے بھی کچھ تبصرے کیے ہیں اور ایک حد تک حصہ لیا ہے
بلال
شعیب سعید شوبی
واصف حسن بیگ
دوست
عثمان
محمد بلال اعظم
الف نظامی
رانا
وجی
فاتح
اشتیاق علی
ابن سعید
 
تازہ ترین رکن کلیم صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے بھی دلچسپی لینا شروع کی ہے۔

تمام احباب سے کھل کر تبصروں ، تنقید اور تجاویز کی امید ہے۔
 
Top