اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

نویدظفرکیانی
hackerspk
میرا اندازہ کسی حد تک درست نکلا، آپ کے کمپیوٹر میں کچھ(com) فایلز مس ہیں۔

میرا پہلا مشورہ تو آپ کو یہی ہے کہ جتنی جلد ہو سکے Service Pack 3 پر اپگریڈ کر دیں۔ آپ کو بہت سے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اگر پہلا مشورہ پسند نہ آئے تو پھر http://www.microsoft.com/en-us/download/details.aspx?id=18546 ڈاونلوڈ کریں ، شاید کچھ آفاقہ ہو۔

باقی ، اللہ بیلی۔
 
ارے یہ ایڈیٹر کا ربط کہاں گیا؟
ہیکر صاحب کی وہ والی پوسٹ تو غائب ہی ہو گئی جس میں انہوں نے متذکرہ ربط عنایت فرمایا تھا۔
 

hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​
السلام علیکم، ترجمہ کرنے کا ایڈ آن بنایا ہے۔ جس کے مندرجہ ذیل دو حصے ہیں۔
پہلا حصہ ٹیکسٹ کا ترجمہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ اوپر نیچے دو ٹیکسٹ باکس پر مشتمل ہے۔ جس متن کا ترجمہ مقصود ہو اس کو اوپر لکھیں اور نیچے ترجمہ کرتے جائیں یاد رہے یہ خودکار ترجمہ نہیں کرتا بلکہ صرف ترجمہ کرنے کے کام میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ دوران ترجمہ مشکل الفاظ پر رائٹ کلک کر کے ان کے معانی نہ صرف دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ معانی پر کلک کر کے اسے استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے۔

تصویر
texttranslation.png


دوسرا حصہ تصویر سے ترجمہ کرنے یا ٹائپ کرنے میں مددگار ہے۔ اسی طرح ڈی جے وی یو اور پی ڈی ایف کے لیے بھی اسے بنایا جا سکتا ہے مگر اس سے سائز سات سے آٹھ ایم بھی بڑھ جائے گا۔

تصویر

picturetyping.png


ان آپشنز کو جلد ہی بیٹا ریلیز میں شائع کر دیا جائے گا۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ
بہت زبردست فیچر شامل کیا ہے آپ نے۔ لیکن یہ بیٹا کب آرہا ہے؟
 

hackerspk

محفلین
کوئی دن تو انتظار کرنا پڑے گا۔ اس فیچر کے لیے سافٹ وئیر میں کچھ تکنیکی تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ بگز ہیں ان کی درستی کے بعد اس کو شائع کروں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت اہم اوضروری ٹولز کے اضافہ کے لیے مبارکباد اور شکریہ ۔۔۔ میں تو پہلے ہی اس کی ڈکشنری کا دیوانہ ہوں
ہم اس ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں
 
وجہ یہ ہے کہ میں دیکھنا چاہ رہا ہوں کہ انگریزی سے اردو میں کتنی درستگی کے ساتھ ترجمہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ نے کوڈ بھی شیئر کرنا ہے ، میں دیکھنا چاہ رہا ہوں کہ میں کونسا الگورتھم اور طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھائی کوئی عرفیت ، نک یا قلمی نام رکھ لیں اپنا تاکہ اس سے آپ کو مخاطب کر سکیں۔ :)

ایک نظر پائتھون والا دھاگہ بھی دیکھ لیجیے گا اور مشورے اور تبصرے بھی چاہیے تاکہ آئندہ اور زبانوں کو سیکھنے کے لیے راہ ہموار کی جا سکے جیسے کسی زمانے میں آپ نے جاوا سیکھنے کا ارادہ کیا تھا۔ :)
 

hackerspk

محفلین
محب بھائی پہلی بات تو یہ ہے یہ انگریزی سے اردو خودکار ترجمہ نہیں کرتا۔ یہ بات میں نے اپنے مراسلے میں واضح لکھ دی تھی۔ پائتھون والے دھاگے کو میں نے اس نظر سے کھولا تھا کہ مل جل کر شاید کچھ نیا سیکھنے کا موقع مل سکے گا لیکن ابتدائی چند صفحات نے اتنا بور کر دیا تھا کہ دوبارہ کھولنے کو جی چاہ رہا۔
 
بھائی صاحب جب بات سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہو تو آہستگی اور سست روی سے ہی بڑھتے ہیں۔ وی بی پر ایک مضمون لکھیں بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ کام کیسا ہے مگر اہمیت کے لحاظ سے بہت زیادہ وزن ہوتا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
ٹرانسلیشن کے فیچرز آج مکمل کیے ہیں۔ لیکن شاید ان میں کوئی بگ ہو۔ بیٹا ورژن کی اشاعت کے متعلق سوچ رہا ہوں۔ اگر احباب کو پہلے ورژن میں کچھ نقائص ملے ہوں تو ان کی معلومات فراہم کریں تاکہ ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔

اور ہم قافیہ الفاظ کی تلاش کا فیچر شامل کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ سافٹ وئیر دیے گئے لفظ کے آخری دو حرف کو اٹھا کر الفاظ کی فہرست سے ایسے الفاظ تلاش کرے جو ان دو حرفوں پر ختم ہوتے ہوں اور انہیں دکھا دے۔ کیا یہ طریقہ کار قافیہ کے لیے درست ہے؟ اس بارے میں اپنی تجاویز دیجیے۔
 

hackerspk

محفلین
ما شا اللہ ! بیٹا ورژن کی اشاعت کی خبر سنا کر آپ نے دل خوش کر دیا۔
تو اشتیاق بھائی اگر آپ نے سافٹ وئیر کو استعمال کیا ہے۔ تو اس میں موجود نقائص کی نشاندہی کر دیں تاکہ بیٹا ورژن میں معلوم نقائص سے جان چھڑائی جا سکے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
تو اشتیاق بھائی اگر آپ نے سافٹ وئیر کو استعمال کیا ہے۔ تو اس میں موجود نقائص کی نشاندہی کر دیں تاکہ بیٹا ورژن میں معلوم نقائص سے جان چھڑائی جا سکے
میں اتنا استعمال نہیں کر پایا اسے۔ ایررز ڈھونڈنے والا کام دوسرے اراکین کر لیں گے۔ :)
 
Top