کوچۂ آلکساں

فلک شیر

محفلین
یہ وہی نقطہ تو نہیں ہے جو لوگوں کو محرم سے مجرم کر دیتا ہے۔ :)

یا یہ وہ نقطہ ہے جہاں آکر سارے کاہل متفق ہو جاتے ہیں؟ :D:p
آج کل نکتوں سے صرف مجرموں کو محرم حق ثابت کیا جاتا ہے :)
البتہ نکتہ در ایں نقطہ وہی ہے، جو آپ نے گروہِ مخموراں کے اتفاق کے ذیل میں نقل فرمایا ہے :sleep:
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کل نکتوں سے صرف مجرموں کو محرم حق ثابت کیا جاتا ہے :)
البتہ نکتہ در ایں نقطہ وہی ہے، جو آپ نے گروہِ مخموراں کے اتفاق کے ذیل میں نقل فرمایا ہے :sleep:

اب جس دور میں "ک" کی شناخت کتے والے اور قینچی والے سے ہونے لگ جائے اس دور میں کوچہء آلکساں کے باسیوں سے جناب اس نکتہ رسی کی اُمید کیوں رکھتے ہیں کہ نقطہ در نقطہ احتیاط فرمائیں گے۔ :):D
 
فلک شیر

محفلین
اب جس دور میں "ک" کی شناخت کتے والے اور قینچی والے سے ہونے لگ جائے اس دور میں کوچہء آلکساں کے باسیوں سے جناب اس نکتہ رسی کی اُمید کیوں رکھتے ہیں کہ نقطہ در نقطہ احتیاط فرمائیں گے۔ :):D
آلکسی سے بڑا مفکر پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔ ہر بڑا مسکر و مفکرآلکسی ہوتا ہے الحمدللہ
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا
کبھی اس سے بات کرنا، کبھی اُس سے بات کرنا

:)

مولائی! ایک پوسٹ میں اتنے الفاظ اچھے نہیں ہوتے
حرف آتا ہے، حرمتِ ضد چستی پہ

:good:
یک نہ شد، دو شد۔۔۔۔ جہاں اسمائیلی سے کام چلے، وہاں کی بورڈ کو کیوں زحمت دیں :D
 
بہت خوب! :):):)
یہ بتائیے کہ سستوں میں ہمارا نام شامل کیوں نہیں ہے ؟
ہم محفل میں ساڑھے تین سال سے ہیں۔ کوئی ساڑھے چار ہزار مراسلے ہمارے نام ہیں۔
اب یہاں تک تو ٹھیک تھا۔ لیکن ہماری دھاگے کھولنے کی سستی کچھوا تو ایک طرف ، سلوتھ کو بھی شرمندہ کرتی ہے۔ :yawn:
اگر سستی کا یہی معیار ہے کہ ساڑھے تین برس میں حضرت کے ساڑھے چار ہزار مراسلے ہیں تو اس لحاظ سے میرے مراسلے دیکھ لیں مجھے گیارہ برس ہو چکے ہیں اس محفل میں..... (-؛
 
فرقان احمد

محفلین
اگر سستی کا یہی معیار ہے کہ ساڑھے تین برس میں حضرت کے ساڑھے چار ہزار مراسلے ہیں تو اس لحاظ سے میرے مراسلے دیکھ لیں مجھے گیارہ برس ہو چکے ہیں اس محفل میں..... (-؛
آپ درست فرما رہے ہیں، اس حوالے سے ہم بھی کوچہء آلکساں میں پلاٹ وغیرہ لینے کے پورے پورے حق دار ہیں! ساڑھے تین برس میں 700 کا ہندسہ پار نہیں ہو رہا ہے!
 
Top