نیرنگ کے قلم سے

  1. نیرنگ خیال

    چڑیا کا بوٹ از قلم نیرنگ خیال

    ہمارے گیراج کی چھت میں پنکھا لگانے کی جگہ خالی تھی، اور اس جگہ پر ایک چڑیا نے عرصہ سے اپنا گھونسلہ بنایا ہوا ہے۔ کل اس کا ایک چھوٹا سا بوٹ باہر گر کر مر گیا تھا۔ آج میں گھر سے باہر کسی کام سے نکلا، واپس آیا تو گھر میں ہنگامہ برپا تھا۔ رُحاب گیراج میں بھاگی پھر رہی تھی، چڑیا کا دوسرا بوٹ بھی باہر...
  2. نیرنگ خیال

    کتاب میلے کا آخری دن از قلم نیرنگ خیال

    کتاب میلے کا آخری دن یکم فروری سے پانچ فروری تک کتاب میلہ لگا تھا۔ میں نے سوچ رکھا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے، اس بار کتاب میلے میں نہیں جاؤں گا۔ کوئی کتاب نہیں خریدوں گا۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میلے کے آخری دن مجھے ٹھوکر نیاز بیگ تک جانا تھا۔ کچھ کام تھا۔ جاتے ہوئے ایکسپو سنٹر پر ایک...
  3. نیرنگ خیال

    سیر اندرون لہور کی۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    یہ سفر نامہ تو نہیں ہے۔۔۔ مگر چونکہ اس زمرے میں میری کوئی لڑی نہیں، اس لیے ادھر پوسٹ کر رہا ہوں۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو۔۔۔ اور تصاویر بھی پوسٹ کروں گا۔ سیر اندرون لہور کی۔۔۔ ایک مدت سے میرے اس راگ نے باسط اور خرم کے سر میں درد کر رکھا تھا کہ تمہارا کیا فائدہ ہے؟ یہ نہیں کہ دوست کو اندرون لاہور کی...
  4. نیرنگ خیال

    مسٹی آئیز از قلم نیرنگ خیال

    ہمارے یہاں سردیاں اداسی کا پیغام لاتی ہیں۔ ان کے شروع میں جھڑتے پتے درختوں کے زرد ہوتے رنگ بنا کہے ایک اداسی کا سماں سا باندھ دیتے ہیں۔ رہی سہی کسر شعراء کرام اور ادیب اپنی نظم و نثر میں پوری کر دیتے ہیں۔ الغرض اِدھر سردیاں شروع ہوتی ہیں اور اُدھر تمام معاصر سوشل میڈیا چینلز پر اداسی کا مینا...
  5. نیرنگ خیال

    انڈے کی چوری۔۔۔ راوی جاسمن

    بچپن میں ہم عجیب و غریب کہانیاں پڑھا کرتے تھے۔ کھانے کی چوری ،دال کی چوری۔۔۔ چور فاختہ۔۔۔ چورمینا۔۔۔ انگوٹھی کی چوری۔۔۔۔ الغرض ہر چیز کی چوری اور ہر طرح کا چور میسر تھا۔ لیکن ان ادباء کے امیر الخیال دماغوں میں کبھی نہ آئی تو انڈے کی چوری نہ آئی۔ اور نہ آیا تو انڈہ چور نہ آیا۔ صدیوں ادب متلاشی...
  6. نیرنگ خیال

    مدت ہوئی ہے حادثہ دیکھے ضمیر کا از قلم نیرنگ خیال

    یہ تحریر 5 ستمبر 2017 کو دانش پر شائع ہوئی تھی۔ لکھی شاید اسی برس ہی تھی۔۔۔۔ اب مہینہ یاد نہیں لیکن اگر اپنی ڈیجیٹل ڈائری کھول لوں تو شاید اس میں اصل تاریخ بھی مل جائے۔ آج کل فلسطین کے حوالے سے احباب دوبارہ خون گرما رہے ہیں۔ تو مجھے بھی یاد آگیا کہ میرا بھی اس میں حصہ تھا۔ جو کہ نہ ہونے کے برابر...
  7. نیرنگ خیال

    اٹھارہویں سالگرہ محفل کی رکنیت اور محفلین

    ایسے ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ محفل پر مجھے بارہ برس ہوگئے ہیں۔ کچھ کو مجھ سے زیادہ اور کئی ایک کو ذرا کم عرصہ ہوا ہوگا رکنیت لیے۔۔۔۔ تو کیوں نہ محفل پر اپنی رکنیت کے سال اور اب کے برس کی تصویر لگائی جائے۔۔۔۔ کئی ایک تو بچے تھے بالکل۔۔۔انتظامیہ کے علاوہ محمداحمد فرخ تو محفل کے پہلے برس سے ہی...
  8. نیرنگ خیال

    اٹھارہویں سالگرہ تعارف کروائیں۔۔۔!

    مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے۔ اور سب سے آسان کام دوسروں کا تعارف کروانا۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔۔۔ گھسی پٹی سی چند سطریں ہی تو گھسیٹنی ہے۔۔۔ کہ یہ ہمارے محترم جناب۔۔۔ چنداں آفتاب اور بغیر چندے کے ماہتاب۔۔۔ فلاں و فلاں ۔۔۔۔ لیجیے ہوگیا تعارف۔۔۔ تو...
  9. نیرنگ خیال

    ایں آلکسی بزور بازو نیست از قلم نیرنگ خیال

    تین سال قبل میں نے محمداحمد بھائی کے ایک شعر کے معانی کھولے تھے۔۔۔۔ محفل پر شاید یہ شامل نہیں ہے۔ اس لیے محفل پر شامل کر رہا ہوں۔ فیس بک کی یادوں نے اس تحریر کو سامنے لا کھڑا کیا تھا۔ ایں آلکسی بزور بازو نیست یوں توں جب ہم سست نہیں ہوتے تو تب ہم صرف سست ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کیجیے، کہ جب ہم...
  10. نیرنگ خیال

    سیکرٹ فرینڈ از قلم نیرنگ خیال

    مجھے اس حقیقت کا اچھے سے احساس ہے کہ گزشتہ برسوں سے میرا قلم جمود کا شکار ہے۔ اور باوجود کوشش کے میں کچھ اچھا برا لکھنے سے قاصر ہی رہا ہوں۔ چند برس قبل نئے سال پر ایک تحریر لکھنے کا کام شروع کیا تھا۔ گزشتہ برس وہ بھی نہ لکھ سکا۔ خیر اس برس کے آغاز پر ایک تحریر کسی طرح لکھنے میں کامیاب رہا ہوں۔...
  11. نیرنگ خیال

    ظہیر بھائی کی ایک غزل کے چند اشعار۔۔۔ بزبان نیرنگ خیال

    مجھے ایک چیز پر ہمیشہ حیرانی ہوتی ہےکہ وہ چیزیں جو پہلے پڑھنے کی ہیں۔ وہ ابھی تک نہیں پڑھیں۔۔۔ اور جو نہیں پڑھنے کی تھیں۔۔۔ وہ کیوں پڑھ رکھی ہیں۔۔۔ عجیب معاملات ہیں یہ۔ اگر پڑھنا ہے تو وہ پڑھنا چاہیے جو کہ ضروری ہے۔۔۔ غیر ضروری چیزیں تو انسان پڑھتا ہی رہتا ہے۔ یہی سوچ مجھے کچھ بھی پڑھنے سے باز...
  12. نیرنگ خیال

    مبارکباد عید مبارک

    ابھی ابھی ایک دھاگہ دیکھ رہا تھا برصغیر کی معدوم ہوتی ہوئی اشیا۔۔۔ تو پہلی چیز جو ذہن میں آئی وہ تو اپنی ہی ذات بابرکات تھی۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔ ۔ یہ تو خیر میں سنجیدہ بات کر رہا تھا۔۔۔ مذاق کی بات یہ ہے کہ میں گزشتہ دہائی سے عید مبارک سے تنگ آچکا ہوں۔۔۔ وجہ بہت سادہ سی ہے۔ کوئی ایک دو گھسے پٹے میسج...
  13. نیرنگ خیال

    لڑی برباد کیجیے

    لو جی اب لڑیاں بھی فرمائش کرنے لگیں۔ یہ صورتحال کب ہوتی ہے۔ جب لڑی میں مزیدار گفتگو جاری ہو کہ ایک ذمہ دار رکن کو اپنی ان ذمہ داریوں کا احساس آ گھیرے جن کا احساس اس کو پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ اور ادھر دھاگہ ہو کہ ہل من مزید کے نعرے لگا رہا ہو۔۔ وائے حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہات۔۔۔۔ میں نے بہت...
  14. نیرنگ خیال

    سبق از قلم نیرنگ خیال

    سبق گزشتہ صدی کے اختتامی برسوں کی بات ہے بہاولپور میں ماموں کے دوست کا کمپیوٹر کورسز کا ادارہ تھا۔ وہاں شام کو چند گھنٹے گزارنا میرے معمول میں شامل تھا۔ اس ادارے میں ایک لڑکا آیا کرتا تھا جو شاید ہی کسی سے بات کرتا تھا۔ خاموش آتا، کمپیوٹر پر بیٹھا رہتا۔ اپنی پڑھائی کرتا اور چلا جاتا۔ چند ایک...
  15. نیرنگ خیال

    سید عاطف بھائی کی تازہ واردات اور ہم (از قلم نیرنگ خیال)

    سید عاطف علی بھائی ہمارے بہت محترم اور عزیز احباب میں سے ایک ہیں۔ آپ محفل کے معروف رکن، ادیب اور شاعر ہیں۔ کئی ایک موضوعات پر دسترس رکھتے ہیں اور بلا جھجک اپنا مدعا بیان کرنے کی شناخت بھی آپ ہی سے خاص ہے۔ چونکہ آپ کے اندر ایک شاعر موجود ہے، جو بہار، خزاں ، گرمی، سردی، مجلس اور تنہائی میں...
  16. نیرنگ خیال

    یہ ہو تم ۔۔۔۔ از قلم نیرنگ خیال

    گزشتہ برسوں کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال کے آغاز میں بھی تحریر پیش خدمت ہے۔ اور سابقہ تحاریر کی طرح منتشر الذہنی کی عکاس بھی ہے۔ یہ ہو تم میٹرک کے دنوں کی بات ہے۔ نئی نئی داڑھی آ رہی تھی، سو ہم جماعتوں سے معتبر نظر آنے کو جوں کی توں چہرے پر موجود رہتی تھی۔سخت، کھردری اور الجھی زلفیں...
  17. نیرنگ خیال

    ڈاکٹر اور استاد سے ملاقات از قلم نیرنگ خیال

    زیک سے ملاقات کے بعد میں دوبارہ اسی گوشہ نشینی میں چلا گیا تھا، جہاں سے زیک سے ملاقات کے لیے مجھے نکلنا پڑا تھا۔ زندگی دو جمع دو چار کی صورت چل رہی تھی۔ صبح سے شام اور شام سے صبح کب اور کیسے ہوئی جاتی ہے کوئی احساس نہ تھا۔ بس ایک لگی بندھی سی روٹین۔۔۔ رہٹ کے بیل کی طرح۔۔۔ کہ ایک دن مجھے ایک...
  18. نیرنگ خیال

    اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد

    محمداحمد بھائی کی رکنیت کی عمر محفل کی کل عمر سے ایک آدھ برس کم ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس محفل کو بڑا ہوتے دیکھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انجانے جوابات اور سوالات کا ڈر انہیں ایسا کہنے سے روکے ہے۔ ۱۱ نومبر ۲۰۰۶ کو محفل میں رکنیت لی اور پھر بس بقول اپنے ہی کہ " پھر ایسی روشنی...
  19. نیرنگ خیال

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    دوستو! آج شام کو جب ظہیر بھائی کی یہ غزل پڑھی ہے۔ تو اس کے اشعار نے اپنے معانی مجھ پر کھولے ہیں۔اول شام کا ذکر بالخصوص اس لیے ضروری ہے کہ شام ناصح اور عشاق کے چوکس و چوکنا ہونے کا وقت ہے۔ اس وقت ان کی حسیات عروج پر ہوتی ہیں۔ جب عشاق کرام اپنے ناکردہ و کردہ عشق میں رنگ بھرنےکو آہ و فغاں کا...
  20. نیرنگ خیال

    بچے، کھیل اور والدین (از قلم نیرنگ خیال)

    میری اپنے جم انسٹرکٹر سے گپ شپ رہتی ہے۔ اس موضوع پر بھی گفتگو رہتی ہے کہ لڑکے اب جم نہیں آتے۔ زیادہ تر میری طرح بڑی عمر کے لوگ خود کو فٹ رکھنے کو تو آجاتے ہیں، لیکن وہ جو چھوٹی عمر میں کسرتی جسم بنانے کا شوق ہوتا ہے وہ خال خال نظر آتا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ وہ مجھے مختلف وجوہات بتاتے رہتے ہیں، کہ...
Top