کوچۂ آلکساں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ خود ساختہ سستی کا دعوا ہے۔ کہ یہاں ایسے محفلین کی اکثریت ہے جو مدتوں سے یہاں یعنی محفل میں موجود ہیں مگر انہوں نے آج تک اس میں کوئی جواب نہیں دیا۔ :)
دوسرا ایک ہی دن میں اتنے مراسلے ۔۔۔۔ :p
جیسے میں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی محفل کے خاموش تماشائی تو ہم مدتوں سے ہیں بس سستی کے باعث رکنیت اختیار ناہیں کر سکے ۔۔۔۔ :cool::LOL:
ہم نے اس بات کا اعلان پہلے مراسلے میں کر دیا تھا کہ جو خود کو سُست کہے وہ دراصل سُست نہیں۔۔۔ :)

جن محفلین نے ابھی تک جواب نہیں دیا وہ خود کو سست نہیں سمجھتے ہوں گے ۔۔۔۔ :thinking:
حق کے لیے لڑنا اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔ :)
نہیں۔۔۔ عین ممکن ہے وہ اپنی آلکسی میں بولنے کا سوچ کر بھی گھبراتے ہوں۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی محفل میں سست رہنا زیادہ فائدہ مند ہے یا چست رہنا ؟؟؟
جو بننے میں فائدہ ہو ہم وہ بن جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ :)
ویسے تو مشہور ہے کہ کسی نے ارسطو سے پوچھا۔۔۔ کہ سکوت بہتر ہے یا کلام۔ تو اس نے جواب دیا کہ اس سوال کے لیے بھی تمہیں کلام کی ضرورت پیش آئی۔

اب نہ تو میں ارسطو ہوں اور نہ وہ دور۔۔۔۔ لیکن یہ دیکھ لیں کہ محفل کے پوستیوں نے 28 صفحات کالے کر دیے ہیں۔ اور باقی محفل میں تو سنا ہے لاکھوں موضوعات ہیں۔۔۔۔ اب راستہ آپ کے سامنے ہے۔ :)

نوٹ: فلسفی کے نام میں گڑ بڑ ہوسکتی ہے کہ ہمارا حافظہ ایسا پائیدار نہیں ہے۔ :)
 
عثمان قادر

محفلین

ہم موقع کی مناسبت دیکھتے ہوئے سست اور چست ہو جایا کریں گے ۔۔۔۔
ویسے ہم سب سے زیادہ سست قرار نہیں پائے اس پر خوش ہوں یا غمگین؟؟؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
نیرنگ بھائی!
میری ایک دوست کینیا میں رہتی تھی اور وہ کب سے رابطے میں نہیں ہے۔ میں نے فیس بک پہ بھی اسے تلاش کیا ہے لیکن نہیں ملی۔ کیا کوئی طریقہ ہے اسے تلاش کرنے کا؟
شاید مجھے تلاش کرنا نہیں آتا کہ کمپیوٹر اور نیٹ کا استعمال اتنا نہیں جانتی۔۔۔
 
محمداحمد

لوگ کہتے ہیں بات کرنے سے پہلے 'موقع محل' ضرور دیکھ لینا چاہیے۔

موقع تو مناسب ہی ہے لیکن محل! :confused::confused::confused:

ذوالقرنین بھائی اگر اس کام کو ترجیحات کی فہرست میں سب سے اوپر لے آئیں تو اُمید ہے کہ یہ کام آٹھ دس سال کے مختصر دورانیے میں انجام پا جائے گا۔ :) :) :)
 
ہاہاہاہاہاا۔۔۔
خود میں نے اتنے سالوں میں بہت آلکسی سے کام لیا ہے سو اس لئے یہیں پوسٹ کیا ہے۔۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نیرنگ بھائی!
میری ایک دوست کینیا میں رہتی تھی اور وہ کب سے رابطے میں نہیں ہے۔ میں نے فیس بک پہ بھی اسے تلاش کیا ہے لیکن نہیں ملی۔ کیا کوئی طریقہ ہے اسے تلاش کرنے کا؟
شاید مجھے تلاش کرنا نہیں آتا کہ کمپیوٹر اور نیٹ کا استعمال اتنا نہیں جانتی۔۔۔
اس کے لئے کوچۂ شاپراں زیادہ مناسب ہے :p
 
جاسمن

لائبریرین
میری آلکسی سے کئے کام پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ پاتے لیکن نیرنگ بھائی کے بہت اچھے نتائج کے ساتھ مکمل ہو جاتے ہیں۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ بھائی!
میری ایک دوست کینیا میں رہتی تھی اور وہ کب سے رابطے میں نہیں ہے۔ میں نے فیس بک پہ بھی اسے تلاش کیا ہے لیکن نہیں ملی۔ کیا کوئی طریقہ ہے اسے تلاش کرنے کا؟
شاید مجھے تلاش کرنا نہیں آتا کہ کمپیوٹر اور نیٹ کا استعمال اتنا نہیں جانتی۔۔۔
ہو سکتا ہے وہ فیس بک پر ہو ہی نا۔۔۔۔

نیرنگ بھائی آج کل کینیا ہوتے ہیں؟
ہو سکتا ہے مجھے کینیا کا ہی سمجھیں ہوں۔۔۔۔

میری آلکسی سے کئے کام پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ پاتے لیکن نیرنگ بھائی کے بہت اچھے نتائج کے ساتھ مکمل ہو جاتے ہیں۔:)
فیس بک کی ایڈوانس سرچ استعمال کریں۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سرچ پر کلک کریں گی تو ایڈوانس سرچ کا آپشن بھی وہیں ملے گا۔ اس میں سکول کالج اور شہر وغیرہ بھی ساتھ نام کے لگا سکتے ہیں۔ لیکن اگر میری طرح فیس بک پروفائل ہوا تو پھر نہیں ملے گا۔ انٹرنیٹ پر لنکڈ ان کے علاوہ ذوالقرنین کے نام سے میں نے کبھی بھی پروفائل نہیں بنایا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے
ہمیں حاصل نہیں بے حاصلی سے

پرافشاں ہو گئے شعلے ہزاروں
رہے ہم داغ، اپنی کاہلی سے​
 
Top