کوچۂ آلکساں

فرقان احمد

محفلین
آہ!
نہیں۔ بہت تلاش کیا۔
طریقے تو بہت ہیں۔ کچھ خاص خاص نشانیاں تو بتلائیے۔ :)

فیس بک پر تلاش کرنا ہے تو نام لکھیے اور ساتھ کینیا لکھیے، جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ وہ کینیا تشریف لے گئی تھیں۔ امید ہے کہ کوئی اشارہ وغیرہ مل جائے گا۔

اپنی کسی مشترکہ سہیلی سے معلوم کیجیے؛ یوں بھی کوئی سرا ہاتھ آ ہی جاتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین

کر کے دیکھ لیا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ga960212.gif
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یوں توں جب ہم سست نہیں ہوتے تو تب ہم صرف سست ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کیجیے، کہ جب ہم اپنے تئیں آلکسی کی کئی سیڑھیاں دیکھ کر وہیں پر ہمت ہار جاتے ہیں کہ اب اس رتبے پر کون جائے۔ وہیں ہمیں محمداحمد بھائی کی کوئی ایسی حرکت نظر آتی ہے کہ ہم سوچتے رہ جاتے ہیں میاں۔۔۔ جس رتبہ پر یہ حضرت ہیں، بخدا میں زندگی بھر صرف سویا رہوں تو تب بھی نہیں پہنچ سکتا۔ "ایں آلکسی بزور بازو نیست"۔ احمد بھائی کی کوچہ آلکساں سے والہانہ محبت تو دیکھیے۔ کہ شاعری میں بھی گردوپیش سے بےخبر نہیں۔ فرماتے ہیں۔
فسانہ پڑھتے پڑھتے اپنے آپ سے اُلجھ گیا
عجیب کشمکش تھی میں کتاب رکھ کے سو گیا
(محمداحمد)
اے ساکنانِ کوچہ! اے منتظمین آلکسی! اے وکلاء پوستیان! دیکھو! ایک نظر ادھر تو دیکھو! ہائے۔ کبھی جو مدت بعد کتاب پڑھنے کی کوشش کی، تو دیکھیے کہ کیا بنی۔ یوں تو ہم ایسے علم کا دعوا نہیں کرتے کہ حضرت نے کون سی کتاب پڑھی ہوگی۔ مگر مصرعہ ثانی سے ظاہر ہے کہ کچھوے اور خرگوش کی کہانی ہوگی۔ اور چونکہ سخن میں حضور کی برق رفتاری کی ایک دنیا معترف ہے سو یقینی طور پر خود کو خرگوش ہی دیکھا ہوگا۔ میں نے اس شعر کو کئی بار پڑھا۔ اور سخن کی وسعت دیکھیے کہ ہر بار مجھ پر اس شعر کے نئے معانی کھلے۔ پہلے میں نے سوچا کہ شاعر موضوع میں بھٹک گیا ہے۔ اور فسانہ اپنے گردوپیش کا فسانہ لگ رہا ہے۔ ایسی بیزاری روزانہ کے فسانوں پر ہی ہوتی ہے۔ جیسے کوئی آدھی بات روک کر کہے۔۔۔ اوہ یار یہ مجھے پتا ہے۔ کوئی اور بات کرو۔ اور سونے سے بہتر بات کیا ہو سکتی ہے۔ پھر مجھے لگا کہ شاعر چونکہ ہمارا دوست ہے سو ہو سکتا ہے کہ وہ کسی صفحے پر الجھ گیا ہو کہ یہ میں پہلے پڑھ چکا ہوں یا ابھی پڑھنا باقی ہے۔ جب دل و ذہن میں یہ فیصلہ کسی انجام کو نہ پہنچ سکا اور بات تکرار سے دل و ذہن میں ہاتھا پائی کا اندیشہ ہوا تو شاعر نے کہا۔ چھوڑو یار۔ کیوں لڑتے ہو۔ آؤ! بحر خواب میں غوطہ زن ہوتے ہیں۔ وہی لاشعور میں فیصلہ ہوگا کہ یہ صفحہ پڑھا ہے یا نہیں۔ اور پھر جب میں خود اس نتیجے پر پہنچا تو پہلو بدل کر رہ گیا۔ اللہ اللہ۔ ایسی تاثیر۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

یہ کس نے :eek: ہم سے لہو کا خراج :at-wits-end::devil1::pissed-off: پھر مانگا :confused:o_O
"ابھی ":clock: تو "سوئے تھے" :hypnotized:مقتل کو سُرخ رو کرکے۔ :angry::brokenheart:
 
شاعر فرماتا ہے
چل چھوڑ مسکرا دے

کیا کیا ضرب المثل شعر کہہ گئے لوگ
 
صاحب! منظر کشی تو خوب ہے تاہم محمداحمد بھیا کو اس بات کی داد بھی تو دیجیے کہ موصوف نے افسانہ پڑھنے کی کوشش کی، جس کے لیے موصوف نے امکانی طور پر کتاب اٹھائی بھی ہو گی اور یہ بھی تو دیکھیے کہ اس حد تک 'تردد' بھی کیا کہ کتاب خود سے واپس بھی رکھ دی۔ :) اس کے باوجود انہیں زور زبردستی کوچہء آلکساں میں داخلے کی اجازت دینا کسی حد تک اُن کے ساتھ زیادتی ہے۔ :)
 
اگر شدید نیند نہیں آ رہی ہوتی تو اس بات کا ایسا جواب دیتے، ایسا جواب دیتے کہ یاد کرتے کہ کس چوکس آدمی سے پالا پڑا تھا۔ لیکن آپ کی خوش قسمتی۔ :nerd::kiss:
 
محمداحمد

لائبریرین
صاحب! منظر کشی تو خوب ہے تاہم محمداحمد بھیا کو اس بات کی داد بھی تو دیجیے کہ موصوف نے افسانہ پڑھنے کی کوشش کی، جس کے لیے موصوف نے امکانی طور پر کتاب اٹھائی بھی ہو گی اور یہ بھی تو دیکھیے کہ اس حد تک 'تردد' بھی کیا کہ کتاب خود سے واپس بھی رکھ دی۔ :) اس کے باوجود انہیں زور زبردستی کوچہء آلکساں میں داخلے کی اجازت دینا کسی حد تک اُن کے ساتھ زیادتی ہے۔ :)

داخلے کی اجازت تو اُن کو درکار ہوتی ہے جو باہر جا کر واپس آئیں۔ :lol:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صاحب! منظر کشی تو خوب ہے تاہم محمداحمد بھیا کو اس بات کی داد بھی تو دیجیے کہ موصوف نے افسانہ پڑھنے کی کوشش کی، جس کے لیے موصوف نے امکانی طور پر کتاب اٹھائی بھی ہو گی اور یہ بھی تو دیکھیے کہ اس حد تک 'تردد' بھی کیا کہ کتاب خود سے واپس بھی رکھ دی۔ :) اس کے باوجود انہیں زور زبردستی کوچہء آلکساں میں داخلے کی اجازت دینا کسی حد تک اُن کے ساتھ زیادتی ہے۔ :)
آپ احمد بھائی کو نہیں جانتے۔۔۔یہ تو روز کتاب اٹھاتے ہیں۔ ان کا بستر ہی کتابوں کے اوپر ہے۔ جب کوئی کتاب کروٹ لیتے گر جاتی ہے تو اٹھا کر دوبارہ رکھتے ہیں۔
 
Top