سیما علی

لائبریرین
دلہن ریحانہ اور دولہا راشد نے کہا کہ ووٹ ہمارا قومی فریضہ ہے اسے پورا کرنے آئے ہیں، انہوں نےبتایاکہ جمعرات کی شب ہی ان کا ولیمہ ہے،
کراچی این اے 239 جنوبی کے پولنگ اسٹیشن ڈی ایم سی اسکول میں نو بیاہتا جوڑا ووٹ کاسٹ کرنے آیا، نو بیاہتا دلہن نے شادی کا سوٹ اور دولہا نے شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی،وہاں موجود خواتین نے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 میں 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زرتاج گل کا پلڑہ بھاری ہے۔
زرتاج گل نے 16418ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے عثمان فارووقی 15120 ووٹ کے ساتھ پہچھے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین

دادو پی ایس 81سرکاری نتیجہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس81دادوسےپیپلزپارٹی کےفیاض علی بٹ54338ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے لیاقت علی جتوئی نے46963ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین

خیرپور پی ایس 26

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 26خیرپور سے پیپلزپارٹی کے قائم علی شاہ 47234ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امام بخش 19567ووٹ حاصل کرسکے۔
 

سیما علی

لائبریرین

حیدرآباد پی ایس 60

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد کی نشست پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے جیت لی ہے، شرجیل میمن نے 63756 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جے یو آئی کے سعید احمد تالپور 11889 ووٹ حاصل کرسکے۔
 

سیما علی

لائبریرین
چکوال حلقہ پی پی ٢٠ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 52 ہزار 450 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
 

سیما علی

لائبریرین

جیکب آباد پی ایس 2جیکب آباد سے پیپلزپارٹی کے سہراب خان 51433ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مقابل جے یوآئی کے شفیق احمد49039 ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔

 

سیما علی

لائبریرین
ثمرین کہتی ہیں کہ سید عاطف علی بھیا ۔کراچی سے خیبر تک آزاد امیدوار ہی جیت گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹر نکلا مگر مسلم لیگ ن کا نہیں نکلا۔۔۔۔
قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں جبکہ ن لیگ دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹوبہ ٹیک سنگھ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 توبہ ٹیگ سنگھ کا نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار اسامہ حمزہ 138194 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد جاوید 107840 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹنڈوالہ یار قومی اسمبلی کے این اے ٢١٧ مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے پی پی کے ذوالفقار بچانی 119530 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 73778 ووٹ حاصل کرسکیں۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

تلہ گنگ

پی پی 22 تلہ گنگ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار 61 ہزار 714 ووٹ لے کر جیت گئے، پی پی 23 تلہ گنگ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار 86 ہزار 120 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
 

سیما علی

لائبریرین

پی ٹی آئی

سب سے بڑا اپ سیٹ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 میں ہوا ہے جہاں غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ریحانہ ڈار131165 ووٹ لے کر کامیاب رہی ہیں جبکہ ان کے مقد مقابل 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف 81615 ووٹ لے سکے۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
بونیر
قومی اسمبلی کی نشست این اے 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔
بٹگرام
قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 بٹگرام سے آزاد امیدوار محمد نواز خان 32 ہزار 164 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایبٹ آباد
قومی اسمبلی کی نشست این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد امیدوار علی اصغر خان ایک لاکھ 04 ہزار 993 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
محبت اور جنگ میں سب جائز ہے اب ایک اور شامل کیجیے وہ ہے سیاست ۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، اس لیئے ہر سیاسی فیصلہ دل سے نہیں بلکہ دماغ سے کیا جاتا ہے،جبکہ دل ہی تو وہ پیمانہ یا کسوٹی ہے جو آپ کو اچھے اور برے کی تمیز سکھاتا ہے، سچ اور جھوٹ، گناہ و ثواب، نیکی و بدی، اور سروش و شیطان کی پہچان کراتا ہے۔ لیکن سیاست میں اس تفریق، تمیز یا پہچان کی چنداں ضرورت نہیں۔سیاست میں آپ آج جسے گالی دیں گے کل اسکے لیئے تالی بجا رہے ہونگے، کل جسے ٹھکرایا تھا آج اس سے بغلگیر ہونگے،یہاں دشمن سے
دوست اور دوست سے دشمن بننے میں کوئی اصول مانع نہیں ہے۔ اسی لیئے خود سیاستدانوں نے ہی فیس سیونگ کے لیئے یہ بات گھڑ لی کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔
 

عظیم

محفلین
لوگ کم ہو گئے ہیں ان لڑیوں میں، سیما علی اپیا ہی ماشاء اللہ ریڑھے ہوئے ہیں الٹی اور سیدھی گنگا کی گاڑیوں کو
 
Top