سیما علی

لائبریرین
لیجیے ایک نظم پیش ہے راوالپنڈی یعنی ہمارے شمشاد بھیا کے شہر سے تعلق رکھنے والے شاعر عنصر محمود اعوان نے عمران خان کی قید اور الیکشن کے تناظر میں لکھا:

میرے کپتان نوں قید کرا بیٹھے آں​

بلے دا نشان وی ہتھیا بیٹھے آں​

ساڈی گل ہوگئی اے ڈیڈی نال​

ایہو الیکشن کمپئن چلوا بیٹھے آں​

توجہ ہٹان تے الیکشن رکوان دی خاطر​

گنوانڈیاں نال متھا لا بیٹھے آں​


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
گوگل بابا سے پوچھیں تو سب سے حیرت انگیز یہ ”بندشیں کھولنے اور انتخابی نشان تالا“ والا جملہ برآمد ہوتا ہے۔ ایک ہی جملے میں سب کچھ کھول دینے کا دعوی۔ ساتھ میں عوام جیسے جن کو قید کرنے کے لئے تالا بھی موجود ہے۔ لیڈر کو ایسا ہی ہونا چاہیے ایک ہاتھ میں پانی ایک ہاتھ میں آگ۔ غالب نے انگریزوں کی ماچس والی ڈبیا کو دیکھ کر کیا خوب کہا تھا کہ جو قوم آگ جیب میں رکھ کر چل رہا ہو اس سے ڈرنا چاہیے۔ ہمیں بھی ایک ساتھ دو دو بیان دینے والے اپنے نمائندوں سے ڈرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ ہمارے لیڈرز بندشیں کھولنے کے بعد عوام کی زبانوں کو تالا لگا دیں تو ہم کسی کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
1​
لیجیے آج یہ ایک نیا تجربہ کیے لیتے ہیں تاکہ اِن کالموں کا مصرف سمجھ میں آجائے​
2​
گو ایم ایس آفس میں مجھے اُردُو ٹیکسٹ لکھنے کی خوب مشق ہے مگر یہاں ان کالموں کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے جھجک سی تھی۔۔۔۔​
3​
کسی طرح انگریزی فیچر ز سے اُردُو کے مزاج کی تحریریں لکھنے کا سلیقہ معلوم ہوجائے تو یہاں ایسی ایسی خوبصورت تحریریں بھی نظر آتی ہیں کہ معنوی حسن تو کمال کا ہے مگر کمپوزنگ یا کتابت اُس معیار سے لگا نہیں کھاتی تو یہ دورنگی بہت کھلتی ہے۔۔​
4​
قصور زیادہ تر مشق کے فقدان کا ہی ہوگا کہ ہم نے مراسلے لکھنے کے وہ تمام فیچرز شاید کم کم استعمال کیے ہوں جو مراسلہ نگاری کے لیے یہاں موجود ہیں۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کچھ اور لیڈر
کے نام ؀
کسی جلسے میں اک لیڈر نے یہ اعلان فرمایا
ہمارے منتری آنے کو ہیں بیدار ہو جاؤ
یکایک لاؤڈ اسپیکر سے گونجا فلم کا نغمہ
وطن کی آبرو خطرے میں ہے ہشیار ہو جاؤ
 

سیما علی

لائبریرین
علی امین .گنڈا پور ۔۔۔پی ٹی آئی ۔غیر سر کاری نتائج کے مطابق جیت رہے ہیں ۔جے یو آئی کے مولانا دوسرے نمبر پر ہیں ۔
۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
ظاہری طور پر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 119 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
طور ۔۔جماعت اسلامی کے جیتنے کے ہیں کراچی میں ، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان دوسرے نمبر ہے۔
اسلام آباد کے ایک حلقے سے موصول غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے جاننا کہ ملک میں پہلی بار سترہ ہزار آٹھ سو سولہ امیدوار میدان میں ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار سات سو ساٹھ ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
صحیح مقابلہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔۔
لاہور کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے میاں محمد نواز شریف 390 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 102 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
شہدادکوٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود سومرو کے درمیان مقابلہ ہے۔
یہ حلقہ ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196۔
غیر حمتی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 364 ووٹ لے کر آگے جبکہ ناصر محمود سومرو 187 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین

سوات کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم الرحمان آگے یہ حلقہ این اے 03 ہے ۔۔

سلیم الرحمان 797 ووٹ لے کر آگے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واجد علی خان547 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔
 

عظیم

محفلین

سوات کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم الرحمان آگے یہ حلقہ این اے 03 ہے ۔۔

سلیم الرحمان 797 ووٹ لے کر آگے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واجد علی خان547 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔
ژوب میں الیکشنز پر کون کھڑا ہوا تھا سیما علی بہن؟
 

سیما علی

لائبریرین
ژوب میں الیکشنز پر کون کھڑا ہوا تھا سیما علی بہن؟
زبردست نتائج ہیں !پی بی 2 ژوب
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 2 ژوب کے 16پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جعفر خان مندوخیل 1730 ووٹ لیکرآگے ہیں۔۔۔۔۔
جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار فضل قادر 1558 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڑے ۔۔۔بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 7 زیارت کے 25 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے میپ کے امیدوارعبدالرحیم 4247 ووٹ لیکرآگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار خلیل الرحمان 3230 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
رحیم یار خان کے حلقے این اے 171 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ممتاز مصطفیٰ 8570 ووٹوں سے آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ہاشم جواں بخت 6059 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
ذہن سے کام لو اور موڑ دو طوفان کا رخ
ورنہ آنسو میں ہی بہہ جائیں گے گھر اب کے برس

اب نہ گھبراؤ کہ مٹنے کو ہے ظالم کا وجود
خون مظلوم دکھائے گا اثر اب کے برس
 
Top